2025-04-19@05:01:06 GMT
تلاش کی گنتی: 340
«شرمناک معاہدوں»:
(نئی خبر)
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 سالوں میں میگا زلزلہ آنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھ گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین پر مشتمل حکومتی پینل نے کہا ہے زلزلے کی شدت 8 سے 9 میگنی ٹیوڈ ہو سکتی ہے جو بہت ہی بڑے سونامی کا سبب بنے گا اور کئی ہزار افراد ہلاک ہوں گے ، اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ ریسرچ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تک اس شدت کے زلزلے کا 74 سے 81 فیصد تک امکان موجود تھا جو اب 75 سے 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل کے قریب زیرِ سمندر ایک مقام ہے۔

مزاحمتی تنظیم حماس :جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے
فلسطین : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ زرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج کم از کم 80 فلسطینی باشندے شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے تو یہ ان درجنوں اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جو 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونےو الی جنگ کے بعد سے حماس کے پاس یرغمال ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ٹیلی...
سٹی 42 : مراکش کے ساحل پر کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رباط (مراکش) میں ہمارے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ موریطانیہ سے روانہ ہونے والی ایک کشتی 80 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، جس میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے، یہ کشتی مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے قریب الٹ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے دکھلا کے قریب ایک کیمپ میں موجود ہیں، رباط میں ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانی شہریوں کی سہولت اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم...
حکومت پاکستان نے مراکش کے ساحل پر کشتی الٹنے کا واقعہ سے متعلق وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کو فعال کر دیا ہے اور کرائسس رسپانس سینٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رباط (مراکش) میں پاکستان کے سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ موریطانیہ سے روانہ ہونے والی ایک مسافر کشتی جس میں 80 کے قریب مسافر سوار تھے، مراکش کی بندرگاہ ’دخلہ‘ کے قریب الٹ گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کشتی کے اس حادثے میں پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے افراد کو مراکش میں ’دخلہ‘ کے قریب ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ...

بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی 3 اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان بیک چینل مذاکرات، جو دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ بات چیت کے عمل پر توجہ مرکوز کرنے کے درمیان چند ہفتے پہلے رک گئے تھے، دوبارہ بحال ہو کر ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے دو رہنما بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 3 انتہائی اہم شخصیات سے خصوصی ملاقات کی، یہ ملاقات پیر کو ہوئی، جس کا مقام اسلام آباد تھا اور نہ راولپنڈی۔ اس بیک چینل میٹنگ کی کوئی باضابطہ تصدیق ہوئی ہے اور نہ پی ٹی آئی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے رابطہ کرنے پر کہا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت‘ اپوزیشن مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے خوش خبری ملنے کی امید ظاہر کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سالوں سے جیلوں میں قید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی قیدی ہیں۔ حکومت سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے‘ مسائل حل ہوں گے۔ علاوہ ا زیں وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کن کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں۔ کمشن کے ٹی او آرز اور اختیارات کیا ہوں گے۔ کمشن کتنی دیر میں رپورٹ پیش کرے گا۔ ان...
جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں شروع ہوئی ہے، گواہ نے کہا کہ راجا بشارت نے مظاہرین کو اکساتے ہوئے کہا کہ بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج امجد علی شاہ نے کی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمے میں نامزد ملزمان شیخ رشید، فواد چوہدری اور راجا بشارت و دیگر بھی پیش ہوئے۔اس دوران استغاثہ کے 4 چشم دید گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا، جن میں راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی ثاقب، کانسٹیبل شکیل، سجاد اور یاسر شامل ہیں۔گواہان نے...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اپنے دماغ پر سوار کرنے کی کیا ضرورت ہے، امریکی عوام کی مرضی وہ جسے چاہیں اپنا صدر منتخب کریں، ہمارے سامنے اپنے ملک کی سلامتی کا سوال ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اصولوں کو مدنظر رکھ کر مذاکرات کیے اور کامیاب ہوئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں، سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمارے ملک کی ساری سیاست اسلام آباد کی ہے، مولانا فضل الرحمان سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو آئین اور قانون کا راستہ ہے وہی پاکستان کے علماء...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں مذاکرات کا قائل ہوں، سیاست دانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اس کے بھی خلاف تھے، ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، سیاست دانوں کے منفی رویئے سے آج پارلیمان بے معنی ہوگیا، سیاستدانوں کا کردار بھی اس حوالے سے اطمینان بخش نہیں ریا۔انہوں...
فیصل آباد: عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی ناکامی ہے، 2017ء میں عدالت کے ذریعے حکومت کو ختم کیا گیا۔ ایک الیکشن کو چوری کیا گیا، اب پھر دوسرا الیکشن چوری کیا گیا۔ شاہد خاقان...
