Jasarat News:
2025-01-18@11:02:25 GMT

جاپانی ماہرین نے ہولناک زلزلے کی پیش گوئی کردی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 سالوں میں میگا زلزلہ آنے کا امکان 82 فیصد تک بڑھ گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین پر مشتمل حکومتی پینل نے کہا ہے زلزلے کی شدت 8 سے 9 میگنی ٹیوڈ ہو سکتی ہے جو بہت ہی بڑے سونامی کا سبب بنے گا اور کئی ہزار افراد ہلاک ہوں گے ، اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔ ریسرچ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تک اس شدت کے زلزلے کا 74 سے 81 فیصد تک امکان موجود تھا جو اب 75 سے 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز جاپان میں بحرالکاہل کے ساحل کے قریب زیرِ سمندر ایک مقام ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، میں تیز ہوائیں کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب: پنجابکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کےساتھ رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارشبرفباری کی توقع ہے۔ سندھ : سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان : بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور اور گوادرمیں تیز ہوائیں چلنےکےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر: کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔ کراچی کا موسم : شہر قائد میں سرد ہواؤں کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد ہے، موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطاق شمال مشرق سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق شہر قائد میں فضائی معیار مضر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
  • پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان، آئی ایم ایف کی آ ئوٹ لک رپورٹ جاری
  • آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا، پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان
  • معروف ادارے کی ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیشگوئی
  • شیشپر گلیشیئر سرکنے سے انسانی آبادی کو خطرہ لاحق، ماہرین نے وارننگ جاری کردی
  • محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان