2025-01-18@23:05:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1330

«کے مہینے سے»:

(نئی خبر)
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
    پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کے کئی سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ موٹروے ایم۔2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک، موٹروے ایم۔3 لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم۔4 گوجرہ سے ملتان تک، موٹروے ایم۔5 ملتان سے روہڑی تک اور موٹروے ایم۔11 لاہور سے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے دوسری طرف ملک میں سردی کا راج بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ سے کراچی میں سرد ہواؤں کی نئی لہر داخل ہوجائے گی جس سے درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج دن میں درجہ حرات 26...
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشتگرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سنجیدگی، کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا، انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے،اسلا م آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا۔ زخمیوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے۔حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے اسٹار حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ سمعیہ آرزز کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی نے اہلیہ سے ملاقاتوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات دبئی میں ہی ہوئی تھی، جہاں وہ مجھے پسند آئیں۔  حسن علی نے اعتراف کیا کہ سمعیہ ایک دو بار نہیں کئی بار ملاقات ہوئی جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا، جو نہایتی مشکل تھا اور اسکا سارا کریڈیٹ میں اہلیہ کو دینا چاہتا ہوں۔ مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی اینکر...
    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز کی سماعت سے متعلق کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا ہے کہ جی ایچ کیو اور کراچی ایئر بیس حملوں کے کیسز ملٹری کورٹس میں کیوں نہیں گئے؟   فوجی عدالتوں میں سویلینز کے کیسز  سے متعلق مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل دیے۔ خواجہ  حارث نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جرم کی نوعیت سے طے ہوتا ہے ٹرائل کہاں چلے گا۔ اگر سویلینز کے جرم کا تعلق آرمڈ فورسز سے ہو تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں...
    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹرکوں نے حصہ لیا، اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔   فائر آفیسر عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ سوئی گیس کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔
    ---فائل فوٹو  گزشتہ رات ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں اور 20 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں قیمتی درخت اور جھاڑیاں جل گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بھی آگ لگی تھی جسے تاحال بجھایا نہیں جا سکا ہے۔ لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 7 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے...
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و باروی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے7 خطرناک دہشت گرد اسلحہ و باروی مواد سمیت گرفتار کئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لاہور کے...
    پنجاب کے صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ اٹک میں دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم پر اربوں روپے کے سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان ذخائر کے بارے میں رپورٹ دینے کے لیے جیالوجکل سروے آف پاکستان سے معاونت لی، ان کی رپورٹ میں یہاں سونے کے ذخائر ہونے کی تصدیق ہوئی، اس بات کی تصدیق نیسپاک نے بھی کی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہاں 28 لاکھ تولہ سونا موجود ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ہم اس پر بریفنگ دیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ شفاف طریقے سے اس کی نیلامی ہو۔ یہ بھی پڑھیے:اٹک: دریائے سندھ...
    مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی پولیس فلسطین کے حامی مظاہرین پر احتجاج کے خاتمے کے لئے دباؤ ڈالنے لگی۔ مظاہرین پر بی بی سی کے دفتر تک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، مظاہرین 18 جنوری کو بی بی سی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی شہری احتجاج میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔
    بین الاقوامی تعلقات میں دوستی اور دشمنی کبھی مستقل نہیں ہوتی وقت کے ساتھ مفادات بدلتے رہتے ہیں کل کے دشمن آج کے دوست ہو سکتے ہیں اس حقیقت کا سب سے بڑا منہ بولتا ثبوت انڈیا اور افغان طالبان حکومت کے درمیان تعلقات اور دوستی کی بڑھتی ہوئی پینگیں ہیں کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ طالبان اور انڈیا اس قدر جلدی اور اتنے گہرے انداز میں راتوں رات شیر و شکر ہو جائیں گے اور دوبئی جیسا ملک جو اپنے ملک میں ہندوؤں کے مندر بنانے کی اجازت دے چکا ہے وہ ان دونوں کا سہولت کار ہو گا۔ گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والی انڈین خارجہ سیکرٹری وکرم مستری اور افغانستان کے عبوری وزیر...
    شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ واضح رہے گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ سیز فائر...
    تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے تاہم صرف ڈگری لینا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے کیونکہ نوکری آپ کے تمام خوابوں کو نہیں بلکہ صرف ضروریات کو ہی پورا کر پاتی ہے۔ بالی ووڈ میں بھی ایسے کئی نامو اداکار موجود ہیں جنہوں نے غریبی کے دن دیکھے کسی نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر اپنے خواب پورے کرنے کا فیصلہ کیا تو کسی نے اپنا شہر چھوڑ اور خاندان پیچھے چھوڑ دیا۔ سلمان خان  بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی تعلیم کے دوران ہی اداکاری کا فیصلہ کیا۔ وہ ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج کے طالبعلم تھے جب انہوں نے تعلیم چھوڑ کر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم...
