Jang News:
2025-03-10@14:33:24 GMT

سلمان اکرم راجہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

سلمان اکرم راجہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل

---فائل فوٹو 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے۔

قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس محمد آصف نے اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الزام کیا ہے اور درخواست پر اعتراض کیا ہے؟ 

اس پر سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ الزام ہے کہ کسی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہو گیا ہے اور میں اس میں شامل تھا۔

بانی کو سحری نہ دینے، عبادت سے روکنے کی باتیں غلط ہیں، سلمان اکرم

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے کہا جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، انھیں پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے مکالمے میں کہا کہ تو آپ ایسے نہ کریں نہ پھر، آپ کو پتہ ہے نہ آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے آپ بولتے بہت ہیں۔

اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں پہلے گرفتار ہو چکا ہوں، پیشی کے باوجود وارنٹ جاری ہونا حیران کن ہے، میرے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہوئے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو واقعی سنجیدہ معاملہ ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں روٹین میں ریگولر کورٹ میں پیش ہوتا ہوں۔

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے  سپریم کورٹ کے صغریٰ بی بی کیس کا حوالہ دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آفس اعتراض دور کر کے کل رکھ لیتے ہیں۔

اس پر سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ پرسوں رکھ لیں کل اڈیالہ جیل جانا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ پرسوں رکھ لیتے ہیں۔

احتجاج بھی ہوگا، جلسے بھی کرینگے، کسی کی شہ پر کچھ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ

ہم ایک لائحہ عمل ترتیب دیں گے، فراست اور پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی

 سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ ایف آئی آر میں 100 لوگوں کا نام لکھ دیا ہے کہ ان کا اتا پتہ معلوم نہیں، ابھی کہہ رہے تفتیش کر رہے ہیں جن کا اتا پتہ نہیں ان کے وارنٹ جاری کر رہے ہیں۔

 قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سلمان اکرم راجہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے جنہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے معطل کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سلمان اکرم راجہ نے نے کہا کہ

پڑھیں:

اپوزیشن جماعتوں کے درمیان معاملات جلد حل ہوجائیں گے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے مابین  معاملات جلد حل ہوجائیں گےاور ہمارے اور جے یو آئی کے درمیان کامن گراؤنڈ بن جائے گا۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’  سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی نے  سینیٹر عون عباس بپی اور اعجاز چوہدری کے  پروڈکشن آرڈر جاری کیے تاہم وہ اپنی طاقت کا استعمال کریں، آئی جی کوایوان میں بلائیں ، ان کے وارنٹ جاری کریں ،ہمارے ساتھ صرف اظہاریکجہتی نہ کریں۔ 

 شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا، جب مجھے نوٹس موصول ہوا تو جواب بھی دے دیں گے، ہمیں نوٹس ملے گا تو اپنی پوزیشن واضح کر دیں گے،آج جوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ان سے پوچھا  گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹرکون چلا رہا ہے ، پھر پوچھا کہ پارٹی کو فنڈنگ کہاں سے آرہی ہے۔ 

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی کوئی مجبوریاں ہوں گی جو وہی جانتے ہیں ، ہمارے اور جے یو آئی کےدرمیان کامن گراونڈ تو بن جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پرہرقربانی دیں گے۔

اپوزیشن اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت نہیں  چاہتی ہے کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس بنے،ہم نے ہراس جماعت کو آواز دی  جواس حکومت کے خلاف ہے، اپوزیشن جماعتوں کے مابین جو بھی چیزیں ہیں وہ حل ہو سکتی ہیں، بہت سےمعاملات طے پا گئے تھے ،میں سمجھتا ہوں کہ باقی معاملات جلد حل ہوجائیں گے، صرف بانی پی ٹی آئی سے ان کی رائے اور ہدایات لینا ضروری ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرا کرعدالتی احکامات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں طے ہوئی تھیں، ہماری ملاقاتیں پچھلے 6 ماہ سے نہیں ہو پا رہیں، ملاقات نہ کرا کے یہ حکومت والے توہین عدالت  کر رہے ہیں، یہ عمران خان کی اپیلوں کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں،عدالتوں کوان معاملات پر ایکشن لینا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: روپوش ملزمان کے چھٹی بار ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید
  • نیب ریفرنس: قائم علی شاہ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں کرنے کا فیصلہ
  • سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشتگردی عدالت سے جاری وارنٹ ہائیکورٹ سے معطل
  • پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل
  • صائمہ اکرم چوہدری نے ڈرامے نہ لکھنے وجہ بتا دی
  • سلیمان اکرم راجہ اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 14 یوم کی توسیع 
  • امریکہ نے یوکرین کو سیٹلائٹ تصاویر کی فراہمی بھی معطل کر دی، نیویارک ٹائمز
  • اپوزیشن جماعتوں کے درمیان معاملات جلد حل ہوجائیں گے، شیخ وقاص اکرم