اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کہہ چکے اگر ملک کا معاملہ ہو تو ہم غیر مشروط حمایت کریں گے ۔ ملکی مفاد کے لیے سب کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ایک ایک ہی ٹاسک دیا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہے۔ مسائل کا حل صرف مذاکرات،بات چیت شرائط پر نہیں ہوتی۔ وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس کا کہیں گے تو ایوان حاضر ہے۔

میراڈونا کے علاج میں غفلت،سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ اے پی سی کی دعوت دینے جانے کیلئے تیار ہیں وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہوا پہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہیے، ملک کےلیے اچھے عمل میں شمولیت کےلیے شرط لگائی جائے یہ ان کا یقین ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا منصوبہ، مختلف شہروں میں احتجاج

— فائل فوٹو

سندھ کے مختلف اضلاع میں دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر دادو میں 3 الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، اس کے علاوہ میہڑ، رادھن اور فریدہ آباد میں مظاہرے ہوئے۔

میہڑ میں سندھیانی تحریک کی خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی، جس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے کارکنوں سمیت عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے کا منصوبہ قبول نہیں، سندھ یونائیٹڈ پارٹی

گھارو سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری...

دوسری احتجاجی ریلی سندھی ادبی سنگت رادھن کے زیرِ اہتمام نکالی گئی جس میں شاعروں، ادیبوں اور فنکاروں نے شرکت کی۔

تیسری احتجاجی ریلی جسقم صنعان قریشی گروپ کی جانب سے فریدہ آباد میں نکالی گئی۔

6 نہروں کے منصوبے کے خلاف میہڑ میں بار ایسو سی ایشن کی جانب احتجاجی  ریلی نکالی گئی۔

نوشہرو فیروز میں اس منصوبے کےخلاف سیاسی اور سماجی کارکنان نے احتجاج کیا جس میں این پی پی، عوامی تحریک، سندھیانی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، جسقم اور وکلاء نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی
  • دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا منصوبہ، مختلف شہروں میں احتجاج
  • اے پی سی دعوت دینے کیلئے پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیار ہیں، خواجہ آصف
  • اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیارہیں مگرشرائط قبول نہیں،وزیردفاع
  • خواجہ آصف عادی جھوٹے، کسی اکاؤنٹ سے بی ایل اے کے حق میں بات نہیں ہوئی، فیصل چودھری
  • وزیراعظم قومی مفاد میں فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، طارق حسن
  • تحریک انصاف کا بلوچستان میں دہشتگردی پراے پی سی بلانے،عمران کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ، پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان
  • تحریک انصاف بی ایل اے کی ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم کا حصہ کیوں بن گئی؟