2025-04-15@16:15:46 GMT
تلاش کی گنتی: 9014

«واقعے کی»:

(نئی خبر)
    انسدادد ہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں 5 ، 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ  مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ تفتیشی کیجانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا یہ کیا...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 33 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی 3.6 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 500 گرام ویڈ اور 200 گرام آئس برآمد ہوئی۔ مانسہرہ میں ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار قصور میں کنگن پور سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ پشاور میں وارسک روڈ پر واقع کوریئر آفس...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا. نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز  رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا،  ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی مزید :
    طویل عرصے بعد بلآخر نواز شریف کی سیاسی میدان میں واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بلآخر طویل عرصے بعد سیاسی میدان میں واپسی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطے کے لیے ملک گیر جلسے جلوسوں کا پروگرام بنالیا جس کا آغاز پنجاب سے ہوگا۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے نواز شریف کے ساتھ لاہور میں بیٹھک لگائی جس میں انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے نواز شریف سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ نواز شریف نے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 4اکتوبر احتجاج پر درج تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی، تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،جج نے پراسیکیوٹر سے کہا کہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں، میں ان کا ملازم نہیں ہوں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی،تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی  کیا۔ موٹروے پر مسافر بس کی ٹرک کو ٹکر، آگ لگ گئی،...
    کراچی: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوے کے باوجود کھانے پینے خصوصاً صبح ناشتے میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں ہو سکی۔ کم آمدنی والے ایک چھوٹے خاندان کو روزانہ ناشتہ خریدنے کے لیے 500 روپے درکار ہوتے ہیں۔ مہنگائی کی شرح میں کمی کے اثرات منافع خوروں کے باعث عوام تک منتقل نہیں ہو پا رہے، جس کی ایک بڑی وجہ حکومتی سطح پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے والے نظام کا غیر فعال ہونا ہے۔ ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی کا حکومتی دعویٰ زمینی حقائق کی نفی کرتا ہے۔ کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ دینے کے لیے حکومت کو سوشل سیکیورٹی...
    بھارت متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے سمندر کے راستے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ سمیت 4 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق شہریوں سے 2 کروڑسے زائد ہتھیانے والوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت بشارت حسین ، شاہ زیب عرف سونو، مظہر اقبال اور شاہد رسول کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم بشارت حسین نے شہری سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہری کو یونان کے بجائے لیبیا بھجوایا۔ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو لیبیا میں سیف ہاؤسز میں محصور کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا۔ملزم نے...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی...
    —فائل فوٹو ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ جانور کا گوشت بر آمد کر لیا۔ پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 8 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلففوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر 11 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر 3 گاڑیوں میں موجود مضر صحت دودھ تلف کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے رند اڈا کے قریب گاڑی سے مردہ جانور کا گوشت برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پی ایف اے حکام کے کہنا ہے کہ مذکورہ جانور جگر کی بیماری کے باعث ہلاک ہوا تھا۔
     واشنگٹن،اسلام آباد(راشدعباسی)موقرعالمی جریدے’’دی ڈپلومیٹ‘‘نے دعویٰ کیاہے کہ صدرٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے پاکستان کےلئےامریکہ کے ساتھ تجارت کے نئے مواقع کھول دیئے ہیں، دیکھنایہ ہے کہ آیا پاکستان اپنے علاقائی مسابقت کاروں کے مقابلے میں کم ٹیرف کی سہولت سے فائدہ اٹھا تاہے یا نہیں۔ دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے درآمدات پر 29فیصدجوابی ٹیرف عائد کیاہے، یہ فیصلہ بظاہر پاکستان کے ساتھ دواعشاریہ نوارب ڈالرکے تجارتی خسارے کوختم کرنے کے لئے کیاگیاہے،پاکستان کے لئے امریکہ کاشمار ان عالمی منڈیوں میں ہوتا ہے جہاں اس کی تجارت نمایاں طور پر سرپلس ہے،حالیہ برسوں میں امریکی منڈی کے لئے پاکستان کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق نئے عائد کردہ ٹیرف کے باوجودبعض...
