Islam Times:
2025-01-18@10:54:48 GMT

ہم غزہ میں جنگبندی کے بہت قریب ہیں، قطر

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

ہم غزہ میں جنگبندی کے بہت قریب ہیں، قطر

اپنی ایک پریس کانفرنس میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ ہم فریقین کو معاہدے کا مسودہ دے چکے ہیں۔ اب صرف حتمی تفصیلات پر بات جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے آج دوپہر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں۔ ہمیں معاملات آگے بڑھنے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ ان مذاکرات کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم معاہدے کے حصول کے نہایت قریب ہیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ میں ابھی تک ان مذاکرات کی تازہ ترین تفصیلات بیان نہیں کر سکتا تاہم یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جنگ بندی کے راستے میں حائل بنیادی رکاوٹ برطرف ہو چکی ہے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ حتمی معاہدہ ہوتے ساتھ ہی جنگ بندی کے آغاز کا اعلان کر دیا جائے گا۔ آج ہم غزہ میں سیز فائر کے لئے قریبی نقطے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کو معاہدے کا مسودہ دے چکے ہیں۔ اب صرف حتمی تفصیلات پر بات جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بعض دوطرفہ ثانوی مسائل حل طلب ہیں کہ جن کا ایک حصہ معاہدے کے نفاذ سے مربوط ہے۔ آخر میں قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا اعلان، معاہدے کی کامیابی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ بندی کے

پڑھیں:

صیہونی رژیم کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگبندی کے معاہدے کی حمایت کر دی

اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے تمام جنگی اہداف اور سب سے بڑھ کر اپنے تمام زندہ و مردہ قیدیوں کی واپسی کیلئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے اعلان کیا کہ ہماری سیاسی و سلامتی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ کچھ ہی دیر قبل غزہ میں سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے اسرائیل کی سیاسی و سیکورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں مذکورہ کابینہ نے حماس کے ساتھ ان دونوں معاہدوں سے اتفاق کیا ہے۔ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے دفتر نے مزید بتایا کہ معاہدے کی رو سے اتوار کے روز سے قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہو جائے گا۔ قبل ازیں صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے اعلان کیا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مفاہمت سے نتین یاہو کو آگاہ کیا۔ جس پر نتین یاہو نے متعلقہ افراد کو حکم دیا کہ وہ حماس کی حراست میں موجود قیدیوں کے استقبال کی تیاریاں کریں۔ اپنے بے بنیاد عزائم کا اظہار کرتے ہوئے اسی دفتر نے بیان جاری کیا کہ اسرائیل اپنے تمام جنگی اہداف اور سب سے بڑھ کر اپنے تمام زندہ و مردہ قیدیوں کی واپسی کے لئے پُرعزم ہے۔
  یاد رہے کہ قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ "محمد بن عبد الرحمن آل ثانی" نے رواں ہفتے بدھ کے روز غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی کامیابی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی و صیہونی فریقین نے غزہ کی پٹی میں سیز فائر کے معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا نفاذ 19 جنوری 2025ء کو اتوار کے روز سے ہو گا۔ اس معاہدے کی بنیاد پر حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے 33 صیہونیوں کو رہا کرے گی۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ صیہونی رژیم نے امریکہ کی حمایت سے 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ شہید ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں غزہ کے رہائشیوں کو غذائی قحط کا بھی سامنا ہے۔ تاہم اس جارحیت کے باوجود صیہونی رژیم اس بات کا اعتراف کرتی ہے کہ وہ غزہ پر ایک سال سے زائد بربریت کے باوجود اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکی۔ واضح رہے کہ ان اہداف میں حماس کی نابودی اور غزہ سے صیہونی قیدیوں کی واپسی شامل تھی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں نسل کشی کامجرم قرار دینے پرامریکی وزیرخارجہ نے 2صحافیوں کونکال دیا
  • صیہونی رژیم کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ میں جنگبندی کے معاہدے کی حمایت کر دی
  • امید ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہوجائیگا، انٹونی بلنکن
  • امید ہے کہ اتوار سے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل شروع ہو جائیگا، انٹونی بلنکن
  • غزہ جنگ بندی معاہدے پر ایرانی وزارت خارجہ کا بیان
  • چین غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کرتا ہے، وزارت خارجہ
  • اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، ریاض
  • پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم ‘ فوری عمل درآمد کا مطالبہ
  • حکومتِ پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم، فوری اور مکمل عمل درآمد کا مطالبہ
  • پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم