بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ بانی کی ہفتے میں چار چار ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ بانی کو جیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیا گیا۔ سمجھ نہیں آتا پی ٹی آئی کا کون سا گروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے۔ حکومت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سوچے پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے متعدد گروپس خود آپس میں لڑ رہے ہیں۔ بانی کرپشن کیس میں اندر ہیں‘ چھٹیوں پر نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ گروپ ہے‘ ایک بشریٰ گروپ ہے۔ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کی کوئی بھی پالیسی ٹھیک تھی۔ پی ٹی آئی والے خود کلیئر نہیں کون سے ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی‘ بلاول بھٹو اور صدر کا احترام کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معاملات کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو حکومت چھوڑ دیں گے، نثار کھوڑو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں، چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا گیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میر پور خاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر سندھ کارڈ کا الزام لگانے والے ماضی میں کالاباغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ چاول اور گنے کی فصل کے لیے بھی سندھ میں پانی میسر نہیں۔