    کراچی میں مشتعل ہجوم نے ڈمپر سے ایک موٹر سائیکل سوار کے حادثے کے بعد 5 ڈمپر اور 2 واٹر ٹینکرسمیت 9 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، حادثہ نارتھ کراچی میں پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا، ڈمپر ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، پولیس نے گاڑیوں کو جلانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے پر متعدد افراد کو گرفتار کرنے...
    ویب ڈیسک: کراچی میں حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارزخمی ہوگیا۔  حادثے کے بعد مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں 9 گاڑیوں کوآگ لگا دی، جلائی گئی گاڑیوں میں5ڈمپر اور2واٹر ٹینکر بھی شامل ہیں، نارتھ کراچی میں ڈمپر ڈرائیور متعدد مقامات پرموٹرسائیکل سوارافراد کو ٹکرمار کر فرارہوا تو شہریوں نے تعاقب کرکے پکڑ لیا۔ مشتعل افراد نے ڈمپر ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی جس کے بعد کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی...
    عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے تشکیل کردہ احتساب کمیٹی نے صوبائی وزرا، معاونین اور مشیروں کو کرپشن کے الزمات پر طلب کرکے احتساب کا عمل تیز کر دیا ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں کابینہ میں شامل کابینہ ممبران، سابق وزرا اور دیگر کے احتساب کے عمل میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پارٹی کے اندر سابق صوبائی صدر اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی ہو رہی ہے اور ان پر پارٹی کے اہم رہنماؤں کی جانب سے ‘pro establishment’ ہونے کے الزمات لگنے لگے ہیں جبکہ پارٹی کی کچھ رہنما احتساب کے عمل کو یک طرفہ اور مخالفیں کو دبانے...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کریں گے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ لاہور میں جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے صوبہ سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پرروک ٹوک نہیں ہوگی۔ پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے لئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان کی رہائش گاہ گئیں اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان اور اہل خانہ سے والدہ مرحومہ کے انتقال...
     پشاور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے، این ایف سی میں حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، اپنا حق عدالتوں اور  قانونی فورم پر لیں گے۔ دورہ مردان میں عوامی اجتماع اور بے نظیر چلڈرن ہسپتال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ہسپتال میں علاج، سکول میں تعلیم اور دفتر میں سہولیات کی دستیابی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کر رہے ہیں،  ہم نے جو اقدامات کئے ان کی بدولت خیبر پی کے ملک...
    ڈراما انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی ایمن اور منیب اپنی ہر خوشی میں مداحوں کو بھی شامل کرتے ہیں اور ایسے ہی ایک موقع کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں منیب بٹ اور ایمن خان کی بیٹی میرل کو کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میرل منیب نہایت معصومیت اور خوبصورت انداز سے پورا کلمہ طیبہ پڑھتی ہے۔ ان کی زبان سے کلمے کی ادائیگی بہت روح پرور محسوس ہوتی ہے۔ کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے میرل کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مداحوں نے بیٹی کی بہترین تربیت اور بنیادی اسلامی...
    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو جوابی خط میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرادی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہحیدرآباد ، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے اور اس حوالے سے سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ...
      سندھ ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ترمیم صحافتی فرائض پر جبری سنسر شپ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ معاون وکیل نے موقف دیا کہ سینئر وکیل منیر اے ملک سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ درخواست کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، کونسل آف...
    کراچی: یو پی موڑ کے قریب مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپرز کو آگ لگانے کے واقعے کے خلاف ڈمپرز ڈرائیورز نے سہراب گوٹھ پر احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کے باعث آل آصف اسکوائر سے سپر ہائی وے آنے اور جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ یو پی موڑ پہنچے اور واقعے کی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری 11 گاڑیوں کو مختلف مقامات پر نذرِ آتش کیا گیا ہے، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم خود دیکھ لیں گے۔ مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد...
