ڈاکٹرز رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہم نے جناح اور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے ڈاکٹرز اور عملہ اور نرسوں کو وڈرا کر لیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت آؤٹ ڈورز ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے بغیر کیسے چلاتی ہے۔ ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پھر تو ہم یہ کہتے ہیں کہ حکومت سے حکومت نہیں چل رہی تو اس کو بھی آؤٹ سورس کر دیا جائے پورا صوبہ آؤٹ سورس کر دیا جائے اور ملک آؤٹ سورس کر دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر فیصل چوک میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری ہے۔ اس موقع پر الائنس میں شامل 40 تنظیموں نے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند کر دیئے ہیں اور تمام تنظیموں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کے آؤٹ ڈور کا بائیکاٹ آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ اضلاع ڈویژن اور ڈسٹرکٹ لیول پر بھی سروسز کے بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بھی شامل ہو گئی ہے۔ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، کئی روز سے کھلے آسمان تلے پنجاب سے آئے ہوئے عورتیں، مرد اور بچے بیٹھے ہیں، مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ کسی نے پوچھا تک نہیں کہ کیا لینے آئے ہو اور اب سینہ زوری کرتے ہوئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ 315 بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز ہسپتال کا نام دے کر  آؤٹ سورس کر رہا ہے اور پرائیویٹ مافیا کے حوالے کر رہا ہے، جو منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جناح اور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور سے ڈاکٹرز اور عملہ اور نرسوں کو وڈرا کر لیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت آؤٹ ڈورز ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے بغیر کیسے چلاتی ہے۔ ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کہ پھر تو ہم یہ کہتے ہیں کہ حکومت سے حکومت نہیں چل رہی تو اس کو بھی آؤٹ سورس کر دیا جائے پورا صوبہ آؤٹ سورس کر دیا جائے اور ملک آؤٹ سورس کر دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر بھی ہسپتالوں کی آؤٹ ڈورز کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے، حکومت نہ مانی تو پورا پنجاب بند کر دیں گے، ہم غریب مریضوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ آ کر بیٹھیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس ہسپتالوں کی پرائیویٹائزیشن کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ آج لاہور میں مال روڈ کے مرکزی دھرنے کے علاوہ بھی لاہور میں چار مختلف مقامات پر مظاہرے کئے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا ؤٹ سورس کر دیا جائے کے ا ؤٹ ڈور نے کہا کہ

پڑھیں:

مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی: عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔  مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔  جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہوں گے۔ ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ وزیر مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنارہی اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز مریم نواز ہیلتھ کلینک کو پوری ذمہ داری سے چلا رہے ہیں۔ مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور اداروں کیخلاف مہم جوئی کیلئے استعمال کررہے۔

متعلقہ مضامین

  • حماس ہسپتالوں کو کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال نہیں کرتی، اسرائیلی جھوٹ بولتے ہیں، یورپی ڈاکٹر
  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے میں بجلی چوری کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ،گرینڈ اپوزیشن الائنس کامعاملہ پھرلٹک گیا
  •  مراکز صحت آؤٹ سورس نہیں کرنے دینگے: حافظ نعیم 
  • وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے
  • حکومت نے پی آئی اے سمیت 10ادارے نجکاری کیلئے فائنل کر لئے
  • خیبرپختونخوا صحت کارڈ سے اب منشیات کے عادی افراد بھی مستفید ہوسکیں گے
  • مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی: عظمیٰ بخاری 
  • گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس ہڑتال موخر کر دی