2025-03-10@13:29:22 GMT
تلاش کی گنتی: 1936

«ا فتاب احمد»:

    اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کے واقعے کے بعد فریقین نے صلح کرلی۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا اسلام پولیس نے فریقین کے درمیان صلح کی تصدیق کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر ملزمان کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی تھی، اور خواتین سے چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج پولیس ترجمان کے مطابق اب فریقین کے درمیان تصفیہ ہو جانے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک انفلوئنسر ڈریگن مین کی جانب سے پہلے بھی ٹرمپ سے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی۔ امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کے بعد ڈریگن مین نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے لیے صدارتی محل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دی جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا۔ اس بار ٹک ٹاکر ڈریگن مین نے عیسائیوں کی روحانی کتاب بائبل کی ایک...
    ڈاکٹر شاہنواز : فوٹو فائل میرپور خاص کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کیس کی سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کی  ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، سابق  ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیت 6 اہلکاروں کی عدم گرفتاری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ میرپور خاص: توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون کی رٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ عدالت نے روپوش ملزمان...
    —فائل فوٹو سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ2021 ء سے آج  تک بھتہ خوری کے 422 مقدمات کا اندراج ہوا ہے، جبکہ بھتہ خوری میں ملوث 433 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پشاور، پولیس اور سی ٹی ڈی کا داعش کیخلاف مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمدپشاورکا ئو نٹر ٹیررازم ڈیپا رٹمنٹ اور پشاور پولیس... ادارۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے 47 کیسز رپورٹ، 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں 9 بھتہ خوروں کو سزائیں سنائی گئیں۔پشاور میں 2021ء   میں 44،  2022ء میں 73، 2023ء اور 2024ء میں بھتہ خوری کے 129، 129 کیسز درج ہوئے۔
    فیصل جاوید---فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 15 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ خان نے کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آرڈر میں 15 اپریل درج ہے لیکن ایک کاپی میں 15 مارچ لکھا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 5 مارچ کے عدالتی حکم میں واضح طور  پر 15 اپریل درج ہے۔ ’ڈپٹی اٹارنی جنرل، آپ نے بھی تو ٹوکری کے حساب سے مقدمات بنائے‘، فیصل جاوید کی درخواست پر جج کے ریمارکس پشاور ہائی...
    ---فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس محمد آصف نے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔وکیل سلمان اکرم راجہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الزام کیا ہے اور درخواست پر اعتراض کیا ہے؟ اس پر سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ الزام ہے کہ کسی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہو گیا ہے اور میں اس میں شامل تھا۔ بانی کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں، سلمان اکرم سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے کہا جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، انھیں پارٹی...
    بھارت کے شہر کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کی اجتماعی زیادتی کے 4 دن بعد پولیس نے اس جرم میں ملوث تیسرے ملزم کو تامل ناڈو سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایسے وقت کے جب متاثرہ اسرائیلی خاتون وطن واپسی کی منتظرہیں، بھارتی پولیس نے گینگ ریپ اور قتل کیس کے تیسرے ملزم کاشی رام کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جسے تامل ناڈو فرار ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو دیگر مشتبہ افراد ملیش اور چیتن سائی سلیکیتار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تصاویر مقامی پولیس نے شائع کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں...
    بھارت کی پنجاب پولیس نے معروف میوزک پروڈیوسر اور ’میڈ فار میوزک‘ کمپنی کے مالک پنکی دھالیوال کو گلوکارہ سنندا شرما کے خلاف بدسلوکی اور مالی استحصال کے سنگین الزامات پر گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی پنجاب اسٹیٹ کمیشن فار وومن کی چیئرپرسن راج لالی گل کے سوموٹو نوٹس جاری کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ سنندا شرما، جو پنجابی موسیقی کی معروف گلوکارہ ہیں، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پنکی دھالیوال پر کئی سال تک اپنی ادائیگیوں کو روکنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا، ’’میں ایک آزاد فنکارہ ہوں اور کسی بھی فرد یا ادارے کو میرے پیشہ ورانہ معاملات میں مداخلت کرنے کی...
