2025-03-13@05:58:27 GMT
تلاش کی گنتی: 4283
«کاغذات میں»:
(نئی خبر)
سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت کا فروغ،محمد بن سلمان کا ویژن 2030کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کی تاریخ، سیاحت اور ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے سعودی عرب کے سیاحتی مقامات، صدیوں پر محیط تاریخ، ثقافت، مذہبی سیاحت اور ورثے کو سعودی ٹورازم اتھارٹی ویژن 2030 کے تحت سامنے لارہی ہے۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے نمائندے ڈاکٹر عماد کشمیری نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ویژن 2030 ذریعے سعودی عرب کو ترقی کا ایک نیا راستہ دیا ہے، جہاں تیل کی...
تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ ایرانی سپریم لیڈرکا کہنا ہےکہ تجربات سے ثابت ہوچکا ہےکہ امریکا کےساتھ مذاکرات کسی مسئلےکا حل نہیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےفرانسیسی میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کا خط موصول نہیں ہوا،ایٹمی پروگرام پر دیگر عالمی طاقتوں سے بات کریں گے امریکا سے نہیں۔جب تک امریکا دباؤ کی پالیسی پرکاربند رہےگاہماری مزاحمت جاری رہےگی۔ امریکی صدر نےگزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات کے لیےایرانی قیادت کوخط لکھ دیا ہے،ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کےحصول سے روکنے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کاعلاقہ ژوب زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) کے سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ یہ منصوبے کا حصہ ہے کہ ایوانوں پر سے اعتماد ختم کردیا جائے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شکر کرتے ہیں عون عباس بپی پر جوتے چوری کا مقدمہ نہیں بنا دیا، عون عباس پر کسی عورت کے چھیڑنے کا مقدمہ نہیں بنایا، چیئرمین سینیٹ صاحب پاکستان میں آپکے پروٹوکول کا تیسرا نمبر ہے، چیئرمین سینیٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کیا معاملہ استحقاق کی کمیٹی کو بھجوانا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ اگر چیئرمین کو گرفتار کر لیا جائے تو انکے پروڈکشن آرڈرز کون جاری کرے گا، ہم اپنے مسئلے حل نہیں کرسکتے عوام کے کیسے کریں گے، آپ سوچیں...
اسلام آباد: ملک کی بڑی کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں کاروباری برادری نے سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایم تنویر پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ملک میں اقتصادی اشاریے بہتر ہونے سے یہ احساس ہوا کہ آنے والا سال بہت اچھا ہوگا، صنعت کاری کیلئے طویل المیعاد پالیسیاں بنانا ہوں گی۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ جس دن افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور بجلی کی قیمت 9سینٹ پر آگئی اس سے اگلے دن سے کام شروع ہو جائے...
خیبر پختونخوا حکومت نے دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سال سے زائد تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کریں اور ان کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں۔ گریڈ 17 سے اوپر افسران کے تبادلے کے لیے سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تبادلوں کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد دو سال سے زائد عرصے سے اہم اسامیوں پر تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے اور تبادلوں سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار— فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سیکریٹری جنرل نے خصوصی اجلاس کے لیے فوری اقدامات کیے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ بابرکت مہینہ دنیا میں امن، سلامتی اور خوش حالی لائے۔نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ میزبانی پر خادمِ حرمین شریفین و سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سمیت 48 ہزار فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، عبادت گاہیں، اسکول، اسپتال، تجارتی مراکز ملبہ بن...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیاہے کہ وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے دوران رہا کردہ فلسطینی قیدیوں سے ملاقات کریں۔ یہ مطالبہ ایک روز قبل رہا کردہ اسرائیلی یرغمالیوں سے ان کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے ٹرمپ کے نام ایک کھلے خط میں لکھا جس طرح انہوں نے اسرائیلی قیدیوں کے ناقابلِ برداشت مصائب کے بارے میں بات کی تو امریکی صدر کو آزاد فلسطینی سیاسی قیدیوں کے لیے اسی سطح کے احترام کا مظاہرہ اور ان سے ملنے اور ان کی کہانیاں سننے کے لیے وقت مختص کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں تباہی مسلم دنیا کی جانب سے فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج غزہ تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، عورتوں اور بچوں سمیت 48000 معصوم فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ کا تمام بنیادی ڈھانچہ، سکول، ہسپتال، مکان، عبادت گاہیں، تجارتی مراکز ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم دنیا کی جانب سے فوری اقدامات کا طلب گار ہے، 15 ماہ کی تباہ کاریوں کے بعد مصر اور امریکا کی جانب سے جنگ...
گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آج خواتین کی صلاحیتوں اور معاشرے کے لیے اُن کی خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں کام کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔سردار سلیم حیدر نے بتایا ہے کہ اسلام نےخواتین کو زمانہ جاہلیت میں اُس وقت حقوق دیے جب بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا قوم کے مفاد میں ہے: صدر زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم،...
دبئی(نیوزڈیسک)بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ کوہلی فائنل سے قبل جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران معمولی چوٹ کا شکار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کوہلی نیٹس میں فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے اس دوران ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ پاکستان میں آج بروزہفتہ،08مارچ 2025 سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگیا
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کاروباری شخصیات نے بجلی سستی اور شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چوٹی کے کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔ملاقات میں کاروباری شخصیات کا حکومت سے بجلی سستی اور شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا، جس پر وزیر اعظم نےمارچ میں صنعتوں کے لیےبجلی کا معاملہ حل کرنے کی خوشخبری دے دی۔ سابق نگراں صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویرنے کہا وزیراعظم نےمارچ کےآخر تک بجلی کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم کو شرح سود 9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ، جس دن بجلی9سینٹ اورشرح سود 9 فیصدہوگی معیشت چل پڑے گی۔معروف صنعت کارعارف حبیب...
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار اور پرسوں پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔ چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف...
ٹرمپ کا خط موصول ہوا نہ امریکا سے مذاکرات ہو سکتے ہیں: ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران نے کہا ہے کہ اسے ابھی تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے حوالے سے کوئی خط موصول نہیں ہوا، موجودہ صورتحال میں امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں ہوسکتے۔عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے ھوالے سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس کےلئے انہوں نے ایرانی قیادت کو خط لکھا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے خط میں ایرانی قیادت سے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کرنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو تحفظ دینے کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف قوانین پر عملدرآمد، فیصلہ سازی میں خواتین کی مکمل شرکت اور انہیں مساوی مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیجنگ اعلامیے کی منظوری کے بعد تین دہائیوں میں صنفی مساوات کی جانب نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اب پہلے سے زیادہ لڑکیاں سکول جا رہی ہیں اور خواتین کو اقتدار و اختیار میں بہتر نمائندگی حاصل ہے لیکن اب بھی ہر 10 منٹ کے بعد ایک خاتون اپنے خاندان کے رکن یا مرد ساتھی کے ہاتھوں ہلاک...
ملک کی موٹرویز پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پرمقدمات کا اندراج جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150 کلو میٹر سے زائد رفتار پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل ریجن میں اب تک 12 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2 ,ایم3 لاہور ملتان اور ایم 4 اور 5 موٹروے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کیا۔ موٹروے پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 3 لین والی موٹروے پر کار کہ حد رفتار 120 کلومیٹر ہے۔ پبلک سروس گاڑیوں کے لیے...
اہلکار نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مصری ثالثین کے ساتھ مذاکرات کے دوران حماس کا وفد مطالبہ کرے گا کہ اسرائیل معاہدے پر عمل درآمد، دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع کرے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو ممکن بنانے کے لیے سرحدی گذرگاہیں کھولے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جمعہ کو غزہ میں ایک نازک جنگ بندی کو مزید جاری رکھنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے قاہرہ روانہ ہو گیا ہے جہاں ہفتے کے روز وہ مصری حکام سے ملاقات کریگا تاکہ تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال اور جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ معاہدے...
ویب ڈیسک: رمضان المبارک 2025 میں ملک کے مختلف شہروں میں لوگ مقامی وقت کے مطابق سحری اور روزہ افطار کریں گے۔ اوقات کا کیلنڈر فلکیاتی ماہرین اور مذہبی رہنما مل کرمرتب کرتے ہیں جو سائنسی علوم، تجربات اور اندازوں کی بنیاد پر ترتیب دیا جاتا ہے، مختلف مکاتب فکر کے افراد اس حوالے سے مقامی علما سے روزہ کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز فقہ حنفی کے مطابق رمضان المبارک 1445ھ کے لیے نقشہ سحر و افطار یہ ہے۔ یہ اوقات ممکنہ طور پر پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہونے کی صورت میں ہیں۔

پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے، خیبر پی کے کا نمائندہ بھی ملا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام ریویو کے پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز تکنیکی مذاکرات کی تکمیل ہو گئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے مشن نے تمام معاشی سیکٹر کے قدامات اور ان سیکٹرز کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو حاصل کیا اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف ان کے حوالے سے اپنی رائے پاکستانی حکام سے شیئر کرے گا۔ تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ ملک کے درآمدی ٹیرف میں کمی لائی جائے، بھاری ڈیوٹیز کی شرحوں کو کم کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی پیشکش کے لیے ایک خط بھیجا ہے۔ تاہم، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال یہ خط موصول نہیں ہوا ہے اور موجودہ صورتحال میں امریکا سے براہ راست مذاکرات ممکن نہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے جمعرات کو یہ خط بھیجا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایران مذاکرات پر آمادہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو فوجی کارروائی ایک متبادل ہو سکتی ہے لیکن وہ ترجیحاً سفارتی حل چاہتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی...
باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ تکنیکی سطح مذاکرات میں آج خیبرپختونخوا نمائندہ کی آئی ایم ایف مشن سے ملاقات ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات بارے بریفنگ دی گئی، صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس قانون سازی بارے آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، اقتصادی جائزہ کیلئے پالیسی سطح مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ تکنیکی سطح مذاکرات میں آج خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی، خیبرپختونخوا حکومت کی...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کا وقت بڑھایا دیاہے، 15 رمضان کے بعد رات گئے تک پیپلز بس چلے گی۔ کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی ہے۔کراچی پریس کلب میں ہر سال کی طرح افطار پارٹی رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو مزید پلاٹ دیں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں سندھ حکومت کھڑی رہی ہے، ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں، ان کے حقوق کے لیے ہم ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، صحافیوں کی تنظیمیں...
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے تکنیکی سطع کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔ تکنیکی سطح کے مزاکرات میں جمعے کو خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، کن اہم امور پر مذاکرات ہوں گے؟ خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے نے آئی ایم ایف مشن کو صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس قانون سازی بارے آگاہ کیا اور صوبائی سطح پر محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ مذاکرات میں صوبے میں سرکاری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ٹرمپ کی طرف سے ایران کے نام مذاکرات یا جنگ کے عنوان سے لکھے گئے خط کے دعوے کے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں ابھی تک کوئی ایسا خط نہیں ملا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اعلیٰ ایرانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے ایک خط بھیجا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے بدھ کے روز ایرانی قیادت کو ایک خط بھی بھیجا ہے۔ جب امریکی صر سے پوچھا گیا کہ یہ خط آیت اللہ خامنہ ای کے نام بھیجا گیا ہے، تو انھوں نے کہا، "جی ہاں۔" ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ "ایران سے دو طریقوں سے بات منوائی جا سکتی ہے۔ ایک طریقہ جنگ ہے یا پھر دوسرا طریقہ مذاکرات ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں ان دونوں طریقوں میں سے مذاکرات کرنا پسند کروں...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر نے بی این پی مینگل کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیے سے خوفزدہ ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اخترمینگل کے بیٹے سمیت1800 افراد پر مقدمہ، بی این پی نے احتجاجاً شاہراہیں بند کردیں ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حکومت کو سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر قانونی ہتھکنڈوں کا آئینہ دکھایا جائے گا۔حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جبرفسطائیت کا دور ختم...
پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کوہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں ہوگی، تمام سرکاری اسکولوں کو فیصلہ پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رمضان المبارک میں ہفتے کو طلبا کو پہلے ہی چھٹی دی گئی ہے، اب ہفتے کو تمام سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔
قابض اسرائیلی فوج نے آج نماز جمعہ کے بعد مغربی کنارے کے شہر نابلس میں متعدد مساجد پر حملے کیے اور ایک تاریخی مسجد کو آگ لگا دی۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فوج کے دستے مساجد میں داخل ہوگئے، مقدس مقام کی بے حرمتی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ قابض اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر المسجد النصر کو آگ لگا دی جو کہ تاریخی نوعیت کی مسجد تھی۔ فائر بریگیڈ کو بھی آگ بجھانے سے روکا۔ عینی شاہدین نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ مسجد میں لگنے والے آگ سے پیش امام کا رہائشی حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ مسجد کے دروازے، دیواریں اور قالین جل گئے۔ یاد رہے کہ المسجد النصر نابلس کے اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جو ابتدائی طور...
ویب ڈیسک: رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ۔ سندھ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات کار کے متعلق کہا کہ 15 رمضان المبارک کے بعد سے رات گئے تک پیپلز بس سروس چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہ دے تو اس کا بزنس روک سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کینالوں پر پی پی کا واضح موقف ہے چولستان کینال کے مخالف ہیں، ایم کیو ایم وفاقی حکومت کو حصہ ہے ان کو وزارتیں ملنا ان کا حق ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملحقہ اسکولوں کے طلبہ کے لیے میٹرک فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا بورڈ کے پورٹل پر سرکاری اعلان کے مطابق فارم جمع کرانے کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوگا۔ 9ویں جماعت کے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندراج اور امتحانی فارم فوری طور پر جمع کرائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ اپنے اندراج فارم جمع کرانے میں ناکام رہیں گے انہیں ان کے ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے۔ مزید پڑھیے: سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل، نئے شیڈول کا اعلان اسکولوں کو اندراج فارم کی کامیابی سے جمع...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 14مارچ سے 5 اپریل2025 تک منعقد کئے جائیں گے یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہی۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اسکول سربراہان شفاف اور پر امن ماحول میں عملی امتحانات کو یقینی بنانے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلبا و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکنرائیڈر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا تاریخی طور پر پاکستان کا اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے انتہائی مطلوب دہشت گرد کی حالیہ گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ دہشت گردی کے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس کی بندش ، صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے ہدایت دی کہ سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ...
چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے آزاد جموں کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس اے جے کے نے ملک کا اعلی ترین آئینی عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی، چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر نے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عدالتی تعاون اور...
بیجنگ:چین کے محکمہ کسٹمز نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 6.54 ٹریلین یوآن رہی۔ ان میں برآمدات کی مالیت 3.88 ٹریلین یوآن رہی ، جو 3.4 فیصد اضافہ ہے اور یہ پیمانہ تاریخ کی اسی مدت میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔چین کی غیر ملکی تجارت مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔پہلے دو ماہ میں آسیان، یورپی یونین، امریکہ اور جاپان کو چین کی برآمدات میں بالترتیب 6.8 فیصد، 1.8 فیصد، 3.4 فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے شراکت دار ممالک کے لیے برآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ Post Views: 1
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں. بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں. قانونی اور پارٹی معاملات میں مشاورت کی ضرورت...
ابھرتی ہوئی اداکارہ زینب رضا نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکار عمر شہزاد کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ لوگ وہی مانیں گے جو وہ سمجھنا چاہتے ہیں اور وہ کسی کے تاثر کو بدلنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتیں زینب رضا نے واضح کیا کہ عمر شہزاد اور وہ پہلے بھی اچھے دوست تھے اور اب بھی ہیں، اور اس حوالے سے مزید وضاحت دینے کی ضرورت نہیں سمجھتیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ایک اور قریبی دوست احمد کو بھی لوگ ان کا بوائے فرینڈ سمجھنے لگے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ زینب رضا اور عمر شہزاد نے...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے تاہم بورڈ تینوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق غور کررہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کا اعلان عام طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کیا جاتا ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے اختتام تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز...
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس ٹیرف فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیک ڈیٹ ٹیرف پر بھی اعتراض لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ حکومت 1200 ارب کے بینک قرض سے 300 ارب روپے سیٹل کرے گی۔ بجلی پر 2.80 روپے فی یونٹ سر چارج لگا کر 5 سال میں قرض کی وصولی کا منصوبہ بنا لیا گیا جبکہ آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز کے لیے نئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد ایف بی آر کو ٹرانسفارمیشن...
—فائل فوٹو مظفر گڑھ میں جرائم کے خاتمے کے لیے ڈولفن اسکواڈز کا افتتاح کر دیا گیا۔ لاہور: ڈولفن اسکواڈ، پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 17 مزمان گرفتارعید الفطر کے موقع پر لاہور میں ڈولفن اسکواڈ اور... ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے ڈولفن اسکواڈز کا افتتاح کیا، یہ اسکواڈز سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں پیٹرولنگ کریں گے۔ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کہنا ہے کہ شہرمیں ڈولفن اسکواڈ کی تعیناتی سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔ ٹڈاپ کرپشن کیس، 3 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان بریوفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کردیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل...
بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جوابسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جارہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔عمر ایوب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانئ...
امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخر کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹیرف آزاد تجارتی معاہدے کے تحت آنے والی کینیڈ ا اور میکسیکو کی مصنوعات پر نہیں لگے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کئے ہیں۔
کینیڈا نے امریکا کی جانب سے کئی درآمدات پر ٹیرف ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے باوجود امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔ قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں اضافہ رکوانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ بات چیت کا مقصد کینیڈین برآمدات پر تمام امریکی ٹیکس ختم کروانا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے...
عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا...
سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے۔
دہشتگردی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہیں، وزارت خارجہ اور داخلہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر اندرونی و بیرونی سطح پر دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے، دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔بیرسٹر سیف نے شکوہ کیا کہ افغانستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف نے جمعرات کو بتایا کہ سوڈان نے اقوام متحدہ کے اس اعلیٰ ترین عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی مہلک جنگ میں باغی نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کو اسلحہ اور مالی اعانت فراہم کرکے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ سوڈان میں جنسی تشدد جنگی حربے کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، اقوام متحدہ عالمی عدالت نے کہا کہ سوڈان کا الزام ہے کہ متحدہ عرب امارات "باغی آر ایس ایف کو اپنی طرف سے ہدایت او وسیع مالی، سیاسی اور فوجی امداد...
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہیں، وزارت خارجہ اور داخلہ خواب غفلت سے بیدار ہو کر اندرونی و بیرونی سطح پر دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت 2 مذاکراتی وفد افغانستان بھیجے گی، ٹی او آرز تیار اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے، دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا چیلنج ہے، جس کے حل کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف نے شکوہ کیا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے طے...
پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دے دیا۔سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے۔منیر اکرم نے کہا ہے کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افرادغذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن میں فی الوقت 1.95 کروڑ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم...
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ سروس رولز کے تحت کوئی سرکاری ٹیچر ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتا۔ وزیر تعلیم نے بورڈ حکام کو دیگر بورڈز کے کنٹرول روم کی سنٹرل ایکسیس لینے کی بھی ہدایت کی۔ رانا سکندر حیات نے آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع کے امتحانی مراکز کے اچانک دوروں کا عندیہ بھی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرتعلیم پنجاب نے امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے پہلے روز انگریزی کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے اور سنٹرز کا معائنہ کرنے کے علاوہ بوٹی مافیا کیخلاف انتظامات کا جائزہ لیا اور سی سی...
صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صوبہ بھر کی 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2 ہزار 179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی دی جائے گی۔ صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ صوبہ بھر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ گزشتہ روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہا ۔ تاہم وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلیں۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے، فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پاکستان کے مستقل مندوب...
لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔اس روز تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کیلئے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کو ہفتہ کی چھٹی دے دی گئی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ مراسلے میں ہفتے کے روز تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی چھٹی کی ہدایات دی گئی ہیں،تمام سرکاری سکولوں کو اس پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہفتے کی چھٹی صرف رمضان المبارک میں دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹیرف آزاد تجارتی معاہدے کے تحت آنے والی کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر نہیں لگے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کئے ہیں۔
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جو دہشت گردی بام عروج پر پہنچی ہے، ایک انسان حیران ہو جاتا ہے کہ اسلام بہت بڑی چیز ہے ایک بہت بڑا کوڈ آف کنڈکٹ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کو کابل سے انگیج کرنا چاہیے، اگر عمران خان کر سکتے تھے تو یہ کیوں نہیں کر سکتے۔ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا دہشت گردی پاکستان کے لیے تویقیناًبہت بڑا چیلنج ہے لیکن ساری دنیا کے لیے ہے، پورے خطے کے لیے ہے جس طرح سے افغانستان...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب کے دوران پاکستان کا شکریہ ادا کرنا یہ چھوٹی بات نہیں ہے جس طرح سے معاملات چل رہے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے جو معاملات چل ر ہے ہیں چونکہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والے کو نہ چھوڑنے کا اعلان کر چکے تھے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کا پکڑا جاناپاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سب کے باوجود حکومت، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سب کیلیے میرا عاجزانہ سا مشورہ ہے کہ جاگتے رہنا ٹرمپ پر نہ رہنا. تجزیہ کار فیصل حسین...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مارچ 2025ء ) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان سے سیاسی قیادت کی ملاقات نہ ہونے دینا منصوبہ بندی کا حصہ ہے، بانی سے ملاقات نہ کرانے کی شکایت لے کر عدالت جائیں گے، ہم چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان گرینڈ الائنس کا حصہ بنیں، ہمی 26ویں ترمیم کے حوالے سے جے یوآئی پر انگلی نہیں اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی وکیل کی تبدیلی نہیں کی گئی صرف فیصل چوہدری کو تبدیل کیا گیا ہے۔ فیصل چوہدری کو جیل سے باہر آکرٹویٹ نہیں کرنی چاہئے تھی ، فیصل چوہدری کو...
اختیار ولی وزیر اعظم کیکوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا کوآرڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا مقرر کردیا گیا۔وزیر اعظم آفس نے اختیار ولی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختیار ولی کی بطور کوآرڈینیٹر تعیناتی اعزازی بنیادوں پرکی گئی ہے۔خیال رہے کہ اختیار ولی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اختیار ولی کو خیبرپختونخوا میں پارٹی معاملات پر عوامی روابط مزید بہتر بنانیکی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں...
کراچی: شہری انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہونے کے بعد پولٹری دکانداروں نے ہڑتال مؤخر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت کے معاملے پر مذاکرات کی پیش کش کے بعد پولٹری دکانداروں کی ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کردی اور جمعرات کے روز کراچی میں مرغی کی دکانیں کھلی رہیں تاہم مرغی کے گوشت کی قیمت 800روپے تک پہنچ گئی۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز اینڈ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد موخر کردی۔ کمشنر کراچی نے جمعرات کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کی تاہم شہر میں مرغی 800روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخ کی خلاف...
صبح کے چار بجے گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر کئی مکانات اور مویشی خانے کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے تلے دبی چیزوں کو نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو کے سب ڈویژن روندو کے بالائی علاقہ تلو بروق میں برفانی تودہ گرنے سے کئی مکانات دب گئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کے چار بجے گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر کئی مکانات اور مویشی خانے کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے تلے دبی چیزوں کو نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، جرمن قونصلیٹ کراچی نے اوقات کار تبدیل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں جرمن قونصل خانے کراچی نے پاسپورٹ کلیکشن کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے۔ جرمن قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کے لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت پیر تا جمعرات قونصلیٹ کراچی سہ پہر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پاسپورٹ کلیکشن کی سروسز فراہم کے گا۔ قونصل خانے نے رمضان المبارک میں پاسپورٹ کلیکشن کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اس کا مقصد روزے کے مہینے کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ رمضان کے بعد باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسان اتحاد نے سستی گندم دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کا ریٹ 4200 روپے من ہوگا۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا گندم کا ریٹ کسان خود طے کریں گے، اور ریٹ 4200 روپے من ہوگا، حکومت کھاد اور بجلی سستی دے تو ہی گندم سستی دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کسان کو صرف ریٹ اچھا چاہیے، حکومت نے گندم کا اچھا ریٹ نہیں دیا تو عید کے بعد احتجاج کے لیے نکلیں گے۔ خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ کسانوں کو 50،50 لاکھ روپے کے بجلی کے بل بھیجے گئے ہیں، اور کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ چیئرمین کسان اتحاد...

