2025-02-11@13:45:18 GMT
تلاش کی گنتی: 4045

«لیے جا»:

(نئی خبر)
    سعودی عرب ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے اور جدید ایونٹ ’لیپ 2025‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کمپنیز شرکت کریں گی۔ اس عالمی کانفرنس میں 1800 سے زائد بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور 1000 سے زیادہ ماہرین اپنی تحقیق، اختراعات اور تجربات پیش کریں گے، جبکہ نئی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ کانفرنس نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے مستقبل کی راہ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بائیو ٹیکنالوجی، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز اور چوتھے صنعتی انقلاب جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: عمرہ...
    بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شہزاد سٹی میں 17 سالہ عاصمہ بی بی کے اغوا کے خلاف لواحقین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ لواحقین نے احتجاج کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو خضدار کے قریب ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کہ وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مغوی بچی کے اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ 6 تاریخ کی شب ان کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کیا جن کے پاس جدید اسلحہ تھا اور بندوق کے زور پر ان کی 17 سالہ بیٹی عاصمہ بی بی کو اغوا کرکے لے گئے۔ اہلخانہ نے مزید بتایا کہ دراصل عاصمہ بی بی کو اغوا کرنے کے پیچھے با اثر قبائلی...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کا نفرنس کے موقع پر ٹرک کھڑے کر کے راستے کوٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے
    اگلے روز جناب جاوید احمد غامدی کا ایک پروگرام یو ٹیوب پر دیکھا، میں اکثر ان کے پروگرام دیکھتا، سنتا اور کوئی متاثر کن بات لگے تو اس کو دوستوں میں بھی شیئر کرتا ہوں۔ اس پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا جو درحقیقت ان کا اپنا ہی دیا ہوا سوال ہوتا ہے جو وہ اپنے آپ کراتے ہیں اور اس کے جواب کی بھرپور تیاری کیے ہوئے ہوتے ہیں۔ وہ ایک جید اور بہت بڑے عالم ہیں۔ ان کی درس و تدریس کی زندگی ان کی پڑھی ہوئی کتابیں شاید جب وہ بتائیں تو کئی پروگرام درکار ہیں۔ سیاسی، مذہبی یا کسی بھی حوالے سے علمیت کے دعویدار کو ایک وقت ہوتا ہے کہ بہت کم لوگ سنتے...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہوگیا، اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر، ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں جبکہ...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کے لیے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی کی ذمے داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص سڑکوں پر چیکنگ بھی کرے...
    وطن عزیز میں یومِ یکجہتی کشمیر ویسے تو ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے حق ِ خودارادیت کے لیے حمایت کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ درحقیقت اس دن کو قومی سطح پر منانے کے پیچھے بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کا محرک کارفرما ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر کا مسئلہ 1947 میں تقسیم برصغیر کے موقع پر اس وقت پیدا ہوا جب بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف مسلمانوں کی اکثریت کے حامل اس اہم اور تاریخی علاقے پر زبردستی قبضہ کیا۔ پاکستان اور...
    نواب زادہ نصراللہ ایک دفعہ کسی تعلیمی ادارے میں طلبہ کے ساتھ ایک نشست میں سوالوں کے جوابات دے رہے تھے یہ پروگرام ٹی وی پر میں نے خود دیکھا تھا یہ یاد نہیں ہے کہ کس شہر میں اور کس تعلیمی ادارے میں یہ پروگرام ہوا تھا۔ اس نشست میں ایک سوال ان سے ایسا کیا گیا کہ وہ خود بھی تھوڑا سا ہل گئے حالانکہ وہ بڑے ذہین اور مضبوط اعصاب کے مالک تھے۔ ایک طالب علم نے سوال کیا کہ آپ کی پوری زندگی سیاسی جدوجہد میں گزری ہے ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جب ملک میں مارشل لا ہوتا ہے تو آپ بحالی جمہوریت کی جدوجہد کرتے ہیں اور جب ملک میں جمہوریت ہوتی ہے...
    نبی پر کسی ایسے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جو اللہ نے اس کے لیے مقرر کر دیا ہو یہی اللہ کی سنت ان سب انبیاء کے معاملہ میں رہی ہے جو پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ کا حکم ایک قطعی طے شدہ فیصلہ ہوتا ہے۔ (یہ اللہ کی سنت ہے اْن لوگوں کے لیے) جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اْسی سے ڈرتے ہیں اور ایک خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، اور محاسبہ کے لیے بس اللہ ہی کافی ہے۔ (سورۃ الاحزاب:38تا39) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ صحابہ حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے دلوں میں بعض اوقات اتنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غزہ پر امریکی قبضہ کے جس شرمناک منصوبے کا اعلان کیا تھا، اپنے سالانہ ناشتے کی تقریب سے خطاب کے دوران اسے ایک بار پھر دہرایا ہے اور کہا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کر دی جائے گی امریکا احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا اور دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ تعمیر نو کے بعد غزہ اپنی نوعیت کی سب سے عظیم اور سب سے شاندار پیش رفت میں سے ایک ہو گی، اس کام کے لیے امریکا کو کسی فوجی کی...
    چیمیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی میزبانی میں رواں مہینے کھیلی جائے گی، اور اس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی مین حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اس سے قبل بھی اس ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان اور فہیم اشرف چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں کھیل چکے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے موجودہ اسکواڈ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، جدیجا، پانڈیا، بمراہ اور شامی اس ایونٹ میں دوبارہ حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:قذافی کرکٹ اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ویلیم سن، سینٹنیر اور ٹام لاتھم جبکہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم میں...
    ماتلی(نمائندہ جسارت )محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سماجی تنظیم ایل ایچ ڈی پی کے تعاون سے “نوجوانوں کو منشیات کی لت سے کیسے روکا جائے” کے موضوع پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تعلقہ شہید فاضل راہو کے شہر ترائی کے گورنمنٹ ہائی اسکول اور اسی تعلقہ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی جونیجو میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ نے کہا کہ یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر بدین، یاسر بھٹی کی ہدایت پر نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے اور معاشرے کو اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوان نسل...
    سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
    شہداد پور: میگا ٹیسٹنگ سروس کے تحت چھٹی تا میٹرک کے طلبہ کے لیے منعقدہ میگا ٹیسٹنگ سیزن کے مناظر
    ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ دوسرے تھر روایتی اور ثقافتی میلے کے دوران ماہرین نے تھر میں سیاحت کو فروغ دینے، مقامی شمولیت کے ساتھ مخصوص ثقافتی مراکز قائم کرکے تھر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے بارش کے پانی کے ذخیرے کے انتظامات جنگلی حیات کے تحفظ جامعات کے ذریعے زرعی اور ماحولیاتی تحقیق اور دستکاری و چھوٹے کاروباروں کے ذریعے تھری خواتین کی حوصلہ افزائی سے متعلق سفارشات پیش کیں تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کی میزبانی میں اور تھر اسٹوڈنٹس کونسل کے تعاون سے تھر روایتی اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیاجس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا کہ تھر تاریخی روایات،...
    حیدرآباد: سحرش نگر کی خواتین اپنے مطالبات کے حق کے لیے سراپا احتجاج ہیں
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے اداروں کو ہم آہنگ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ منصوبہ ہمارے ملک کی معیشت اور سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔گورنر ہاؤس کراچی میں جی ٹیک کی جانب سے نئی ڈسٹری بیوشن کیپبلیٹی کی لانچنگ کی تقریب ہوئی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ معاشی اور معاشرتی بہتری کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف قومی معیشت کی ترقی کے لئے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر خطاب میں ارشد ولی محمد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے قومی معیشت اور...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ’’برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت جدید اے کیو آئی مانیٹرز کی تنصیب، بایوگیس پلانٹس اور بایوریفائنری کے قیام، زرعی سیکٹر میں ای میکانائزیشن، اور گرین ٹرانسپورٹیشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ  فضائی آلودگی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحیی آفریدی کے پہلے 100 دن میں سپریم کورٹ کے زیر التوا مقدمات میں تین ہزار کی بڑی کمی واقع ہوئی۔ سپریم کورٹ کی طرف جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے 8 ہزار 174 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ میں 4 ہزار 963 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے دو میٹنگز میں ججز کیخلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا، جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 40 شکایات کو نمٹایا۔ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کونسل نے 5 شکایات پر 5 ججز سے ابتدائی جواب مانگا۔ جج کیخلاف ایک شکایات پر مزید تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس...
    پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے جس پر چینی حکام نے مثبت رویے کا اظہار کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے کی ضرورت اور امید ہے چین درخواست قبول کرلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر چین سے درخواست کی ہے کہ وہ 3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2سال کے لیے ری شیڈول کر دے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے نشاندہی کی گئی غیر ملکی فنڈنگ میں آنے والے گیپ کو پورا کیا جا سکے۔ اس اقدام...
    ایران میں بننے والی رومانوی فلم "مائی فیورٹ کیک” کو بین الاقوامی پذیرائی مل رہی ہے، لیکن ایرانی حکام کی جانب سے اس پر سخت دباؤ اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔  اس فلم کے ہدایتکار مریم مقدم اور بہتاش صناعیہا کو ایرانی حکومت کی طرف سے مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ یہ فلم ایک بیوہ اور ایک مرد کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنی تنہائی دور کرنے کے لیے ایک رات ساتھ گزارتے ہیں۔  فلم میں ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے کی زندگی اور سماجی پابندیوں کو موضوع بنایا گیا ہے، جبکہ اس میں بغیر حجاب کے خواتین کی عکاسی کی گئی ہے، جو ایرانی سینما میں کم ہی دیکھی گئی ہے۔ حکام...
    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے، ان کے مطابق پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا، ایکریڈیشن یا میچ ٹکٹس ہولڈر کو ویزا مل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ریویو کررہی ہے، سلیکٹرز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کوئی تبدیلی کرتے ہیں یا نہیں، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف کو نیک نیتی سے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو یو اے ای کا ویزا لینے میں اب کوئی مشکل نہیں ہوگی جس کے پاس چیمپئنز...
    یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے کے باعث عمارت کی بالائی منزل پر لگی آگ بجھائی جارہی ہے لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے جاسوسی کے الزام پر روسی سفارتکار کو ملک بدر کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ کارروائی روس کی جانب سے برطانوی سفارت کار کی بے دخلی کے جواب میں کی گئی۔ روس نے برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے مزید کارروائی کو اشتعال انگیزی سمجھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اگر روس ہمارے خلاف کارروائی کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔ دوسری...
    ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل کردی۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن گاکا نے خط لکھ کر تمام ائرلائنز کو آگاہ کردیا ہے،جس کے بعد عمرہ زائرین اب گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے بغیر سعودی عرب جا سکیں گے ۔ یاد رہے کہ 7 جنوری کو عمرہ زائرین کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ پاکستانی عمرہ زائرین اب صرف پولیو ویکسین کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔
    کراچی (کامرس رپورٹر) ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز2024ء کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ایونٹ، جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے،ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن مناتا ہے، بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے جو پلیٹ فارم پر ناظرین کو متاثر اور مشغول رکھتے ہیں۔پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ شرکت کرنے والے صارفین کی...
    کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں میں سے ایک بینک الفلاح نے 2022 میں ملک کے ایک تہائی حصے کو متاثر کرنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سے متاثرہ کمیونٹیز کی بحالی کے لیے اپنی دو سالہ کاوشوں اور اقدامات کی تفصیلات جاری کردی۔ بینک الفلاح نے اب تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 2 ارب روپے تقسیم کیے ہیں، تاکہ 10 لاکھ سے زائد متاثرین کو آگے بڑھنے کیلئے پائیدار راستہ فراہم کیا جاسکے، جو بینک کو سیلاب متاثرین کی معاونت کرنے والے سب سے بڑے کارپوریٹ اداروں میں شامل کرتا ہے۔ یہ امدادی پروگرام بینک الفلاح کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک آل نہیان کی دور اندیش قیادت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تعاون سے...
    نئے نویلے قذافی اسٹیڈیم کی اولین آزمائش کا وقت آگیا، ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے، گزشتہ روز تینوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کو اپ گریڈ کیا ہے، ان میں سے ایک قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی ہے، اس کی پہلی آزمائش ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائنگولر سیریز میچ سے ہوگی، سنگل لیگ فارمیٹ میں ہونے والے ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔فائنل 14 فروری کو کراچی میں 2 ابتدائی سائیڈزکے درمیان ہوگا۔  ٹرائنگولر سیریز تینوں...
    حکومت نے آیندہ بجٹ2025-26 کے لیے بجٹ تجاویز طلب کر لی ہیں۔ اس کی ترتیب کچھ اس طرح ہوتی ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کا آغاز یکم جولائی سے اور اختتام 30 جون تک ہونے کے باعث ہر مالی سال کے عنوان کے تحت متعلقہ دونوں سال کا ذکرکیا جاتا ہے۔ حکومت نے کمال مہربانی فرماتے ہوئے ہر سال کی طرح امسال بھی تمام چیمبرز اور صنعتکاروں سے 8 فروری تک تجاویز مانگی ہیں۔ اب یہ خبر اخباروں میں چھپ کر 4 فروری کو متعلقہ افراد کے سامنے آئی اگلے ہی روز 5 فروری چھٹی کا دن۔ اب 6 تا 8 فروری تک محض3 یوم دستیاب ہوئے ہیں۔ اب کسی چیمبرز کی طرف سے مشاورت درکار ہو یا...
    ’’سوائے اسرائیل کے سب دہشت گرد ہیں‘‘۔ بھلے وہ پی ایل او تھی یا اب حماس اور حزب اللہ سمیت درجنوں تنظیمیں۔ مگر کوئی نہیں بتاتا کہ موجودہ اسرائیلی فوج دراصل ستتر برس پہلے تین دہشت گرد مسلح تنظیموں (ہگانہ، ارگون، لیخی) کو جوڑ کر بنائی گئی۔ چنانچہ اسرائیلی فوج نے فلسطین اور لبنان میں جو کچھ کیا یا کر رہی ہے وہ اس کے ڈی این اے میں کم از کم ایک صدی سے شامل ہے۔ ضروری ہے کہ اسرائیلی فوج کے عسکری شجرے کو دیکھا جائے تاکہ روزِ اول سے جاری اس اسرائیلی دعوے کی پرکھ ہو سکے کہ ’’ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) دنیا کی سب سے مہذب سپاہ ہے‘‘۔ سب سے پہلے سب سے...
    وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دوسری پیشکش پر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مذاکرات کی پیش کش کر کے اچھا قدم اٹھایا کیونکہ جو بھی راستہ نکالنا ہے وہ مذاکرات کے ذریعے ہی نکالنا ہے اور امید رکھنی چاہیے کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں اور کوئی اچھا نتیجہ نکلے۔ پی ٹی آئی اپنے من پسند ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے جو حکومت کو منظور نہیں ہوگا مگر لگتا ہے حکومت دوبارہ مذاکرات چاہتی ہے، اس لیے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں۔  پی ٹی آئی موجودہ حکومت سے مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتی تھی اور حکومت کو فارم47 کی پیداوار اور جعلی قرار دیتی تھی اور اپنے بانی کی ہدایت پر صرف...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی مصنوعی کمی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال بھی شریک ہوئے، اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی، نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ...
    کراچی: امریکا سے محبت میں کراچی آنے نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن نامی  خاتون 4  ماہ  بعد ناکام وطن لوٹ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون120 دن بعد غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 603 کنیٹنگ فلائٹ سے امریکا روانہ ہوگئیں ہیں، جو پہلے دبئی اور پھر امریکا کے لیے روانہ ہوگی۔ خیال رہےکہ اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئیں، گورنر سندھ سمیت دیگر فلاحی اداروں کی مدد سے وہ واپس اپنے وطن لوٹ گئیں ہیں۔ واضح رہےکہ خاتون امریکی خاتون ائیرپورٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 فروری 2025ء) عالمی عدالت انصاف (آئی سی سی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے خلاف تادیبی پابندیوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادانہ و غیرجانبدارانہ عدالتی کام کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔'آئی سی سی' کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیاں اس کے اہلکاروں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں تاہم وہ دنیا بھر میں مظالم کے کروڑوں متاثرین کو انصاف اور امید مہیا کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھے گی۔ Tweet URL عدالت نے روم معاہدے کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ دیگر ممالک اور سول سوسائٹی کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں بڑھتے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن بحال کرنے کے لیے فوری طور پر ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں مزید بدترین حالات دیکھنے کو مل سکتے ہیں اور یہ تنازع ملکی سرحدوں سے پرے بھی پھیل سکتا ہے۔ Tweet URL جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبوں میں سرکاری...
    پاکستانی لڑکے سے محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس لوٹ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی رہائشی اور اونیجا اینڈریو رابنسن نامی یہ خاتون 4 ماہ سے کراچی میں ہی بھٹک رہی تھیں تاہم اب وہ امریکا واپسی کے لیے فلائی کرچکی ہیں اور براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گی۔ یاد رہے کہ اونیجا 11 اکتوبر کو ایک نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں اور ویزا ختم ہونے پر ان کو 10 نومبر تک ملک چھوڑ جانا تھا لیکن وہ واپس نہیں گئیں اور کئی ماہ کراچی کی خاک چھانتی اور پولیس کو مشکل میں ڈالتی رہیں جو ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہو گئی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسند عناصر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دیا جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنس پڑے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔ ویزر اعظم نے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی بڑی توقعات کا اظہار کیا۔   وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش...
    ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  اب عمرہ زائرین بغیر گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے سعودی عرب جا سکیں گے۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن (ایس سی اے ڈی) نے اس حوالے سے باقاعدہ خط لکھ کر تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔ یہ تبدیلی سعودی عرب کے سفر کے خواہش مند زائرین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جو ویکسین کی شرط کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مددگار ثابت ہوگا۔...
    عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا گرفتاری کے بعد بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گالم گلوچ پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ میری گرفتاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر اسیران سے زیادہ نہیں ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے رہائی کے بعد دیگر وکلا کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے حکم پر بانی سے ملاقات کے لیے پہنچیلیکن ہماری ملاقات نہیں کرائی...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد بعض خوش گمانوں کا خیال تھا کہ آنے والے سیاسی منظر نامے میں عمران خان امریکہ کی ضرورت بن سکتے ہیں اور امریکہ عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرکے عمران خان اور پاکستانی عوام کے ایک قابل لحاظ حلقے کو اپنے حلقہء اثر میں لے سکتا ہے۔ اس گماں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک خاص مصاحب رچرڈ میدان میں کود بھی پڑے تھے۔ تحریر: سید تنویر حیدر کہا جاتا ہے کہ امریکہ کی دشمنی اس کی دوستی سے زیادہ خطرناک ہے۔ وہ پہلے اپنے نظریہء ضرورت کے تحت کسی کو دوست بناتا ہے اور پھر اپنی ضرورت پوری ہونے پر اسے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی نقاب کشائی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل یاد رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کا آغاز 19 فروری کو ہوگا جس کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ Our squad in Pakistan’s official ICC Champions Trophy 2025 jersey ???????????? How good does it look on them❓ ✨#WeHaveWeWill | #WearYourPassion pic.twitter.com/OpP2TtboRG — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2025 آفیشل کٹ سامنے آنے پر کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے کیونکہ...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے اصولوں کے لیے کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،کل کے دن کسی قسم کا انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  کل الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم یوم...
    لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 فروری کو ہونے والے تمام سیاسی احتجاج، جلوس، ریلیاں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور عوامی زندگی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں، اور کچھ شرپسند عناصر ان مواقع کو ریاستی اداروں کے خلاف اپنی کارروائیاں بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
    لاہور: ایک اہم سفارتی پیشرفت میں آج بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ یہ افراد، جن کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق، یہ قیدی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارت میں حراست میں لیے گئے تھے، جن میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، اور دیگر معمولی جرائم شامل ہیں۔ ان کی رہائی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ نئی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف محکموں کے حکام میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔افتتاح کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں آتشبازی اور لائٹس شو کاشاندار مظاہرہ کیا گیا، شائقین کرکٹ کے لیے ہر انکلوژر سے میچ دیکھنے کابہترین ویو ہے۔اسیٹڈیم میں زیادہ روش ایل ای ڈی لائٹس اور 2نئی بڑی اسکرین نصب کی گئی ہیں، اس کے علاوہ انکلوژرز کے آگے جنگلے ختم اور آرام دہ...
