پنجاب پولیس نے 24 گھنٹے میں 38 اشتہاری مجرموں کو پکڑلیا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور مشقوں میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔
موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں شروع کردی گئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوق، 20 ہینڈ گنز، سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔
پنجاب پولیس کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس
پڑھیں:
پشاور؛ دو ماہ کے دوران 1100 اشتہاری گرفتار
پشاور:اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ماہ میں 1106اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور قاسم علی خان اور ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیزکردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں تمام ڈویژنل ایس پیزکو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، جس کے دوران ضلع بھر میں اندرون شہر سمیت نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیزکردیا گیا ہے،جس کے دوران ضلع بھر میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں سنگین جرائم میں مطلوب 1106 اشتہار ی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خصوصی مہم کے دوران قتل، اقدام قتل، راہزنی، ڈکیتی، اغوا اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران حاصل ہونے والے اہداف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