افواجِ پاکستان اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکار ملکی دفاع کے لیے دن رات شہادتوں کا نذرانہ پیش کر ہی ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارج کی پاکستان مخالف کاروائیوں سے قوم کے حوصلے اور بلند ہورہے ہیں جس سے بیرونی دشمن بری طرح پریشان اور متاثر ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ نوجوانوں قوم کا سرمایہ اور پاکستان کا فخر ہیں نوجوانوں کا ریاست کے حق میں مخلصانہ کردار ریاست کی بالادستی کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ دشمن قوتیں لمحہ بہ لمحہ نوجوانوں کو اپنی ہی ریاست کے خلاف ذہن سازی کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہیں لیکن ریاست...
پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے اختر مینگل کو گرفتاری کے احکامات نہیں ہیں، جبکہ مقدمات کا خاتمہ بھی حکومت کے اختیار میں ہے۔ اختر مینگل اپنی مرضی سے تھانے میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ اختر جان مینگل گزشتہ آٹھ روز سے احتجاجا کے طور پر وڈھ پولیس اسٹیشن خضدار میں از خود گرفتاری کیلئے موجود ہیں۔ انکا مطالبہ ہے کہ یہ تو 1200 افراد کے خلاف درج بوگھس مقدمات ختم کئے جائیں، یا انکو گرفتار کیا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپنی مرضی سے پولیس اسٹیشن میں بیٹھے ہیں اور یہی پر سحری اور افطار بھی کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے...
ہم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں یہی مسائل سامنے رکھے تھے، عمر ایوب - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا وفد آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملاقات کیلئے آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی، سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ...
ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا، تاہم انہوں نے تجویز...
—جنگ فوٹو بوگس اور غیر قانونی بلنگ کے الزام میں حیسکو کے 8 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی جانب سے حیسکو اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نامزد ملزمان میں جان محمد ساند، سید بشیر الدین، سید فرید الدین، شمس دین لاشاری، اشفاق علی، ایاز دین ،شہزاد احمد اور محمد اسحاق شامل ہیں جن پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پشین: اے این ایف کی کارروائی، 360 کلو چرس برآمد بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان جان محمد ساند بطور ریونیو آفیسر، سید...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے .جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈںٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے. اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں، جو عوام...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے زیادہ کیلے کھانے پر وسیم اکرم نے طنز کیا جس پر مداحوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارت کے خلاف شکست پر وسیم اکرم نے لائیو پروگرام میں پاکستان ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاید پہلے یا دوسرے ہی پانی کے وقفے کے دوران کیلوں سے بھری پلیٹ کھلاڑیوں کے لیے آئی جبکہ اتنے کیلے تو بند بھی نہیں کھاتا اور یہ تو بندروں کی غذا ہے۔ کیلے کھانے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارف نے وسیم اکرم کے تجزیے کو احمقانہ قرار دیا۔ مزید پڑھیں؛ "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا...
لاپتا افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسپیشل بینچ کیسز کی سماعت کر رہا تھا، جسٹس طارق جہانگیری بھی بینچ میں شامل تھے۔ مزید پڑھیں: مجھے چند مہینے اور مل جاتے تو لاپتا افراد کی تعداد صفر ہو جاتی، ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں، بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں، لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔ آپ اور آپ...
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) یوکرین نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کئے جانے کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرین اور امریکی ٹیموں نے آنے والے مذاکرات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم آگے کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی بات چیت کب اور کہاں ہوگی۔ یوکرین صدرنے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کو برسلز سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ امریکا نے بدھ کویوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتِ حال پر کہا ہے کہ ہر آنے والا دن پاک افغان تعلقات میں خرابی کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے حکومت کو باور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری افسران کے اثاثہ جات ڈیکلیئر کرنے کیلئے ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر اثاثے ڈیکلیئر کرنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کیا جائے گا، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن کا سرکاری افسران کے اثاثوں کو ڈیکلیئر کرنے کا تیار ڈرافٹ آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ریونیو شارٹ فال ختم کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے پر اتفاق کیا گیا ہے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے سپر ٹیکس سے 157 ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں، پلان کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے...
