2025-03-29@11:15:20 GMT
تلاش کی گنتی: 7553

«فیضان مدینہ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی کی ایکس مل قیمت 154 سے 159 روپے فی کلو اور ریٹیل 164 روپے فی کلو تک ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس ملیں کہ دوبارہ چینی کی قیمت 178 سے179 ہوئی، چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 154 سے 159روپے ہوگی، چاہتےہیں180 سے 200 روپے چینی کی باتیں سننے کو نہ ملیں۔ نائب وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید 15 روپے کی گنجائش نکالنے کا اشارہ دیدیا۔  اسحاق ڈار کہتے ہیں چینی کی قلت ہے نہ ہو گی۔ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ قیمت بڑھی تو برداشت نہیں کریں گے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن  علیمہ خان  جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30کے تحت آئی جی آسلام آباد کی سربراہی میں بنائی کی گئی ہے۔  جے ائی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں کے حوالے سے شواہد بھی موجود...
    ڈی سی صوابی کو ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرنا  مہنگا پڑگیا جب کہ پشاور ہائیکورٹ نے ڈی سی صوابی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت کے ویڈیوز ڈی سی کے آفیشل پیج سے شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ وکیل درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی نے صوابی ویمن یونیورسٹی میں اسپورٹ گالا میں شرکت کی، ڈی سی نے وہاں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائی اور پھر آفیشل پیچ پر شیئر کی، ویڈیوز بغیر اجازت کے شیئر کی گئی جس سے خواتین کی پرائیویسی متاثر ہوئی۔ وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ ڈی سی رمضان کے مہینے میں بھی...
    وفاقی شرعی عدالت کا خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے خلاف بڑا فیصلہ دیا ہے۔ عدالتی حکم میں روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کو غیراسلامی قرار دیا گیا۔ شریعت کورٹ نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی بھی ہدایت جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: محنت کش خواتین کے حقوق کے لیے کراچی میں ریلی فیصلہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ ان کی...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کے روز طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئی تھیں۔ جمعے کے روز علیمہ خان کی جانب سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30کے تحت آئی جی آسلام آباد کی سربراہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیراسلامی قراردیدیاگیا،خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے،جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت میں خواتین کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا۔ مزید :
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں افغانستان پاکستان پی ٹی آئی قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی وی ٹاک
    نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے جبکہ ریٹیل پرائس 164 روپے فی کلو ہوگی۔ 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی۔ اسلام آباد میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں بار بار...
    طورخم بارڈر پر پاک افغان اعلیٰ حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں متفقہ طور پر 26 دنوں سے بند طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ طورخم بارڈر آج شام 4 بجے طورخم بارڈر پر ٹرانسپورٹرز کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ مکمل طور پر 21 مارچ سے کھول دیا جائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ طورخم بارڈر پر آج مریضوں کو بھی جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ جمعے کے دن پیدل مسافروں کی باقاعدہ آمد و رفت شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: 24 روز سے طورخم بارڈر بند، پاکستانی جرگہ مذاکرات کے لیے طورخم پہنچ گیا واضح رہے کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے بند...
    نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی،  چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی۔ انہوں نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےچینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگرملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا،  قیمتوں میں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  چینی کی قیمتوں میں بارباراضافہ ہورہاہے،  رانا تنویرحسین کی سربراہی میں قیمتوں کاجائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی،  چینی کی...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)نائٹ فرینک کی حالیہ ویلتھ رپورٹ 2025 کے مطابق 2019 سے 2024 کے درمیان پراپرٹی کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کے ساتھ دبئی لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ انڈیکس میں سرفہرست رہا۔شہر کے اہم رہائشی شعبے میں 2024 کی تیسری سہ ماہی تک قیمتوں میں 16.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سال کے اختتام تک 20 فیصد تک پہنچنے کی راہ پر گامزن ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اضافے نے دبئی کو پرائم انٹرنیشنل ریزیڈنشیل انڈیکس میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممالک میں شامل کر دیا ہے، جو صرف سیئول اور منیلا سے پیچھے ہے۔مشرق وسطی میں کم از کم ایک کروڑ ڈالر مالیت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے فیصلے کے 2 ماہ بعد سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ 17 جنوری کو سنائی جانے والے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، فیصلے کے دو ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کردیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ حکمرانوں...
    پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف سے ملاقات میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انسولین بنانے کے لیے درکار خام مال کی بیرون ملک سے درآمد کرکے مقامی سطح پر انسولین بنانے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قدم انسولین کی مقامی پیداوار کو بڑھائے گا اوراس ضروری دوائی کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کو کم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب: شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لیے مفت انسولین کی فراہمی کا منصوبہ کیا ہے؟ اس پر ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان میں انسولین کی پیداوار کے...
    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بوسبرگ (James E. Boasberg) کے مواخذے سے انکار کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی جج کے عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنیاد پر اس کا مواخذہ نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے لیے قانونی نظام میں ایپلیٹ (appellate) جائزہ کا طریقہ موجود ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج بوسبرگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "انتہائی دائیں بازو کا پاگل شخص" اور "ٹیڑھے دماغ کا جج" قرار دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ ایسے ججوں کے سامنے پیش ہونا پڑا جو ان کے خلاف...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر    کی گئی ہیں۔   عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے  بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
    پاکستان اور افغانستان کے حکام کی فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور طورخم تجارتی گزرگاہ کارگو کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے آج  بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام کی فلیگ میٹنگ کی جگہ تبدیل کردی گئی، فلیگ میٹنگ طورخم سرحد پاکستانی حدود میں منعقد ہونی تھی، تاہم افغان حکام کی اصرار پر فلیگ میٹنگ کی جگہ تبدیل کی گئی اور پاکستانی وفد فلیگ میٹنگ کے لئے افغان کسٹم اسٹیشن چلا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فلیگ میٹنگ طورخم سرحد کے متصل افغان کسٹم ہاوس میں ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل عاصم کیانی نے...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔   عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔  ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔   ادھر پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ...
    قیصرکھوکھر: پنجاب اسمبلی میں نیابلدیاتی ایکٹ استحقاق کمیٹی برائےبلدیات کےحوالے، استحقاق کمیٹی کی منظوری کےبعدبلدیاتی ایکٹ اسمبلی پاس کرےگی۔ نئےبلدیاتی ایکٹ میں لاہورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوختم کردیاگیا، لاہورمیں لارڈمیئرنہیں ہوگا،10ٹاؤنزبنائےجائیں گے، لاہورکےہر ٹاؤن کاسربراہ میئرہوگا، میئرکاانتخاب کونسلرزکریں گے۔ لاہورمیں یونین کونسلز ہوں گی، بلدیہ کا ڈسٹرکٹ ٹیئر ختم کردیاگیا، نئےبلدیاتی ایکٹ میں ہرضلع میں ضلع کونسل کابھی خاتمہ کر دیا گیا، اضلاع میں تحصیل کونسلز ہوں گی، بڑے ڈویژنز میں ٹاؤن بنیں گے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا چھوٹے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز ہوں گی، تحصیلوں میں میونسپل کمیٹیاں بنائی جائیں گے، بیوروکریسی بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہو گی۔ بلدیاتی الیکشن الیکٹرونکس ووٹنگ کے ذریعے نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن...
    وفاقی حکومت نے عید الفظر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جبکہ کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک 3 دن کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ محنت خیبرپختونخوا نے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ای مزدور کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام معلومات دستیاب ہوگی۔ صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انہیں مزدوروں کی سہولت کیلئے ای مزدور کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹلائزیشن عمل تیزی سے جاری ہے، نظام میں اصلاحات اور بہتری لانے کیلیے ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔ بابراعظم کے ستارے گردش...
    دور نایاب:  پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) نے شہر کے پارکوں میں تقریبات کیلئے بکنگ فیس میں اضافہ کر دیا ہے ۔ فنکشن فیس میں اضافہ سے قبل پارکوں کی فنکشن فیس 5 ہزار روپے یومیہ سے 7 ہزار روپے یومیہ تھی۔اب فنکشن فیس میں اضافے کے بعد یہ فیس 8 ہزار 700 روپے یومیہ سے 12 ہزار روپے یومیہ تک ہو گئی ہے۔ نئی پالیسی اور دینی پروگرامز کے تحت پی ایچ اے نے پہلی مرتبہ نعتیہ محافل اور دینی پروگرامز کے لیے بکنگ فیس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا  پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے...
    پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ کو 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے طورخم سرحد پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہوگئے ہیں، جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔ سید جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
    حال ہی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں سے 3 عدد دستی بم برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق تینوں دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ مشکاف میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو گزشتہ شب کوئٹہ لایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملے سے متاثر ٹریک کی بحالی مکمل، کل سے ٹرین آپریشن بحال ہو جائےگا، وزیر ریلوے حنیف عباسی ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں کی مرمت کے بعد دوبارہ استعمال میں لایا جائے گا جبکہ ٹرین کے انجن کو سبی منتقل کیا گیا تھا جہاں مرمت کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ پٹڑی کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا...
