2025-04-16@12:13:29 GMT
تلاش کی گنتی: 65

«افغانستان کی سیمی فائنل میں»:

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی۔ صادق خان نے بتایا پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے، مستقبل قریب میں اعلیٰ سطحی دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جن سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: قائمہ کمیٹی اجلاس، ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ منظور صادق خان نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی پی پی) کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کاروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جارہا...
    پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں جہاں ہزاروں روپے کی مہنگی ٹکٹیں خریدنے کے باوجود مسافروں کو گندگی اور کیڑے مکوڑوں کے ساتھ سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کے صفائی ستھرائی کے تمام تر دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق کچھ اور ہی منظر پیش کر رہے ہیں۔ کراچی ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کی بوگیوں میں رینگنے والے کیڑے اور گندگی نے مسافروں کا سفر اذیت ناک بنا دیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اے سی سلیپر جیسے مہنگے اور آرام دہ ٹرینوں کی بوگیوں میں بھی صفائی کا فقدان ہے۔ بوگیوں میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ...
    بنکاک ،ینگون(آئی این پی )میانمار کے خطرناک اسکیم کمپائونڈز(کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا ۔ یہ افراد انسانی اسمگلنگ اور جھوٹی نوکریوں کے جھانسے میں آکر پھنس گئے تھے، جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرہ پاکستانیوں کو بینکاک سے وطن روانہ کیا۔ یہ میانمار سے واپس آنے والا دوسرا گروپ ہے، تاہم ابھی بھی لگ بھگ 500 پاکستانی مرد و خواتین ایسے کیمپوں میں قید ہیں۔بازیاب ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں 1000 سے 1500 ڈالر کی نوکری کا لالچ دے کر برما بلایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے بعد تشدد، بدسلوکی اور محنت مزدوری پر مجبور کر دیا گیا۔متاثرہ نوجوانوں...
    تھائی لینڈ / میانمار: میانمار کے خطرناک اسکیم کمپاؤنڈز (کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ یہ افراد انسانی اسمگلنگ اور جھوٹی نوکریوں کے جھانسے میں آکر پھنس گئے تھے، جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔ پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرہ پاکستانیوں کو بینکاک سے وطن روانہ کیا۔ یہ میانمار سے واپس آنے والا دوسرا گروپ ہے، تاہم ابھی بھی لگ بھگ 500 پاکستانی مرد و خواتین ایسے کیمپوں میں قید ہیں۔ بازیاب ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں 1000 سے 1500 ڈالر کی نوکری کا لالچ دے کر برما بلایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے بعد تشدد، بدسلوکی اور محنت مزدوری پر مجبور کر دیا گیا۔ متاثرہ نوجوانوں...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اب قومی ایئرلائن کی نجکاری سے حکومت کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کی نجکاری: بلیو ورلڈ سٹی کی 10ارب روپے کی بولی مسترد خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں لکھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2024 کے اپنے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سالوں کے بعد اس نے 9.3 بلین کا آپریٹنگ منافع اور 26.2 بلین کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں چاروں اطراف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، حکومت پی آئی اے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ  میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے...
    وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل کراچی تاجر الائنس نے کہا کہ اگر معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد آگے آئیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں تو پاکستان میں غربت اور بے بسی کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے، حقیقی فلاحی ریاست وہی ہوتی ہے جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع حاصل ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے بانی، ایاز میمن موتی والا نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہوگی جب ذاتی مفادات کو ملکی مفادات کے لیے قربان کیا جائے گا۔ میڈیا...
    افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیرمحفوظ بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکا کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کودہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی...
     ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔  معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا ‎منفرد مقام و حیثیت کے حامل پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان  طارق فاطمی کا کہنا تھا ‎افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، امریکا پاکستان کو کسی بھی غیر ملکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی نے...
    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، ان محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان منفرد مقام و حیثیت کا حامل ملک ہے، جسے کسی بھی غیرملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان کو کسی بھی غیرملکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود...
    گوادر: بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافروں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والے بدقسمت افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد کراچی جا رہے تھے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے منگچر...
    فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، انتظام، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ایک پرجوش ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحث کا محور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ ‎سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے 21 سے 23 مارچ تک کابل کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمائندہ خصوصی نے 22 مارچ کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام امور بشمول امن و سلامتی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ عوامی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد صادق نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تمام تشویش کے مسائل بالخصوص سکیورٹی سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے...
    یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسا...
    اسلام آباد؍ نوشکی؍ قلات (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے دو واقعات میں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ چار مزدور جاں بحق  ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے چار اہلکار شہید ہو گئے، دوسرے واقعہ میں  منگیچر کے علاقے کلی ملنگ زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کر دیا۔ اسٹیٹ کمشنر منگیچر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے تھا، حملہ آور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق مزدور ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے، دو کا تعلق رحیم یار خان اور دو کا صادق آباد سے ہے۔ صدر مملکت...