    واضح رہے کہ یہ گرفتاری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ان غیر ملکی طلباء کیخلاف کارروائی کا حصہ ہے، جو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا یونیورسٹی کے خلیل نامی طالب علم کو فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل امیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خلیل نامی طالب علم کے خلاف دفترِ خارجہ کی جانب سے ہدایت ملنے پر کارروائی کر رہے ہیں، تاکہ خلیل کا اسٹوڈنٹ  ویزا ختم کیا جا سکے۔ محمد خلیل کے وکیل ایمی گریر نے میڈیا کو بتایا کہ محمد خلیل کولمبیا یورنیورسٹی کے اپارٹمنٹ میں موجود تھے، جب مین ہٹن کیمپس میں متعدد امیگریشن...
    اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)  نے مختلف کارروائیوں میں 311.95 کلو گرام منشیات برآمد اور11ملزمان گرفتار کر لئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈئوون جاری ہے،8کارروائیوں میں11ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ کارروائیوں میں25کروڑ61لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 311.95 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی،لالہ زار راولپنڈی میں کالج کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 550 گرام چرس برآمد ہوئی ، جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ہسپتال کے قریب کار سے 300 گرام ویڈ برآمدہوئی ، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے 2 ٹرالی بیگز میں چھپائی گئی 150000 عدد نشہ آور گولیاں برآمدہوئیں...
    آفتاب احمد کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آفتاب احمد نے قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے شعبہ انگریزی میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرنے کے بعد اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کے سپر وائزر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمن ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ آف انگلش قرطبہ یونیورسٹی پشاور، جبکہ کو سپر وائزر ڈاکٹر ثقلین حسن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انگریزی رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد تھے۔ جبکہ ان کے ممتحن ڈاکٹر منور اقبال ھیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد تھے۔آفتاب احمد نے اپنی اس کامیابی کو اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم ، والدین اور دوستوں کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت...
    فائل فوٹو کوٹ ادو میں چھاپے کے دوران پولیس کی 2 لڑکیوں کے اہلِ خانہ سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے کی انکوائری رپورٹ کل ڈی پی او کو پیش کی جائے گی۔کوٹ ادو میں 2 لڑکیوں کی پولیس کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے، ویڈیو میں لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس والد کی گرفتاری کے لیے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئی، پولیس نے اسے، اس کی 2 بہنوں اور والدہ کیساتھ بدسلوکی کی، والد کو بھی اپنے ساتھ لے گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مارچ کو مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، لیکن ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جس پر پولیس گرفتاری...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کو موصول ہونیوالی جعلی کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایسی کالز موصول ہوئیں جبکہ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر عمر فاروق کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن اسے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی کالز ایک گینگ کی جانب سے کی جا رہی تھیں، جو ساہیوال میں متحرک تھا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، ایک سینیٹر...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک فاسٹ فوڈ چین کے ایک آؤٹ لیٹ کے قریب ہاجرہ نامی خاتون اور اس کی بیٹیوں پر وحشیانہ حملہ کرنے پر اس کے اور اس کے ساتھیوں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج ہونے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ مارگلہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 23 فروری 2025ء کو پیش آیا اور درخواست گزار پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا گیا، ہاجرہ نامی خاتون اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایف نائن پارک اسلام آباد کی مشہور فوڈ چین کے...
    راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    لاہور میں شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروپ کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابقشادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتارکیا۔ ڈکیت گروپ کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران روہی نالے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شادمان مارکیٹ اور اچھرہ بازار شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ ملزمان مختلف مارکیٹس اور بازار میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں بھی چوری کرتے تھے۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور 30 بور پستول برآمد کر لیے گئے۔  ملزمان محسن ، محمد علی کے خلاف  مقدمہ درج کرکے  تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے...
    بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی، یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن 3 مارچ کی رات ہوا، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی، گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار ملزموں پر...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک شخص نے اس وقت مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی جب مقامی سطح پر منعقد ایک جرگے نے زبردستی ان کی بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دیا۔ واقعہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے آبائی ضلع ڈی آئی خان کے ایک دور افتادہ علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں پیش آیا ہے۔ جس کے بعد ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ پولیس کے مطابق وائرل پیغام عادل نامی شخص ہی کا ہے جو مبینہ خودکشی سے پہلے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ معاملہ کیا ہے؟ ویڈیو میں عادل نامی شخص بتا رہا ہے کہ ان کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے اور وہ پیشے کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر پہلے بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئےتھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر...