    وزیر اعظم شہباز شریف 23 مارچ کو عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) سے منظوری کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ یہ کمی یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگی، اور صارفین کو مئی سے کم بل دیکھنے کو ملیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 8 روپے فی یونٹ کی مجموعی کمی میں سے 4.73 روپے فی یونٹ مستقل ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ یہ تبدیلی 6 آئی پی پیز(IPPs) کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی، 16 آئی پی پیز کے ساتھ پاور خریداری معاہدوں (PPAs) میں نظرثانی کرکے ’ٹیک اینڈ پے‘ ماڈل میں تبدیل کرنے، بیگاس پاور پلانٹس کو امریکی ڈالر سے پاکستانی روپے میں منتقل کرنے اور حکومتی پاور پلانٹس (GPPs) کے لیے رٹارن...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے کلاؤڈ سکیورٹی پلیٹ فارم وز(Wiz)کو 32 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں Wiz کو گوگل کلاؤڈ آپریشن میں شامل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کی متعدد کلاؤڈز استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی، یہ معاہدہ اے آئی کے دور میں ہر قسم اور حجم کے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ سکیورٹی پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔(جاری ہے) بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت سائبر سکیورٹی کو ہنگامی خطرات سے بچانے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتی...
    امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے USAID (یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ) کو بند کرنے کے فیصلے کو روک دیا۔ عدالت نے ایلون مسک اور ڈپارٹمنٹ فار گورنمنٹ ایفیشنسی (Doge) کی کوششوں کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جج تھیوڈور چوانگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ USAID کو بند کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی ہو سکتی ہیں اور فوری طور پر ادارے کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جبUSAID کے ملازمین نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایلون مسک کا حکومتی اداروں پر کنٹرول غیر قانونی ہے کیونکہ انہیں نہ تو سرکاری طور پر کوئی...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ای مزدور کارڈ کے اجرا کو جلد از جلد یقینی بنایا...
    ٹرمپ حکومت کو جھٹکا: امریکی عدالت نے یو ایس ایڈ کو بند کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس)امریکہ میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے USAID (یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ) کو بند کرنے کے فیصلے کو روک دیا۔ عدالت نے ایلون مسک اور ڈپارٹمنٹ فار گورنمنٹ ایفیشنسی (Doge) کی کوششوں کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ جج تھیوڈور چوانگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ USAID کو بند کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی ہو سکتی ہیں اور فوری طور پر ادارے کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جبUSAID کے ملازمین نے عدالت میں مقدمہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) ملک میں عوام کے لیے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل سے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کی توقع ہے اور اس سلسلے میں 23 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بجلی کے نرخ میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی یکم اپریل 2025ء سے مؤثر ہوگی یعنی مئی میں عوام کو قیمت کم کیے جانے والے بل موصول ہوں گے، 8 روپے فی یونٹ میں سے 4 روپے...
    طورخم تجارتی گزرگاہ کو 25 روز بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ صبح 9 بجے طورخم سرحد پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہوگئے ہیں، جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔ سید جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی حکام نے افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ Post Views: 1
    پشاور: پاکستان اور افغان مشترکہ جرگہ نے طورخم تجارتی گزرگاہ کھلوانے کے فیصلے پر افغان حکام کی طرف سے عمل درآمد میں تاخیر کے باعث 18 مارچ بروز منگل بھی تجارتی گزرگاہ 25  ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند رہی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا انعقاد ہوا جس میں افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمد و رفت کیلیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم طورخم سرحد کی بحالی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے افغان جرگہ نے افغان حکام سے حتمی رائے لینے کے لیے...
    سٹی42:پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی. پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی۔برطانوی ایوی ایشن و ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کیے گئے آڈٹ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے فلائیٹ آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی آئی اے حکام کو برطانیہ فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی قوی امید ہے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا پی آئی اے نے برطانیہ فلائیٹ آپریشن کے لیےتیاریاں مکمل کر لیں۔اجازت ملنے...