    فوٹو: فائل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں غریب آباد کے قریب پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔جاں بحق پولیس اہلکاروں کے نام ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد، کانسٹیبل منظور احمد، کانسٹیبل عبد الکریم اور کانسٹیبل عبدالقاہر بتائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچسان کا اظہار مذمتوزیر اعلیٰ بلوچسان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوشکی میں پولیس موبائل پرحملہ قابل مذمت ہے، منگچر میں چار مزدوروں کا قتل وحشیانہ کارروائی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں...
    افغان حکام کیساتھ سفارتی رابطہ، تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)افغان طالبان حکام کے ساتھ سفارتی رابطہ کے لیے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق 3روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صادق خان افغان عبوری حکومت سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کابل پہنچنے پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرخارجہ امیر متقی سے ملاقات کی، اور پاک افغان تعلقات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں تعلقات بہتر کرنے کیلئے ہائی لیول روابط پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان 21 سے 23 مارچ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ثابت کردیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی پی ٹی آئی ہے۔ ملکی سلامتی کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا نصب العین ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔ اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی ان کیمرا بریفنگ کا بائیکاٹ کر دیا، محمود اچکزئی نے کہا  پاکستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں تمام ایم این...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز ے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد  کردی۔ کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتےہیں، بلوچستان کےاندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا...
    اسلام آباد (زبیر کسوری)پاکستان میں مقیم لاکھوں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذمہ دار ذرائع نے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ افغانستان سے ہر سال تین لاکھ سے زائد میڈیکل ٹورسٹ اور دیگر زمروں کے ویزے جاری کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ افغان شہری جعلی میڈیکل دستاویزات کے ساتھ نادرا کے پورٹل پر ویزہ درخواست جمع کرواتے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار قانونی اداروں سے 30 دن سے زائد انتظار کے بعد ویزے جاری کرتے ہیں، لیکن فوری ویزہ حاصل کرنے...
     کوہاٹ+اسلام آباد( نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،2 پولیس اہلکارشہید ہو گئے ۔ کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت زاہد اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فائرنگ  کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا   شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔  انہوں نے اہل کاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہل کاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ۔محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپی کے...
    اسلام آباد (زبیر کسوری) پاکستان میں مقیم لاکھوں غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کے حکومتی فیصلے کے بعد، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذمہ دار ذرائع نے ایک دھماکہ خیز انکشاف کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی سفارت خانہ افغانستان سے ہر سال تین لاکھ سے زائد میڈیکل ٹورسٹ اور دیگر زمروں کے ویزے جاری کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان شہری جعلی میڈیکل دستاویزات کے ساتھ نادرا کے پورٹل پر ویزہ درخواست جمع کرواتے ہیں۔ سفارت خانے کے اہلکار قانونی اداروں سے 30 دن سے زائد انتظار کے بعد ویزے جاری کرتے ہیں، لیکن فوری ویزہ حاصل...
    جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی شاہ میر عزیز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مفتی شاہ میر بزنجو کو نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نمازِ عشا ادا کر رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے مفتی شاہ میر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیی گئی جبکہ مفتی شاہ میر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا...
    ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں سرحید چوکیاں قائم کرنے کی کوشش اور بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے طورخم سرحد کو بند کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ افغان حکام نے پاک افغان سرحد پر پاکستانی حدود میں دو سرحدی چوکیوں کی تعمیر کی کوشش کی اور منع کرنے پر فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد طورخم سرحد کو بند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے داعش کے پاکستان میں کیمپوں کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایسے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل...
     چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے اسکلز پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت کی، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان مسائل کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اصولی طور پر سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت نے فائنل فور میں جگہ بنائی جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا تاہم جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں اگر مگر کا معاملہ درپیش ہے۔ گروپ بی کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔ جمعہ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا...
    چیمپیئن ٹرافی 2025 کے دوران افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ مل گیا۔ آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے 10ویں میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا افغانستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کے 274 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر...
    چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں اہم میچ آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔ آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ دونوں کےلیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا، جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اگر افغانستان ٹیم ہاری تو ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا بلکہ اُسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ابھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ رن ریٹ افریقہ کا بہتر ہے۔ اگلے میچ کےلیے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا اہم میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ شکست کی صورت میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ تاہم آسٹریلیا کے پاس ہار کے بعد بھی موقع ہوگا، انہیں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ گروپ بی میں اسوقت پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے؛ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔  مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر کیوں ہوئے وجہ "کپتانی" یا کچھ اور،...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اگر مگر کا معاملہ بھی دلچسپ ہوگیا۔ گروپ اے  سے نیوزی لینڈ اور بھارت سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔ گروپ بی میں بدھ  کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ اب جمعہ کو لا ہور ہی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں 5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا،بصورت دیگر افغانستان یہ میچ جیت کر 4 پوائنٹس سے تقویت پاکرسیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب  ہو جائے گا۔ اس گروپ کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ یکم مارچ کو کراچی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ...
    تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار روز دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقہ ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔...
    کھیلشاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل اپنا پلان بتادیاچیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنا پلان بتادیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ کسی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنا آسان نہیں ہوتا، ہم نے یہاں بہت میچز کھیلے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ پاک بھارت میچ بڑا میچ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے میچ میں میرا پلان سادہ ہے ، اپنی اسٹرینتھ کے ساتھ بولنگ کروں گا۔
    قلات میں مسلح افراد کی لیویز چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 2زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرارہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، بحالی امن کیلئیسیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قلات میں لیویز پوسٹ پر حملے کی مذمت اور فائرنگ سے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز چوکی پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جس سے حملہ آور پسپا ہوکر فرار ہوگئے۔ صوبائی حکومت نے قلات واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مزید پڑھیں؛ سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 15 خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست6وکٹوں سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 5 وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ ہینرک کلاسن نے 87 ‘ میتھو بریٹزکی نے 83 اور کپتان ٹمبا باووما نے 82 رنز بنائے، کائیل ورینے 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور ویان مولڈر نے 2 رنز بنائے،کوربن بوش 15 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ شاہین آفریدی نے 2 ، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔352 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔پہلی وکٹ57رنز پر گری جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعود شکیل...
    کراچی : سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49  اوور میں پورا کرلیا۔  قبل ازیں مہمان ٹیم کے کپتان کپتان ٹمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 87 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ان کی 56 گیندوں پر مشتمل اننگ...
    کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر...
    کراچی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی  ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان علی آغا اور محمد رضوان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے اپنی سینچریاں سکور کی اور پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی قائم ہوئی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چھوتی وکٹ کے لیے 224 رنز کی شراکت داری قائم کر لی  ۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ شعیب ملک اور محمد یوسف کے پاس تھا، انہوں 206 رنز کی شراکت داری قائم...
    کراچی: چوکوں اور چھکوں کا شور اب کراچی تک پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا اہم ترین میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اس میچ کے فاتح کو فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، جو کہ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا عزم اپنے ابتدائی میچ میں کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست کا بدلہ لینا ہے، اور پروٹیز کے خلاف حالیہ جیت نے ان کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف ٹیم میں واپس آئیں گے، جبکہ سعود شکیل کو شامل کرنے کے لیے کامران غلام کو باہر کر دیا گیا ہے۔ فخر زمان کی کارکردگی پر سب کی...
    طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے سے جمعہ کو روز 2 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی جن سے 50 تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن کے مطابق لیبیا کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی تارکین وطن کی کچھ لاشوں پر فائرنگ کے نشانات ہیں۔لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔
    بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع تربت کی اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب رہاشی کوارٹر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: تربت: بم حملے میں بس کے 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے سانگڑھ سے ہے جو مزدوری کی غرض سے تربت میں قیام پذیر تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تربت میں ہندو مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی:بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا۔ سعودی عرب کی معروف کنسٹرکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ کے لیے ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم )برائے منصوبہ بندی اور انفرا اسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دے کر واپس سعودی عرب چلے گئے۔ منصوبے میں تاخیر میرے لیے شرمندگی کا سبب بن رہی تھی ٹرانس کراچی کے سابق جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) جمعہ سات فروری کو انقرہ سے موصولہ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے افغان سفارت کاروں کے مشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مشن میں افغانستان کی سابق مغرب نواز حکومت کی طرف سے مقرر کیے گئے سفارتکار شامل تھے۔ ترکی سے روانہ ہونے والی ٹیم نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ اس نے سفارتخانے کو جمعرات کو ترک وزارت خارجہ کے حوالے کر دیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کا یہ فیصلہ کابل میں طالبان حکومت کی طرف سے ترک حکام اور افغان مشن میں شامل سفارت کاروں پر دباؤ کے تحت کیا گیا۔ ترکی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کریگی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لیگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ مزید :
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے دونوں ہی یہ اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں۔  ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وارداتوں کے پیچھے بھارت ہے، طالبان حکومت کو بھارتی قونصل خانوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد ان کا جدید اسلحہ افغانستان میں رہ گیا تھا ،  افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلاء کے بعد پیچھے رہ جانے والے ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اور اس...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل...
     نومنتخب مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ محمد سلمان اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں لبرل اور سیکولر طاقتیں اسلام اور پاکستان کے خلاف نظریاتی سرحدوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، ان کا تدارک ضروری ہے اور ہم اپنی تمام تر جدوجہد کو پرامن انداز میں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک وقوم کا مستقبل ہیں، نوجوان اپنی توانائیاں دین کی سربلندی کیلئے وقف کریں۔ ملک پاکستان کی قسمت اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی بدل سکتی ہے۔ نوجوان خود کو قرآن وسنت سے منسلک کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے بلامقابلہ نومنتخب مرکزی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ژوب سمبازا کے علاقے میں پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی  جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کئی بار افغان حکومت کو سرحد پر موثر انتظام کرنے کا کہہ چکا ہے،امید ہے افغان حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،امید ہے افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگی،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ کم عمری میں ذبح کئے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ  مزید...
    کراچی(اسپوٹس رپورٹر)ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا۔
    کراچی: ٹرائنگولر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے کراچی میں ہونے والے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ ٹرائنگولر سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔ مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیساتھ سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا، سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری ہے۔ دریں...
    احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کے بیان پرسخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کے الزامات پاکستان پرملبہ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو این مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سے زاید دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہے ہیں جبکہ افغانستان 2024ء میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے اور افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے...
۱