    اسلام آباد: ایف بی آر میں رجسٹرڈ کاروباری افراد اور کمپنیوں کی تعداد سوا کروڑ تک پہنچ گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان اور کاروباری افراد کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کمپنیوں اور کاروباری افراد کی تعداد ایک کروڑ 25لاکھ تک پہنچ گئی  ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال کےدوران رجسٹرڈ کاروباری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 53لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر میں رجسٹرڈ 82لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیوں کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ   سندھ کی28لاکھ 76ہزار، خیبرپختونخوا کی8لاکھ18ہزار کاروباری افراد...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے تین ڈمپر کو آگ لگا دی ہے۔
    درخواست گزاروں کے وکیل سیف اللہ محب کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار افغان مہاجر ہیں جن کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی اوسی) پاکستانی حکومت نے جاری کیا ہے اور پاکستانی قانون کے مطابق اگر4 سال کوئی پاکستان میں گزارے تو وہ شہریت لینے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے مہاجر کارڈ کی بنیاد پر شہریت دینے کی درخواستیں وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے انہیں نمٹانے کا حکم جاری کردیا جبکہ پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء میں تاخیر کے خلاف درخواست پر نادرا کو درخواست گزاروں کی شکایات سننے کی ہدایت کرتے  ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں مختلف درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد کی سربراہی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا صوبہ خود کفیل ہے، ہمارے صوبے کی معدنیات استعمال ہو رہی تھی لیکن پیسہ نہیں آ رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو ریلیف اولین ترجیح ہے، ہمارے صوبے کو حق نہیں دیا جا رہا،...
    کراچی بار کے صدر عامر نواز نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں، مختلف دوستوں کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات ملے۔سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عامر نواز نے کہا کہ کل رات جیسے ہی کیفے پر گاڑی پارک کی تو حملہ ہوا، 5 سے 6 لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ سندھ کےحقوق پر بات کروں، مجھ پر کسی لڑکی کی ذریعے الزامات لگوائے جا رہے ہیں۔کراچی بار کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت کینالز کے معاملے پر صرف کراچی بار کی آواز اٹھ رہی ہے، 12 اپریل کو آل پاکستان لائرز کنونشن ہوگا۔عامر نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب سندھ کا...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے بھی ہارڈ اسٹیٹ کی مشروط حمایت کردی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہارڈ اسٹیٹ اچھی بات ہے مگر اس کیلئے حکومت آئینی ہو جسے عوام کی حمایت حاصل ہو۔عمر ایوب نے کہا کہ تین سال پہلے جمہوری حکومت کو جنرل باجوہ اور پی ڈی ایم نے انجینئرڈ عدم اعتماد سے ہٹایا، ایسی حکومت کو لا کر بٹھایا گیا جس کی عوام میں جڑیں نہیں تھیں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت فری فال میں ہے، پرائیویٹ شعبہ میں قرض دو ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا ہے، ترقیاتی بجٹ استعمال نہیں ہوا،...
    فرانسوی وزیر داخلہ کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بدر عبد العاطی کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو مسلسل روکنا، فلسطینی عوام کو اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مصر کے وزیر خارجہ "بدر عبد العاطی" نے کہا کہ قاہرہ واضح طور پر فلسطینی عوام کی جبری یا رضاکارانہ بے دخلی کے ہر منصوبے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطینیوں کی نقل مکانی کا منصوبہ ناقابل قبول ہے۔ بدر عبد العاطی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کو مسلسل روکنا، فلسطینی عوام کو اپنی زمین چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کے مترادف...
    ارشد چائے والے کی شہریت پرسوالات اٹھ گئے، ڈی پورٹ کئے جانے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)ڈھابے پر چائے بناتے ہوئے ایک تصویر وائرل ہوجانے کے بعد راتوں رات انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والے ارشد خان عرف ارشد چائے والا بڑی مشکل میں پھنس گئے، ڈی پورٹ کئے جانے کا خدشہ ہے۔مردان سے تعلق رکھنے والے 2016 میں اس وقت اچانک شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے تھے جب ایک خاتون فوٹوگرافر نے ان کی چائے بناتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں افغان شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے تناظر میں ارشد کا بھی شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے اور ان سے 1978...
    سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ وزارت تجارت نے موت دعویٰ جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات پیش کیں۔وزارت تجارت نے ایوان کو بتایا کہ 3سال میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے ہیں۔ صرف 2022میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے۔ اگلے سال 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210کیسز اور 2024 میں جعلی اموات کے 206 کیسز بھجوائے گئے ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ موت دعویٰ جات کے جعلی 640 کیسز کو شواہد...
    ارشد خان المعروف چائے والا کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے، ارشد خان چائے والا نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔ارشد خان نے نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن حکام کیخلاف درخواست دائر کردی، انہوں نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا کہ نادرا حکام کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جا رہے ہیں۔عدالت نے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت17 اپریل کو طلب کرلیا۔خیال رہے کہ ارشد خان کی 17برس کی عمر میں چائے بیچتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
    ادارے نے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں اور جلد ہی انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) گلگت بلتستان نے اپنے محکمے کے ہی دو افسران کے خلاف بلیک میلنگ اور بدعنوانی کے سنگین الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت کے ایک شہری نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے نام درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ محکمے کے دو افسران نے دھونس دھمکی کے ذریعے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا، جس کا ایک حصہ ادا بھی کر دیا گیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے...
    بھارت میں شادی کے گھر میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ہونے والی ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ غائب ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ عجیب و غریب واقعہ علی گڑھ میں پیش آیا جہاں ماں بیٹی کی شادی کے لیے رکھے 3 لاکھ نقد اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی لے گئی۔ پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا تھی لیکن اس کی ماں اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن کی ماں انیتا اور ہونے والے داماد راہول کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ دلہن شوانی نے پولیس کو بتایا کہ ماں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔نواز شریف جاتی امرا لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہوں کا قتل قابل مذمت ہے، نواز شریف نے بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہماری درخواست قبول کرلی ہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ نواز شریف اور دیگر قیادت نے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا۔اُن کا کہنا تھاکہ ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی صورتحال پر آپ کا کردار بہت اہم ہے، بلوچستان کے سیاسی معاملات...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ہے۔جاتی امرا لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق امور پر تفصیلی بتادلہ خیال کیا۔دوران گفتگو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر ن لیگی صدر کو مبارک باد دی۔
    گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم صرف چند خوردہ فروشوں نے صارفین کو یہ ریلیف منتقل کیا ہے۔ کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے چیئرمین رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 80 روپے فی کلو سے کم ہوکر 67 روپے اور فائن آٹے کی قیمت 84 روپے فی کلو سے کم ہوکر 76 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ہول سیل قیمتوں میں کمی کی وجہ گندم کے نرخوں میں کمی کو قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعدد خوردہ فروش ڈھائی نمبر آٹا 100 روپے فی کلو اور فائن...
    کراچی پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی۔ کراچی پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔ ٹریلر کی ٹکر سے رواں سال 30 شہری جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ڈمپرز نے 18 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز نے 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
    لاہور: صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نوازشریف نے عبدالمالک بلوچ سے فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا، نوازشریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لیکر ہی اختر مینگل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے فوری دورہ بلوچستان کا وعدہ نہیں کیا، اگر سیاسی ڈویلپمنٹ ہوئی تو نواز شریف دورہ بلوچستان کریں گے، نواز شریف وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر اسٹیک ہولڈرز سے بات کرینگے۔ نواز شریف وزیراعظم سے بات کر کے بلوچستان کے لیے کوئی قدم اٹھائیں گے، نواز شریف نے وعدہ کیا کہ وہ اختر...
    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے، الیکشن کمیشن آئی ووٹنگ پائلٹ پروجیکٹ کا تجربہ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کرچکا۔ای سی پی نے کہا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ رپورٹ کےمطابق نہ تو آئی ووٹنگ محفوظ ہے اور نہ ہی اس سے ووٹ کی رازداری قائم رہ سکتی ہے، اب یہ پارلیمان کا استحقاق ہے کہ اوورسیز کی ووٹنگ کیلئے کیا طریقہ اپناتی ہے۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور وکیل داؤد غزنوی نے الیکشن ایکٹ...
    سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی ملاقات ہوئی، اویس لغاری نے نواز شریف کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔نواز شریف نے کہا  کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کیے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کے ریلیف اور ملکی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست۔اس موقع...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع لیہ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف عوامی، تعلیمی اور ادارہ جاتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا اور پولیس و عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے.(جاری ہے) آر پی او نے اپنے دورہ کے دوران تحصیل جمن شاہ اور سٹی لیہ میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست بیان کیے آر پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے انہوں نے...
    ٹرمپ کا غیرقانونی تارکین وطن پر نیا وار،روزانہ 998ڈالر جرمانہ، جائیداد ضبط کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکین وطن ملک چھوڑنے کے عدالتی احکامات کے باوجود امریکہ میں مقیم ہیں، ان پر روزانہ 998 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر ان کی جائیدادیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سخت اقدامات ایک پرانے 1996 کے امیگریشن قانون کے تحت کیے جا رہے ہیں، جسے ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں 2018 میں پہلی بار استعمال کیا تھا۔ اس بار یہ جرمانے پچھلے پانچ سالوں کے لیے بھی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی عدالت کی دو رکنی بینچ میں دیگر کیسز میں مصروفیات کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔(جاری ہے) جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کرنا تھی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے جواب طلب کر رکھا تھا. درخواست میں. موقف تھا کہ مریم نواز نے اپنی اور اپنے والد کی ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا ہے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سرکاری پراجیکٹ پر سیاستدانوں کی تصاویر اور نام نہیں لگایا جاسکتا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دس ارب کے دعوے میں ایشو فریم نہ کرنے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔رخواست گزار کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے دلائل دیئے۔(جاری ہے) درخواست میں موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے دعوے میں ابھی تک ٹرائل کورٹ نے ایشو فریم نہیں کئے ایشو فریم کئے بغیر ہرجانے کے دعوے پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔سکائپ پر شہباز شریف کی جگہ ان کا وکیل جواب دیتا ہے عدالت کمیشن مقرر کر دے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا ہے کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے ،سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیئں،پانی کی تقسیم کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو گا،پنجاب کا سندھ کا پانی چرانے کا کوئی ارادہ نہیں، مسلم لیگ (ن ) نے پارٹی کو مزید منظم کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے، بانی...
    الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کیلئے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اوورسیز کی ووٹنگ کیلئے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی، تحریری جواب میں موقف اپنایا ہے کہ ای ووٹنگ محفوظ نہیں، ووٹنگ کا طریقہ کار طے کرنا پارلیمان کا استحقاق ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے، الیکشن کمیشن ای ووٹنگ کا پائلٹ پروجیکٹ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کرچکا، پائلٹ پروجیکٹ کی رپورٹ منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو پیش کی جا چکی ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریری جواب میں...
    فائل فوٹو۔ کراچی میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے رواں سال 30 شہری جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ڈمپرز نے 18 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز نے 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
    فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوا۔تاہم پولیس حکام کے مطابق ٹریلر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے۔رانا ثناء نے یہ بھی...
    جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
    مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ اور چین کے لیے اقتصادی اور سمندری گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قائرہ کے مطابق پاکستانی سفیر نے یہ بات پاکستان کے 85 ویں قومی دن کی مناسبت سے قاہرہ میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قائرہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد پاکستانی سفارتخانے کے  زیراہتمام کیا گیا تھا۔ استقبالیہ تقریب میں مصری سرکاری کاروباری شعبہ کے وزیر انجینئر محمد شمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں قائداعظم اور دیگر راہنماؤں کی گراں قدر  خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستانی سفیر...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔ نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔ نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی...
    اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو موت کے جعلی کیسز بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو بھجوائے گئے جعلی کیسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، وزارت تجارت نے موت دعوی جات کے مسترد جعلی کیسز کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ گذشتہ تین برس میں ایس ایل آئی سی کو جعلی اموات کے 640 کیسز موصول ہوئے، 2022 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 224 کیسز موصول ہوئے، 2023 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 210 کیس موصول ہوئے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ 2024 میں اسٹیٹ لائف کارپوریشن کو جعلی اموات کے 206 کیس بھجوائے گئے، موت دعوی جات کے جعلی 640...
    علی گڑھ(نیوز ڈیسک)بھارت میں علی گڑھ کے تھانہ مدرک کے علاقے سے ایک انتہائی حیران کن اور تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر کے ساتھ شادی سے صرف 9 دن پہلے فرار ہو گئی۔ مذکورہ خاتون نہ صرف اپنے داماد کے ساتھ بھاگ نکلی بلکہ اپنے ساتھ بیٹی کی شادی کے لیے رکھے گئے زیورات اور نقدی بھی لے گئی۔ داماد اپنی ہونے والی ساس کے ساتھ محبت کے جذبات میں مبتلا ہو چکا تھا اور دونوں نے اس تعلق کو چھپانے کے بجائے منصوبہ بندی کے تحت گھر چھوڑ دیا۔ اس واقعہ کے بعد لڑکی کے والد نے فوری طور پر پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے اور دونوں کی...
    راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور  بلوچستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات  کی  دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور دیگر قیادت کا شکر گزار ہوں کے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا،ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس پر آپ کا کردار بہت اہم ہے،بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیلا بات کی ہے،بلوچستان میں دھرنا ہے اور...
    الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اوورسیز کی ووٹنگ کے لیے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی۔ الیکشن کمیشن نے تحریری جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دیا۔ یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی مجوزہ اوپن سہولت کو غیرمحفوظ قراردیدیا جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے، الیکشن کمشین آئی ووٹنگ کا پائلٹ پراجیکٹ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کرچکا۔ جواب کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کی رپورٹ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو پیش کی جا چکی ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر پائلٹ پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ...
    پشاور ہائی کورٹ نے پراونشل مینجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) ان سروس 10 فیصد کوٹے کے خلاف درخواست خارج کردی۔ درخواست کمپیوٹر آپریٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔وکیل درخواست گزار کے مطابق پی ایم ایس میں پروموشن کےلیے 10 فیصد کوٹہ صرف سیکرٹریٹ ملازمین کے لیے مختص ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ 2010ء میں ترمیم کےبعد صرف سیکریٹریٹ ملازمین اپلائی کرسکتے ہیں، کوٹہ آئین اور پی ایم ایس رولز 2007ء کے خلاف ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ کوٹہ ختم کرکے 5 سال کی ملازمت والے ملازمین کو شامل کیا جائے، امتحانات 9 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں، شامل ہونےکی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس پالیسی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے. نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان...
    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا جب کہ مقامی اور عالمی قیمت بھی آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔   رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں30 ڈالر کے اضافے سے3040ڈالر پر پہنچ گیا ملک میں آج 3 ہزار روپے کے اضافےسے فی تولہ سونا3 لاکھ21ہزارروپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافےسے قیمت 2لاکھ 75 ہزار 205روپے ہوگئی۔
    نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہوئی ملاقات میں فوری  فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا۔ "پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات" • دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا • ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی… pic.twitter.com/AIhLO1ZS1O — PMLN (@pmln_org) April 9, 2025 ذرائع  کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی ڈویلپمنٹ شروع ہوئی...
    مختلف عوامی اجتماعات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان کے عوام احتجاج کر رہے ہیں کہ مقامی عوام اور قبائل کو انکی زمینوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ مگر کوئی عوام کی فریاد سننے کیلئے تیار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 6 اضلاع میں 52,000 ایکڑ زمین با اثر ادارے کے زیر انتظام کمپنی کو دی ہے۔ نیا کینال پروجیکٹ بھی انہی با اثر لوگوں کی زمینوں کو فائدہ دینے کے لئے ہے۔ سندھ کے دریاؤں کا پانی روک کر مخصوص زمینیں آباد کی جا رہی ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں پہاڑوں اور معدنیات سے بھرپور علاقوں پر...
