2025-02-12@09:36:49 GMT
تلاش کی گنتی: 3186

«برائیاں ہی»:

(نئی خبر)
    ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کی جانب سے کمشنر بلال اکبر میمن ، اے ڈی سی ٹو عبدالخالق بلوچ کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
    کھپرو (نمائندہ جسارت)تین دہائیوں سے قائم اسکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم بلڈنگ۔ فرنیچر۔ واشروم۔ پینے کیلیے صاف پانی تک میسر نہیں۔تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نزدیک بس اسٹاپ یونین گوٹھ محمد صالح سمیجو میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول صالح سمیجو جو 1994میں قائم ہوا جسکا سیمس کوڈ 407020361 الاٹ ہے اسکول میں اس وقت 160بچے زیرتعلیم ہیں جن میں 40 فیصد بچیاں بھی ہیں۔ اور ان سب بچوں کیلیے صرف ایک استاد مقرر ہے اسکے علاوہ نہ بلڈنگ۔ نہ فرنیچر۔نہ پینے کیلیے صاف پانی۔نہ ہی واش روم کی سہولت کچھ بھی میسرنہیں۔ بچے اینٹوں پر لکڑی کے ٹکڑے رکھ کر عارضی بینچ بنا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ڈیوٹی پر موجود استاد محمد یامین راجڑ کے بقول...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948ء اور 1949ء کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی نے...
    مردان (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں۔ سیاسی کارکن ہیں نوکر نہیں‘ بانی پی ٹی آئی کی کوئی انکے اصولوں کے خلاف ہوئی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں 8فروری کے جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا۔ 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ انہوں نے کہا  اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ...
    کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکاکی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے فوجی ہتھیار ان کا حاصل کیا گیا ‘مالِ غنیمت’ ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 20 جنوری کو حلف برداری کے دن دیے گئے بیان کے بعد افغانستان میں قائم طالبان کی عالمی سطح پر غیر تسلیم شدہ حکومت کا یہ پہلا باضابطہ ردِعمل ہے۔ٹرمپ نے افغانستان کے ڈی فیکٹو (عملاً) حکمرانوں سے امریکی ہتھیار واپس لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایکس کے ایک اسپیس سیشن...
    رائیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون سے زیادتی، تشدد کرکے  اس کی  برہنہ ویڈیو بنالی۔  رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ بیوہ خاتون کی درخواست پر خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، واقعہ کا مقدمہ نمبر 921/25 تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شراب کے نشے میں دھت اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا اور برہنہ کرکے ویڈیوز بناتے رہے۔ پولیس حکام  نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، واقعے میں ملوث ایک کانسٹیبل کو حراست لےلیا گیاہے، معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہےہیں، ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔آج کے دن بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کے روز انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی...
    غزہ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی بم باری تھمنے سے جہاں فلسطینیوں کو سانس لینے کا موقع ملا ہے ، وہاں لازمی طور پر صہیونی حکومت بھی اپنی پالیسیوں کی تجدید اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے جس آپریشن کاآغاز کیا تھا اس کی ایک بڑی وجہ قبلہ اول کی حفاظت کے ساتھ حرمین شریفین کو صہیونی پنجوں میں جکڑنے سے محفوظ رکھنا تھا۔ معاہدہ ابراہیمی کے تحت عرب ممالک اس سرعت سے اسرائیل کی طرف لپک رہے تھے کہ بعید نہیں تھا کہ سعودی عرب اسرائیلی وفد کو ارض مقدس کے دورے کی دعوت دے کر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیتا۔ طوفان...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران اپنے ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہتے ہیں،ضیاعباس بھی محکمہ کھیل کے ایسے ہی افسر تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس محمد توفیق نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکریٹری محمد ضیا عباس کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس او اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ،مہتاب احمد کھوکھر،سراج الاسلام،فرزند علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کی سب سے بڑی خوبی لوگوں سے اور...
    تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا‘ ایران کیساتھ ڈیل کرنا پسند کروں گا‘اگر جوہری ہتھیار ہوئے تو یہ تہران کی بدقسمتی کا باعث ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوسے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت‘ ہدایات پر بھی دستخط...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم کشمیر پرمنعقدہ تقریب کے دوران علامتی یادگار شہدا پر پھول رکھنے کے بعد دعا کررہی ہیں
    پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔بیرسٹر سیف نے پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمن خلیل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے افغان قیادت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے افغان قیادت کے لیے خصوصی خیر سگالی پیغام دیا۔
    میاں چنوں(مانیٹر نگ ڈ یسک )درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل میں درخت سے زہریلا پھل کھانے سے 8 مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے بالکل بھی حیران نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی آج بھی توقعات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہیں کہ ان کو لیڈر کو رہا کرائیں گے، ٹرمپ نے وہی کچھ کیا جو اس کی پہلے دن سے پالیسی تھی۔ تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہاکہ میں ان خطرات پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد منڈلا رہے ہیں، میں آج ضرور خراج تحسین پیش کرتا ہوں سعودی عرب کی لیڈر شپ کو کہ جیسے ٹرمپ کی...
    امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کے حقائق سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ، رواں سال جنوری 7کی صبح اس آگ کا آغا ہوا اس کے بعد یہ آگ 40ہزار ایکڑ پر پھیل گئی ۔ 12ہزار سے زیادہ عمارتیں جل چکی ہیں لوگوں کے گھر راکھ کے ڈھیر بن چکے اب تک پچاس بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔ ایک لاکھ اسی ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ جنوبی کیلفیورنیا میں گزشتہ سال جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جون جولائی گرم ترین تھے ۔ اکتوبر بھی گرم ترین رہا۔ اس علاقے میں جولائی کے بعد کوئی بارش نہیں ہوئی ۔ جنوری کا موسم سرد ہوتا ہے لیکن اس مہینے...
    آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے اور یہودی آبادکاری کے عکاس ہیں اور ایسے...
    لاہو ر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع...
    WASHINGTION: وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اٹھنے والے سوالات پر کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں امریکی فوج کی تعینات کا عزم ظاہر نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوویٹ نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ قبضے کے منصوبے کے اعلان کے بعد اٹھائے سوالات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ انہوں نے غزہ میں فوج کی تعیناتی کا وعدہ نہیں کیا۔ صحافیوں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولین لیو ویٹ سے بارہا سوال کیا گیا کہ آیا امریکی فوجی جنگ زدہ غزہ میں حماس کے خلاف تعینات کردی جائے گی تاہم ترجمان نے جواب دیا...
    لاہو ر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سر نو منظم کرنے...
    فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ، او آئی سی آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن ( او آئی سی ) نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی بارے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر جغرافیائی یا آبادیاتی تبدیلی کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں ہے۔ او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور بیان کو مسترد کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی سرزمین پر اسرائیل کی مبینہ خود مختاری کو ترجیح دینا قبول نہیں، ٹرمپ کے بیانات فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی قبضے...
    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی شو میں ایک نوجوان مداح کو خوبصورتی کے بارے میں خاص نصیحت کی۔  شو کے جونیئر ویک کے دوران، کم عمر امیدوار پرنوشا تھامکے نے امیتابھ بچن سے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "سر، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں!" امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "ہاں، ہم جانتے ہیں!" تاہم، جب پرنوشا نے ان سے خوبصورتی کے راز دریافت کیے، تو امیتابھ بچن نے دل جیت لینے والا جواب دیا۔  انہوں نے کہا: "دیکھئے، ایک بات بتائیں آپ کو۔ چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم رہتی ہے!"...
    اسلام آباد( نیوز   ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
    سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور کی اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز برطانیہ کےلیے پروازوں کی تیاری میں مصروف ہے، برٹش پاکستانی کمیونٹی قومی ایئر لائن کی پانچ سال کے بعد دوبارہ بحالی کےلیے پُرامید ہیں۔ لندن سے ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کےلیے فلائٹ آپریشن کےلیے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ اپریشن سے قبل کیٹرنگ سروس کےلیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے تین اسٹیشنز پر کیٹرنگ کے لیے درخواست طلب کر لی ہیں۔ مانچسٹر، لندن اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کےلیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری منیجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی...
    فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس ) امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کی دوسرے ممالک میں منتقلی کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیانات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی‏ اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال...
    اسلام آباد: پاکستان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کاکہنا ہے کہ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے، غزہ پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اٹھے گا۔ تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام سیمینار سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے خالد قدومی نے کہا کہ غزہ دوبارہ بنے گا، امریکی صدرکی جانب سے اسرائیل کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں صلح کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم اپنے حقوق کا سودا نہیں کریں گے، اسرائیلی فوج کو غزہ کی سرزمین سے واپس جانا پڑے گا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر...
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج ہم جس نعرے "کشمیر بنے گا پاکستان" کو دہراتے ہیں، دنیا اسے قبول کرنے کو تیار نہیں، اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ہدف خود پاکستان کے حکمرانوں کے بس میں بھی نہیں رہا۔ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب پاکستان خود اپنے زیرِانتظام علاقوں کے دفاع میں صفائیاں پیش کرنے پر مجبور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ یومِ کشمیر صرف جذباتی تقاریر یا موم بتیاں جلانے کا دن نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ غور و فکر اور عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے، اگر ہم واقعی...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی اور بے روزگاری کی سرگرمیوں مقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت جموں و کشمیر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد اور آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو منشور جاری کیا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا...
    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا...
    2008 میں منعقد ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی ایڈیشن کے بعد سے پاکستان کا کوئی کرکٹر آئی پی ایل کا حصہ نہیں بن سکا ہےاور جب جب پاکستان بھارت کرکٹ کے حوالے سے کوئی بات ہوتی ہے وہاں یہ تذکرہ لازمی کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے پوچھا گیا کہ کیا دنیا آئی پی ایل میں دوبارہ پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ سکے گی۔ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹر ز اور امپائرز کو بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شامل رکھا ہے۔ جہاں تک کھلاڑیوں کی بات ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔...
    نئی دہلی: بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی منفرد شناخت بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا اس وقت بھارتی سنیما کی سب سے مہنگی اداکارہ بن چکی ہیں۔ پریانکا نے اپنی سب سے زیادہ متوقع فلم ‘SSMB29’ کے لیے 30 کروڑ روپے کی فیس وصول کی ہے، جس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اس فلم کے لیے اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس سے ایک وقفہ لیا ہے اور اس دوران وہ اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئی ہیں۔ اس فلم کی لاگت تقریباً 1000 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اور پریانکا کو بھاری رقم کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، ان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چینی اے آئی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کی پچھلے ہفتے غیر متوقع طور پر دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس میں شمولیت کے بعد امریکہ ان کئی ممالک میں شامل ہے جو اس وقت اس بوٹ پر پابندی لگانے پر غور کر رہے ہیں۔ رپبلکن سینیٹر جوش ہالی نے امریکی کانگریس میں ایک بل متعارف کرایا ہے جو امریکہ میں لوگوں کو اس ایپ کے استعمال یا چین میں تیار کردہ کسی بھی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ تعامل کرنے سے روکے گا۔ اس بل میں ڈیپ سیک کو استعمال کرنے والوں کو جیل اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اگر یہ بل قانون بن گیا تو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) مفتاح اسماعیل نے اراکین اسمبلی، وزراء کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ خزانے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ کر لیا جبکہ تنخواہ داروں پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے پنجاب اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو حکومت کہتی ہے کہ معیشت نازک موڑ پہ ہے اور ہمیں پاکستانیوں کو کمر کسنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی۔ اسی لیے تنخواہ دار طبقے کی آمدن پر حکومت نے تقریباً...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے بہادر جوانوں، مائوں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،کشمیریوں کا خون مقدس خون ہے،کشمیری عوام اپنے حق کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہئے، کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہئے، پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے۔ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔غیر...
    مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے بالآخر اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں لب کشائی کردی۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ 69 سالہ بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات پر کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ بل گیٹس نے بتایا کہ ہم دونوں اولمپکس میں بھی جا رہے ہیں اور وہاں بہت سے یادگار دن گزاریں گے۔ اپنی طلاق سے متعلق بل گیٹس نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی طلاق تھی جس کا پچھتاوا بھی سب سے زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، منہ کی کھائیں گے۔امریکی صدر کا غزہ کو خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے، پاکستان مذمت کرے۔ حماس زمینی حقیقت، تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی، کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سالوں سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سرِ نو...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان دے کر سبھی کو حیران کردیا۔ انہوں نے غزہ پٹی پر امریکی قبضے کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے کبھی بھی ایک فلسطینی ملک کا مطالبہ نہیں کیا۔ ٹرمپ اپنے دوسرے دور حکومت میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں۔ جو بائیڈن نے بھی اس سمت میں کوششیں کیں لیکن 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کے باعث مذاکرات پٹڑی سے اتر گئے۔ تاہم اب سعودی عرب نے ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ سعودی عرب نے کہا کہ کسی بھی معاہدے میں فلسطینی ریاست...
      سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ  پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر  پیغام جا انہوں نے   کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا  کہ  پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خود ارادیت...
    حکومت، اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کے بیان پر واضح موقف اپنا کر قوم کی ترجمانی کر ے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں...
    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں خندق کا معاملہ حل ہو گیا، چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گرے گی۔ قذافی اسٹیڈیم کی خندق پر نیٹ لگنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چھکا لگنے پر گیند اندر کی طرف پھسل جائے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کل تک تمام کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلی بار نئے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، اسٹیڈیم میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان خندق بھی بنائی گئی ہے، اس خندوق کو بنانے کو مقصد یہ ہے کھیل...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)سینئر بھارتی اداکار اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں ملک بھر میں غیر سبزی خور کھانے، خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں اس قسم کے قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ 78 سالہ اداکار-سیاستدان نے مذہبی اور علاقائی اختلافات کی طرف اشارہ کیا جو اس حکم کو نافذ کرنے کو مشکل بناتے ہیں، خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں ثقافتی طریقے مختلف ہیں۔ سنہا نے کہا، “ملک کے بہت سے حصوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف گائے کا گوشت بلکہ ملک...
    موچی، نائی اور مستری سمیت دیگر پیشوں کو ذات یا قومیت سے منسلک کرنے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردیا گیا ۔بل پاکستان تحریک انصاف کے رکن جمشید دستی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔بل کے متن کے مطابق مخصوص برادریوں یا سماجی گروہوں کو تاریخی طور پر بعض پیشوں سے جوڑ دیا گیا ہے،ان پیشوں کو ذات یا سماجی گروہ سے منسلک نہیں سمجھا جانا چاہئے،کسی برادری، گروہ یا فرد کو ان کی ذات یا سماجی پس منظر کی بنیاد پر مخصوص پیشوں تک محدود نہیں کیا جائے گا، موچی، نائی، مستری جیسے پیشے یا کوئی دوسرا پیشہ جو روایتی طور پر ذات سے جڑا ہوا ہے کسی بھی ذات یا سماجی گروہ سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم میں خندق کا معاملہ حل ہو گیا، چھکا لگنے پر گیند اندر نہیں گرے گی۔ قذافی اسٹیڈیم کی خندق پر نیٹ لگنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے بعد چھکا لگنے پر گیند اندر کی طرف پھسل جائے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کل تک تمام کام مکمل ہونے کے بعد اسٹیڈیم انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلی بار نئے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، اسٹیڈیم میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان خندق بھی بنائی گئی ہے، اس خندوق کو بنانے کو مقصد یہ ہے کھیل کے دوران...
