—فائل فوٹو

سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ2021 ء سے آج  تک بھتہ خوری کے 422 مقدمات کا اندراج ہوا ہے، جبکہ بھتہ خوری میں ملوث 433 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پشاور، پولیس اور سی ٹی ڈی کا داعش کیخلاف مشترکہ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

پشاورکا ئو نٹر ٹیررازم ڈیپا رٹمنٹ اور پشاور پولیس...

ادارۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے 47 کیسز رپورٹ، 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں 9 بھتہ خوروں کو سزائیں سنائی گئیں۔

پشاور میں 2021ء   میں 44،  2022ء میں 73، 2023ء اور 2024ء میں بھتہ خوری کے 129، 129 کیسز درج ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھتہ خوری کے

پڑھیں:

اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی سے موبائل ہتھیانے والے گینگ کے کارندے گرفتار

لاہورکے اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی کے ذریعے موبائل فون ہتھیانے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور متحرک نقب زن و نوسرباز گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رمضان انجم اور اس کا ساتھی بابر علی شامل ہیں۔

انچارج انویسٹیگیشن نعیم شہزاد کے مطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کےموبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی کر کے موبائل فونزبھی ہتھیا لیتے تھے۔

ملزمان نے اسپتالوں میں نوسربازی کی 30 اورچوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث گروپ گرفتار
  • ڈی آئی خان: باپ کی خودکشی کے بعد ونی ہونے والی بچی بازیاب، ملزمان گرفتار
  • ڈی آئی خان؛ کمسن بچی کے ونی پر والد کی خودکشی، نامزد ملزمان میں سے دو گرفتار
  • کراچی؛ فروری میں ہونے والی ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں کی تفصیلات جاری
  • سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے گرفتار
  • پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار
  • لاہور: ہنی ٹریپ میں ملوث خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتار
  • اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی سے موبائل ہتھیانے والے گینگ کے کارندے گرفتار
  • کراچی: پولیس کی جعلی وردی پہن کر واردات کرنیوالے دو ملزمان گرفتار