    کراچی:بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے افسر کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن گیا۔ سعودی عرب کی معروف کنسٹرکشن کمپنی چھوڑ کر پاکستان کی محبت میں آنے والے ریڈ لائن منصوبہ کے لیے ٹرانس کراچی کے جنرل منیجر (جی ایم )برائے منصوبہ بندی اور انفرا اسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی ریڈلائن منصوبہ سے استعفا دے کر واپس سعودی عرب چلے گئے۔ منصوبے میں تاخیر میرے لیے شرمندگی کا سبب بن رہی تھی ٹرانس کراچی کے سابق جنرل منیجر (جی ایم ) برائے منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر انجینئر پیر سجاد سرہندی نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ تاخیر کی وجہ سے میرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہا...
    چیمپئنز ٹرافی میں اس وقت کا انتظار کریں گے جب قومی ٹیم ہندوستان کو شکست فاش دے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔یہ بات انہوں ںے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہترین انداز میں کی گئی، محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں میں منصوبہ مکمل کیا گیا جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ...
    پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو بھرپور احتجاج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس دن کسی انتشار اور ٹکراؤ سے گریز کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے اعلان کیا کہ ہفتے کو صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا تاہم انتشار اور ٹکراؤ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان تو یہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی...
    پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے ‏8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو یوم سیاہ اوراحتجاج کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:8 فروری کو احتجاج کی کال: حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ جمعہ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ ملک نے 7 نئے کیسز میں ممکنہ گرفتاری سے قبل ہدایات جاری کیں، جن میں پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کارکن اور پی ٹی آئی ممبران...
    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی سے قومی خزانے کو بچت ہو رہی ہے ، انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں منعقدہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد پر اجلاس اجلاس کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے آئندہ 3 برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو تمام اصلاحات اور منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے...
    چیٹ جی پی ٹی کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس سرچ انجن اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔یہاں تک کہ وہ صارفین بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں جن کا چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ نہیں بنا ہوا۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں چیٹ جی پی ٹی کا سرچ انجن متعارف کرایا گیا تھا تاکہ گوگل کو اس شعبے میں سخت ٹکر دی جاسکے۔مگر اس وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ سرچ انجن چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ رئیل ٹائم تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔دسمبر 2024 میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مگر اس وقت کمپنی نے سرچ...
    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ بہترین فارم والوں کو پہلی ترجیح دینی چاہیے، بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے ،خوشدل شاہ اور فہیم اشرف اچھی فارم میں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے اورلازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں۔ رضوان کا کہنا تھاکہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہاہے، ابرار احمد پہلی ترجیح...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس  میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دی ہے گئی ہے۔ عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کر دیے، تنخواہوں میں اضافے سے تجربہ...
    لاہور: بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ یہ افراد، جن کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، یہ قیدی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارت میں حراست میں لیے گئے تھے، جن میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، اور دیگر معمولی جرائم شامل ہیں۔ ان کی رہائی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے...
    الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی، میگا موٹرز کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے اور اس کی گاڑیوں کے باعث کاربن کے اخراج میں  80 ملین ٹن کمی آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، وزیراعظم کا بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب اسلام آباد میں جاری ڈان میڈیا کی ’بریتھ پاکستان‘ عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے بی وائی ڈی کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خلیق نے کہا کہ بی وائی...
      اسلام آباد: باؤتو اور گائو یوہو بحری جہازوں پر مشتمل چینی بحری بیڑا پاکستانی بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشترکہ مشق “امن 2025” میں شرکت کے لیے پاکستان کی کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پاکستانی بحریہ، کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل اور متعلقہ چینی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق مشق کے دوران متعدد ممالک کے شریک جنگی جہاز میری ٹائم ریپلنشمنٹ، مشترکہ انسداد قزاقی، سرچ اینڈ ریسکیو اور فضائی دفاع کےحوالے سے مشقیں کریں گے، جن کا مقصد مشترکہ طور پر میری ٹائم سیکیورٹی کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیرمعمولی موسمیاتی چیلنجز درپیش ہیں اور یہ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس "بریتھ پاکستان” سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج عالمی سطح پر ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود ملک شدید موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سیلاب، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور شدید گرمی کی لہروں کی زد میں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دو سال قبل آنے والے تباہ کن سیلاب میں 1,700 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے تھے۔ شہباز شریف نے کہا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو تمام اصلاحات اور منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں مزید کمی لائیں گے۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر عمل درآمد پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اجلاس کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے آئندہ تین برس کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات موصول ہو رہے ہیں، گزشتہ 7 دہائیوں کا بگاڑ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) "نو عمری میں حمل کی روک تھام" کے بل کے حامی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں "جامع جنسی تعلیم" (سی ایس ای) کو لازمی بنانا ملک میں نوعمری میں حمل کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔فلپائن جہاں اکثریتی آبادی کیتھولک اور قدامت پسند نظریات پر یقین رکھتی ہے، یہ مسئلہ ایک سنگین سماجی چیلنج بن چکا ہے۔ سینیٹ کے اس بل کے تحت حکومت کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ اسکولوں میں "عمر کے لحاظ سے موزوں" اور لازمی جامع جنسی تعلیم (سی ایس ای) کو فروغ دے، جو طبی طور پر مستند، ثقافتی لحاظ سے حساس، حقوق...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع نہیں ہوا اور وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے. ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی. تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں اس لیے تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع نہیں ہوا اور وہ آج...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بسوں کو اڈوں کے اندر پارک کرنے اورڈرائیورز کے لیے لائسنس کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دِنوں میں اضافی کرایہ وصولی پر کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے، چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدرکی زیرصدارت ٹرانسپورٹ یونین کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں بسوں کو اڈوں کے اندر پارک کرنے کی ہدایت، ڈرائیورز کے لائسنس لازمی قراردیا۔ اجلاس میں روٹ پرمٹ والی گاڑیوں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پر کارروائی ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس ایجوکیشن ٹیم اڈوں پر...
    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، فخر زمان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے، وہ اسپن اور فاسٹ  باؤلرز دونوں کو اچھا کھیلتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے، سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں، مچل سینٹنر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤنڈ ہے، ہماری ٹیم میں سنیئر اور نوجوان کھلاڑیوں...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع نہیں ہوا اور وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت آدمی ہیں اس لیے تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع نہیں ہوا اور وہ...
    پر شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں 6 اور 7 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیا جو برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ مزید پڑھیے: کرک: پولیس...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کا میچ دبئی جا کر دیکھنے والے شائقین کو خوش خبری سنا دی۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دبئی کے لیے ویزا کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اس کو ویزا مل جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دبئی جانے کے حوالے سے چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے جس کے تحت آئی سی سی سے طے شدہ رقم...
    پی ٹی آئی کے صوابی میں 8 فروری کے احتجاج کے معاملے میں مری میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں دفعہ 144 تین دن کے لیے صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک نافذ رہے گی جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔ یہ پڑھیں : کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا، انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں، پی ٹی آئی دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری میں جلسے، جلوس، ریلی اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
    وزیر اعلی کے پی کی جانب سے احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اب تک 50 کروڑ روپے خرچ کردیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جلسوں اور احتجاج پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے جب کہ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیراعلی نے جیب سے کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے بھی وزیراعلی نے پارٹی کو 50 لاکھ روپے دیے ہیں جب کہ قافلے میں شامل سیکڑوں گاڑیوں کے کرائیوں کی ادئیگی کردی گئی ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) فچ کی طرف سے کہا گیا کہ پاکستان کو مالی سال 2025 میں بیرونی قرضوں کی مد میں 22 ارب ڈالر سے زیادہ ادا کرنا ہوں گے، جن میں تقریباﹰ 13 ارب ڈالر دو طرفہ ڈپازٹس کی شکل میں ہیں۔ فِچ ریٹنگز دنیا کی ان اہم ترین کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز (سی آر اے) میں شامل ہے جو کسی حکومت، کاروبار یا مالی ادارے کے مالیاتی استحکام اور اسے ادھار دیے جانے کے بارے میں اس کی درجہ بندی کرتی ہیں۔ فِچ نے جمعرات چھ فروری کو کہا، ''بہت زیادہ رقوم کی جلد طے شدہ ادائیگی اور قرض دہندگان سے لی گئی موجودہ رقوم کے تناظر میں بیرونی فنانسنگ کا حصول...
    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے جنسی اعضا کی بریدگی (ایف جی ایم) کو روکنے کے لیے بروقت ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک مزید 2 کروڑ 70 لاکھ بچیاں اور نوعمر خواتین اس تکلیف دہ اور مکروہ رسم کا نشانہ بن سکتی ہیں۔ ‘ایف جی ایم’ کے خلاف عالمی دن پر ادارے کا کہنا ہے کہ بہت سے مثبت اقدامات کے باوجود صرف 31 ممالک ایسے ہیں جو آئندہ پانچ برس میں اس مسئلے پر قابو پانے سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب درست سمت میں گامزن ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 90فیصد سے زائد خواتین وراثتی حصے سے محروم اس دن پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش...
    امریکی حکومت کا پروگرام یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) پاکستان میں مالی سال 2024-25 کے لیے آنے والے منصوبوں کے تحت 2000 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) بچھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں کب تک دستیاب ہوں گی؟ خوشخبری آگئی اس بات کی اطلاع یو ایس ایف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کو دی۔ یہ اقدام یو ایس ایف کے جاری آپٹیکل فائبر پروگرام کا حصہ ہے جو نومبر 2020 میں شروع ہوا تھا اور اس کے تحت یونین کونسلز کی سطح پر گہری فائبرائزیشن کی جار ہی ہے۔ اب تک 17 بڑے او ایف سی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں جو...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت جی سی ایل آئی زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان میں زرعی ترقی کیلئے گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشی ایٹو (جی سی ایل آئی)کی جانب سے تاریخی اقدامات جاری ہیں۔لائیو اسٹاک سیکٹر میں فوڈ سکیورٹی اور درآمدات میں کمی سمیت دیگر اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کردی گئی۔ پاکستان کی پہلی" میرین اینڈ ان لینڈ ایکوا کلچر پالیسی" کے تحت آبی زراعت اور ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے۔جی سی ایل آئی جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کے ساتھ ساتھ اقتصادی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ جی سی ایل...
    پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے بوتل میں بند پانی فروخت کرنے والے کم از کم 28 برینڈز میں خطرناک کیمیکل اورمائیکرو بائیولوجیکل آلودگی کے باعث انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، پی سی آر ڈبلیو نے پاکستان بھر کے 20 شہروں سے منرل واٹر برینڈز کے جمع کردہ 176 نمونوں کی بنیاد پر نتائج پیش کیے۔ پانی کے نمونوں کے تجزیے میں سامنے آیا کہ مذکورہ برینڈز پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے متعین کردہ معیار پر پورا نہیں اترتے جس کے باعث انہیں انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 93 فیصد دودھ مضرصحت...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی بلکہ معیشت کی ترقی کے لئے بھی مل کر کام کرنا ہوگا، کراس بارڈر مسائل کوبھی مل کر حل کیاجاسکتا ہے، سی پی اے کانفرنس میں شامل ممالک کے صوبوں کو اکٹھا لے کر چلنا ہوگا، اس وقت دنیا میں گڈ گورننس کے مسائل کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کی ابھرتی ہوئی جمہوریت غربت، ماحولیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل ترقی، اور عوامی صحت جیسے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ایشیا ء اور جنوب...
    غزہ میں 19 جنوری کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد 10 ہزار سے زیادہ ٹرک امدادی سامان لے کر علاقے میں آچکے ہیں اور اس دوران پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جنوب سے شمال کی جانب نقل مکانی کی ہے۔ امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے بتایا ہے کہ 15 ماہ کی جنگ سے تباہ حال لوگوں کو بڑے پیمانے پر خوراک، ادویات اور خیمے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ ان کا کہنا ہے کہ انسانی امداد کی ترسیل جاری رکھنے کے لیے حالیہ دنوں تل ابیب اور...
    ---فائل فوٹو ترجمان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سرفراز مغل نے بتایا ہے کہ کل ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 50 لاکھ روپے دیے ہیں۔ترجمان وزیراعلی فراز مغل نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اخراجات کے سلسلے میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا نے 50 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ احتجاج کے دوران جلائی گئی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی وزیرِ اعلیٰ نے اپنی جیب سے کی ہے۔ چاہے جان چلی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر دم لیں گے، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسی...
    پنجاب حکومت کا بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا فیصلہ Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے “برید پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انسداد اسموگ کے لیے 10 ارب روپے اور کلائیمٹ ریزیلینس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 فروری 2025ء) پاکستان میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اور طرح طرح کے ٹیکسوں کے سبب عام شہریوں پر مالی بوجھ میں بھی بہت اضافہ ہو چکا ہے۔ شدید مہنگائی نے ہر پاکستانی صارف کو متاثر کیا ہے۔ لیکن اگر صارفین کی مالی حیثیت کو دیکھا جائے، تو ان کی آمدنی کے تناسب سے ان کے لیے مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کی شدت بڑی متنوع ہے۔ جس کی آمدنی بہت کم ہے، وہ بہت مجبور ہو چکا ہے۔ جس کی آمدنی کافی زیادہ ہے، وہ مہنگائی میں بھی سب کچھ خرید سکتا ہے اور اسے رقم خرچ کرنے سے پہلے بہت سوچنا نہیں پڑتا۔ ابھی حال ہی میں پاکستانی پارلیمان...
    امریکی قانون سازوں نے چین کے اے آئی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک بل پیش کر دیا۔  نیو جرسی کے ڈیموکریٹک نمائندے جوش گوٹیمر نے الینوائے کے ریپبلکن رکنِ کانگریس ڈیرن لاہوڈ کے ساتھ مل کر چین کے اے آئی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک پر پابندی عائد کرنے کے لیے بل پیش  کیا ہے۔ اس بل میں چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک کو امریکی قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے چین کی حکومت کے ساتھ روابط پر تنقید کی گئی ہے۔  جوش گوٹیمر نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غلط معلومات...
    اسلام آباد:پاکستان کی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بار مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بھی بند نہیں کیے گئے اور حکومت ہمیشہ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تحلیل نہیں کی گئی اور تحریک انصاف جب چاہے اپنے اندرونی فیصلوں کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آ سکتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطے منقطع نہیں ہوئے اور وہ آج بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے چینی شہریوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا پر درخواست خارج کردی۔ درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ الزامات پر تحقیقات کے لیے پہلے مجاز اتھارٹی سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا؟، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قومی مفاد کے معاملات میں درخواست گزاروں کو پہلے آئی جی سندھ سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔   درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور درخواست گزار سندھ حکومت کے اقدام سے مطمئن ہیں، اس لیے وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ جس پر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کل صوابی میں ہونے والے جلسے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھاری فنڈز کی فراہمی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو 50 لاکھ روپے کے فنڈز دیے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے کل عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ صوابی جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟ قافلے میں شامل گاڑیوں کے کرایوں اور دیگر اخراجات ادا کیے جاچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اخراجات وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے تدارک اور مضبوط مستقبل کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہوگا، سی پی اے پہلی مشترکہ علاقائی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ،قانون سازی کیلئے مصنوعی ذہانت کے پہلو پر نظر رکھنا ہوگی،منتخب نمائندوں کا عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ہوتا ہے،پاکستان خصوصا لاہور مہمان نوازی کے حوالے سے منفرد پہچان رکھتا ہے ، کانفرنس ہمارے درمیان مزید مضبوط تعاون اور دیرپا دوستی کی بنیاد رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنا ایک اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے پہلے 100 ایام کی کارکردگی کی بابت بتایا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نظام کو سہل بنانے کے لیے جو سب سے اہم کام کیا گیا وہ الیکٹرانک بیان حلفی یا ای۔ایفیڈیوٹ کا اجراء اور فوری مصدقہ نقل کا حصول ہے۔ اس سے سائلین اور وکلاء کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت بھی ہوئی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ کے احتساب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کے لیے علیحدہ سیکرٹیریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں اعلٰی عدلیہ کے ججزکے خلاف اب تک 46 شکایات...
    پاکستان اور بیلا روس کے مابین مستحکم تعلقات کے تسلسل میں وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تضارتی معاہدے متوقع ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے نومبر میں دورہ پاکستان کے دوران بیلاروس کے دورے کی دعوت دی تھی، اسی دورے کے دوران 2025-27 کی مدت کے لیے روڈ میپ معاہدہ ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بیلا روس کا دوطرفہ اقتصادی تعاون کے لیے درکار قانونی فریم ورک بہتر بنانے پر اتفاق سفارتی ذرائع  کے مطابق بیلاروسی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 15 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے، اس پس منظر میں وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس پاکستان...
    اسلام ٹائمز: معاشرے میں ہم جنس پرستی صرف جنسی تعلق کو سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ والی لت یا ذہنی ہم جنس پرستی بھی انسان کی شخصیت، زندگی اور اس کے دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلقات کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ اس لیے اس سے نکلنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا جسمانی ہم جنس پرستی سے نکلنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کسی مرد کا مرد کو دیکھ کر، اس کے بارے میں سوچ کر خوش ہونا یا ذہنی لذت محسوس کرنا بھی ہم جنس پرستی کے زُمرے میں آتا ہے اور ایسا انسان بھی غیرفطری راستے پہ چل رہا ہے۔ اس قسم کی ہم جنس پرستی کی وجوہات میں بری صحبت اور فحش فلمیں دیکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پہلی کامن ویلتھ ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان کو سی پی اے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کانفرنس میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سی پی اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستقل قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سی پی اے ایشیا برادری میں نظم و ضبط، ادارہ جاتی یادداشت اور ریکارڈ کو محفوظ بنانے میں مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی جانب سے اس...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کھیل
    پاکستان کے اسٹار کرکٹر صائم ایوب، جو ٹخنے کے فریکچر کی وجہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم کرکٹ میں ان کی واپسی سے متعلق پریشان کن اطلاع سامنے آئی ہے۔ صائم ایوب 3 جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر 10 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر کردیا گیا تھا اور وہ چیمپیئنز ٹرافی سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی اب خبر آئی ہے کہ صائم ایوب کی نیوزی لینڈ ٹور کے لیے دستیابی بھی شکوک و شبہات کا شکار ہوگئی ہے، کیونکہ...
    سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ حریف ٹیم کے فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔ کیوی کپتان مچل سینٹر نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل سیریز تیاری کو بہترین موقع ہے، کوشش ہوگی سیریز میں فتحیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم کیخلاف میچ اہم ہوگا، فخر زمان ایسے کرکٹر ہیں جنہیں ٹارگٹ کرنا، وہ میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی کیوی کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں اور ہمارا ایونٹ میں...
    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کا عمر ایوب کو ٹیلیفون، پی ٹی آئی کا مذاکراتی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں، تحریک انصاف کے اندر سے مذاکرات کی منظوری آجائے پھر وہ ہمارے پاس آجائیں گے، تحریک انصاف والے آج بھی ہم سے رابطے میں ہیں، رابطے منقطع نہیں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر...
    حکومت نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کردیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔اسپیکرقومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہرفرد کا شکر گزار ہوں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ رواں ماہ منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے قذاقی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ آج کا پاکستان کے لیے بہت خوشی اور فخر کا دن ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و...
    وزیراعظم شہبازشریف نےسمندری شعبے کی مکمل بحالی کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی عملدرآمد کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیردفاع کریں گے جبکہ دیگر اداروں کےاعلیٰ افسران بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کمیٹی کا اجلاس ہر 15 روز بعد ہوگا جس میں تمام منظور شدہ اقدامات  پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائےگی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی تجدید اور بندرگاہوں...