    کبھی کبھی انسان بہت زیادہ بیزاری اور اُداسی محسوس کرتا ہے۔ کچھ لوگ دن رات اِس کیفیت سے دوچار رہتے ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اِس کی بہت سی وجوہ ہوتی ہیں۔ حالات انسان کو پریشان رکھتے ہیں۔ جب ذہن الجھا ہوا ہو تو کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔ نفسی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ کسی بھی معاملے کو کس نظر سے دیکھا جارہا ہے اِس کا مدار بہت حد تک اس بات پر ہے کہ انسان کن حالات سے دوچار ہے یا گزر رہا ہے۔ جب ذہن الجھا ہوا ہو تو بہت سے معاملات سمجھ میں نہیں آتے مگر ایک ایسی حقیقت بھی ہے جس پر عام آدمی زیادہ غور نہیں کرتا اور پریشان ہی رہتا ہے۔ رات...
    امریکی خاتون اونیجا کو شعبہ نفسیات سے اسپیشل وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا مزید تفصیلی معائنہ جاری ہے۔ اسپیشل وارڈ میں پولیس اور پروٹوکول کی ٹیم بھی موجود ہے تاکہ خاتون کی حفاظت اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور الٹرا سائونڈ کے تمام ٹیسٹ نارمل ہیں اور انہیں صرف ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے خاتون کا علاج مکمل کر لیا ہے اور چند گھنٹوں میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ خاتون کو امریکی قونصل خانے یا ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس کے افسران اور دیگر حکام بھی اونیجا سے ملاقات کرنے...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کا جواب آنا تو درکنار رسید بھی نہیں آئےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے نام نہاد خط کے ذریعے اپنی پرانی افسوسناک سوچ کی ترجمانی کی ہے۔ یہ خط نہ کسی نے دیکھا نہ پڑھا، پتا نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور کب کس منڈیر پر اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے عرفان صدیقی نے انکشاف کیاکہ عمران خان کی جانب سے 2023 کے اوائل میں بھی ایک خط آرمی چیف کو...
    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، چیمپئنز ٹرافی میں 12 امپائرز کا پینل ذمہ داریاں سر انجام دے گا جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے یہ میچز 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔ میچز کے میزبان شہروں میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ چیمپئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں جبکہ میچ...
    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز اور غیر معقول قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے عہدیدار سمیع ابو زہری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق بیان مضحکہ خیز اور غیرمعقول ہے، ایسے بیانات سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ دوسری جانب پاکستان میں حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین روانگی کے باعث پاکستان اور قطر کے درمیان بدھ کو ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان آج ہونیوالے مذاکرات مؤخر کردیئے گئے ہیں، دونوں ممالک کی سالانہ دوطرفہ مشاورت دوحہ میں طے تھی، دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے سالانہ مذاکرات کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد نے مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، تاہم ان کے چین جانے کے باعث پاک قطر مذاکرات مؤخر کرنا پڑے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار قطر سے مذاکرت کی تیاریوں پر دو اجلاسوں کی صدارت بھی کرچکے ہیں، دونوں ممالک مذاکرت کی نئی تاریخوں کیلئے رابطے میں ہیں۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر متعارف کروا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ حدیقہ کیانی، جو اپنی منفرد آواز اور صوفیانہ موسیقی کے لیے جانی جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں، حدیقہ کیانی نے اپنی بہن کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔ تصاویر میں دونوں بہنیں ایک دوسرے سے اتنی مشابہت رکھتی ہیں کہ صارفین نے انہیں جڑواں بہنیں قرار دینا شروع کر دیا۔ واحد نمایاں فرق دونوں کے بالوں کا رنگ تھا، ورنہ چہرے کے نین...
    کراچی(نیوز ڈیسک)محبت میں ناکام امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان میں خبروں کی زینت بننے کے بعد اب امریکہ میں بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی ہیں۔ امریکی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کی اونیجا کی میزبانی اور اونیجا کے جوابی سلوک پر حیران ہیں۔ امریکی خاتون اونیجا جو کہ اس وقت کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیر علاج ہیں اور ذہنی مریضہ قرار دی جاچکی ہیں، اپنے عجیب مطالبات اور حرکتوں کی وجہ سے صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ مین اسٹریم میڈیا پرت بھی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی ان کا سماجی کارکن رمضان چھیپا کو ڈانٹنا وائرل ہوا تو کبھی ان کی برگروں کی فرمائشیں اور اسپتال سے ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک طرف وہ...
    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز “دی با***ڈز آف بالی وڈ” کا اعلان “نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025۔ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا،اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہدایت کار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے،آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں”باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں”ہاں” اس کے بعد...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
    امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ 2025 میں دنیا کے...
    ریاض/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی الگ ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں سے متعلق ریاض کا موقف غیر متزلزل ہے. بیان میں فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا گیا ہے عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے موقف کی واضح اور غیر مبہم انداز میں تصدیق کی ہے جس کی کسی بھی صورت میں کوئی اور تشریح نہیں کی جا سکتی. سعودی وزارت خارجہ...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے کسی بھی 5 اگست سے کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج اس اسمبلی سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، بھارت اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے۔ شہباز شریف ںے کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کی جدوجہد...
    جناح اسپتال کرچی کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوان سے آن لائن دوستی کے بعد کراچی آنے والی امریکی خاتون کی ذہنی اور جسمانی صحت کی بحالی کے لیے علاج جاری ہے لیکن مکمل صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے۔ جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی مریضہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مریضہ کو دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا سے آئی خاتون انیجا کا جناح اسپتال کراچی کے خصوصی وارڈ میں تاحال  علاج  ہے جہاں ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے، لیکن وہ اب بھی نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ خاتون کبھی امریکا واپس جانے کی ضد کرتی ہیں تو کبھی پاکستان...
    امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔ بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ 2025 میں دنیا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، آج مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے حق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستانی عوام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) وادئی کشمیر جو کہ سردیوں کے دوران خوبصورتی کا ایک الگ منظر پیش کرتی ہے، برف باری کے دوران سفید چادر سے ڈ ھک جاتی ہے۔ روزمرہ کی زندگی کی رفتار سست پڑجاتی ہے۔ درجہ حرارت دسمبر سے ہی صفر سے کئی ڈگری نیچے گرتا ہے اور فروری کے آخر تک یہاں منجمد درجہ حرارت ہی رہتا ہے۔ کشمیر میں مسلسل پانچ مہینوں تک سردیاں رہتی ہیں۔ اکیس دسمبر سے اکتیس جنوری تک کے چالیس دن سب سے زیادہ سرد ہوتے ہیں جنہیں ''چلئ کلان‘‘ کہا جاتا ہے۔ چلئی کلان کے دوران لوگ شدید سردی سے بچنے کے لیے زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتے ہیں۔ گھر کو گرم...
    بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا۔ صدر مملکت نے چین کی آزادی اور ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ہیروز کی جرات اور بہادری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہوں نے اپنی قوم اور ملک کی خدمت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ صدر مملکت کے اس دورے کو پاک چین دوستی کے جذبے کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
    جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں داخل ہونے والوں اور باہر نکلنے والوں کے کل ٹرپس 14.366 ملین رہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہیں ۔ ان ٹرپس میں مین لینڈ کے باشندوں کے ٹرپس 7.671 ملین ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے تعلق رکھنے والوں کے ٹرپس 5.737 ملین اور غیرملکیوں کے 958,000 ٹرپس شامل ہیں جو بالترتیب گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد، 5.6 فیصد اور22.9...
    چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چند روز قبل امریکہ نے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد چین کے جوابی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔بین الاقوامی رائے عامہ کی نظر میں چین کے جوابی اقدامات نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے چین کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ڈبلیو ٹی او کے اختیار کا بھی احترام کرتے ہیں جو کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ...
    ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر حماس اور فلسطینیوں کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی خود مختاری پر قدغن لگانے والے بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں غزہ پر طویل المدتی قبضے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کا عندیہ دیا ہے۔غزہ کی حکمراں تنظیم حماس نے اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ترجمان حماس نے کہا کہ فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، یہ منصوبہ اسرائیلی قبضے اور جارحیت کو...
    افغانستان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے تحریک کے رہنماؤں اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود افغانستان کے طالبان حکمران متحد رہیں گے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق کچھ تجزیہ کاروں اور سفارت کاروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ غیر ملکی افواج کے خلاف 20 سالہ جنگ لڑنے اور 2021 میں افغانستان پر قبضہ کرنے والے طالبان میں تقسیم، عدم استحکام کی طرف بڑھ سکتی ہے، کیوں کہ وہ کنٹرول بحال کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی شہر قندھارسے تعلق رکھنے والے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر کہا کہ دشمنوں نے امارت اسلامیہ افغانستان (آئی ای اے) میں...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ ٹورنامںٹ میں شریک دفاعی چیمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ بلیو ریزیڈنسی ویزہ کے لیے درخواستیں کھول دیں۔ گلف نیوز کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ اب یو اے ای کے 10 سالہ بلیو ریذیڈنسی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس ویزہ کا اعلان مئی 2024 میں کیا گیا، طویل مدتی ویزہ کا مقصد پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کو راغب کرنا ہے تاکہ وہ متحدہ عرب امارات کی ماحولیاتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرسکیں، درخواستیں فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) کے ذریعے اس کے آفیشل آن لائن ویزہ سروسز پلیٹ فارم پر جمع...
    ویب ڈیسک:  مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب ٹھہراؤ خوش آئند ہے۔  تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب اس میں ٹھہراﺅ خوش آئند ہے۔  نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ...
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ’فاکس بزنس‘ کو بتایا کہ ’آج امریکا سے گوانتانامو بے کے لیے غیر قانونی تارکین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم دوبارہ شروع کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ’اسکائی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات سے چند لمحے قبل ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کریک ڈاؤن اور تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران کے بارے میں’سخت’ ہدایات پر بھی دستخط کیے ہیں کیونکہ تہران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ’بہت قریب‘ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تہران...
    جب تاریخ کے اوراق پلٹے جاتے ہیں تو کچھ باب ایسے ہوتے ہیں جو خونِ دل سے لکھے گئے ہیں۔ وہ داستانیں جو صرف جغرافیائی سرحدوں کے جھگڑوں تک محدود نہیں بلکہ ایک پوری قوم کی اجتماعی یادداشت، دکھ، اور مزاحمت کا حصہ بن جاتی ہیں۔ کشمیر اور فلسطین دو ایسے المیے ہیں جو تاریخ کے صفحات پر ابھرتے رہے ہیں، مگر ان کے زخم آج بھی ہرے ہیں۔ ان خطوں کے باسی ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جو نہ صرف گولی اور بارود سے لڑی جا رہی ہے بلکہ عالمی ضمیر، انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کی سنگین آزمائش بھی ہے۔ کشمیر، جسے جنتِ ارضی کہا جاتا ہے، 7 دہائیوں سے مسلسل جل رہا ہے۔ 1947 کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے...
    گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت  کی  پالیسی میں اچانک خاموشی سے اہم تبدیلیاں کر دیں۔ جس کے بعد ہتھیاروں اور نگرانی کے لیے اے آئی کے استعمال پر عائد پابندیاں  بھی ختم کر دی گئیں۔ یہ تبدیلی حال ہی میں شائع ہونے والی 2024 کی رپورٹ ’ذمہ دار اے آئی‘ (Responsible AI) کے ذریعے سامنے آئی، جس پر سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ نے روشنی ڈالی۔ 2018 میں، گوگل نے اپنے اے آئی اصول مرتب کیے تھے، جن میں وعدہ کیا گیا تھا کہ اے آئی کو ہتھیاروں کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا، نگرانی کے مقاصد کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جائے گی، ایسی اے آئی ایپلی کیشنز سے اجتناب کیا جائے گا جو مجموعی...
    سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے مملکت کا مؤقف اٹل، غیر متزلزل اور غیر مشروط ہے، سعودی عرب کسی بھی قسم کی سودے بازی یا مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے 15 ربیع الأول 1446 (18 ستمبر 2024) کو مجلس شوریٰ کے پہلے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں اس مؤقف کو دوٹوک الفاظ میں دہرایا، اور واضح کیا کہ مملکت فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی اور ایک آزاد فلسطینی...
    غزہ: حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے “خطے میں انتشار اور کشیدگی پیدا کرنے کی سازش” قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ  فلسطینی عوام غزہ میں کسی دوسرے کو پنپنے نہیں دیں گے، کسی ایسے منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس سے کوئی آکر ہماری سرزمین پر قبضہ کرے، ہمارے عوام نے 15 ماہ کی بمباری کے باوجود بے دخلی اور نقل مکانی کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔ خیال رہےکہ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر “طویل مدتی ملکیت” رکھے گا اور وہاں ہزاروں ملازمتوں اور رہائش کے مواقع پیدا کرے گا۔...
    ریاض: سعودی عرب نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس وقت تک قائم نہیں کرے گا جب تک کہ ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ “سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے،فلسطین کے حوالے سے اس کا مؤقف غیر متزلزل ہے، ہم امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کرتے  ہیں کہ سعودی عرب  فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ نہیں کر رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاست کے مؤقف کو “واضح اور غیر مبہم انداز میں” بیان کیا ہے، جس میں کسی...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔ حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا...
    قائم مقام صدرو سینیٹ چیئرمین، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس...
    سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیری عوام سے عہدِ وفا کا دن ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت...
    سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیری عوام سے عہدِ وفا کا دن ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت...
    امریکی سینیٹر کرس مرفی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر تنقید کردی۔ ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے ہیں، غزہ پر حملہ ہزاروں امریکی فوجیوں کے قتل کا باعث بنے گا۔ سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ غزہ پر حملہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی جنگ کا باعث بنے گا، ٹرمپ کے بیان کا مقصد میڈیا اور لوگوں کی توجہ حقیقی کہانی سے ہٹانا ہے۔ امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اصل کہانی یہ ہے کہ ارب پتی افراد نے عوام سے لوٹ مار کے لیے حکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف دوسری جانب سعودی...
    فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی عرب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ریاض: سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سعودی وزرت خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا، فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف مضبوط اور غیر متز لزل ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، سعودی عرب کے مؤقف...
    بھارت کی جیل میں قید ممتاز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 10 سال گزر گئے ہیں شوہر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے، جسے نا صرف پاکستان اور آزاد کشمیر بلکہ پوری دنیا میں بھرپور جوش و جذبے سے مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس روز دنیا بھر میں ہونے والے احتجاج سے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا ہے۔ بھارت کیسے کشمیریوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے؟ مشعال ملک نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آستین کے سانپ ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں مگر ہماری پارٹی میں زیادہ ہوگئے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو خود کو پارٹی سے منسلک کرلیتا ہے اور پھر بیانات دیتا ہے یا ایسی کوئی حرکت کرتا ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے تو وہ آستین کا سانپ ہی کہلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی منشور کے برعکس پروپیگنڈا کررہے ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف جارہے ہیں، اسی لیے وہ آستین کے سانپ ہیں۔ مذاکرات سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہم نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بہادر جوانوں، ماﺅں اور بہنوں کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر آج بھرپور انداز سے منایا جا رہا ہے۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سیمینارز اور  ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔   ملک بھر سمیت عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف پروگرام اور تقاریب منعقد ہوں گی، جس میں مقررین جدوجہد آزادی کشمیر کی داستان، اس راہ میں پیش آنے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اور قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر مظالم کی داستان بتائیں گے۔ آج آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا، جس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف...