2025-02-07@03:06:54 GMT
تلاش کی گنتی: 4634
«ٹی ا ئی ا»:
(نئی خبر)
پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے لئے 75کروڑ روپے دینے کی آفر کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 فروری یومِ سیاہ کیلئے منعقدہ تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار ہوں، ہم نے آپکا مطالعہ پاکستان پڑھا ہے۔ یہ ایکٹ اگر مطالعہ پاکستان پر اپلائی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں۔ 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جزبہ نہیں دیکھا،...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے لیے 75کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ صوابی میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے لیے منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر تھکتا نہیں ہے، 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، یہ پارٹی ہماری ہے اور مجھ جیسے مڈل کلاس...
مظفر گڑھ میں زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے پر خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون نے 2 ملزمان پر اجتماعی زیادتی کا الزام لگا کر عدالت میں بھی ان کے خلاف بیان دیا تھا۔ملتان کی رہائشی خاتون کی جانب سے مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں 2 نامزد ملزمان کیخلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ 8 جنوری کو وہ دوائی لینے رجب طیب اردوان اسپتال جا رہی تھی۔اسی دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لاہور: پولیس اہلکار...
پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔ اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔ 12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔ شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔ مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی...
لزبن: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعداب پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔ اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیا گیا۔ خیال رہےکہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان گزشتہ روزپرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ پرنس رحیم آغاخان کے علاوہ پرنس کریم آغا خان کے مزید 2 بیٹے علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان ہیں جب کہ ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔...
مردان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025) جنید اکبر کا کہنا ہے کہ یہ آپ کو غلط فہمی ہے کہ26 نومبر کو ہم بھاگے، تاریخ گواہ ہے کون کب بھاگا، اس دفعہ عمران خان نے حکم دیا اسلام آباد کا تو ہم گولی کھانے کی پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور نقصان آپ کو ہی ہو گا۔ مردان میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں۔ایک ہاتھ بڑھایا جائے تو دو ہاتھ بڑھائیں گے۔چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے۔ سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے۔ ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچاوں گا۔ مانتا ہوں کہ پارٹی...
بیجنگ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ سے اسٹیٹ بینکویٹ کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات اور کی۔ انہوں نے چین کے صدر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزائے داخلہ نے انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا۔
بیجنگ: پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جو اسٹیٹ بینکویٹ میں ہوئی۔ اس ملاقات میں وزیرداخلہ نے چینی صدر کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے کئی اہم سیکیورٹی تدابیر نافذ کی ہیں، جن میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور ان کی سیکیورٹی کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے تھے۔ مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت...
پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹ بالر حارث زیب آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 23 سالہ لیفٹ ونگر (جو اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے) نے آکلینڈ سٹی ایف سی کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیم کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ 15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث کے والدین دوہری شہریت رکھتے ہیں جو حارث کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اہل کرتی ہے۔ کیوی کلب نے 2024 میں او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں...
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ...
اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025 کیلئے احسن فرید کو ناظم پنجاب یونیورسٹی منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر احسن فرید کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کے اعتماد پر پورے اتریں گے، جعمیت کی بہتری اور طلبہ حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ احسن فرید اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجتماع برائے انتخاب پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ ناظم جامعہ کے انتخاب کا انعقاد مسجد ہاسٹل نمبر ایک میں ہوا۔ ترجمان جمعیت کے مطابق انتخاب میں اراکین جمعیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025...
سٹی 42 : گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کے انتقال پرحکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق6فروری کو صوبےبھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پرنس کریم آغا خان چوتھے آغا خان تھے جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی۔ وہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے بلکہ دنیا بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہرکے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے جبکہ پارٹی گروپ میں ارکان...
لاہور: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں، شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ "ہم کو کشمیر سے پیار ہے" بھی جاری کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی...
ہزاروں امریکیوں کی موت کی وجہ فینٹینل کیا ہے؟
فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو پاکستان ٹیم میں شامل کیوں کیا؟ عاقب جاوید نے وجہ بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ خوشدل شاہ کی تیکنیک اور کنڈیشنز کے پیش نظر شامل کیا ہے جبکہ فہیم اشرف کے کم بیک پر تنقید بلاوجہ ہیانہیں فاسٹ آل رائونڈر کی وجہ سے موقع دیا ہے۔ڈیفنس سکس لاہور کے نجی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ میں سہ ملکی سیریز کی تیاری کے لیے دوسرے روز بھی قومی کرکٹرزنے ٹریننگ کی، سینریو میچ میں بلے بازوں اور بولرز نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے پارٹی کے بانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف بانی پی آئی کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے۔ ارکان نے بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان نے صحت کی مفت سہولیات کا بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ارکان کا الزام ہے کہ بیرسٹر گوہر...
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب ہے اور پورا پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے ساتھ منایا،مرکزی تقریب " قومی یکجہتی کشمیر کانفرنس" پارٹی کے ہیومن رائٹس ونگ کے زیراہتمام نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہوئی،جس میں پاکستان بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ پاکستان...
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دے دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے۔ خواجہ آصف نے...
مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کروانے والوں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔ اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔...
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کا بیرسٹر گوہر کیخلاف عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان نے پارٹی کے بانی عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماں نے بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام لگایا اور بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان...
مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرنے کے خواہشمند افراد اور تنظیموں کو اب خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے اس مقصد کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام افطار کے عمل کو مزید منظم اور باوقار بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں ہی کو افطاری کرانے کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست کو عوامی سطح پر بھی شائع کیا جائے گا۔ اتھارٹی کے مطابق اس ڈیٹا کی مدد سے افطار کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا، ہجوم اور بے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہرکے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے جبکہ پارٹی گروپ میں ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا...
مسجد نبوی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کرانے والوں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرادیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔ اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔ اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔ اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے...
لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور میں پو لیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنائی۔ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پولیس کانسٹیبل کی مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی، ملزمان نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی ۔ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ارسلان ساتھیوں کے ہمراہ خواتین پر تشدد کی ویڈیو بھی بناتا رہا ۔ اہلکار اور اسکے ساتھی جسم فروشی کرنے کا بھی الزام لگاتے رہے۔ مزیدپڑھیں:دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کیلئے بُری خبر
کابل: افغانستان میں طالبان نے خواتین کے واحد ریڈیواسٹیشن ”ریڈیو بیگم“ پرچھاپہ مارا اوراس کے آپریشن کو معطل کردیا۔ یہ اقدام خواتین کو عوامی زندگی اور معاشرتی سرگرمیوں سے باہر کرنے کی ایک اورکوشش ہے، جو طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے جاری ہے۔ طالبان کے وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ریڈیو بیگم کو متعدد خلاف ورزیوں کی بنیاد پرمعطل کیا گیا یہ چھاپہ افغانستان میں مقامی میڈیا کے حوالے سے جاری تحقیق کا حصہ تھا۔ ریڈیو بیگم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکام نے اس کے دفترکی تلاشی لی، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، فائلز اورفونز قبضے میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ ادارے نے مزید کہا کہ وہ...
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے بعض ارکان نے پارٹی کے بانی عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام لگایا اور بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان نے صحت کی مفت سہولیات کا بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیاتھا اور ارکان نے الزام لگایا کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے رکن کے بل کی مخالفت کی. ڈاکٹر امجد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور کے علاوہ کسی متبادل جگہ جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پلان ’بی‘ بھی مرتب کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور کے اہم مقامات جیسے لبرٹی چوک، آزادی چوک اور مال روڈ پراحتجاج کے ساتھ...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک، ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، تاہم دونوں بدستور ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما نے 38 درجے ترقی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ بابر اعظم ساتویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹی 20 بولرز میں عقیل حسین کی واپسی، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین ایک درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر و چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں، اگر عمران خان نے بھی میری بات نہ مانی تو صدارت سے الگ ہو جاؤں گا۔ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔ مرادن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہنے کی جرأت رکھتا ہوں، میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا انہوں نے کہاکہ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا، ہم سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر...
دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز نے پلے آف میں اپنی جگہ حاصل کرلی ہے۔ کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز اور دبئی کیپیٹلز آمنے سامنے ہوں گے جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچے گی۔ ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوں جس کے بعد فاتح کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ جس کی فاتح ٹیم کوالیفائر 1 جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ڈیزرٹ وائپرز سیزن...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کشمیری عوام کے بے مثال حوصلے، جرات و بہادری اور حق خودارادیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کے ہاتھوں 77 سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کا بدترین سلسلہ جاری ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کا ہر قسم کا ظلم و جبر اور غیر قانونی ہتھکنڈاکشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی تڑپ کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس۔کی سماعت رواں ہفتے ہوگی۔جسٹس امین الدین خان سربراہی میں آئینی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔خیبر پختونواہ میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں۔(جاری ہے) تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقرریاں مشتہر کی تھیں۔خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی۔تحریک انصاف نے فروری 2024 میں اقتدار میں آکر نگران حکومت سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھاکے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
بیجنگ : چند روز قبل امریکہ نے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد چین کے جوابی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔ بین الاقوامی رائے عامہ کی نظر میں چین کے جوابی اقدامات نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے چین کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ڈبلیو ٹی او کے اختیار کا بھی احترام کرتے ہیں جو کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ اس سے امریکہ کو ایک واضح پیغام بھی ملتا ہے کہ چین مساوات...
لاہور لبرٹی چوک میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب، مریم نواز کی شہدا کیلئے دعا مغفرت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی ، مریم نواز شریف اور شرکا نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی۔ تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پیکچر وال کی نمائش اور لبرٹی چوک میں دیوار شہدا، حریت کشمیر...
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا ، اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ادارے اپنے رویے درست کریں، زبردستی سے ہمیں دبایا نہیں جا سکتا،عمران خان کا حکم آیا تو سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔ جنید اکبر نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے...
صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا جنید اکبر نے عمران خان کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ مجھے عمران خان اور پارٹی کی وجہ سے عزت ملی، ریاست کے ساتھ باہمی عزت اور برابری کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنے مینڈیٹ اور عوام کی حق کی بات کرتے ہیں۔جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو دنیا کو دیکھائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، پی ٹی آئی میں پیسے کے بل بوتے پر آگے جانے والوں کو روکا جائے گا، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل عام کریں گے، 8 فروری کو صوبائی حکومت...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے امریکہ کی جانب سے فینٹینل کے مسئلے کے بہانے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کی سختی سے مخالفت کی۔ انہوں نے بدھ کے روزکہا کہ “تجارتی جنگ اور ٹیرف کی جنگ” میں کوئی فاتح نہیں ہے اور چین پر دباؤ اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ غلط رویے کو درست کرکے انصاف پر مبنی مذاکرات کے ذریعے اپنی تشویش کو حل کرے اور چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھائے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا، جبکہ صائم ایوب کی غیرموجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ سے قبل سہ ملکی کرکٹ سیریز ٹیم کے لیے معاون ثابت ہوگی، میرا خیال ہے کہ ایونٹ میں یہی ٹیم فائنل رہے گی۔ عاقب جاوید نے کہاکہ فہیم اشرف آل راؤنڈر آپشن کے لیے بہترین ہیں، اسی لیے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب کرکٹ بہت تیز ہوگئی ہے، ٹی20 میں 200 تک اسکور آسانی سے بن جاتے ہیں، اس...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مؤقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر فلسطینیوں کا حق ہے، فلسطینیوں کی جدوجہد اپنی آزادی کی جنگ ہے، اسرائیل...
بیجنگ : صدر آصف علی زرداری کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ میں “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی یادداشت” اور “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ بدھ کے روزچینی صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں فریقوں کے درمیان مذکورہ بالا تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ چین اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور پاکستانی فریق نے جوائنٹ پروڈکشن تکنیکی...
عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ مدرا لون اسکیم کے تحت قرض کی رقم میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیئے کیونکہ 50 ہزار روپے سے کوئی بھی باعزت کاروبار شروع نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر لیڈر وکرم جیت سنگھ ساہنی نے راجیہ سبھا میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری کا معاملہ اٹھایا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں خالی آسامیوں کو جلد از جلد بھرنے کا مطالبہ کیا۔ وکرم جیت سنگھ ساہنی نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملے کے تحت کہا کہ تعلیمی اداروں میں لاکھوں اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ ایک تحقیق کے مطابق پچھلے سال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی...
حکومت، اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کے بیان پر واضح موقف اپنا کر قوم کی ترجمانی کر ے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واضح مقف اپنائے اور قوم کے ضمیر کی ترجمانی کرے۔ جمعیت علمائے ااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے بارے میں ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ملاقات کے دوران غزہ کے بارے میں...
بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کیوجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا نیٹ ورک کافی حد تک کمزور ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو دراندازی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف بے رحم اور سخت کارروائی کرنی چاہیئے۔ امت شاہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عسکریت پسندی کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بے رحم طریقے استعمال کرنا چاہیئے۔ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کا نیٹ ورک کافی حد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے...
پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل پلئیر دعا خالد خان گلوکار طاہر عباس راجا سے نکاح کرلیا۔ قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی نائب کپتان دعا خالد نے نہایتی سادہ انداز میں عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کیا، جسکی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر بھی شیئر کیں۔اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انٹرنیشنل ہاکی پلئیر نے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشپن لکھا کہ ''کعبہ کے سائے میں ایک محبت کی داستان!، اللہ کی رحمت کے سائے میں، خانہ کعبہ کو ہمارا گواہ بنا کر، ہم نے ایک دوسرے کو قبول کیا۔ہاکی پلئیر کو نکاح کی سادہ اور پروقار انداز آگاہی کو مداحوں نے خوب پسند کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ ...
"'کشمیر ہمارا ہے"" ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محمکہ اطاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی وزیراعلی اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر شرکا نے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نما ئش لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ...
لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فہیم اشرف کو آل راؤنڈر کے طور پرموقع دیا ہے، ناقدین کا فہیم اشرف کی سلیکشن کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کی رائے ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو تین سو سے زائد رنز بنانے چاہیئں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ہر ٹیم آسانی سے تین سو پلس رنز بنالیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہ ملکی سیریز چیمپئینز ٹرافی کےلیے گیئر اپ ہونے کا موقع ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان مہم جوئی کا آغاز کیویزکے خلاف میچ سے ہوگا۔ فہیم اشرف کے انتخاب کے حوالے سے...
مسجد نبوی میں رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران افطار فراہم کروانے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا۔ اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں کو ہی افطاری کرانے کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے اور ان کی فہرست شائع بھی کی جائے گی۔ اتھارٹی برائے حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ افطاری کروانے والوں کے اندراج سے افطاری کو منظم اور باوقار انداز سے تکمیل کو پہنچایا جا سکے گا۔ اس ڈیٹا کے حاصل ہونے سے افطاری کے انتظامات کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ ہجوم، بے...
مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو، کینیڈا اور چین کے خلاف ٹیرف کے اعلان کے چند روز بعد ہی نیا حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل امریکی پوسٹل سروس نے معطل کردیے ہیں۔ اس اقدام کو تجارتی جنگ میں ایک بڑے حملے کے روپ میں دیکھا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہتے ہوئے مزید خرابی پیدا کردی ہے کہ ٹیرف اور دیگر متنازع امور پر انہیں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفت و شنید کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ یو ایس پوسٹل سروس نے تاحکمِ ثانی چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل روک دیے ہیں۔ امریکی حکام نے چین پر...
مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر کانسٹیبل جمشید اور ارسلان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق...
پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔...
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہدائے کشمیر کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلیٰ اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کیلئے دعا بھی کی۔ لبرٹی چوک کی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کی گئی۔ لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر ہمارا ہے، کے عنوان سے لاہور لبرٹی چوک میں محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی۔ وزیراعلیٰ نے شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تین درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پرآگئے ہیں۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبرپرآگئے۔پاکستان کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے نعمان علی 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے نیتھن لیون دو درجے ترقی...
پاکستان اور چین میں سیکیورٹی تعاون میں اضافہ، جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کیے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے دور چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے حصول پر گفتگو کی گئی۔ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں محسن نقوی...
عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کے نام خط ایک چارچ شیٹ ہے۔ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا خون بہا رہی ہے، جوان اور افسر شہید ہو رہے ہیں، ان حالات میں ایسا خط لکھنا کہ عوام اور افواج کے درمیان کوئی خلیج حائل ہو گئی ہے، انتہائی افسوسناک ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خط ابھی تک نہ دیکھا نہ پڑھا، پتہ نہیں کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور وہ کب کس منڈیر پر اترے گا، نہ جانے کون لوگ کہاں سے بیٹھ کر خط لکھتے ہیں اور...
علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے ملاقات کی ہے، جس میں 8 فروری کے صوابی جلسے کے حوالے سے تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو جلسے کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی انٹرچینج کے قریب خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )پاکستان کے شہری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سمارٹ سٹی پالیسیوں کو ترجیح دینا ضروری ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دے کر حکمت عملیوں کو ترتیب دے کراور بنیادی ڈھانچے اور انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری کر کے حکومتیں شہری مراکز کو پائیداری، اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کے مرکزوں میں تبدیل کر سکتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن پلاننگ پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کامران علی نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے شہری مراکز کی طرف بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ملک کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سمارٹ سٹی اقدامات کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی ہے. انہوں...
وزیر اعلی نے دکھ کی گھڑی میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے غمزدہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسماعیلی کمیونٹی کے 49 روحانی پیشوا ہز ہائینس پرنس کریم آغاخان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان کے غمزدہ خاندان، انکے پیروکار اور تمام اسماعیل کمیونٹی سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے دکھ کی گھڑی میں پرنس کریم آغا خان مرحوم کے غمزدہ خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے اپنے تعزیتی پیغام میں...
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکی پروقار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد،مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے،تقریب میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1ڈیرہ میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات تھے، مہمان خصوصی کی آمد پر کالج کی پرنسپل اور طالبات نے انکا شاندار استقبال کیا،تقریب کے دوران طالبات نے تقاریر، قومی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے، شرکا نے...
کراچی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ریلیاں، تقاریب اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔ کراچی میں ہونے والی مرکزی ریلی اور تقریب میں وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ریلی میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ...
ویب ڈیسک: انٹرنیٹ صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی،انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے چیٹ جی پی ٹی، ٹک ٹاک اور انسٹا گرام جیسی مقبول ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ چینی کمپنی ڈیپ سیک کے نئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ آر 1 نے مقبولیت میں چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،28 جنوری کو جب آر 1 کو متعارف ہوئے محض 8 دن ہوئے تھے تو اس کا نام گوگل ٹرینڈز پر 24 گھنٹوں کے لیے سب سے مقبول اے آئی ٹرم کی حیثیت سے موجو رہا تھا،اس نے چیٹ جی پی ٹی، لاما، جیمنائی اور کو پائلٹ جیسی اے آئی ٹرمز کو پیچھے چھوڑا اور دنیا بھر کی توجہ حاصل...
اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی انسانیت کی فلاح و بہبود اور علمی و طبی اداروں کے قیام کے لیے کی جانے والی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پرنس کریم آغا خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے سربراہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان اور اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا...
یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہزاروں سال جنگ لڑ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے، جس سے انکار...
جنگ فوٹو امیگریشن کی جانب سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم غلام حیدر فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا۔ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا۔ FIA اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی دستاویزات تیار کرنیوالے 6 افراد گرفتار کر لئے کراچی ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے... ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے تھے، ملزم کے خلاف 2023ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کامران خان ٹیسوری — فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی بہتری میں صرف کی۔انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں اسماعیلی برادری کے ساتھ ہوں۔ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دوستوں میں نمایا تھے: نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان پاکستان کے دوستوں اور محبت کرنے والے افراد میں نمایا تھے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں۔ مردان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی درست بات نہ مانیں تو صدارت چھوڑ دوں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ چوروں کو پارٹی میں نہیں چھوڑوں گا، مانتا ہوں کہ پارٹی میں متعدد گروپس ہیں، 8 فروری کو پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ایک ہاتھ بڑھایا تو ہم دو ہاتھ بڑھائیں گے، ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب بھگت رہے ہیں۔ جنید...
افغانستان میں طالبان نے خاتون کے ایک معروف ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ کے لائسنس کو معطل کرکے نشریات بند کروادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ خواتین کے ریڈیو اسٹیشن پر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ طالبان اہلکاروں نے ریڈیو اسٹیشن کی مکمل تلاشی لی، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور موبائل فونز تحویل میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ حراست میں لے گئے دونوں مرد ملازمین ریڈیو اسٹیشن میں کسی اعلیٰ انتظامی یا پالیسی ساز عہدے پر فائز نہیں تھے۔ بعد ازاں وزارت اطلاعات و ثقافت نے بیگم نامی ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو ضابطے کی متعدد خلاف ورزیوں پر غیر معینہ مددت تک معطل کردیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ...
کیپ ٹاؤن: افغانستان کے سپنر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں اپنے کیریئر کی 632 ویں وکٹ حاصل کی، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہو گئے ہیں۔ راشد خان نے اس سنگ میل تک پہنچ کر ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوائن براوو کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 631 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ براوو نے 546 میچز میں 11183 گیندیں پھینک کر یہ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ راشد خان نے صرف 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر براوو کو پیچھے چھوڑا۔ راشد خان اس...
ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسو خ کرنا ہوگا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے ،پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک )پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی علاقے قمبر خیل میں داخل ہوئے، جسے پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کو تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگل سے 2 ایس...
![سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر](/images/blank.png)
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے...
لاہور: مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر...
لاہور (نیوزڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہزاروں مزید خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ سکول ایجوکیشن نے دو سال سے خالی ٹیچنگ و نان ٹیچنگ پوسٹوں کا ڈیٹا مانگ لیا،تمام سکولوں میں گریڈ 5سے 16کی پوسٹیں ختم کی جائینگی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خالی پوسٹوں کے حوالے سے ریکارڈ ارسال کیا جائے۔ اس قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے پچاس ہزار سے زائد اساتذہ کی پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں۔صوبہ بھر میں اس وقت سکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ کی ہزاروں پوسٹیں خالی ہیں۔ وفاقی حکومت کا غیر اعلانیہ طور پر افغان شہریوں کو راولپنڈی اسلام آباد سے واپس بھیجنے کا فیصلہ
آئی ایل ٹی 20 پلے آف مرحلے میں داخل ، وائپرز، کیپیٹلز، ایمریٹس اور واریئرز مدمقابل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز نے پلے آف میں اپنی جگہ حاصل کرلی ہے۔ کوالیفائر 1 میں ڈیزرٹ وائپرز اور دبئی کیپیٹلز آمنے سامنے ہوں گے جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچے گی۔ ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہوں جس کے بعد فاتح کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔ جس کی فاتح ٹیم کوالیفائر 1 جیتنے والی ٹیم سے...
بیجنگ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کیے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر داخلہ نے دورۂ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا،ملاقات میں انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے حصول پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، جس میں محسن نقوی نے چینی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دیتے ہوئے جنوری میں ہونے والی جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر بھی اطمینان...
چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چند روز قبل امریکہ نے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد چین کے جوابی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے ٹیرف اقدامات کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔بین الاقوامی رائے عامہ کی نظر میں چین کے جوابی اقدامات نہ صرف اپنے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کے لیے چین کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ڈبلیو ٹی او کے اختیار کا بھی احترام کرتے ہیں جو کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ...
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ ٹورنامںٹ میں شریک دفاعی چیمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز...
پشاور: پختونخوا میں پولیو اور اس کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ ہوا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پخونخوا؛ پولیو ڈیوٹی کیلیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق پولیس کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ پر دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی حالت میں فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم اور پولیس پر فائرنگ کردی اطلاعات کے مطابق زخمی دہشت گرد قریبی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)قائمقام صدرسید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔جاری تعزیتی پیغام میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔ قائمقام صدر نے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے،پرنس کریم...
افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین کے واحد ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو بیگم‘ کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا، نشریات بھی معطل کردی گئیں۔ نجی اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے افسران نے وزارت اطلاعات و ثقافت کے نمائندوں کی مدد سے کابل میں ’ریڈیو بیگم‘ کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔ نشریات کی معطلی کا سامنا کرنے والے ریڈیو اسٹیشن کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے دفتر کی تلاشی لیتے ہوئے عملے کو روک لیا، کمپیوٹر، ہارڈ ڈرائیوز، فون ضبط کر لیے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لوٹ مارکر کرنے والے 3 جعلی کانسٹیبلز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے عیدگاہ پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، اس دوران پکڑے جانے والے 3 جعلی کانسٹیبلز پکڑے گئے، ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ جعلی کانسٹیبلز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے، اس دوران پیٹرولنگ روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنیاد پر ان کی تھانے منتقلی کے بعد ملزمان کی اصلیت سامنے آئی جس پر انہیں فوری...
مظفرآباد: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچے جہاں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اپنے ایک روزہ دورۂ آزاد کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف...
سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ ملکی سیریز کا آغاز 8 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو پہنچے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن شروع کرے گی۔ ادھر پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے سہ ملکی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، پہلے روز قومی ٹیم نے پریکٹس میچ کھیلا اور فیلڈنگ، بالنگ سمیت تکنیک کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی واضح رہے کہ سیریز 8 سے 14 فروری تک سنگل لیگ فارمیٹ...
![قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس](/images/blank.png)
قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) قائم مقام سید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے ۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پرنس...