    وانا(اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کل کرفیو نافذ کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنگن تک کل کرفیو ہوگا۔ ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ سے منزئی تک اور کڑی وام سے جنڈولہ تک کرفیو نافذ رہےگا، کوڑ قلعہ سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ کھلا رہےگا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک عزیز آباد چوک سے سرویکئی اور جنڈولہ سڑک بند رہے گی۔...
    — فائل فوٹو راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا اور غیر مناسب پوسٹ کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منفی پراپیگنڈہ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ایک اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق آزادیٔ اظہارِ رائے کی آڑ میں قانون شکنی اور منفی پراپیگنڈے کی اجازت نہیں۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی جرگہ سربراہ جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہو گئے ہیں۔جواد حسین کاظمی نے بتایا کہ بدھ کی صبح 9 بجے طورخم سرحد پرفلیگ میٹنگ کا انعقاد کیاجائےگا، فلیگ میٹنگ کے بعد تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جے سی سی اجلاس تک فائربندی رہے گی۔پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ واضح رہے کہ تین ہفتوں سے زائد عرصے قبل طورخم سرحد کے متصل افغان فورسز کی طرف سے تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلیے بند کردی گئی تھی۔ کسٹم حکام کے مطابق...
    پشاور: پاکستانی جرگہ کے سربراہ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ایڈوائزر سید جواد حسین کاظمی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ افغان جرگہ نے اپنے حکام کو مشترکہ جرگہ کے فیصلے پر راضی کرلیا ہے، جس کے تحت طورخم تجارتی گزرگاہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق، افغان جرگہ نے افغان حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پاکستانی جرگہ کو آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ طورخم سرحد کو ہرقسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح 9 بجے طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان سیکورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا...
    معروف مذہبی شخصیت، آل پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان نے اگر دہشتگردوں کو نہ روکا تو خود بھی اسی آگ میں جلنا ہوگا۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلامی دنیا کا طاقتور ترین ملک ہے، اسے کمزور کرنے کے لیے بہت سے بیرونی ممالک کام کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی طاہر اشرفی نے کہاکہ دشمن ممالک کو معلوم ہے کہ پاکستان کو توڑا نہیں جا سکتا، کیونکہ پاکستان کے پاس ایک مضبوط فوج ہے، جو ملک کی حفاظت کے لیے تن، من، دھن کی قربانی دینے کے لیے ہمہ...
    کراچی: کوربن بوش نے پاکستانی حکام کے سامنے پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ بیان کر دی، بورڈ اب وضاحت کا جائزہ لے کر کسی کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کیلیے پشاورزلمی نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش سے معاہدہ کیا تھا، البتہ انھوں نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز سے ناطہ جوڑ لیا۔  مزید پڑھیں: پی ایس ایل چھوڑنے پر کوربن بوش کو پی سی بی کا قانونی نوٹس بھارتی لیگ 22 مارچ سے25 مئی جبکہ پاکستانی ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک ہونا ہے، گذشتہ دنوں پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر...
    اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔ بورڈ کا اجلاس مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا  جس میں روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول کی نجکاری کی تجویز دی گئی ،حتمی شرائط بولی کے عمل کے دوران طے کی جائیں گی۔  
      جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس ، فردوس شمیم نقوی سمیت 16اراکین کو طلب کیا تھا جے آئی ٹی نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کو بھی 19مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے سوشل میڈپا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس، جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی رہنما نہیں آئے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس اور فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی...
    عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانےکے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانےکا فیصلہ بہتر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے بہنوں اور  وکلا کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانےکے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانےکا فیصلہ بہتر تھا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی...
    اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں، علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکمانی سفیر نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ترکمانی سفیر نے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے علی پرویز ملک کی قیادت پر اعتماد...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اوردہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔  نجی  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے بچوں کی حفاظت کیلئے شہید ہورہے ہیں۔ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے، ٹارگٹڈ آپریشن ہو یا جنگ دہشتگردوں کے خاتمے کا فیصلہ ہوچکا ہے اور جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اے پی ایس کے بعد دہشتگردی کو...
    اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔   اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار...
    پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا انعقاد ہوا جس میں افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمد و رفت کیلیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان مشترکہ جرگہ نے طورخم تجارتی گزرگاہ کھلوانے کے فیصلے پر افغان حکام کی طرف سے عمل درآمد میں تاخیر کے باعث 18 مارچ بروز منگل بھی تجارتی گزرگاہ 25  ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند رہی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو ایک ہدایت نامہ جاری بھی کیا گیا ہے۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے لازمی ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقدی پر انحصار کم کرنا، اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔   اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ اس اقدام سے معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ "جیو نیو ز" کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔ حکومت خواتین کیلیے محفوظ اور مساوی مواقع یقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے:حنا...
    پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کے خلاف کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بینک فراڈ کے مقدمے میں شریک ملزم کی ضمانت میں توسیع کردی۔ ملزم فیصل محمود شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ  تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پولیس فائل اور پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل...
    دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا، مصدق ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔
    وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔جیو نیو ز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنگ ان کی دہلیز پر لے جائیں گے جو پاکستان میں بچوں کو شہید کررہے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک اِس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ جہاں ضرورت ہے وہاں...
    لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صوبے میں بند پڑے میٹ پلانٹس کو دوبارہ آپریشنل بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے آذربائجان کی میٹ کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے لائیو اسٹاک، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں سے وابستہ آذربائجان کے سرمایہ کار وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طے پایا کہ آذربائجان کی کمپنی صوبے میں بندپڑے میٹ پلانٹس کو چلائے گی، جبکہ پنجاب حکومت پلانٹ کے رینٹ کی مد میں ہر ماہ خاطر خواہ رقم فراہم کرے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بند پلانٹس کے فعال ہونے سے نہ صرف گوشت کی برآمد بڑھے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی بائیکاٹ قومی سلامتی کمیٹی وی نیوز
    اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر عامر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کو امریکی صدر کی دھمکی پر خط لکھ دیا۔ خط میں شکایت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی صدر اور دیگر امریکی حکام نے ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی گئی۔ ایران خطے میں ہتھیاروں کی فراہمی عدم استحکام پھیلانے سے متعلق الزامات مسترد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیرعامر سعید ایروانی نے امریکی صدر کی دھمکی پر اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے سفیر نے اپنے خط میں کہا کہ امریکی صدر اور...
    فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا ہے کہ بانی نے کہا ہے ساری عمر جیل میں رکھیں جبر اور فسطائیت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔اپنے بیان میں فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، بانی نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے بائیکاٹ کو درست فیصلہ قرار دیا۔ فیصل چوہدری کی جیل عملے سے تلخ کلامی، نازیبا الفاظ، ویڈیو سامنے آگئیبانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کو... انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بڑی پارٹی کو باہر رکھ کر کونسا اتفاق حاصل کرنا چاہتے ہیں؟انہوں نے بتایا کہ بانی کا کہنا ہے کہ ملک کو سیاسی جماعتیں ہی متحد رکھ سکتی ہیں۔فیصل...
    اجلاس میں علماء پر حملے کی مذمت اور جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر فوری ردعمل پر فورسز کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ کابینہ نے متعدد فیصلے کئے، جن پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی کابینہ نے سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ اجلاس میں شہید ہونے والے بہادر...
    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کی سینٹرل جیل میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں سماعت کے دوران ارمغان نے جرم کا اعتراف کرنے کا اشارہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کا اپنے والد پر عدم اعتماد دوسری جانب پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ ریمانڈ پیپر نے کیس میں بڑی پیش رفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ  ملزم ارمغان نے اعترافی بیان کی وڈیو ریکارڈ کروادی ہے۔ پولیس نے ریمانڈ رپورٹ میں ملزم کے اعترافی بیان ریکارڈ کروانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے برآمد لیپ ٹاپ اور موبائل فون کو فارنزک کے لیے پنجاب فارنزک لیب بھیجا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے...
    خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پولیس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلی نے پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5.5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم میں سے 3 ارب روپے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور جدید آلات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کی سطح پر جدید آلات سے لیس...
    فیس بک نے اپنی کانٹینٹ مونیٹائزیشن پالیسی میں خاموشی سے تبدیلی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے متعدد کریئیٹرز اور پیج مالکان کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کے باعث وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو کمیونٹی گائیڈ لائنز کی مکمل پاسداری کر رہے تھے۔ مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی پاکستانی کانٹینٹ پروڈیوسرز نے شکایت کی ہے کہ ان کے فیس بک اکاؤنٹس اچانک ڈی مونیٹائز کر دیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہیں انسٹریم ایڈز، ریل ایڈز، فوٹو پوسٹس اور اسٹوریز کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کر دیا گیا ہے، جس پر ان کا معاشی انحصار تھا۔ یہ مسئلہ...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنا رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور ادارے دشمن عناصر کے ارادے ناکام بنا رہے ہیں اور ہم قانون نافذ کرنے والوں کی بہادری کو سراہتے ہیں۔ شبہاز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے گہری یکجہتی...
    بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد بلوچستان حکومت نے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے لیویز فورس کو صوبائی پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا  ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سول فورسز کو مزید منظم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں چھبیس ہزار اہلکاروں پر مشتمل لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کے لیے قانون سازی کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں پولیسنگ کا نظام دو ححصوں میں تقسیم ہے۔ پولیس شہری علاقوں میں کام کرتی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی رہنما سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا انتظار کرتی رہی لیکن کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔جے آئی ٹی نے شیخ وقاص، عون عباس اور فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کے 16 اراکین کو طلب کیا تھا۔جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے، وہ 14 مارچ کو طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں۔ بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے...
    امریکا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہارورڈ نے جامعہ ہارورڈ نے طلبا کے لیے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیوشن فیس معاف کرانے کی سہولت سے اُٹھانے والوں میں سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا شامل ہوں گے۔ اسی طرح یونی ورسٹی 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدان والے خاندانوں کے طلبا کی رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طلبا کے لیے ٹیوشن فیس کی معافی اور رہائش وغیرہ کی مفت سہولیات کی فراہمی کا اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لیے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔ اس نئی پالیسی کا اطلاق 2025ء سے 2026ء کے تعلیمی سال میں انرول ہونے والے طلبا...
    کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہماری دنیا اب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان احمد رکھا گیا ہے۔ مریم نفیس نے ماہ رمضان المبارک میں بچے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ان تمام خواتین کے لیے جو اولاد کی خواہش رکھتی ہیں، میں دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو جلد ہی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
    اسلام آباد: ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس  اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا...
    فوٹو: فائل قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں اور خوارج کے ہاتھ آہنی ہاتھوں سے ہمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس ختم ہوگیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ اعلامیہ کے مطابق قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق قومی سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔  بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی کے کیخلاف سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ...
    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ اے وی سی سی نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے حکم نامے میں تحریر کیا کہ تفتیشی افسر نے بتایا اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی ملزم سے تفتیش کر رہی ہے، موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی فارنزک رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئیں۔  مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہارمصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔...
    پاکستان میں توانائی کا بحران کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ 2015 میں نواز شریف حکومت نے آئی پی پی منصوبے متعارف کروائے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔ جب ان منصوبوں کے ثمرات سامنے آنے لگے تو مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے قبل بجلی کی قیمتوں میں کمی اور سولر پاور کو فروغ دینے کے وعدے کیے تاکہ عوام پر معاشی بوجھ کم ہو۔تاہم، حقیقت اس کے برعکس ثابت ہوئی۔ حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی گئی، جس کے نتیجے میں سولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی مہنگی ہو جائے گی۔ نئی ترمیم کے تحت بائی بیک...
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، ریاست کا بھرپور طاقت کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کا فیصلہ،اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے انعقاد میں سیکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں...
    سیاسی و عسکری قیادت کا دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ جن...
    ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا اور اس حوالے سے تحقیقات کے  لیے قائم جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن پیش نہیں ہوا جب کہ 16 پی ٹی آئی ارکان کو آج طلب کیا گیا تھا۔ ے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کہ 16 ارکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر رکھے ہیں، طلب کیے گئے پی ٹی آئی  ارکان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،  حماد اظہر شامل ہیں۔ پاکستان افغانستان سے دشمنی مول نہ لے، بانی کی جیل سے دھمکی ہ عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ صبغت اللہ ورک، اظہر...
    اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔ زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔ انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔انہوں نے اپنی پرانی...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان - فوٹو: فائل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا ذکر ہوا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانے کے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانے کا فیصلہ بہتر تھا۔بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا جبکہ اختر مینگل کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ بانی سے ملاقات کرائیں تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، پی ٹی آئیتحریک...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد کے وکیل کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے والد سے نہیں ملنا، میں یہ وکیل نہیں کروں گا، میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس پر کامران قریشی نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دو۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد سے اعلان لاتعلقی کردیا جب کہ عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ ملزم ارمغان کے والد کی پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرکو دھمکیوں کا معاملے پر پولیس نے انسدادِ...