    پشاور میں میٹرک کے امتحانات میں طالبعلم کے نقل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں طالبعلم کو بلا خوف و خطر نقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔ صحافی محمد فہیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم کرے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج براہ راست کنٹرول روم میں دکھائی جا رہی ہے جس میں میٹرک امتحان میں شریک بچہ نقل کررہا ہے اور کنٹرول روم میں بیٹھے تمام افراد بشمول کمشنر پشاور ( قائم مقام بورڈ چیئرمین) بھی صرف خانہ پوری کرتے ہوئے اسکرین کو دیکھ رہے ہیں۔ عجب نظام ہے اللہ ہم پر رحم...
    آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے،...
    نواز شریف سے سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ کی جاتی امرا میں ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے سابق وزیر اعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزرا اویس لغاری، احسن اقبال، پرویز رشید، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی ملاقات میں شامل تھے۔میاں نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے اوورسیز کی ووٹنگ کے لیے دائر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا ہے کہ درخواستوں میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم چیلنج کی گئی ہے، الیکشن کمیشن ای ووٹنگ کا پائلٹ پروجیکٹ اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخاب میں کر چکا ہے، پائلٹ پروجیکٹ کی رپورٹ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کو پیش کی جا چکی ہے۔ جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پائلٹ پروجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا گیا، جس کی رپورٹ کے مطابق...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکین وطن ملک چھوڑنے کے عدالتی احکامات کے باوجود امریکہ میں مقیم ہیں، ان پر روزانہ 998 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر ان کی جائیدادیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سخت اقدامات ایک پرانے 1996 کے امیگریشن قانون کے تحت کیے جا رہے ہیں، جسے ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت میں 2018 میں پہلی بار استعمال کیا تھا۔ اس بار یہ جرمانے پچھلے پانچ سالوں کے لیے بھی لاگو کیے جا سکتے ہیں، جس سے بعض تارکین وطن پر دس لاکھ ڈالر سے زائد جرمانہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ کی...
    ---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کے حلقے میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔دورانِ سماعت عمر ایوب کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیرقانونی ہے، عمر ایوب کی جیت کو مخالف امیدوار نے بھی مانا اور ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورعدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستِ منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے...
    کاشتکار بھائیوں کے لئے حکومت پنجاب نے  اہم اعلان کر دیا، صوبے سے گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے گندم کیلئے ڈی ریگولیشن اور فری مارکیٹ پالیسی جاری کرنے کی منظوری دیدی۔منظوری کے بعد اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی، پنجاب سے گندم کی نقل و حمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکے گا۔اس بار پنجاب میں پہلی مرتبہ نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری کی جائے گی۔
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وفاقی وزیر توانائی کو مبارک دی۔ یہ بھی پڑھیں  پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا، نواز شریف اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی آسانی...
    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ کار میں جیسے ہی ریسٹورنٹ پہنچے تو ملزمان بھی پہنچے اور تشدد کرکے فرار ہوگئے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں، عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔ پولیس کے...
    یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال تک جاری رہنے والا گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان (گلوبل یوگراڈ) بند کر دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام پاکستانی طلبا کو امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بغیر ڈگری ایک سمسٹر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا تھا۔ یو ایس ای ایف پی کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے مطلع کیا ہے کہ اب یہ پروگرام جاری نہیں رہے گا۔ اس اچانک فیصلے پر ادارے نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہزاروں طلبا پر فخر محسوس کرتا ہے جنہوں نے تعلیم، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔...
    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان چائے والے کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا اور امیگریشن ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ مدعا عیلہان کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا موکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی...
    ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سول سوسائٹی عامر نواز وڑائچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں، ہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ایسی سازشوں سے حق گوئی کا سفر نہیں...
    منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، اے ڈی بی نے رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 2.5 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اے ڈی بی کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ ”ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ لک“ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے عبوری سہ ماہی نمو کے اعداد و شمار میں پائیدار لیکن سست بحالی کی نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ زراعت، صنعت اور خدمات میں کارکردگی سست رہی ہے.(جاری ہے) ایشیائی ترقیاتی...
    دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا اب پاکستانی شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 5 سالہ ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا کچھ سال قبل متعارف کرایا ہے جو پاکستانیوں سمیت تمام ممالک کے شہریوں کے لئے دستیاب ہے۔متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کے مطابق یہ ویزا ان افراد کے لئے خاص طور پر مفید ہے جنہیں ماضی میں ویزا مسائل کا سامنا رہا ہے۔حکام کا کہنا کے کہ یہ ویزا 5 سال کے لئے کارآمد ہے اور درخواست گزار کو بغیر کسی گارنٹر یا میزبان کے متحدہ عرب امارات میں بار بار داخلے کی اجازت دیتا ہے۔حکام نے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچے کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی” واشنگٹن پوسٹ“ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہے.(جاری ہے) عراقچی نے لکھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان میں ملاقات کریں گے یہ جتنا بڑا موقع ہے اتنا ہی بڑا امتحان بھی خیال رہے کہ پیرکے روز امریکی صدر ڈونلڈ...
    صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ پر قاتلانہ حملے کیخلاف وکلا نے بلوچستان بھر کی بیشتر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد از جلد گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلوچستان بار کونسل اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ عامر نواز وڑائچ پر حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے وکلا برادری پر حملہ ہے، جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ قاتلانہ حملے میں زخمی، وکلا سراپا احتجاج ’ملک میں وکلا پر قاتلانہ حملے روز کا معمول بن چکے ہیں اور حکومت وقت و قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقے این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی اور عمر ایوب کے وکیل نے دلائل دیئے۔ وکیل عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر 60 دنوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور 60 دن گزرنے کے بعد الیکشن کمیشن میں کارروائی غیر قانونی ہے، عمر ایوب بھاری مارجن سے الیکشن جیتے تھے، عمر ایوب کی جیت کو مخالف امیدوار...
    رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی...
    — فائل فوٹو لاہورہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس پر سماعت کرنے والے جج کے دائرہ اختیار سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر وکیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دعویٰ پر سماعت کے اختیار کی اور درخواست زیرِ سماعت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی لاہور سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف... وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، ڈسٹرکٹ جج...
    راولپنڈی: تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ڈاکوؤں نے واردات کی جس کے بعد ڈکیتوں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دوسری واردات کی کوشش کی۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹر فہد بشیر کے ساتھ واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو چہرے ڈھانپے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکوؤں کو واردات کے بعد موٹر سائیکل وغیرہ لے جاتے اور فہد بشیر کو دونوں بچوں کے ساتھ پیدل وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری واردات کی فوٹیج میں ڈکیتوں اور شہری کو گتھم گتھا ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں فائرنگ کے بعد پستول کی چنگاریاں بھی دیکھی جا...
    بالی ووڈ کی مایہِ ناز اداکارہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن آج اپنی 77ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کی اور امیتابھ بچن کی محبت کے بارے میں بھی ایک بار پھر بات ہو رہی ہے کہ آخر ان کے درمیان محبت کب پروان چڑھی۔ اداکاری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی محبت کی کہانی 1970 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوئی اور وہ آج تک ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ جیا نے جب امیتابھ بچن سے ملاقات کی تو ان پر اس ملاقات کا بہت گہرا اثر ڈلا۔ ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا، ’مجھے ان سے فلم ’گُڈی‘ کے سیٹ پر متعارف کرایا...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےفلسطین کے حوالے سے اختیار کردہ اسرائیلی راستے کو بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئےاسرائیل سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی ضمانت دینے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کی سربراہ کی طرف سے یہ اپیل اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ میں کسی قسم کی امداد کی ترسیل کوایک ماہ سے زائد عرصے سے روک رکھنے کے بعد کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں انتونیو گوتریش نے غزہ میں دوبارہ جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
    سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا مکمل پلان طلب کرلیا، آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ جب انڈر پاس کی تعمیر کے لیے ڈبل شفٹوں میں کام ہوسکتا ہے تو اسکولوں کی بحالی کے لیے ایک سے زائد شفٹوں میں کام کیوں نہیں کیا جاتا۔ خیبرپختونخوا میں 2005 کے زلزلہ سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت خیبرپختونخوا کے محکمہ فائنانس، ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ورکس کے سیکریٹریز عدالت میں پیش ہوئے۔ صوبائی سیکرٹریز سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ کی...