    مشہور مصنف نیل گیمن، جو کہ "دی سینڈمین” اور "کورالائن” جیسے کامیاب کتابوں کے ادیب ہیں، ان پر آٹھ خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات نیویارک میگزین کے کور اسٹوری "تھیر از نو سیف ورڈ” میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ رپورٹر لیلا شاپیرو نے ان خواتین سے بات کی جنہوں نے گیمن کے خلاف یکساں دعوے کیے۔ ان الزامات میں  بی ڈی ایس ایم، زبردستی کے واقعات، اور ذاتی تعلقات کے دوران غیر اخلاقی رویہ شامل ہے۔ ایک متاثرہ خاتون، اسکارلیٹ پاولووچ، نے دعویٰ کیا کہ گیمن نے ان کے ساتھ متعدد بار زبردستی کی، جبکہ وہ ان کے بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ TagsShowbiz News Urdu
    فائل فوٹو شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق  3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
    لاہور،وہاڑی (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے وہاڑی میں جامعہ خالد بن ولید میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے پگڑیاں سر جھکانے کیلئے نہیں اونچا کرنے کیلئے پہنی ہیں۔ علماء کرام کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی بنیاد میں شامل ہے۔ نظریہ پاکستان کے ساتھ دینی مدارس کی مضبوط کمٹ منٹ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان دینی مدارس کے خلاف اسے کیسے قبول کر لوں؟ علماء کرام ملک کی وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر مدارس نہ ہوتے  تو نظریہ پاکستان دفن کر دیا جاتا،...
    زندگی پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا تاج ہے۔ ہمیں اپنی ذاتی، خاندانی، معاشرتی اور پروفیشنل زندگی میں بہت سے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ زندگی کی پر خار راہوں میں کچھ لوگ محبت، امید اور خوشی سے بھرے ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ لوگ زندگی میں ذہنی اذیت کا باعث بھی بنتے ہیں گویا دنیا میں دو ہی قبیلے ہیں ایک زہر پلانے والے اور دوسرے زہر پینے والے، خالد مخدومی کا تعلق زہر پینے والے قبیلے سے تھا۔ جس نے کسی کو دکھ نہیں دیا بلکہ دوسروں کا دیا ہوا دکھ سہا ہے۔ ایسے لوگ اللہ کی رحمت سے ملنے والی کامیابیوں، خوشیوں اور نعمتوں کو اپنی قابلیت کا شاخسانہ سمجھتے ہوئے خود پسندی کی دلدل میں اتر...
    حیدرآبادچیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان سمیڈا کی جانب سے منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
    اکوڑہ خٹک:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف دارالعلوم حقانیہ میں مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات کررہے ہیں
    لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق حضرت علیؓ کے یوم ولادت اور یوم تاسیس جامعہ عروالوثقی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور (اآن لائن) پنجاب کی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر سزا دی جا رہی ہے ۔ ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ ان کی آ نکھ نہ کھلنے کی و جہ سے نہیں سنایا جا سکا۔ نو مئی کے ملزمان کو ا پنے کئے کی سزا ضرور ملنی چاہیے ، صوبائی کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب دن رات عوام کے فلاحی منصوبوں میں مصروف ہیں ۔ پنجاب کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دے دی ہے ، ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی...
    لاہور: صوبائی وزیر صنعت چودھری شافع حسین کو آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف ثقافتی تحفہ پیش کررہے ہیں
    کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    لاہور: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت چیمہ،جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
    ہانگ کانگ: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹوریجن کے چیف ایگزیکٹو جون کے سی لی سے ملاقات کررہے ہیں
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور احساس نوجوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کوئٹہ ،غریب خواتین پانی کے حصول کیلیے ماری ماری پھر رہی ہیں
    بدین ،رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو نے ترائی شہر میں ایل ایچ ڈی پی کی جانب سے واٹر ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے سولر واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں
    سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو خطاب کررہے ہیں
    جیکب آباد ،شہری گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سخت احتجاج کررہے ہیں
    میرپورخاص،گورنمنٹ پرائمری اسکول گوٹھ فتخ خان نوحانی دیھ144 کے طلبا و طالبات احتجاج کررہے ہیں
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں آئے روزہڑتال شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے مسافر ٹرانسپورٹرزپریشان اوربیزارہوگئے ہیں حکومت دفعہ 144 کا اعلان تو کرتے ہیں مگر نہ عوام کو امن دے سکتی ہے نہ روزگار اورنہ ہی اپنے دفعہ 144پر عمل کرواسکتی ہے ۔ سوراب میں ہزاروں مسافروں جس میں مریض وضعیف مردخواتین اوربچے شامل تھے کو مین روڈ پر کھلے آسمان تلے جہاں نہ ہوٹل تھے نہ کوئی سایہ 50 گھنٹے روکنا ظلم وزیادتی اورناانصافی ہے ۔مطالبات ومسائل کے حل کیلئے لاتعلق مجبورافرادکو روکنا دانشمندی نہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نکال سکتی ہے جذباتی نعرے کرنے والے عوام کی جذبات سے ناجائز فائدہ اُٹھارہی ہے اور سیاسی ذاتی...