    سپین( نیوز ڈیسک)سپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد شہریوں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم کے رکن ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی.یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے اور اس کارروائی میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے یہ آپریشن 3 مارچ کی رات انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کے نظریات کو فروغ دے رہے تھے.ان افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر دہشت گردی کی...
      بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ مفتی شاہ میر پر ماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے۔ تاہم وہ جمعہ کی رات نماز عشاء کے بعد تربت کی ایک مقامی مسجد سے نکلتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد کے تیسرے حملے کا شکار ہوئے۔ انہیں قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انڈین میڈیا نے بھارت کے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد...
    ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائی، وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ انسانی سمگلر ملزم عثمان ججہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد سے روپوش تھا۔ ملزم عثمان ججہ نے متعدد شہریوں کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی کو حادثے پیش آیا جس میں متعدد نوجوانوں جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم گرفتار ملزم ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ کو 8 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔...
    کراچی: شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ...
    فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کیلئے مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ ماکو روبیو نے کہا کہ حماس کے سپورٹرز کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، فلسطین کے حامی طالب علم محمود خلیل کو کولمبیا یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا، خلیل کی بیوی امریکی شہری اور گرین کارڈ ہولڈر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیل نے فلسطین کے لئے مظاہروں میں...
    اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم کے رکن ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اور اس کارروائی میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ آپریشن 3 مارچ کی رات انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کے نظریات کو فروغ دے رہے تھے۔ ان افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان...
    دہشت گردی کی مالی معاونت، شدت پسندوں کی بھرتی اور انتہا پسندی کی حمایت کے الزامات تمام افرادکا اب تک کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ گروہ شدت پسندی کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے میں ملوث تھا۔اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔حکام کے مطابق یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے...
    کراچی: کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران کپاس کی قیمتیں توقعات سے انتہائی کم رہنے اور جننگ فیکٹریوں و اسٹاکٹس کے پاس روئی کی 4لاکھ کے لگ بھگ گانٹھوں کی دستیابی کے باوجود پاکستان میں کپاس کی نئی فصل کے ایڈوانس سودوں کا تیز رفتاری سے آغاز ہوگیا ہے۔  سندھ کے مختلف شہروں میں مئی میں ڈلیوری کی بنیاد پر کپاس کی 27 گاڑیوں کے ایڈوانس سودے طے پا گئے ہیں، رواں ہفتے کے دوران کپاس کے مزید ایڈوانس سودوں کے ساتھ روئی کے بھی ایڈوانس سودے طے ہونے ہیں، جس کے باعث نیا جننگ سیزن بھی مئی میں شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کاٹن ایئر 2024-25 کے دوران حکومتی...
    NEWYORK: کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فلسطینی طالب علم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایجنٹوں نے گرفتار کرلیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  یونیورسٹی کی انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ مریم عالوان اور دیگر تین طلبہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے طالب علم محمد خلیل کو امریکی ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی کے ایجنٹوں نے یونیورسٹی کے اندر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔ محمد خلیل گزشتہ برس کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپ لگانے اور احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی طلبہ کی طرف...
    اٹک میں حضرو کے گاؤں خگوانی میں کم عمر لڑکی کے مبینہ فروخت کے بعد نکاح کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے 12 سال کی لڑکی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروائی، کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی کروانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دولہا نعیم، لڑکی کے سوتیلے باپ طیب سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نکاح رجسٹرار افتخار شاہ مٹھو فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں نکاح رجسٹرار نے نمبردار کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے لیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی سے بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق عثمان ججہ گزشتہ سال دسمبر میں سیالکوٹ جیل سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق عثمان ججہ جیل سے فرار ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں روپوش تھا، وہ انسانی اسمگلنگ کا عالمی ریکٹ بھی چلاتا تھا۔حکام کے مطابق یونان کشتی حادثہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پیش آیا تھا، جس میں 40 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق حادثے کے وقت عثمان ججہ لڑائی اور جھگڑے کے مقدمے میں سیالکوٹ جیل میں قید تھا۔حکام کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ جیل میں موجود عثمان ججہ...
