کینیڈا، میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کیلئے مؤخر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے مؤخر کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا نفاذ 2 اپریل تک مؤخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔
ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹیرف آزاد تجارتی معاہدے کے تحت آنے والی کینیڈ ا اور میکسیکو کی مصنوعات پر نہیں لگے گا۔
صدر ٹرمپ نے یہ ایگزیکٹو آرڈر میکسیکو کی صدر کے ساتھ گفتگو اور کینیڈین حکام سے ٹرمپ انتظامیہ کی بات چیت کے بعد جاری کئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میکسیکو کی
پڑھیں:
امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں پر قابو پانے” کے وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سوالات کے جوابات دیے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول” میں جامع اور تفصیلی انداز میں چین کے موقف، اقدامات اور فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول کے نتائج کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرنا بے بنیاد ہے اور یہ تحفظ پسندی، یکطرفہ پسندی اور غنڈہ گردی کی ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ الزامات کے بجائے اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے ،اس معاملے کو معروضی اور عقلی طور پر دیکھے اور اسے ہینڈل کرے ۔
Post Views: 1