کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں تھانے کے اندر ہیں۔

ایس ایچ او سولجر بازار کا کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، باہر پرانی موٹر سائیکلوں اور کچرے میں آگ لگی تھی۔
مزیدپڑھیں:”اپنی چھت،اپنا گھر”پروگرام کیلئے مریم نواز نے62ارب کی منظوری دیدی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی تدریس کا بائیکاٹ

فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ--- فائل فوٹو 

فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔

فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔

سندھ کی یونیورسٹیوں پر حکومت کا شب خون

پروفیسر ہارون رشیدگزشتہ ماہ سندھ اسمبلی نے...

ایسوسی ایشن سندھ  نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.
  • ٹنڈوجام میں بازار گندے پانی میں ڈوب گئے
  • 80سے زائد موٹر سائیکلچوری و چھین لی گئیں
  • کراچی: ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی مرگئے
  • لائیواسٹاک نمائش : کیٹل فارم میں کرنٹ لگنے سے قیمتی جانور ہلاک
  • کراچی یونیورسٹی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں تدریس کا بائیکاٹ جاری
  • کراچی؛ بند گھر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری
  • جامعہ کراچی سمیت سندھ کی 17 سے زائد جامعات میں آج بھی تدریس کا بائیکاٹ
  • بگ بیش کرکٹ لیگ میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اٹھی، کھیل روکنا پڑ گیا
  • پڈعیدن: بھوسے سے بھریٹریکٹر ٹرالی نے تباہی مچا دی