    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی پرواز کے ذریعے چین جا رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالرحمٰن اور نعمان کے نام سے ہوئی، شادی کے نام پر اسمگل کی جانے والی متاثرہ لڑکی بھی زیر حراست ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے کی کوشش کی، پاکستانی لڑکیوں کی چینیوں سے شادی کروانے میں ملوث گینگ میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی پر آمادہ کرتے تھے،...
    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے پر والد نے خودکشی کر لی جبکہ وصیت میں نامزد 3 میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور بچی کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر کم سن بچی کے ونی کرنے کی خبر پر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا (کے پی) نے فوری نوٹس لیا اور پولیس نے کارروائی کرکے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی گوہر خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ متاثرہ بچی کو بحفاظت ورثاکے حوالے کردیا گی اہے اور  واقعے میں...
      اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔ پی ٹی آئی پشاورکی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی کیخلاف  چارج شیٹ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ...
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کے دوران خاتون کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔ نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناجائز منافع خوری پر مختلف علاقوں سے 117 دکاندار گرفتار کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری ریٹس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سستے بازاروں میں مانیٹرنگ کے باعث گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی...
    بارسلونا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے جو اپنے مخالفین کے قتل اور سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔روز نامہ امت کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔بارسلونا میں ایک تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، موسوس دی سکوادرا (کاتالونیا کی پولیس) ہسپانوی نیشنل پولیس اور اطالوی پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 10 افراد کو بارسلونا میں اور ایک شخص کو اٹلی کے شہر پیاچینزا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ہسپانوی پولیس فورسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ آپریشن 3 مارچ کی رات کو انجام دیا...
    بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں شہید عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کرایا تھا۔ یہی دعویٰ بھارت کے این ڈی ٹی وی نے بھی کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مفتی شاہ میر نے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری میں پاکستان کی آئی ایس آئی کی مدد کی تھی۔ ان ذرائع ابلاغ نے بھارت کے پرانے موقف کو اگے بڑھاتے ہوئے دعوی کیا کلبوشن یادیو کو ایران سے اغوا کر کے لایا گیا تھا اور اس کام میں مفتی شاہ میر نے مدد کی تھی۔ مفتی شاہ میر بلوچستان کے ایک معروف دینی عالم تھے، ان پرماضی میں بھی دو مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جس میں وہ...
     اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ گروہ شدت پسندی کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے میں ملوث تھا۔اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دے رہا تھا۔ اس نیٹ ورک کے بعض ارکان نے یورپ میں ممکنہ حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی بھی شروع کر دی تھی۔تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا...
    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور مشقوں میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور  123 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں شروع کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2  کلاشنکوف، 12  بندوق، 20 ہینڈ گنز، سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے  2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل...
    پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24گھنٹوں کے دوران 436سرچ اینڈ سویپ آپریشنز ،38اشتہاری مجرم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 8مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد...
    ذرائع کے مطابق ان کی پوسٹوں میں ان افراد کی تعریف بھی کی جاتی تھی، جنہوں نے یورپ اور پاکستان میں گستاخی کے الزامات کے تحت حملے کیے تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ ایک میسجنگ گروپ، جس کی قیادت گرفتار شدہ خواتین میں سے ایک کر رہی تھی، صرف خواتین پر مشتمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں جو اپنے مخالفین کے قتل اور سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، موسوس دی...
    گجرانوالہ: سمندر کے راستے شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت شبیر احمد اور محمد جاوید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو گجرات اور نارووال کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم شبیر احمد نے شہریوں سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 13 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین اسمگل کرنے کی کوشش کی لیکن شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے۔ گرفتار ملزم محمد جاوید گزشتہ 14 سال سے اشتہاری ہے، ملزم کے...