    امریکا کی سب سے بڑی جامعہ ہارورڈ نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ 2 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے ٹیوشن فیس معاف کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ ڈالرز سے کم آمدن والے خاندانوں سے وابستہ طلبہ کے لئے رہائش اور ہیلتھ انشورنس سمیت دیگر اخراجات جامعہ برداشت کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی کا یہ اقدام متوسط آمدنی والے خاندانوں کے لئے تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانا ہے۔یونیورسٹی کی جانب سے یہ پالیسی 2025ءسے 2026ءکے تعلیمی سال...
    ہو سکتا ہے کہ آپ نے کبھی غور نہ کیا ہو مگر بیشتر افراد ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کو زیادہ آرام دہ سمجھتے ہیں۔یقیناً زیادہ دیر تک اس پوزیشن سے پاؤں سن ہو سکتے ہیں مگر یہ آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بیٹھنے کا یہ انداز جسم اور صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟تو اس حوالے سے سائنسی شواہد پر جائزہ لیتے ہیں۔ کولہوں پر اثرات تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ بیٹھنے سے کولہوں کے جوڑ متاثر ہوتے ہیں اور وہ اوپر نیچے ہو سکتے ہیں۔ بلڈ پریشر تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ ٹانگ پر ٹانگ چڑھا کر بیٹھنے سے خون کا بہاؤ بھی...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
    ---فائل فوٹو  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بطور چیئرمین بھی میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کر لوں، قومی سلامتی کے اجلاس میں نہ جانے کا پارٹی کا فیصلہ ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بیرسٹر گوہر سے سوال پوچھا کہ کل آپ نے کہا کہ سیکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں جائیں گے، آج کہا نہیں جائیں گے؟اس پر بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔سوال پوچھا گیا کہ  اس وقت پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، پارٹی مقدم ہے یا پاکستان؟ بلوچستان، کے پی میں دہشتگردی کے کیخلاف سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئیبلوچستان اور خیبر پختون خوا میں دہشت گردی...
    بیجنگ : چین کے پہلے دو ماہ کے لیے معاشی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد وال اسٹریٹ جرنل اور دیگر غیر ملکی میڈیا کا ماننا تھا کہ چین کی کھپت اور صنعتی پیداوار میں ’’حیرت انگیز مضبوط نشان ‘‘دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ پہلا نشان “ایک ہموار آغاز” ہے. رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کے بیشتر اہم معاشی اشاریوں میں اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تیز رہا ہے۔ مثال کے طور پر مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا اور فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں پولیس کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیر اعلی نے پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 5.5 ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی۔ اس رقم میں سے 3 ارب روپے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور جدید آلات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ زائرین کو 300 کلومیٹر فی...
    اکیلے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، اجلاس میں نہ جانا پارٹی کا فیصلہ ہے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور چیئرمین بھی اکیلے فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، اجلاس میں نہ جانا پارٹی کا فیصلہ ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کل آپ نے سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں جانے کا کہا اور آج نہیں جا رہے، وجہ کیا ہوئی؟بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ پارٹی مقدم ہے یا پاکستان مقدم...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
    ---فائل فوٹو  مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔عدالت نے صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔وکیلِ صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ مصطفیٰ قتل کیس، سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی رپورٹ اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کو موصول کراچی سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی ٹیم جو مصطفی... دورانِ سماعت ملزم کے والد...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئیے، سب کو متحد ہونا چاہئیے، سب کا بیانیہ ایک جیسا ہونا چاہئیے، یہ پاکستان اور قوم کا کاز ہے، پاکستان رہے گا تو سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ گوہر صاحب کل آپ نے کہا تھا کہ سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، آج آپ کہہ رہے ہیں، نہیں جائیں گے کیا وجہ ہوئی ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ  بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔ صحافی نے...
    راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئیں، اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو متحد ہو کر پاکستان اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا ہوگا۔صحافی کے سوال پر کہ آپ نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے، لیکن اب نہیں جا رہے، بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ بطور چئیرمین بھی وہ اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے، بلکہ یہ پارٹی کا اجتماعی فیصلہ ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قومی سلامتی...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک مزید توسیع کردی۔ وکیل صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی تاہم دوران سماعت ملزم کے والد کامران اصغر قریشی نے شور شرابہ کیا جس پر پولیس اہلکار انہیں کھینچ کر کمرہ عدالت سے باہر لے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ملزم ارمغان قریشی نے اپنے والد کی جانب سے تجویز کردہ نئے وکیل کو اپنی وکالت کے لیے نامزد کرنے سے انکار کردیا، ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان نے بعد ازاں اپنے والد سے بھی ملاقات سے انکار کیا...