قطر کی وزارت خارجہ نے، جو کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا ثالث ہے، اعلان کیا کہ یہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ نے، جو کہ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا ثالث ہے، اعلان کیا کہ یہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے آج دوپہر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات دوحہ میں جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس کے نئے جزئیات آئیں گے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم اس معاہدے کے آخری مراحل میں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم حالیہ معاہدے کی تفصیلات نہیں بتا سکتے؛...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) نے یونی لیور پاکستان اور سید وینچر کے ساتھ پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سیکنڈ لائف پاکستان2.0کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔پہلے ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر سکینڈ لائف پروگرام کا دائرہ پلاسٹک کے کچرے سے بڑھا کر فوڈ ویسٹ، ای ویسٹ، ٹیکسٹائل، کاغذ اور مزید کچرے تک کر دیا گیا ہے۔سال2025میں پروگرام کو توسیع دی گئی ہے جو انوویٹرز، طالب علموں اور انٹرپرینورز کو2ndlife.pkپر وسائل تک رسائی، آئیڈیاز پیش کرنے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔پروگرام 2025کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں جو پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنے والے انٹرپرینورز، تخلیق...
فائل فوٹو۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی ناکامی ہے، 2017ء میں عدالت کے ذریعے حکومت کو ختم کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک الیکشن کو چوری کیا گیا، اب پھر دوسرا الیکشن چوری کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں دیں۔ پی ٹی آئی کو...
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نہیں لگتا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو مذاکرات کرنے ہیں تو پارلیمنٹ کے فلور پر کریں۔ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں تاخیر عدالتی نظام کی...
اپنی ایک پریس کانفرنس میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ ہم فریقین کو معاہدے کا مسودہ دے چکے ہیں۔ اب صرف حتمی تفصیلات پر بات جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے آج دوپہر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ ہمیں معاملات آگے بڑھنے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ ان مذاکرات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم معاہدے کے حصول کے نہایت قریب ہیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ میں ابھی تک ان مذاکرات کی تازہ ترین تفصیلات بیان نہیں کر سکتا تاہم یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )غزہ میں فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کو حتمی مسودہ پیش کیا گیا ہے مذاکرات کار آج منگل کے روز دوبارہ دوحہ میں ملاقات کریں گے تاکہ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات کے عمل سے آگاہ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز مذاکرات کے دوران جو نصف شب میں ایک اہم پیش رفت کے بعد ہوئے امریکی صدر کے نمائندوں اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوبین کی موجودگی میں اسرائیل اور حماس کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا گیا.(جاری ہے) امریکی صدر جو بائیڈن...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان آگ لگانے نہیں بلکہ عوام کو حقوق اور عدلیہ کو آزادی دینے باہر آئیں گے۔ اسلام جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فیصلے کے اعلان میں تاخیر ہوجاتی ہے، عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتی، فیصلے کا تعلق مذاکرات سے نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مینڈیٹ کےحوالے سے ہم اپنے موقف پرقائم ہیں اور ہماری درخواستیں زیر التوا ہیں۔ 4ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے:القادر ٹرسٹ کیس فیصلے میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے،...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستانی حجاج کو منی میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں۔ترجمان کے مطابق سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے...
غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔ دوحا میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت موجودہ امریکی حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا...
شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جارہی ہے تاہم شیر شاہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی ،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔واضح رہے...
گذشتہ دنوں تربت کے نواحی علاقے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مجید برگیڈ کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر وار کر دیا مسافر بس کے قریب خود کش بم دھماکہ جس میں چار معصوم بے گناہ بلوچ شہید جبکہ تیس کے قریب زخمی ہوئے، اس دلخراش سانحے نے پورے ملک کے در و دیوار کو رنج و الم میں مبتلا کر دیا، ہر آنکھ اشک بار تھی مگر معصوم اور بے گناہ افراد کے قاتلوں، سمگلروں اور بھتہ خوروں کو معصوم اور ’’لاپتا افراد‘‘ بنا کر احتجاج کرنے اور دھرنے دینے والی، من گھڑت اور بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے بلوچ عوام کو گمراہ کر کے ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے والی، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور...
عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کے ساتھ اپنے معاہدے کا اعلان کیا۔ فارس نیوز کے مطابق صہیونی فوج نے نوار غزہ سے اپنی افواج کے انخلاء کے منصوبوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق،...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں تھانے کے اندر ہیں۔ ایس ایچ او سولجر بازار کا کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، باہر پرانی موٹر سائیکلوں اور کچرے میں آگ لگی تھی۔ مزیدپڑھیں:”اپنی چھت،اپنا گھر”پروگرام کیلئے مریم نواز نے62ارب کی منظوری دیدی
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف میں مذاکرات کی راہ ہموار ہونے لگی، حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، کمیٹی دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی، ملاقات کیلئے مذاکراتی ٹیم کے ممبران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا شامل ہیں، علی امین گنڈاپور کی بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ کمیٹی مذاکرات کے تیسرے دور کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے...
ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر بارڈ-گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود بھارتی کپتان روہت شرما ڈھٹائی کیساتھ کپتانی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو منعقدہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام کیساتھ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ مسلسل شکستوں کے باوجود انڈین ٹیم کی قیادت کے خواہشمند ہیں اور مزید چند ماہ کپتانی کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر روہت شرما کا مستقبل ٹیسٹ ٹیم میں سوالات پیدا کررہا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے بعد انکی ٹیم میں جگہ بنانا تک مشکل ہے البتہ پانچویں ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے خود کو آرام...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان کے مطابق، اسپیکر نے سیاسی تلخیوں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے متعد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔ اسپیکر نے خاص طور پر اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا، جس سے مذاکرات کے لیے راہ ہموار ہوئی۔ ترجمان نے...
بانی پی ٹی آئی نے باہر آکر مہم چلائی تو حکومت نہیں ٹھہر سکے گی،فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر باہر آئے اور مہم چلائی تو حکومت نہیں ٹھہر سکے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطلب ہی یہی ہے کہ نئے الیکشن ہوں گے، عمران خان اگر باہر آئے اور مہم چلائی تو حکومت نہیں ٹھہر سکے گی، پی ٹی آئی کو اس وقت ان کی رہائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوگئے تو پارٹی کے باقی...
عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں درخواست کریں گے کہ ایسے بیانات نہ آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے...
لاس اینجلس:امریکا کی سپر مڈل بیلا حدید لاس اینجلس کی تباہ کن جنگلاتی آگ کے بعد اپنے بچپن کے مالیبُو گھر کے نقصان پر افسردہ ہیں، انہوں نے گھر کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔ خیال رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے قریبی شہروں میں کئی زندگیاں چھین لیں، ہزاروں گھروں کو تباہ کر دیا جبکہ آگ کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔ اس ہی آگ کی متاثرہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید بھی ہیں، جنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تباہی کے مناظر اپنے فالوورز کیساتھ شیئر کیے۔ بیلا حدید نے آگ میں لپٹے اپنے گھر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ڈیڈ لائن 31 جنوری سے آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ڈیڈ لائن میں ابھی 20 دن باقی ہیں اور تب تک ہمیں اس بات کا واضح اندازہ ہو جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں جا رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’بات چیت 31 جنوری سے آگے بھی بڑھ سکتی ہے۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔‘پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے یہ اعلان عمران خان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کی طرف سے قائم...
پشاور: کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ زرائع کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ...

عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات
عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے انگلش روزنامے نے دعوی کیا ہے کہ اگر عمران خان نے جارحانہ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات...
پشاور: کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پاڑاچنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔ مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پاڑاچنار جانے کے منتظر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش...
امریکی ریاست میں تباہ کن حالات؛ لاس اینجلس آتشزدگی میں پرتعیش گھر خاکستر؛ ویرانی کے ڈیرے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا گیا۔صرف پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ نے تقریبا 20 ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا کر بھسم کردیا جب کہ الٹاڈینا کے آس پاس ایک اور آگ نے 13 ہزار 700 ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ شب کلاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب...
کراچی (کامرس رپورٹر )امریکہ پاکستا ن بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال چوہدری کومعاشی اقتصادی بحالی کا منصوبہ “اڑان پاکستان” کے آغاز پربزنس کمیونٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے انہوںنے کہا کہ “اڑان پاکستانـ” کا منصوبہ خوش آئند اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا، پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے یہ قوم کے خوشحال مستقبل کی جانب ایک قابل ستائش قدم ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ہم...
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں صیہونی رژیم نے نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے پر بدستور قابض رہیں گے۔ ایک آگاہ سورس نے رویٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے مذاکرات میں اس لئے نئی شرط کا اضافہ کیا تا کہ یہ معاہدہ نہ ہو سکے۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔...
حامد رضا : فوٹو فائل سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تحریری مطالبات دینے کی اجازت دی، بانی پی ٹی آئی کا آج پیغام نہ ملتا تو کمیٹی خود ہی مشاورت کرکے مذاکرات ختم کر دیتی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہونی ہے اس میں فیصلہ کریں گے، حکومت چاہتی ہے تو رابطہ کرلے اسپیکر ایاز صادق سے، ہمارا رابطہ حکومت کے ساتھ نہیں اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ہے۔حامد رضا نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا طاقتور حلقوں کو آن بورڈ کرکے ہی مذاکرات...