مراکش کشتی حادثہ، ترجمان دفتر خارجہ نے اہم تفصیلات شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سٹی 42 : مراکش کے ساحل پر کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رباط (مراکش) میں ہمارے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ موریطانیہ سے روانہ ہونے والی ایک کشتی 80 مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، جس میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے، یہ کشتی مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے قریب الٹ گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں سمیت کئی زندہ بچ جانے والے دکھلا کے قریب ایک کیمپ میں موجود ہیں، رباط میں ہمارا سفارت خانہ مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانی شہریوں کی سہولت اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم کو دخیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) کو فعال کر دیا گیا ہے، نائب وزیر اعظم نے متعلقہ سرکاری اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رباط میں وزارت کے سی ایم یو اور ہمارے فوکل پرسنز کے رابطے کی تفصیلات
وزارت خارجہ، اسلام آباد کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ (CMU) سے رابطہ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار
24/7 کرائسز ریسپانس سینٹر
ٹیلیفون: 051-9207887
ای میل: cmu1@mofa.
تفصیلات سفارت خانہ پاکستان، رباط:
MS۔ رابعہ قصوری (قائمقام سفیر): +212 689 52 23 65 (WhatsApp)
جناب نعمان علی، قونصلر اسسٹنٹ: +92 310 2204672 (WhatsApp)
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ
پڑھیں:
پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے،دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتا ہے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان ملک کے اندر حملوں و دہشت گردی میں ملوث ہے، سرحدوں پر باڑ کی تنصیب بڑی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔
زرائع کے مطابق صحافیوں کو بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی پہلی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واخان کا علاقہ افغانستان کا حصہ ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک کی سرزمین کے بارے میں کوئی غلط عزائم نہیں رکھتا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کسی ٹریٹی اتحاد کا حصہ نہیں رہا تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان امریکا کا نان نیٹو اتحادی رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ بلاول بھٹو کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے لیکن یہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا، اس لیے اس حوالے سے بات نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہمارے سفیر شرکت کریں گے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، ہم ان تعلقات کو بہتر بنا رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ایک بہت پیچیدہ مسئلہ ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ملک کے اندر حملوں و دہشت گردی میں ملوث ہے، سرحدوں پر باڑ کی تنصیب بڑی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، حالات سازگار ہوتے ہی فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے مزید امدادی کھیپیں بھیجنے کی کوشیش کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات ہیں، برطانیہ میں نسلی تعصب پر مبنی تبصرہ کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