سیکنڈ لائف ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کیلئے اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) نے یونی لیور پاکستان اور سید وینچر کے ساتھ پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سیکنڈ لائف پاکستان2.0کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔پہلے ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر سکینڈ لائف پروگرام کا دائرہ پلاسٹک کے کچرے سے بڑھا کر فوڈ ویسٹ، ای ویسٹ، ٹیکسٹائل، کاغذ اور مزید کچرے تک کر دیا گیا ہے۔سال2025میں پروگرام کو توسیع دی گئی ہے جو انوویٹرز، طالب علموں اور انٹرپرینورز کو2ndlife.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ مینجمنٹ
پڑھیں:
موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔وفاقی وزیرِ خزانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