پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5دہشتگردہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ژوب سمبازا کے علاقے میں پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشتگردہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کئی بار افغان حکومت کو سرحد پر موثر انتظام کرنے کا کہہ چکا ہے،امید ہے افغان حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی،امید ہے افغان حکومت دہشتگردوں کو پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیگی،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
کم عمری میں ذبح کئے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے کئی افسروں کے تبادلے کردیے
بابر شہزاد ترک :وفاقی حکومت کی جانب سے افسروں کے تبادلے کردیے گئے ۔ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ۔
چیف (ریٹیلرز رجسٹریشن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسلام آباد نازیہ زیب علی تبدیل،نازیہ زیب علی جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات،جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سِوک مینجمنٹ، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی محمد جواد حیدر شاہ تبدیل اور محمد جواد حیدر شاہ کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں ۔اورپولیس سروس گریڈ 18 کے اخلاق اللہ کی خدمات پنجاب سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کردی گئیں ۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن نور احمد بروہی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ، نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری نور احمد بروہی 16 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے