اسلام آباد:

آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گیس ٹیرف فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیک ڈیٹ ٹیرف پر بھی اعتراض لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ حکومت 1200 ارب کے بینک قرض سے 300 ارب روپے سیٹل کرے گی۔

بجلی پر 2.80 روپے فی یونٹ سر چارج لگا کر 5 سال میں قرض کی وصولی کا منصوبہ بنا لیا گیا جبکہ آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز کے لیے نئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد

ایف بی آر کو ٹرانسفارمیشن پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی اور غیر قانونی تمباکو مارکیٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ہوئے۔

ذرائع کے مطابق گورننس، ڈومیسٹک فنانسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری پر بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ احکامات پر عمل درآمد کے لیے وزارت قانون اور نیب حکام کی ملاقات متوقع ہیں۔

نیب اصلاحات پر آئی ایم ایف نے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

بارات میں پیسے لوٹنے والا 14 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک

 بارات میں پیسے لوٹنے کیلئے چھت پر چڑھنے والا 14 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتی پیسے لٹا رہے تھے۔ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا ایک مزدور کا بیٹا تھا جو دور کھڑے باراتیوں کو پیسے لٹاتا دیکھ رہا تھا اور اسی دوران اس نے بھی پیسے لوٹنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ پیسے ایک مکان کی چھت پر بھی گر رہے تھے جس پر ہیمانشو نے چھت پر جا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کی کہ اسی دوران وہ بجلی کی تاروں سے چپک گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہونے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیا اور پھر والدین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • بارات میں پیسے لوٹنے والا 14 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک
  • فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے ہر تجویز کو رد کیا جائے، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
  • تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز
  • آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی حکومتی تجویز مستردکردی۔
  • آئی ایم ایف مذاکرات؛ بجلی بلوں پر جی ایس ٹی ختم کرنے کی تجویز مسترد
  • نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنانے کا فیصلہ، بجلی کم نرخوں پر خریدنے کی تجویز، منصوبہ آئی ایم ایف سے شیئر
  • آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کی تجویز مسترد کر دی 
  • ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو بعض شعبوں میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز 
  • پی ٹی آئی کا نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی جلد کرنے کا مطالبہ