دنیا ایک صدی میں تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بیجنگ : لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (سی ای ایل اے سی) کا 9 واں سربراہی اجلاس ہونڈوراس میں منعقد ہوا۔
جمعرات کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے سربراہی اجلاس کو مبارکباد کا خط بھیجا۔
اپنے تہنیتی پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ایسے وقت میں جب دنیا ایک صدی میں تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، سی ای ایل اے سی آزادی اور خود انحصاری پر عمل پیرا رہتے ہوئے اتحاد اور اپنی اصلاح کو مضبوط بناتی ہے اور علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے ، ترقیاتی تعاون اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ،لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کے درمیان تعلقات بین الاقوامی تبدیلیوں کے امتحانات پر پورا اترے ہیں اور مساوات، باہمی فائدے، جدت طرازی، کھلے پن اور عوامی فلاح و بہبود کے فروغ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔ چین، چین- لاطینی امریکہ کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لئے خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سال چین بیجنگ میں چائنا لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کا اہتمام کرے گا اور سی ایل اے سی کے رکن ممالک کا فورم میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی دانشمندی اور طاقت فراہم کی جائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع
چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ویتنام میں شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر شی جن پھنگ کے دورہ ویتنام کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق چائنا میڈیا گروپ کی اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش ہنوئی میں شروع ہوئی۔
“شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” سمیت سی ایم جی کے آٹھ اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام ویتنام کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔
اس بار نشر ہونے والے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام “شی جن پھنگ کی ثقافتی وابستگی” “غربت سے نجات””چائنا ریس ٹو ڈی فیوچر””اے بائٹ آف چائنا (سیزن 2)” ، چینی جدید کاری کے متعدد پہلوؤں کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں اور چینی ثقافت کی وسعت کی عکاسی کرتے ہیں۔