اسلام آباد: سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کروا دی گئیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیس کی سماعت کی، جس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں جمع کرا دی گئیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی تحریری معروضات میں بتایا گیا کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ آرمی ایکٹ کی شقوں کو مختلف عدالتی فیصلوں میں درست قرار دیا جاچکا ہے۔ آرمی ایکٹ کی شقوں کو غیر آئینی قرار نہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداروں نے سی آئی اے معلومات پر داعش کمانڈر شریف اللہ کو گرفتار کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش کمانڈر شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی اداروں نے پاک افغان بارڈر ایریا سے سپیشل آپریشن کے دوران حراست میں لیا، داعش کمانڈر شریف اللہ 2021ء میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور امریکا کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارے گئے تھے، شریف اللہ کی گرفتاری پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ کے انٹیلی جنس تعاون کا مظہر ہے۔
بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
ٹرمپ کی آخری وارننگ، یرغمالیوں کی عدم رہائی پر حماس کے خاتمے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے حماس کو آخری وارننگ دیدی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ میں اسرائیل کو ہر وہ چیز فراہم کر رہا ہوں جو اسے اس کام کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ نے میرے کہنے کے مطابق عمل نہ کیا تو حماس کا کوئی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔ یہ بات چند گھنٹے بعد سامنے آئی جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں 2021 میں کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر بم دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اس ظلم کے ذمہ دار سرفہرست دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ امریکی انصاف کی تیز تلوار کا سامنا کرنے کے لیے یہاں آرہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتاری میں پاکستان کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل...
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور الیریا گروپ کے وفد سے ملاقات کی، اتھارٹی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ...
لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، چین، میکسیکو کی اشیا پر امپورٹ ٹیکس(ٹیرف) لگا کر قومی صنعتوں کو تحفظ دیا ہے مگر امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوں گی جن میں پٹرول، خوراک، گھر ، الیکٹرونکس سامان، کاریں، گھریلو چیزیں، الیکٹرک بیٹریاں شامل ہیں۔ امریکا اپنا 75 فیصد سپورٹس سامان و کھلونے چین، 61 فیصد تیل کینیڈا، 56 فیصد الیکٹرک بیٹریاں چین، 56 فیصد جوتے چین، 53 فیصد صنعتی تاریں میکسیکو،45 فیصد سبزیاں، پھل اور اناج کینیڈا ومیکسیکو، 45 فیصد ٹیلی فون و براڈکاسٹنگ اشیا چین، 34 فیصد کمپیوٹر میکسیکو، 30 فیصد لکڑی کینیڈا، 26 فیصد کمپیوٹر میکسیکو اور بیشتر کاریں بیرون ممالک سے منگواتا ہے۔ ممتاز امریکی سرمایہ...
جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا حامد الحق شہید کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی اور بھائی مولانا راشد الحق سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈا پور نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔تحقیقات...
قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری ہیں۔ قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وزراء میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے اختیار ولی کو...
کراچی: پاکستان اور نئی امریکی حکومت کے درمیان اعلی سطح پر سفارتی رابطوں کے آغازکے بعد آئندہ دنوں میں وفود کی سطح پر ملاقات کا امکان ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی حکومتی شخصیات کی ملاقات کاشیڈول اتفاق رائے سے طے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا یے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان جلد رابطہ ہوگا۔ اعلی وفاقی حکومت کے حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ ایک پیش رفت ہوئی جب کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر کی گرفتاری پر تعاون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔...
پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، پیکا، 26ویں ترمیم سمیت دیگر قوانین جموریت نہیں بلکہ طاقت سے پاس کروائے، کام کچھ نہیں کیا اور اشتہارات میں اربوں روپے خرچ کر دئیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد اپوزیشن کے ساتھ ہے، اگلے کچھ روز میں ان کے ساتھ ہمارے معاملات طے ہو جائیں گے۔عید کے بعد سب مل کر حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ پشاور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک سال پاکستان...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
وزیراعظم کے کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح و مشورے، وزرا سے الگ الگ ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف کے کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری، قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم نے وزرا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کرنیوالے وزرا کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کردیا۔ ملاقات کرنے والوں میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چوہدری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے۔ وزیراعظم نے بعض پرانے وزرا کے قلمدانوں میں بھی ردو و بدل کا عندیہ دیا۔ وفاقی وزرا کو ایک سے زائد وزارت کے قلمدان چھوڑنا ہوں گے۔ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقررکیا جائے...