    لاہور(نمائندہ جسارت)عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کام نہیں اس لیے رونق لگاتے رہتے ہیں، لڑائی کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سونے کے کان کی تصدیق ہوچکی ہے ایک ماہ میں خوشخبری بھی دیں گے۔کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا، جس کے 88 نکات تھے، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوردی ہے، آسان کاروبار کارڈ3 کروڑ روپے بغیر سود کے قرضہ ملے گا اور مفت اراضی بھی ملے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتشارکے لیے جن نوجوانوں کو استعمال کیا ہے،اب انہیں آسان...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کے نواحی شہر میرواہ گورچانی کے قریب تعلقہ ڈگری کی دیھ 144 گوٹھ حاجی عبداللہ نوحانی و فتح خان نوحانی میں محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث گورنمنٹ پرائمری اسکول کی خستہ حال و بوسیدہ عمارت ہونے کی وجہ سے علاقے کے معصوم طلباو طالبات شدید سردی میں بھینسوں کے باڑے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے گوٹھ حاجی عبداللہ نوحانی و فتح خان نوحانی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طلباو طالبات ہارون، عائشہ، ابوزر،غلام شبیر سمیت درجنوں بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کی عمارت مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکی ہے اسکول میں فرنیچر اور دیگر سہولیات نہ...
    لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ جب آپ ڈیڈ لائن اٹیچ کر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر اس ڈیٹ تک ہماری یہ بات نہ مانی گئی تو مذاکرات کو ختم سمجھیں یہ بلیک میل ہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ کے فیصلے کی بات کریں تو گورنمنٹ نے ان کی بانی سے ملاقات کرانے کی جو کمٹمنٹ کی تھی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوگئی، ہماری طرف سے تو کوشش ہو رہی ہے، انفرادی طور پر لیڈروں کے خدشات آتے رہتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت کے اندر اپنا اعتماد سازی کا فقدان ہے،...
    اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی تصاویر ساتھ لانے پر میڈیا بلیک آئوٹ کر دیتا ہے،کرم سے ایم این اے نے فلور مانگا تو نہیں دیا گیا،عمر ایوب کو بھی بات کرنے نہیں دیاگیا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج جاری رہے گا۔
    سلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو ملاقات کررہے ہیں
    لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 17جنوری کو آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا، عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں، عوامی طاقت سے انقلاب لائیں گے، ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول زرداری کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ رہا تھا ان کے نام کے آگے بھٹو لگا دیا گیا، رائے ونڈ کے محل سے چلنے والی پارٹی کا بھی یہی حال ہے، نواز شریف کے بھائی وزیراعظم اور بیٹی وزیراعلیٰ، پھر بھی افسردہ نظر آتے ہیں، جماعت اسلامی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی میں تعلیمی نسل کشی ہر گز نہیں ہونے دیں گے، انٹر سال اوّل کے حالیہ نتائج میں بدترین دھاندلی، ہیر پھر کے خلاف اور کراچی کے طلبہ کے حق کیلیے طلبہ و طالبات اور والدین کے ساتھ کل بروز جمعرات 16 جنوری کو انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسٹیل مل کی بندش کے بعد گلشن حدید کا پانی بھی بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر...
    اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم پاکستان کے خط کا جواب دینا مناسب کیوں نہیں سمجھا؟ اوروزارتِ خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے خط لکھا تھا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس کے سماعت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکمنامہ جاری کیاہے جسمیں وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہیں دیا گیا، وزارتِ خارجہ کے مطابق ریمائنڈر بھی بھیجا گیا لیکن اُس کا بھی جواب نہیں آیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہناہے کہ عافیہ صدیقی کے امریکی...
    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن ملاقات کررہے ہیں راولپنڈی (بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔آرمی چیف نے جنوبی ایشیااور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں...
    حیدرآباد: مطالبات کی منظوری کے لیے پریٹ آباد کے رہائشی پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
    ٹنڈو جام: گورنمنٹ ڈگری کالج کی نئی جدید لیب کا پریس کلب کے صحافی دورہ کر رہے ہیں
    حیدرآباد: پانی کی قلت کے باعث بچیاں دریائے سندھ سے پانی بھرکر لے جانے پر مجبور ہیں
    حیدرآباد: سردی کی شدت میں اضافے کے بعد شہری ٹھیلے سے گرم کپڑے خرید رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن سندھ کے صدر عبدالرشید بلوچ نے فیڈریشن کی جانب سے 8 نکات پر مشتمل پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کر کے عمل درآمد کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سے 8 اکتوبر کو رپورٹ طلب کی تھی لیکن اس پر بھی کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی اکبر سولنگی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر بلدیات سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، فائنانس سیکرٹری نے کئی بار نوٹیفکیشن جاری کیے کہ تمام لوکل گورنمنٹ...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) شیخ العالم کونسل کے اور اہلسنّت و الجماعت تعلقہ حیدرآباد کے صدر خلیفہ پروفیسر حافظ نذیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے ہم مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیرت علی مرتضیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے خلیفہ ڈاکٹر سعید الرحمن نقشبندی، علامہ خرم عطاری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام ؓ کا ماننا ایمان کا حصہ ہے اور ان کے طریقے پر چل کر پوری دنیا کو امن و آتشی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت علیؓ کی اگر سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم تمام مسائل سے نجات پا سکتے ہیں، حضرت...
    ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امن و امان کی صورت حال بہتر نہ ہو سکی، رہزنی اور چوری کے 4 واقعات رونما، ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود ریلوے گراؤنڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈکیت اسلحے کے زور پر راشد ملک سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ چاکی پاڑہ پرانے حرا اسپتال والی گلی سے کپڑے کے تاجر ابرار غوری کے گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، اسی علاقے میں قائم نجی اسپتال کی پانی کی موٹر کی تاریں کاٹ کر نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، اقبال روڈ پر فرقان مسجد کے قریب واقع عزیر خان کی ائر اکیڈمی کے تالے توڑ کر 5 قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے، واقعے کی این...
    ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدرکو لکھے گئے خط کا وائٹ ہاؤس سے جواب نہ ملنے پر وزارت خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ رہائی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا جواب نہ ملنے پر وضاحت طلب کر لی ہے ۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کا جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو...
    ویب ڈیسککے —  بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے 44 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک 18 سالہ لڑکی کو مسلسل پانچ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک اہل کار نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک ساحلی تفریحی مقام پر پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایک ایتھلیٹ ہے اور اس کا تعلق نچلی ذات کی برادری سے ہے، جسے دلت کہا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سال کے عرصے میں اس نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کی تعداد 62 ہے، جن میں سے 58 کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان میں سے کچھ نابالغ بھی ہیں۔ اس جرم میں ملوث 44...
    اسلام آ باد: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ کہ آپریشن پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہو رہا ہے، وہ آپ ہیں، میں ہوں یا کوئی بھی ہو، کامیابیاں بھی ہو رہی ہیں، 2 دن سے آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہم کامیاب ہو رہے ہیں۔ اگر آپ دہشت گردی کو ایڈریس کر رہے ہیں تو دہشت گردی کا پہلا سرا تو گنڈاپور خود موجود ہے جس نے ریاستی دہشت گردی کی ہے، انسانی دہشت گردی کی ہے، چڑھائی کی ہے تو دہشت گردی کو آپ نے کمپلیٹلی ایڈریس کرنا ہے۔ اب آپ یہ کہہ دیں کہ وہ سی ایم ہیں ، کوئی پی ایم تھا، کوئی...
    فلسطینی قیدیوں کے امور کی تنظیم کے سربراہ نے حال ہی میں "معا" ویب سائٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے اور اسے حتمی شکل دی جاتی ہے تو اندازوں کے مطابق تقریباً 3000 یا اس سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی ریاست کے وزیر برائے داخلی سیکیورٹی، آیتمار بن گویر نے آج (منگل) دوپہر کو، جب کچھ میڈیا ذرائع میں جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہونے کی افواہیں چل رہی تھیں، ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا گیا تو وہ کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔ فارس نیوز کے...
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیجی عرب شام سے متعلق بات چیت میں روس اور ایران کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔ اسلم ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیجی عرب شام سے متعلق بات چیت میں روس اور ایران کی موجودگی کے خواہاں ہیں۔  فارس نیوز کے مطابق لاوروف نے منگل کو کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک روس، ایران اور چین سے شام کے حوالے سے بات چیت میں شامل ہونے کی درخواست کر رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی اے کی رپورٹ کے مطابق، لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے ترکی اور خلیج فارس کے ممالک سے بات کی ہے۔ انہوں...
    حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم غیر یقینی صورتحال کے عالم میں 33 یرغمالیوں کی واپسی اور باقیوں کی رہائی کو قبول نہیں کرتے، کوئی بھی ہمارے لیے کام نہیں کر رہا اور کوئی ہماری طرف سے بات نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ غزہ میں قریبی وقت میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے، لیکن اسرائیل میں بہت سے افراد اس معاہدے سے خوش نہیں ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کرنے والے تمام فریقین، خواہ وہ مغربی ممالک ہوں یا حماس اور قطر، اس بات پر غیر معمولی خوشبینی ظاہر کر رہے ہیں؛...
    قطر کی وزارت خارجہ نے، جو کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا ثالث ہے، اعلان کیا کہ یہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ نے، جو کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا ثالث ہے، اعلان کیا کہ یہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے آج دوپہر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات دوحہ میں جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس کے نئے جزئیات آئیں گے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس معاہدے کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم حالیہ معاہدے کی تفصیلات نہیں بتا سکتے؛...
    غزہ میں حکومتی اطلاع‌رسانی دفتر نے اعلان کیا کہ خبر ایجنسی صفا کے ایڈیٹر محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ میں میڈیا کے شہداء کی تعداد 204 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حکومتی اطلاع‌رسانی دفتر نے اعلان کیا کہ خبر ایجنسی صفا کے ایڈیٹر محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ میں میڈیا کے شہداء کی تعداد 204 تک پہنچ گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حکومتی اطلاع‌رسانی دفتر نے اعلان کیا کہ محمد بشیر تلمس، خبر ایجنسی صفا کے ایڈیٹر، غزہ شہر میں صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق، شہید تلمس کی شہادت شیخ رضوان محلے میں اسرائیلی جنگی...
    صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ؛ فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرز کے ایڈمنسٹریٹر محمد حفیظ الرحمن ڈھاکہ میں پاکستان بزنس فورم میں شریک ہیں
    پاکستان کی سیاسی اشرافیہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ سسٹم پر اس کا کنٹرول ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کے مفادات کا پہلو کمزور ہو گیا ہے، سسٹم کے خلاف جو کچھ سامنے آتا ہے اور جو طبقے اس نظام کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، سسٹم کو ان کی پرواہ نہیں ہے۔ عوامی طبقوں کا گلا کسی ایک سیاسی جماعت یااس کی قیادت سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی ریاستی ادارے پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں بلکہ ان کو تو لگتا ہے کہ مجموعی طور پر ہمارا ریاستی اور حکومتی نظام اپنی اہمیت کھو چکا ہے اور نظام میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ادھر طاقت کے مراکز ایک دوسرے سے دست...
    لاہور جوکبھی اپنی خوبصورتی، باغوں اور تاریخی ورثے کے لیے جانا جاتا تھا، آج ایک بدلتے ہوئے منظر نامے کا شکار ہے، وہ لاہور جس کی فضاؤں میں کبھی گلاب اور موتیا کی خوشبو بسی رہتی تھی جہاں نہروں کے کنارے لوگ زندگی کے سکون کو محسوس کرتے تھے اور جہاں کے باغات زندگی کی تازگی کا ذریعہ تھے، اب اپنے ہی سایوں میں گم ہوتا جا رہا ہے۔ ماضی کا لاہور ایک ایسا خواب تھا جس میں ہرگلی اور ہرکوچہ ایک کہانی سناتا تھا۔ سردیوں کی دھند میں لپٹی شامیں رومانی ہوا کرتی تھیں اور بہارکی ہوائیں ہر طرف خوشبو بکھیر دیتی تھیں۔ یہ شہر اپنی فضاؤں میں شاعری سموئے ہوئے تھا، جہاں سانس میں ایک تازگی محسوس ہوتی...
    کراچی : فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں ،ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار بھی موجود ہیں
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکام نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات پر غور شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرے۔ یہ پلیٹ فارم تقریباً 17کروڑ امریکی استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے مبینہ طور پر امریکی صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے۔پابندی کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب نومنتخب امریکی صدر...
    ایم پی اے پی ایس 109بلال جدون جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد رسول سے شیلڈ وصول کررہے ہیں
    امیر ضلع شرقی نعیم اختر انٹرویو ز سینٹر کادورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے تحت بنو قابل ضلع شرقی میں اپٹیٹیوٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ انٹرویوز کے دوران مختلف کورسز کے لیے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ انٹرویو ٹیسٹ کے سینٹر کی نگرانی بنو قابل ایسٹ کے ڈائریکٹر یوسف خواجہ سر انجام دے رہے ہیں۔ سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ ایمپاورمنٹ ہے۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کو مختلف آئی ٹی کے کورسز کروائے جارہے ہیں جو کہ بالکل فری ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات نے انٹرویوز دیے...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ عزیز آباد بلاک 8میںسڑک کی استر کاری کے کام جائزے لے رہے ہیں‘میونسپل کمشنر عبدالحمیدسہاگ بھی موجود ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عزیز آباد بلاک 8 یو سی 5 میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ سڑک کے استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا ہے استرکاری اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا تنازع،عدالت نے آئندہ سماعت تک کے ڈی اے کو انہدامی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لیز ہے یا جنہوں نے چالان جمع کروایا ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے فریقین کو 30 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں سے کچھ کے پاس کچی آبادی کی لیز ہے جبکہ دیگر نے چالان جمع کروائے ہوئے ہیں، کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں،...