    سندھ رینجرزاور پولیس  نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان  سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو گرفتار کرلیا گیا۔ بیان کے مطابق گرفتار ملزم 2024میں عزیر بلوچ کی ذہن سازی کرنے پرکالعدم تنظیم لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا،گرفتار ملزم شاہ بیگ لین لیاری کارہائشی ہے،  گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں...
    ایف آئی اے نے گجرات اور نارووال میں کارروائی کر کے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو تھانا ایف آئی اے منتقل کرکے تحقیقات جاری ہیں۔ایک گرفتار ملزم نے شہری کو موریطانیہ بھجوایا تھا جبکہ دوسرا ملزم 14 سال سے اشتہاری تھا۔
    پشاور: سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الحلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، ملزم آئی فونز کی کراچی میں متعدد وارداتیں کرکے پشاور آ جاتا تھا۔ تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس کو بھی سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزم کے قبضے سے پشاور اور کراچی میں چھیننے گئے 9 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے بارے میں ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے...
    پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ریگی پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق نامی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے دو گرفتار سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کو ایوان میں لانے کیلئے جاری کئے گئے پروڈکشن آرڈرز میں سے جزوی طور پر عمل درآمد ہونے پر سینیٹ کے اجلاس کا بلآخر بائیکاٹ ختم کردیا ہے اور ہفتہ کو سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کی جہاں بہاولپور میں غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کیا گیا تاہم 9مئی کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے اپنی رولنگ دیتے ہوئے یہ معاملہ ایوان کی استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا ہے اور کمیٹی اب پنجاب حکومت سے جواب...
    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے ہنی ٹریپ میں ملوث ایک پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں جو لڑکوں سے دوستی کر کے ملنے کیلئے بلاتی تھیں۔ایس ایس پی کے مطابق ملزمان لڑکوں پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔
      امریکی صدر نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ملزم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورا مریکہ کا تعاون مشترک ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے امریکا کے...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت نے قتل کیس میں گرفتارشاعر احمد  فرہاد کی اہلیہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔سماعت کے دوران ملزمہ سعدیہ فرہاد کی جانب سے وکیل ہادی علی چٹھہ، اور فرخ جیلانی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ملزمہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ لوہی بھیر میں درج ہے۔ کیس ملزم کی  کاپی فراہمی کے لیئے استدعا ۔ درخواست گزار کی اسلحہ لائسنس کاپی 2015 میں گم ہوگئی تھی۔
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی 9 کارکنان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئیاور نو کارکنان کی جانب سے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست دائر کی، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت10 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں پر ختمی دلائل بھی سوموار کو ہوں گے،پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے،تھانہ رمنا کے مقدمہ میں گرفتار دیگر متعدد ورکرز کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کے خلاف متعلقہ ریکارڈ اور زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر مختصر حکم نامہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کسی مقدمے میں اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علی امین...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رہنما پاکستان عوام پارٹی نے کہا کہ فی الحال سب اکٹھے ہو جائیں، اگلی اسٹیج پر پھر باقی معاملات پر کوشش کی جائے، عید کے بعد ہی گرینڈ الائنس کے معاملے پر کام شروع ہو گا، رمضان میں کچھ زیادہ سیاسی سرگرمیاں نہیں ہو پائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوام پارٹی مفتاح اسماعیل  نے کہا ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس پلیٹ فارم کا کوئی آئین نہیں بننے جا رہا  اور نہ ہی کوئی منشور بننے جارہا ہے، شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے کی ضرورت ہی نہیں، صرف آئین اور قانون کی بالا دستی پر ہی اتفاق ہو جائے۔ خصوصی گفتگو کرتے...
    سٹی 42 : ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں کیے گئے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔   سیکورٹی فورسز نے ملازئی کے علاقے ملاگانو میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔  پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
    بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او  اور  معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای اوبینک الفلاح سیکورٹیز عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ معروف ماڈل نادیہ حسین کے خاوند کو بینک الفلاح سیکورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خرد برد میں ملوث ہے، ملزم نے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا۔ رپورٹ کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغانیوں کے خلاف 31 مارچ 2025 کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے، مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی، غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا جائے گا، پاکستان میں مقیم تمام افغان شہریوں کو...
    کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عاطف خان 54 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں، ان پر کارپوریٹ مالیاتی دھوکا دہی کا الزام ہے، یہ کارروائی نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی ہے۔ عاطف خان نجی بینک سیکیوریٹیز کے سابق سی ای او تھے، انھوں نے ذاتی کاروبار کے لیے بینک فنڈز کا غلط استعمال کیا، ملزم نے مالی بدانتظامی چھپانے کے لیے کمپنی ریکارڈ...
    دہشت گرد کی گرفتاری،امریکی سینٹرل کمانڈ کا پاکستان کا شکریہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر نے اس ہفتے...
    امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا  شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر نے اس ہفتے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ملزم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر عاطف احمد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز...
    کراچی(نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے اہم ڈیلر شاہد عرف قادری کو حوالہ اور ہنڈی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ شاہد عرف قادری، علی ثقلین رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے سی ای او ہیں، جن کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے نے شاہد عرف قادری کو بحریہ ٹاؤن کراچی میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور عدالت سے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔ اس سے قبل بھی ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن کے دو ڈیلرز کو گرفتار کر کے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے تین مقدمات درج کیے تھے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے کم از...
    سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 10 دہشتگرد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔ترجمان سی ٹی ڈے کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار ہو ئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں راولپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، راجن پور ، بھکر اور جہلم میں کی گئیں ، خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی...
    اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہوگئے جبکہ احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس جوان محفوظ رہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں، بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب میں سنگین جرائم کے 42 مقدمات میں ملوث نکلا جبکہ ذیشان کے خلاف سنگین جرائم کے 27 مقدمات درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک ڈاکو دکانوں، گھروں کو لوٹنے اور سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ڈاکوؤں کا کیش وینز پر 2 دن میں تیسرا...
    بی این پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد اختر مینگل و دیگر کیخلاف مقدمات کیخلاف احتجاجا از خود گرفتاری پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے میں از خود گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گزشتہ شب بی این پی کے کوئٹہ میں موجودہ مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے بیٹے گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کیخلاف وڈھ میں مقدمہ اور بلوچستان کے مخدوش حالات کے حوالے سے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی کے مرکزی سیکرٹری...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 مارچ 2025)پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کی اصل وجہ مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری ہے، سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا،اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے عون عباس بپی نے سب سے پہلے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر...
    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔  مدثر علی قطر ایئرویز کی پرواز QR-621 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ذیشان کھوکھر امارات ایئر لائن کی پرواز EK-625 کے ذریعے ساؤتھ افریقا کا سفر کرنے والا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کو مشکوک پایا گیا اور تفتیش کرنے پر ان کے پاسپورٹ پر جعلی ویزے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے یہ جعلی ویزے بھاری رقوم کے عوض ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے، ذیشان کھوکھر نے اٹلی کا ویزہ عثمان نامی ایجنٹ سے 27 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا، ملزمان کو مزید تفتیش کے...
    کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 10 دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔ترجمان سی ٹی ڈے کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار ہو ئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں راولپنڈی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، راجن پور ، بھکر اور جہلم میں کی گئیں ، خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے دو خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار ہوئے۔حکام کے مطابق دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹرز ،35 فٹ حفاظتی فیوز...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ماری پور میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم قانون نافذ کرنے والےاداروں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرتا تھا۔ کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر... گرفتار ہونے ولا ملزم خود کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کا کارندہ ظاہر کر کے ساتھیوں کی مدد کرتا رہا ہے۔ملزم نے 2023ء میں ماری پورمیں فائرنگ کر کے 1 شہری کو قتل بھی کیا تھا۔
    ــــ فائل فوٹو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاول نگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر اور جہلم میں کی گئیں۔خوشاب اور جہلم سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑے گئے۔ پنجاب: کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے 7 دہشتگرد گرفتارپنجاب کے مختلف شہروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ پکڑے گئے دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر، ظہیرالدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید کے ناموں سے ہوئی۔ان دہشت...
    پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوانِ بالا میں پیش ہوئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا بعد ازاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز بھی شریک تھے عون عباس بپی نے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا ایوان آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عون عباس بپی سے پنجاب پولیس کے رویے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا بس 12 گھنٹے کے طویل سفر کے دوران ڈالے میں طبیعت خراب ہوئی باقی سب ٹھیک ہے ایک...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوان بالا پہنچ گئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔  اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ایوان بالا آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عون بپی سے سوال کیا گیا کہ پنجاب پولیس کا کیا رویہ تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی خاص نہیں، بس  12 گھنٹے سفر کرنے کے بعد ڈالے میں تھوڑی طبیعت ضرور...
    گرفتاری کیسے ہوئی؟ کہاں لے جایا گیا؟ عون بپی نے سینیٹ میں بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈرز پر عمل کرتے ہوئے ایوان بالا پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے عون عباس بپی نے کہا کہ سب سے پہلے چیئرمین صاحب آپ کا شکریہ کہ آپ نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے اعجاز چوہدری اور میرے ایشو پر اسٹینڈ لیا، جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 6 مارچ کو میں گھر تھا،صبح ساڑھے 8 بجے 20 لوگ...
    باسم سلطان: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرپرائز دورے کیے۔ ان دوروں کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا اور متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ جرمانےبھی  عائد کیے گئے اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے  اے سی رائیونڈ نے  ماڈل بازار اور ریڑھی بازار رائیونڈ کا دورہ کیا، جہاں خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اے سی کینٹ نے فاطمہ ارشد نے پی اے ایف مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں 2 افراد کو اوورچارجنگ پر جرمانہ عائد کیا گیا، خاص طور پر پیاز اور ٹماٹر کی...
    اسلام آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔گرفتار ڈاکووں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس رات گئے لنک روڈ ترنول میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی۔ پولیس نے 2مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب...
    —فائل فوٹو کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے رات گئے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو دورانِ علاج ہلاک اس کے علاوہ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق 5 مارچ کو بفرزون میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دورانِ علاج ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم کی شناخت شاہنواز عرف شانو کے نام سے ہوئی تھی۔ مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد کراچیمیمن گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2ملزمان... ایس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) موٹرویز پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج جاری ہے ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150کلومیٹر سے زائد رفتار پر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل ریجن میں اب تک 12گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔(جاری ہے) انہوں مزید کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2،ایم3لاہور ملتان، ایم 4اور 5موٹروے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ، موٹر وے پولیس نے گاڑیاں تحویل میں لے کر ڈرائیورز کومقامی پولیس کے حوالے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،3لین والی موٹروے...
    لاہورکے اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی کے ذریعے موبائل فون ہتھیانے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نقب زن و نوسرباز گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رمضان انجم اور اس کا ساتھی بابر علی شامل ہیں۔ انچارج انویسٹیگیشن نعیم شہزاد کے مطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے...
    ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ 2025ء ) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس نے چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے سحری کے وقت چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا اور راکٹ لانچرز سمیت بھاری اسلحہ استعمال کیا، پولیس نے جدید تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مشین گنز اور مارٹر گنز سے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں...
    پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق کارروائی  راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب ، بہاول نگر،رحیم یار خان ،راجن پور،بھکراور جہلم میں کی گئی۔ خوشاب اور جہلم سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد ،آئی ای ڈی بم ،ڈیٹونیٹر، 19حفاظتی فیوز، تار35 فٹ ، پمفلیٹ ، نقدی اورموبائل فون برامد کیے گئے۔دہشت گردوں کی شناخت ریاض ،شفیق ،رشید ،جاوید ،ظہیر،ظہیر الدین ،حفیظ ،وزیر ،اصف اوروحید  کے  نام سے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف...
    دہشت گردوں کیخلاف کارروائی لاہور سمیت دیگر شہروں میں کی گئی۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم،19 ڈیٹونیٹر اور حفاظتی فیوز تار برآمد ہوئے۔ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر و دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ فورس نے مختلف شہروں میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی لاہور سمیت دیگر شہروں میں کی گئی۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم،19 ڈیٹونیٹر اور حفاظتی فیوز تار برآمد ہوئے۔ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید،...
