کراچی میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 78 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی میں گزشتہ 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 256 ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے رواں سال 30 شہری جاں بحق ہوئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ڈمپرز نے 18 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز نے 17 افراد کی زندگی کا چراغ گل کر دیا اور بسوں کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی ٹکر سے
پڑھیں:
سندھ میں کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کے آن لائن اجرا کا آغاز
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے 25 مارچ 2025 سے پورے صوبے میں آن لائن فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا اور درخواستوں کی سہولت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کراچی کے دو نئے فٹنس سینٹر، ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل (ضلع ملیر) اور ابراہیم حیدری (کورنگی) میں کمرشل گاڑیوں کی فزیکل جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا۔ جدید آلات سے آراستہ ان مراکز پر ماہر تکنیکی ٹیمیں گاڑیوں کا معائنہ کرتی ہیں جس کے بعد موٹر وہیکل انسپکٹرز فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ یہ اصلاحاتی عمل محکمہ ٹرانسپورٹ کے مختلف اداروں بشمول پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کی خود مختاری کا حصہ ہے۔روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کا نظام، ادائیگیوں اور ریونیو ریکارڈ کی خود کاری، پیپر فری دفتری ماحول، آمدنی میں اضافے اور جعلی دستاویزات کے خاتمے جیسے اہم اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر
انہوں نے کہا کہ دونوں مراکز پر کل 63 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 30 کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جبکہ 33 گاڑیوں کو نا اہل قرار دیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں یہ مراکز کراچی سمیت دیگرڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ پورے سندھ میں اس سہولت کو عام کیا جا سکے۔ آن لائن سسٹم سے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کا اجرا شفاف اور قابل عمل ہوچکا ہے۔ جدید سیکورٹی فیچرز کے ذریعے اب کسی بھی گاڑی کی تصدیق موقع پر ممکن ہوگئی ہے۔