    عمرکوٹ: کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم کے نیتجے میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ساماروشاہراہ سونپور اسٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عمر کوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ملہی برادری سے ہے اور عمر کوٹ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔
    دہشت گردی کی ہماری سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے، یہ جنگ جاری ہے اور اہم اسے اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ پشاور کے دوران کیا۔ دوسری جانب خیبر پختون خوا کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمایندوں نے آرمی چیف سے ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت پر واضح موقف اپناتے ہوئے دہشت گرد گروپوں کے انتہا پسندانہ فلسفے کے خلاف ایک متحد محاذ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ بلاشبہ متحدہ سیاسی آواز اور قومی بیانیہ اب وقت کی اولین ضرورت بن چکا ہے کیونکہ ہم گزری دو دہائیوں سے دہشت گردی کے ناسور سے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے متعلق جو بات کی تھی، اب حکومت بھی اس طرف آگئی ہے، کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کریں حکومت اب بات کررہی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی ملاقات میں 26 نومبر کے حوالے سے بات کی، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے...
    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
    اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی...
    راولپنڈی : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات وہی ہو رہے ہیں جو حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں، 16 جنوری کو مذاکرات میں حکومت کو دو تحریری مطالبات پیش کردیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ جج صاحبان فیصلے ڈیلے کرتے ہیں فیصلے لکھنے ہوتے ہیں، کل کی اطلاع ہمیں یہی تھی کہ فیصلہ دیا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب نے کہا مجھے بتایا گیا تھا کہ نو بجے آجائو، خان صاحب نے کہا جب میرے وکلا آجائیں گے تو میں پیش ہو جائوں گا، خان صاحب نے کہا جب سے اس جیل...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغانستان کا پاکستان کے خلاف ہونا ہماری غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پہلے مجاہد، پھر طالبان، پھر گڈ اور بیڈ طالبان جیسی پالیسیوں سے نقصان ہوا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اب حکومت بھی اسی طرف آگئی ہے اور بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے اور زبان بھی ایک ہے، امریکا افغانستان سے گیا تو اس میں پاکستان کا اہم کردار ہے، لیکن ہمیں سوچنا چاہیے کہ افغانستان ہمارے خلاف کیوں ہوگیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ افغانستان کا شکوہ ہے پاکستان ہماری سرزمین پر کارووائیاں کررہا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےلیےسابق اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان نے ملتان میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ عبدالرحمان کو ٹیم کے ساتھ رکھنے کا مقصد نعمان علی،ساجد خان اور ابرار احمد سے مزید بہتر پرفارمنس لینا ہے۔ اسپن وکٹوں پر یہ تینوں بولرز پاکستان کے ٹرمپ کارڈ ہوسکتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل سلیم نے کی۔ اجلاس میں کالا علم اور تعویز کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کالا علم اور تعویز کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث کی گئی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل سلیم نے کی۔ اجلاس میں کالا علم اور تعویز کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث کی گئی، بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔ بل میں کالا علم کرنیوالوں اور ان کی تشہیر کرنیوالوں کو 7 سال سزا دینے کی تجویز دی گئی...
    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اعتماد نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں لوٹ بازار گرم ہے، نوکری اور تبادلے پیسوں پر ہورہے ہیں۔ ہمیں وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے وہ اپنے ضلع کو نہیں سنبھال سکتے، جو بھی ہو ملک میں انتشار پھیلانے نہیں دیں گے۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی ڈیل کے لئے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ملکی حالات بہتر کرنے کے لیے ہو رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم تو اپنے شہدا کے لیے انصاف چاہتے ہیں، ہمارا اہم مطالبہ تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسوں کے فیصلوں کی تاریخ بڑھائی گئی ہے، حکومت شرمندگی سے بچنے کے لیے فیصلے کی تاریخ آگے بڑھا رہی ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کو سزا ہونے کی صورت میں بھی حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، تاہم مذاکرات...
    حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہوئے 20 روز سے زیادہ ہوگئے لیکن اپوزیشن کے مطالبات ابھی تک نہیں آئے۔ اسلام آباد میں مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے اپوزیشن نےکافی وقت لیا ہمیں بھی وقت چاہیے گا تاہم ردعمل میں اتنا وقت نہیں لگائیں گے ہماری اتحادی سیاسی جماعتیں کمیٹی میں موجود ہیں وہ اپنا ان پٹ دیں گی۔ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جیسےاپوزیشن کوملنےکیلئےوقت لگاہمیں بھی جماعتوں کےسربراہان اور وزیراعظم سےملنا پڑےگا پرسوں اپوزیشن کے تحریری مطالبات مل جائیں گےاگر یہ سمجھتےہیں کہ سولہ دسمبر کو ہی ہم جواب دے دیں تو ایسا نہیں ہوگا۔...
    اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ 190ملین پاؤنڈزکے فیصلے اور جوڈیشل کمیشن کااجلاس ایک دن ہونااتفاق ہے، قطعی طورپر عدالتوں کو مینج کرنے کی کوشش نہیں ہورہی،مذاکرات کو کامیاب بناناہے تو انہیں2014تک لے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو شکوک اس لئے آرہے ہیں کیونکہ انہوں نے خود مینجمنٹ کی تھی ،انہیں خیال آتاہوگاکہ میں نے واردات کی تھی کہیں میرے ساتھ بھی نہ ہوجائے،انہوں نے جومخالفین کے ساتھ کیاوہ آج انہیں ڈرارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ این سی اے کیوں جانبدارہوئی،حسن نوازکی عمارت کاکیس کیوں نہیں بنایا،این سی اے نے حسن نوازکی ٹرانزیکشن کو قانونی قراردیا۔وہ ٹرانزیکشن یاد نہیں آرہیں اس وقت میرامیٹرگھوماہواہے انہوں نے کہاکہ القادر یونیورسٹی بورڈکے لیے کیابانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی اور...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ، جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پورے قد سے کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو تحریک انصاف کو عملاً ختم کرنے کی نیت سے انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز عیسیٰ آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا ہے جبکہ تحریک انصاف اور عمران خان اپنے نظریے کے ساتھ آج بھی پورے قد سے...
    قبائلی رہنماء حاجی عابد حسین نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے 25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کے لیے روانہ ہونے والی 25 گاڑیاں پاراچنارپہنچ گئیں، جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا ہے جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مزید 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جاسکیں۔ دوسری جانب قبائلی رہنماء حاجی عابد حسین نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے 25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کیلیے پروازیں بحال ہونے پر ایئرلائن کی جانب سے جاری اشتہار پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل کے روزچیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔ شیری رحمان کے توجہ دلاو نوٹس پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، وزیر اعظم نے قومی ائیر لائن کی پیرس پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیر لائن کے جہاز کے ساتھ” وی آرکمنگ“ کا غلط تاثر گیا۔ سحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری ضرور آگے...
    لاہور: جماعت اسلامی نے 17 جنوری سے آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ 17جنوری کو آئی پی پیز، مہنگی بجلی کے خلاف مظاہروں کے بعد اصل کام شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کو دینی فریضہ سمجھتے ہیں اور اسی کے ذریعے ملک میں انقلاب لاکر تمام چیزیں اسلامی نظام کے تھت لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چہرے اور پارٹیاں بدل کر آنے والی حکومتیں تبدیلی نہیں لا سکتیں، سیاسی پارٹیوں میں شخصی اور خاندانی اجارہ داریاں قائم ہیں، بلاول کا حساب ٹھیک نہیں بیٹھ رہا تھا ان...
    کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آج ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے توقع تھی کہ کوئی ٹیم مجھے منتخب کرے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس پر میرے مداحوں، دوستوں اور حمایتیوں نے مجھے حوصلہ دیا، جس کے بعد میں نے جذباتی طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔” احسان اللہ نے یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) سات اکتوبر 2023ء کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ، جسے اب تک 15 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کو رکوانے کی کوششوں کے بنیادی مقاصد دو ہیں۔ ایک فائر بندی اور دوسرا حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی۔ درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے مشروط انکار امریکہ، مصر اور قطر کے ساتھ مل کر گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے اس تنازعے میں جو فائر بندی کرانا چاہتا ہے، اس کے لیے جاری کوششوں میں اب اس لیے بہت تیزی آ چکی ہے کہ امریکہ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ ہزاروں گھروں کو تباہ اور 24 افراد کو ہلاک کر چکی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تیز ہواؤں کا جو سلسلہ گزشتہ اتوار سے شروع ہوا تھا، اس میں مزید شدت کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ حکام نے منگل کے روز ہواؤں کی رفتار 50 تا 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاس اینجلس کی میئر کیرن باس اور دیگر حکام کو پچھلے ہفتے سے شروع ہونے والی اس خوفناک آفت پر قابو پانے میں ان کے ابتدائی رد عمل کے حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا رہا ہے۔ میئر نے پیر کو اس اعتماد کا اظہار کیا...
    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کے بعد معاملہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ڈال دیا اور کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے فائبرائزیشن اور اسپیکٹرم میں کمی، پاور کے مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دیدیا ہے ۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے ، گزشتہ 5 سالوں میں 147 سائٹس دہشتگردوں،739 چوروں کا نشانہ بنیں، ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔ پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 42 فیصد ٹیلی کام سائٹس...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کے بعد معاملہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ڈال دیا اور کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے فائبرائزیشن اور اسپیکٹرم میں کمی، پاور کے مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دیدیا ہے ۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے ، گزشتہ 5 سالوں میں 147 سائٹس دہشتگردوں،739 چوروں کا نشانہ بنیں، ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔ پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 42 فیصد ٹیلی کام سائٹس جنریٹرز کے...
    سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ جن لوگوں کو ہمارے کام پسند نہیں یا جو پیپلز پارٹی کی جانب سے روڈ نیٹ ورک کے جو تحفہ کراچی کے عوام کو دئیے جارہے ہیں اس سے خوش نہیں ہیں تو وہ بے شک خوش نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو) کے متعلق سوشل میڈیا اور میڈیا پر غلط خبریں چلائی گئیں، شاہراہ بھٹو ایک اچھا منصوبہ ہے لیکن کچھ لوگوں کو ایسے اچھے منصوبے پسند نہیں ہیں لیکن وہ عوام کو گمراہ نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں انڈر رول 261 پر...
    بالی وڈ کی مشہور اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں "غدر 2" کے اسکرپٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔  امیشا پٹیل نے فلم میں اپنے کردار سکینہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکرپٹ میں ایک اہم موڑ کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم اس لیے کی تھی کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ ولن کو ماریں گی، یہ منظر ایک بیٹی کے والد کے انتقام کی عکاسی کرتا اور ان کے کردار کی اہمیت بڑھاتا۔ امیشا پٹیل نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے اسکرپٹ میں تبدیلی کے بارے میں انہیں ایک سال تک اطلاع نہیں...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کے بعد معاملہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر ڈال دیا اور کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے فائبرائزیشن اور اسپیکٹرم میں کمی، پاور کے مسائل کو انٹرنیٹ میں سست روی کی نئی وجہ قرار دیدیا ہے ۔ پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام سائٹس کی سیکیورٹی اور پاور بیک اپ بڑا چیلنج ہے ، گزشتہ 5 سالوں میں 147 سائٹس دہشتگردوں،739 چوروں کا نشانہ بنیں، ٹیلی کام سائٹس سے جنریٹرز اور دیگر ٹیلی کام آلات چوری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔ پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 42 فیصد ٹیلی کام سائٹس جنریٹرز...
    بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپریل 2026 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی مشہور فلم "دھوم 4" کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔  انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ رنبیر کا اس بلاک بسٹر سیریز میں پہلا کردار ہوگا، جس میں وہ ایک منفرد اور دلچسپ کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے رنبیر کپور اپنی زیر تکمیل فلموں "رامائن" اور "لو اینڈ وار" کو مکمل کریں گے۔ "دھوم 4" اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے، اور پروڈکشن ٹیم دو خواتین مرکزی کرداروں اور ایک ولن کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے۔ رنبیر کپور فلم "دھوم 4" کے لیے ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق،...
    پشاور: احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع ہوگئی، نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ٰکےپی علی امین نے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کیے، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کو برسر روزگار اور بااختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کےلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 3 سالہ منصوبے پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، پروگرام پرعملدرآمد کےلئے رواں بجٹ میں 1 ارب 10 کروڑ مختص ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عملدرآمد...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی میں تعلیمی نسل کشی ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ انٹر سالِ اوّل کے حالیہ نتائج میں بدترین دھاندلی، ہیر پھر کے خلاف اور کراچی کے طلبہ کے حق کے لیے طلبہ و طالبات اور والدین کے ہمراہ جمعرات 16جنوری کو انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی بندش کے بعد گلشن حدید کا پانی بھی بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کے خلاف سندھ ہائی...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نج کاری کا عمل آگےبڑھے اور قومی ایئرلائن کو ہونے والے 87 ارب روپے کے نقصان کی انکوائری کے لیے کابینہ سے درخواست کی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کی توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا کہ غیرواضح نجکاری منصوبے کے تناظر میں پی آئی اے طیاروں کی گرانڈنگ پر وضاحت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے جہازوں کا ہوا میں رہنا بہت ضروری ہے، پی آئی اے کے 34 میں 19جہاز ہوا میں ہیں، باقی تمام جہاز گراؤنڈ ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان مفادات کا کوئی بنیادی ٹکراؤ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیائی سیاسی تضادات موجود ہیں ، اور چین کو امید ہے کہ یورپی یونین بھی چین کے لئے ایک قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا کےساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ چین کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ یورپ کثیر الجہتی دنیا میں ایک اہم قطب ہے اور چین ، یورپی انضمام...