    ملک کی موٹرویز پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پرمقدمات کا اندراج جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150 کلو میٹر سے زائد رفتار پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل ریجن میں اب تک 12 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2 ,ایم3 لاہور ملتان اور ایم 4 اور 5 موٹروے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کیا۔ موٹروے پولیس  کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار  ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 3 لین والی موٹروے پر کار کہ حد رفتار 120 کلومیٹر ہے۔ پبلک سروس گاڑیوں کے لیے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گرفتار سینیٹرز جن کی کسٹڈی میں ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں پیش کریں۔ قانون کا تقاضا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد سینیٹرز کو ایوان میں پیش کیا جانا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گرفتار سینیٹرز کو ایوان میں پیش کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کام نہیں کہ وہ انہیں گاڑی میں بٹھائیں اور پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ یہ متعلقہ اداروں کا کام ہے کہ وہ اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے احکامات پر عمل کریں۔ مزید پڑھیں: میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں‘، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط’ پی ٹی آئی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز  نے لاہور میں طوفانی دورے کیے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ لاہور کی ترقی کے میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ لاہور کی ترقی کے تاریخی 'لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام' کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کیا۔ مریم نواز نے مختلف زونز میں منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب کی طرح لاہور کے ہر علاقے کی مساوی ترقی اور معیار ایک جیسا یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے حکام سے گفتگو میں کہا کہ ایسا نظام بنانا چاہتی ہوں کہ یہ مسائل دوبارہ نظر نہ آئیں اور عوام کو نہ ستائیں۔ 'لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام' غریب، امیر اور متوسط پورے لاہور...
    خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106 اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کردیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع...
    شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مرغی خانہ قائد آباد پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو ندیم جبکہ ساتھی کو عارف کے نام سے شناخت کیا گیا۔ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح  اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
    سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتین کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور جعفر کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر سرجانی سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل اور زیب تن پولیس یونیفارم برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون سرجانی ٹاؤن...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 2 گرفتار سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے۔  چیئرمین سینیٹ نے جن سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ان میں سینیٹر عون عباس اور سینیٹر اعجاز چوہدری شامل ہیں۔  واضح رہے کہ چئیرمین سینیٹ نے سینیٹ رولز 84 کے تحت دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ مزید :
    فائل فوٹو۔ چئیرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 2 گرفتار سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ چیئرمین سینیٹ نے جن سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ان میں سینیٹر عون عباسی اور سینیٹر اعجاز چوہدری شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چئیرمین سینیٹ نے سینیٹ رولز 84 کے تحت دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔
    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیدسے متعلق سوال کویکسرنظراندازکرتےہوئے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔ پریس بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے جب ترجمان سے یہ سوال کیاکہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ حملے میں ملوث اہم دہشت گردکی گرفتاری پرپاکستان کی حکومت کا شکریہ اداکیالیکن پاکستان ایک مقبول سیاسی رہنما عمران خان تین سال سے جیل میں قیدہیں اور ان پرمظالم جارہی ہیں اس بارے میں کوئی بات نہیں کی جاتی جس پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے اور اہم دہشت گردی شریف اللہ کی گرفتاری پر حکومت پاکستان...
    پشاور: اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیزکردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیزکو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیزکردیا گیا ہے،جس کے دوران ضلع بھر میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں سنگین جرائم میں مطلوب 1106 اشتہار ی...
    DELHI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بھائی ونود سہواگ کو 7 کروڑ روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ پولیس نے 7 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں ونود سہواگ کو گرفتار کرلیا ہے اور مقامی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ونود سہواگ کو ان کی کمپنی جالتا فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی سے جڑے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے ڈائریکٹرز میں ونود کے علاوہ وشو مٹل اور سدھیر ملہوترا بھی اس کیس میں شامل ہیں، ان کے خلاف نیگوشیابل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریاست ہماچل پردیش کے علاقے بڈی...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ دہشت گردی کے...