2025-04-04@19:31:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1111
«پاکستان میں کارروائی»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی نے مذمت کیوں نہیں کی؟ وہ خاموش کیوں ہیں؟ وہ کہاں کھڑے ہیں اپنی شناخت کروائیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں وزیردفاع خواجہ آصف نے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملہ کی بھرپور مذمت کی جبکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ عمران خان نے حالیہ ہونے والے دہشتگری کے واقعات کی مذمت نہیں کی، دنیا کی ہز چیزپر، اپنے مفادات پر وہ بیان دیتے ہیں ، یہ قومی مسئلہ ہے جس پر ان کا کوئی بیان نہیں آیا، وہ اس مسئلے کے اوپر کہاں کھڑے ہیں؟ واضح کہوں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں غیرمعیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں کیلے کے زرعی فضلے کا بہترین استعمال، پاکستانی سائنسدانوں کا کمال وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرےگی۔ انہوں نے کہاکہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں،...

5 برس میں برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیارکیاگیاہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرتجارت جام کمال خان کا قومی اسمبلی میں جواب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...
پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا افغانستان سے دہشت گردی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی فرنٹ لائن پر ہے، اس لئے سب سے زیادہ نقصان یہاں ہورہا ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام کی شہادتیں سب سے زیادہ ہیں، دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ یہاں کے عوام اور پولیس...

ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات نیب میں زیر تفتیش ہیں، اس سلسلے میں نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری،گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر منزلہ رہائشی و تجارتی جائیدادوں کو سر بمہر جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں اکاؤنٹس اور گاڑیوں كو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں، پاکستان سے مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں ملک ریاض کی مجرمانہ اعانت کے لیے اپنی رقوم دبئی منتقل کررہے ہیں۔ نیب حکام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد امور بشمول پاکستان، چین، گجرات فسادات وغیرہ پر سوالات کے جواب دیے۔ کئی گھنٹے پر مشتمل اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارتی میڈیا میں گشت کررہے ہیں۔ بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے بھی اسے شائع کیا ہے۔ بھارت، پاکستان ماضی کو دفن کرکے مستقبل کے بارے میں سوچیں، نواز شریف وزیر اعظم مودی نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارت کے خلاف مبینہ طور پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ مودی نے سرحد پار سے...
امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا سوچ رہی ہے اور اس کے لیے 41 ممالک کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو ملنے والی انٹرل میمو کے مطابق 41 ممالک کو 3 الگ الگ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، تاہم یہ میمو ابھی باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان سمیت 41 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرسکتا ہے، رپورٹ روئٹرز کے مطابق پاکستان میمو میں ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اگر سیکیورٹی امور بہتر نہ کیے تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان پابندیوں سے ظاہر ہے کہ تجارت...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ صرف پاکستان کی بات نہیں ہے دنیا بھر میں کسی پروگرام کا جائزہ مشن جاتا ہے تو اس جائزہ مشن کے بعد قبولیت کی کم از چیز وہ یہ ہوتی ہے کہ کیا اسٹاف لیول ایگریمنٹ دوممالک کے درمیان ہوا یا نہیں جو ملک بھی آئی ایم ایف سے قرض لیتا ہے اس کا سارا دارومدار اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر ہوتا ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آپ آئی ایم ایف کے اس بیان کو سامنے رکھتے ہیں تو اس بیان کے مطابق تو سب اچھا ہے لیکن جس سوال کا سب کو جواب چاہیے...

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی کا دورہ ملتان، علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قبر پر فاتحہ خوانی
مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو قومی خلاء قرار دیا، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں قومیات میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے حال ہی میں ملتان میں انتقال کر جانے والے بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے ورثاء سے جامعہ شہید مطہری ملتان میں تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقع پر پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، ریجنل صدر آئی ایس او ملتان ریجن سید احتشام حیدر، علامہ...
پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد معطل ہونے والی بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینیں کل تک بحال ہونے کا امکان ہے۔ سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس دی تو ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہوگی۔ پاکستان ریلویز کے انجینئرز اور تکینکی اسٹاف نے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ حملے میں تباہ ہونے والی مسافر کوچز اور انجنوں کو مرمت کے کام کے لیے لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو روکنے کے...
(ویب ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ اورپاکستان کے درمیان قومی ایئرلائن کی پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنادی۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان...
امریکا ،یورپ اور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویے کے واقعات میں اضافہ ہو بھارت کیخلاف اسلامو فوبیا پھیلانے پر کاروائی کی جائے ،انسداد اسلامو فوبیا کا دن منایا گیا انسدادِ اسلاموفوبیا کا عالمی دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا،3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے مزید بہت کچھ کرنے...
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا، قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12...
چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد۔ یہ بھی پڑھیں:روس کا نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز سے میزائل ’بلاوا‘ کا کامیاب تجربہ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے مطابق یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ حکومت پاکستان نے چینی صدر...

پاکستان عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے,قونصل جنرل یانگ یوڈونگ
سٹی42: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے پاکستان دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرسکتا ہے، گزشتہ روز عوامی جمہوریہ چین کے کراچی قونصلیٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے اور مسافروں کو یرغمال بناکر قتل کرنے کی شدید مذمت کی۔ قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا، چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ ہم جعفرایکسپریس پر حملے کے واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں، اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چین ان لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے جن کے پیارے اس واقعے میں مارے...

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس؛ عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ علامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی جلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود...
سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیا شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے تعلق ہے۔۔؟ اس حوالے سےوزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان آ گیا سیالکوٹ میں" جیو نیوز" سے خصوصی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہو کہ شریف اللّٰہ کو کیوں امریکا کے حوالے کیا گیا۔میرا نہیں خیال کہ شریف اللّٰہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، وہ جیل سے 3 اور 4 صفحات کے خط لکھتے ہیں، اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے...
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا، قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے جامع مسجد منصورہ میں خطابِ جمعہ، جماعتِ اسلامی منڈی بہاؤالدین کی ڈونرز، معززین، وکلاء اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ منصورہ میں ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما میجر غلام سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پاکستان کو آزادی کی نعمت عطا ہوئی۔ پاکستان کی بقاء و استحکام اور ترقی کا ہر پہلو آئین کے نفاذ اور قرآن و سنت کے نظام کے ساتھ وابستہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اسلامی نظریہ حیات کی بنیادوں سے انحراف نے ملک و مِلت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) چابہار، جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ، جو خلیج عمان میں واقع ہے، دراصل 1983ء میں ایران عراق جنگ کے دوران خلیج فارس سے دور اور تجارت کو متنوع بنانے کے لیے تعمیر کی گئی تھی۔ بعد ازاں چابہار بندرگاہ کو بھارت کی جانب سے تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور قرضوں کے بعد توسیع دی گئی تھی۔ یہ سائٹ دو الگ الگ بندرگاہوں پر مشتمل ہے، شاہد کلانتری اور شاہد بہشتی، جن میں کل دس گہرے پانی کی برتھیں ہیں۔ بھارت کا ایران کے ساتھ چابہار بندرگاہ منصوبے کا دفاع چابہار محض بندرگاہ نہیں چابہار ایک بندرگاہ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جنوبی ایشیائی جوہری طاقت بھارت کے علاقائی...
کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسہ دیکر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانیوں کو کئی ماہ سے یرغمال بنا کر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے 2 ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں کیوں لیا گیا؟ لاہور اور کراچی میں بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاﺅنڈ (60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاﺅنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سے بچے یہاں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ان کا کہنا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 1 ہزار 137 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 730 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 610 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 1 ارب 68 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس کے المناک واقعہ کے بعدوزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اورڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پہلی مرتبہ واقعہ کی تمام تفصیلات ،ریسکیوآپریشن ،بی ایل اے کے پیچھے افغانستان اور بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق اہم باتیں کی ہیں اوروزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کوذمہ دارقراردیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیاہے کہ ان سب کے پیچھے جس کانام واقعہ کے تین دن گزرنے کے بعدپہلی بار مکمل تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیاگیاہے،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ریسکیوآپریشن کی کامیابی اوراس میں ضرارکمپنی کے اہم کردارکی تفصیلات بھی بتائیں،واقعہ میں شہادتوں کی تعدادبڑھ کر26ہوگئی ہے،18کاتعلق فوج اور ایف سی سے بتایاگیاہے،ڈی جی آئی ایس پی آرنے...
اسلام آباد‘ لاہور (خبر نگار خصوصی+نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے پر اظہار تعزیت کرنے پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور ملک سے دہشت...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔ اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں...
پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانی کئی کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی نے اس نمائندے کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشس ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے خاص کر امارات، سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ ایک سے دو ہزار ڈالرز میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو ورغلا کر اس روٹ پر بھیجا جارہا ہے۔ خاتون سمیت...
اسلام آباد میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماؤں نے دہشت گردی کےخلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کر آئین و قانون کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں،...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
سٹی 42: سلامتی کونسل ارکان جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاک دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی،یہ صوبہ بلوچستان کے شہر سبی کے قریب دہشت گردوں کا نشانہ بنی،اس قابل مذمت دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 25 پاکستانی شہری شہید ہوئے، بلوچستان لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس کے "مجید بریگیڈ" نے کیا،سلامتی کونسل ارکان متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں،سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین...
اسلام ٹائمز: مثال کے طور پر، اگر کوئی نیا علمی کام منظرِ عام پر آتا ہے تو اس پر علمی نقد یا تحقیقی تجزیہ نہیں کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے تاثرات، کمنٹس اور زیادہ تر کتابوں اور تخلیقات کے بارے میں تبصرے سطحی نوعیت کے ہوتے ہیں، جو صرف مواد کا خلاصہ یا جملے بازی تک محدود ہوتے ہیں۔ ہمارے منبر و محراب سے لے کر میڈیا اور سکول و کالجز نیز یونیورسٹیوں کی مجالس و محافل اور رسائل و جرائد میں علمی نقد اور متن شناسی کے بغیر تقاریر و تحاریر کا موجود ہونا اس بات کا غماز ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے خواہ دینی تعلیم کے دعویدار ہوں یا عصری تعلیم کے، ان میں علمی نقد...
ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، سول ایویشن اتھارٹی نے پروازوں کی اجازت دے دی۔ پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرایشیا ائیرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ایئرایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طورایئرلائن ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ یہ ایئرایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ پاک فوج کے ترجمان نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی کی اصل وجہ بے نقاب کردی مزید :
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کہہ چکے اگر ملک کا معاملہ ہو تو ہم غیر مشروط حمایت کریں گے ۔ ملکی مفاد کے لیے سب کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ایک ایک ہی ٹاسک دیا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہے۔ مسائل کا حل صرف مذاکرات،بات چیت شرائط پر نہیں ہوتی۔ وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس کا کہیں گے تو ایوان حاضر ہے۔ میراڈونا کے علاج میں غفلت،سرجن سمیت 7 افراد...
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، افریقا، جنوبی و شمالی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا 29 مارچ کو ہونے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پروگرام ’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے پر بھارت کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد لائیں گے، ہمارا اگلا قدم اقوام متحدہ میں بھارت کی دہشت گردی میں معاونت کو ایکسپوز کرنا ہے۔ منیر اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کیخلاف کام اب مزید تیز کردیں گے، بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست آڑے آجاتے ہیں۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے جان اور مال کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دے کر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ہندو برادری کے تہوار ہولی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے، پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں، دعا ہے یہ دن سب کے لیے خوشیوں، محبت اور بین المذاہت ہم آہنگی کا پیغام لے کر آئے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے، یہاں ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے،...
ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز آج(بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا...
سعید احمد سعید:پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لئے اچھی خبر ،ملائیشیا کی ایک اور نئی ایرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایئر ایشیا ایرلائن مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔ ایئر ایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہا ہے۔ابتدائی طور ایئر اشیا ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی یہ ایر ایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ نئی غیر ملکی ایرلائن کے آنے سے پاکستان...
یہ پروپیگنڈا ہو رہا ہے پاکستان طورخم سرحد کھلنے نہیں دے رہا، افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد کے اندر چوکی بنانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، ہم افغان حکام کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کوئی بھی تعمیرات کریں جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کے بیرون ملک رابطے تھے جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے ، ترجمان ِدفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ...
چاند گرہن صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان میں دن کی وجہ سے چاند گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دے گا۔ چاند گرہن صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان میں دن کی وجہ سے چاند گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا۔
دہشت گردی کے خونی اور خونریز واقعات و سانحات نے پاکستانیوں کی زندگیاں اجیرن اور غیر محفوظ بنا رکھی ہیں ۔ ہماری سیکورٹی فورسز کے جوان اور افسران دہشت گردی کا ٹیٹوا دبانے اور دہشت گردوں کے سر کچلنے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں ۔ کئی کامیابیاں بھی مل رہی ہیں۔ بد قسمتی سے مگر دہشت گردی کا طوفان رکنے اور تھمنے کی بجائے مسلسل آگے بڑھ اور پھیل رہا ہے ۔ قوی اندیشے اور خدشے ہیں کہ دو ممالک ( بھارت اور افغانستان) پاکستان کے خلاف دہشت گردی ، دہشت گردوں اور خوارج کو اعانت ، استعانت اور بڑھاوا دے رہے ہیں ۔ مُلّا طالبان کا افغانستان، بدقسمتی سے، پاکستان کے خلاف ایک کوڑھ کی حیثیت...
کراچی: ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، سول ایویشن اتھارٹی نے پروازوں کی اجازت دے دی۔ پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرایشیا ائیرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ایئرایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طورایئرلائن ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ یہ ایئرایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ...
کمانڈربحرین نیشنل گارڈز کا اسلام آباد میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، عسکری قائدین سے ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون اورتربیت کے شعبےمیں تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کمانڈربحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات میں علاقائی صورتحال اورسیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ائیرہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنرل محمدبن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کی ملاقات ہوئی ۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز نے پاکستان ایئرفورس کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا ۔ اور فضائیہ سےفضائیہ تعاون بڑھانےکی خواہش ظاہر کی ۔ بحرین ایئرفورس کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو پی ٹی آئی کا لبادہ پہنا کر ان سے ٹوئٹس کروائی جاتی ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ جس وقت سانحہ بلوچستان رونما ہوا ہم اس وقت سے لیکر اب تک متاثرین کے ساتھ اور دہشتگردوں کے خلاف کھڑے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے سانحہ بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کردیا۔
رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک...
جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا۔ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مزید :
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے ہالی ووڈ میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایچ ایس وائے نے ڈزنی پلس کی نئی سیریز "ڈیلی بوائز" میں نہ صرف ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے بطور اداکار بھی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اس طرح وہ ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں رپورٹس کے مطابق "ڈیلی بوائز" کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے اس سیریز میں ایچ ایس وائے آٹھویں اور نویں قسط میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے، جبکہ انہوں نے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے مسافروں کی بازیابی کے لیے کامیاب آپریشن کیا ہے، اس پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہم سب کو ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، اسی سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی اور وزرا نے بھی...
سویلینز کا ملٹری ٹرائل؛ پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے۔ خواجہ حارث نے کہا...
سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیے۔ دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ قانون کا اطلاق کس پر ہونا ہے اور کیسے ہونا ہے یہ طے کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی نیا مسئلہ نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آ رہا ہوں۔ Post Views: 1

سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا، پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد(اوصاف نیوز) رواں سال2025 کا پہلا مکمل چاند گرہن بیروز جمعتہ المبارک 14 مارچ کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پرآسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھاجائے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیداد اور...
بلوچستان کوئٹہ ٹرین کے اغوا کی تفصیلات آ رہی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ افغان شدت پسند شریف اللہ عرف جعفر کے امریکی عدالت میں پیشی کے روز پیش آیا۔ اتفاق سے کوئٹہ بولان کے قریب جس ٹرین کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس کا نام بھی ’’جعفر ایکسپریس‘‘ تھا۔ اس بدقسمت ٹرین میں 400 مسافر سوار تھے جن میں سے 100 مسافروں کو دہشت گردوں نے اغوا کر کے ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں۔ بلوچستان دشوار گزار اور پہاڑی علاقہ ہے جہاں تک رسائی میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ لیکن محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان حکومت سے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث کرداروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب دو کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے، بھارت نے عوامی ایکشن...

سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات میں سڑک پر کام کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔ سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...
ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا, پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ...
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں...
اسلا آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے بلوچستان میں آپریشن منطقی انجام کو پہنچا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا،کچھ سیاسی عناصر نے بلوچستان کے افسوسناک واقعہ کو اپنی سیاست چمکانے کے لئے استعمال کیا۔ جعفر ایکسپریس کے دلسوز سانحہ پر خصوصی گفتگوکرتےہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستانی شہریوں کو یرغمال بنانے والے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شروع ہونے سے پہلے 21 جانوں کا نقصان ہوا، پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران بہادری اور دلیری کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا، ٹرین میں 440 افراد سوار تھے، پاک فوج، ایف سی،...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، جعفر ایکسپریس شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، انہوں نے نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملے کے 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طلال چوہدری جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک وزیراعظم کا کہنا...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس بدھ کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں، خصوصاً جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے بریفنگ دی جس میں جعفر ایکسپریس واقعے کی تفصیلات ابتدائی تحقیقات اور سیکورٹی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی...
مصنوعی اعضاء بنانے والی پاکستان کی ٹیکنالوجی کمپنی بائیونکس نے عالمی زیرو پروجیکٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کمپنی کو اے آئی سے چلنے والی پروستھیٹک ٹیکنالوجی میں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Bioniks (@bioniks_official) ایوارڈ کے لیے 90 ممالک سے 522 نامزدگیاں جمع کرائی گئیں جس میں سے 77 کمپنیوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بائیونکس اقوامِ متحدہ کا زیرو ایوارڈ جیتنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔ View this post on Instagram ...
طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث مذاکراتی جرگہ تعطل کا شکار ہے، افغان جرگہ ممبران مذاکرات کے بغیر طورخم سے کابل روانہ ہوگئے۔افغان جرگہ نے پاکستانی مذاکراتی جرگہ پر تحفظات کا اظہار کردیا، افغان جرگہ کا موقف ہے کہ پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں رد و بدل کیا گیا ہے۔پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین کاظمی کا کہنا ہے کہ پاک افغان مشترکہ جرگہ کی طورخم سرحد پر آج حتمی نشست تھی، افغان جرگہ کے سربراہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ افغان جرگہ کو مذاکرات پر آمادہ کریں گے، طورخم کشیدگی کا حل صرف جرگہ مذاکرات ہے۔

جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے۔بھارتی پے رول پر قائم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نہتے عوام کا خون بہانے میں مصروف ہے۔بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، دشمن قوتیں اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے متحد ہیں۔(جاری ہے) بھارت افغانستان کے ذریعے بی ایل اے دہشتگردوں کی ہینڈلنگ کر رہا ہے۔ نازک ترین صورتحال میں افواج پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم عروج پر ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز سخت آپریشن ناگزیر ہے۔ سرمچاروں کے خاتمے کے لیے آپریشن کا دائرہ کار افغانستان تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دہشت گرد...
ویب ڈیسک — امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور ممکنہ تصادم کے امکانات کی وجہ سے پاکستان کے سفر پر نظرِثانی کریں کیوں کہ کچھ علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے صوبۂ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور مسلح تصادم کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان بھارت کی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری...
کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں موجود ہے، دہشت گردی نے پھر زور سے سر اٹھایا ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے، افواج پاکستان، پولیس کے جوان روزانہ شہادتیں دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئےشامل ہونے والے وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، ہمیں ترقی کی جانب دوڑ لگانی ہوگی، امید ہے پاکستان کی ترقی کے لیے آپ شبانہ روز محنت کریں گے، کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا جو بیڑہ ہم نے اٹھایا ہے اس میں سب برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی معاونت اور آپ کی محنت سے میکرو اکنامک استحکام آیا، ابھی تک معاملات...
چیئرمین کمیٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 افراد ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پوسٹل سروسز میں غیر قانونی بھرتیوں پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹل سروسز میں 381 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی کیا گیا تھا۔ سیکریٹری مواصلات نے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایت پر تحقیقات جاری ہے، اس کیس میں ضرورت سے زیادہ بھرتیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں ، وزارتِ خزانہ سے ان بھرتیوں کے حوالے سے قانونی معاونت نہیں لی گئی۔وزارت مواصلات حکام...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں...
امریکہ میں پاکستانی سفارتکار کو روکنے کا واقع سفارتی سطح پربدنامی کا باعث ہے ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان اور پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہمارے سفارتکار کو روکنے کا واقع پاکستان کیلئے بد نامی اور سفارتی سطح پر شرمندہ کرنے والا واقعہ ہے،حکومت کو اس عمل کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ محمد عارف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملکی شرمندگی کا باعث بنتے ہیں، معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نئے شامل ہونےوالے وزرا، مشیران اورمعاونین خصوصی کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہترہوگی،انشااللہ تعمیروترقی کے سفرمیں نئے ارکان محنت کریں گے، ہمیں ملکی ترقی کی طرف دوڑلگانی ہے،ہماری ترجیح شرح نمومیں اضافہ کرنا ہے، چاروں صوبوں کے عوام حکومتی کارکردگی کا بغورجائزہ لیں گے۔وزیراعظم نے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں موجود ہے، دہشت...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، ہمیں ترقی کی جانب دوڑ لگانی ہوگی، امید ہے پاکستان کی ترقی کے لیے آپ شبانہ روز محنت کریں گے، کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا جو بیڑہ ہم نے اٹھایا ہے اس میں سب برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی معاونت اور آپ کی محنت سے میکرو اکنامک استحکام آیا، ابھی تک...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں پاکستان پوسٹ میں خلاف قوائد 381 بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381 بندے ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں، بتائیں کہ ابھی تک محکمے نے اس پر کیا کچھ کیا ہے۔ وزارت مواصلات حکام نے بتایا کہ بھرتیوں میں 4 خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، بھرتیوں کے لیے این او سی کا اشو تھا اور ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ خلاف قواعد بھرتیوں پر فیکٹ فائنڈنگ اور محکمانہ انکوائری ہوئی، انکوائری کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کی...
اسلام آباد : پاکستان میں پہلی بار”ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” کا اجرا کردیا گیا، جس سے شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نادرا کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان میں پہلی بار”ڈی مٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ” کا اجرا کردیا گیا۔یہ کارڈ ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے. پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں فیچر کے بعد شہریوں کو موبائل میں شناختی کارڈ رکھنے کی سہولت ہوگی۔اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا. ڈی مٹیریلائزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کے وسیع نیٹ ورک کی بدولت شناختی خدمات...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ یوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے چوتھے اور آخری روز بھی کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کی پوری کوشش کی۔ اس سے قبل اتوار کوکھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ میں شرکت کی جہاں کوچنگ اسٹاف نے انہیں مختلف ٹارگٹس دیے۔ پریکٹس سیشن میں بیٹرز نے مخصوص میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی مشق کی جبکہ بولرز نے اپنی لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے کے مطابق، لاہور سے گلگت روٹ پر پروازیں ہفتے میں 2 بار یعنی پیر اور بدھ کو چلیں گی، جبکہ لاہور سے اسکردو کی پروازیں جمعرات اور اتوار کو ہوں گی۔ پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان اس کے علاوہ پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے اور اطلاعات کے مطابق...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ صدر کا خطاب آئین کی ضرورت ہے۔ ان کے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے۔ میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ لوگ مانتے ہی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اگر ہزاروں کی تعداد میں طالبان کو نہ لاتے تو آج دہشتگردی ختم ہو چکی ہوتی۔ ہمارے فوجی جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں۔ فتنہ الخوارج کے خلاف لگاتار آپریشن...
واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے ایک چھتری تنظیم بن رہی ہے اور کابل حکام ان کے حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ خطے کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان کے مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو سرحدی پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے۔ انہوں...
کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر تیمور علی نے فلسطین کے حوالے سے اپنی جماعت کے دیرینہ موقف کی توثیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو عالمی بائیکاٹ مہم کے نتیجے میں اربوں ڈالر کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیسری سالانہ عالمی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطین سے یکجہتی کے اظہار کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے جمعۃ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے شمالی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کے مطابق لاہور گلگت روٹ پر ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ لاہور سے اسکردو پروازیں جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔ ایئر لائن نے ان روٹس پر ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ برطانیہ کے لیے فلائٹس دوسری جانب پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پی آئی اے نے اپنی پروازوں...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلا دبایا جارہا، امن وامان کی خراب صورتحال ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹرگوہرکے ہمراہ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارڈرپرپٹرول کی سمگلنگ ہورہی ہے کون ذمہ دارہے؟انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کا گلا دبایا جارہا ہے، کسان رل گیا ہے،ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ صدر پاکستان کا خطاب ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا، صدر اپوزیشن چیمبرز سے ہوکر گزرے اور نہ ہی تمام اکائیوں کو متحد کرنے والا خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان کا خطاب آئین کی ضرورت ہے، ان کے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوں گے۔نجی ٹی و ی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی نہیں ہونی چاہئے تھی مگر یہ پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات تو کبھی ہوئے ہی نہیں تھے، میں تو پہلے بھی کہہ رہا تھا مذاکرات نہیں ہو رہے ، لوگ مانتے ہی نہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اگر ہزاروں کی...
پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میںچیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے،22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12بجے تک جلسہ کرنا ہے ،جلسے اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے ،پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی ،استدعا ہے عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے ۔
پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ درخواست...
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف یوم پاکستان کے سلسلہ میں 22 مارچ کو شام آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے، داد رسی کمیٹی کے سربراہ کمشنر لاہور کو درخواست دی، تاحال داد رسی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اجازت کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست پی ٹی آئی کے رہنماءاکمل خان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے...