2025-02-22@05:29:39 GMT
تلاش کی گنتی: 1738

«مار کرنے والے کروز میزائل»:

(نئی خبر)
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویربناکر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا وزیر اعلی سندھ  کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسرا کے خلاف چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
    وقاص احمد: پاکستان میں کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں جاری،  فیصل ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او رائے سلیمان اور ڈیفنس اے کے سابق ایس ایچ او محمد سجاد کو کرپشن کے الزامات کے تحت نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق رائے سلیمان نے کال سنٹر سے 9 لاکھ روپے جبکہ محمد سجاد نے منشیات فروشوں سے 17 لاکھ روپے رشوت لی تھی۔ دونوں سابق ایس ایچ اوز انکوائری میں قصور وار ثابت ہوئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل ان دونوں افسران کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔  پولیس حکام کی جانب...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے جو لوگ 26 آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دن غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    ہمارے بزرگ کہا کرتے تھے کہ کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں سے اللہ دشمن کو بھی بچائے۔ کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں میں اب جو کچھ ہوتا ہے ایسا اگر بزرگوں کے دور اور وقت میں ہوتا تو یقین مانیں ہمارے وہ بزرگ دن میں ایک نہیں ہزار بار ان کورٹ، کچہریوں، تھانوں اور ہسپتالوں سے پناہ مانگتے۔ کورٹ، کچہریوں اور تھانوں کو چھوڑیں ہسپتالوں کے نام پر بننے والے صرف ان قصاب خانوں میں اب جو کچھ ہو رہا ہے واللہ ان ہسپتالوں کے حالات دیکھ کر دل پھٹنے لگتا ہے۔ مویشیوں کے باڑے میں باندھنے والے جانوروں کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا جو سلوک اور ظلم ان ہسپتالوں میں اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے...
    پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں تو مقابلہ کھلاڑیوں کے درمیان ہی نہیں ہوتا بلکہ مسابقت کی یہ فضا شائقینِ کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ تماشائی مخاصمانہ فضا کا براہ راست حصہ ہوتے ہیں، اس لیے ان کے دل میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نرم گوشہ کم ہی ہوتا ہے۔ تماشائیوں کی اس گرم مزاجی نے بعض مرتبہ بڑی نازک صورت حال بھی پیدا کی ہے۔ تناؤ کی اس تیز لہر میں جس کھلاڑی نے دیارِ غیر میں عوام کے دل میں گھر کیا، ان میں بشن سنگھ بیدی کا نام سر فہرست ہے۔ ان کی پاکستانیوں سے دل وابستگی کی چند حکایات اس کھیل کے تذکروں میں محفوظ ہیں۔ معروف...
    مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کا واحد مقصد وقف املاک کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور مسلمانوں کو ان کی مساجد، عیدگاہوں، درسگاہوں اور قبرستانوں سے محروم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بل صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی کا بھی معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ بل کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک گیر مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے...
    سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی اور پاکستانی کمیونٹی سمیت کشمیری عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی فوج ظالمانہ مظالم کے باوجود تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کا ہر حربہ آزما چکا ہے مگر اس کے...
    ڈیفنس کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ سے میچ کر گئے۔حکام کا بتانا ہے کہ دریجی سے جلی ہوئی حالت میں ملنے والی لاش کا سر، ہاتھ اور پاؤں نہیں تھے، واردات کے شریک ملزم شیراز عرف شاویز بخاری کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم ارمغان کے والد انسداد دہشت گردی عدالت  میں پہنچے اور جج کے چیمبر میں زبردستی گھسنے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ریجنل مینجرز نے کئی ملازمین کو برطرفی کے لیٹرز جاری کر دیے ہیں، جبکہ کچھ کو زبانی طور پر بھی نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو متعلقہ اکاونٹ آفیسرز سے حساب کلیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آل پاکستان ورکرز الائنس نے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ورکرز الائنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈ آفس کی جانب سے ابھی تک کوئی براہ...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غیر حاضر رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے زین قریشی کے علاوہ دیگر تمام غیر حاضر ارکان کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا ہے اور غیر حاضر رہنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق...
    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    عمران خان کا ایک کے سوا 26 ویں ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے دوران غائب رہنے والے ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے سوا غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینیئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نیکہا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران" غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔  "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔  بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔  آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادت ترک...
    چین میں ہائی وے پر کام کرنے والے کچھ ملازمین نے بورڈنگ سینٹر سے بھاگے ایک پالتو کتے کو پکا کر کھا لیا۔ چار سالہ شکاری کتا یی یی 29 جنوری کو لٹل ٹیل پیٹ بورڈنگ سینٹر سے نئے چینی قمری سال کی آتش بازی سے ڈر کر بھاگا تھا۔ کتے کا مالک کتے کو کیئر سینٹر میں چھوڑ کر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گیا تھا۔ کتے کے گم ہونے کے بعد مالک نے اس کو ڈھونڈنے والے کو 50 ہزار یوان (19لاکھ روپے سے زائد) کا انعام دینے کا اعلان کیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق کتا ہائی وے پر گھوم رہا تھا جہاں اس کی ٹکر ایک گاڑی سے ہوئی جس کے بعد وہ روڈ کے کنارے پڑ...
    جشن بہاراں فیسٹیول،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،انتظامات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت جشن بہاراں کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس ،اجلاس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، سی ڈی اے اور ڈی ایم اے سمیت ضلعی افسران کے کی شرکت ،اجلاس میں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں 25 ، 26 اور 27 فروری کو جشن بہاراں کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بتایا گیا کہ سہہ روزہ جشن بہاراں میں مختلف رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں،...
    غاصب اسرائیلی رژیم کی اندرونی سلامتی کی ایجنسی (شاباک - شین بیٹ) نے اپنی ایک رپورٹ میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عرب باشندے بھی عنقریب ہی مسلح کارروائیوں کا رُخ کر لینگے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے انسانیت سوز اہداف کے خلاف جاری مسلح کارروائیوں میں 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عربوں کی شرکت میں اضافے کے بعد، غاصب اسرائیلی رژیم کی انٹیلیجنس اور اندرونی سلامتی کے ادارے (شاباک - شین بیٹ) نے خبردار کیا ہے کہ یہ رجحان انتہائی تشویشناک ہے اور اسے جنگ کے وقت میں "پیٹھ میں چھرا گھونپنے" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ شن بیٹ نے یہ دعوی...
    نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔(جاری ہے) دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز...
    حماس نے غزہ میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے تحت چھٹے قیدیوں کے تبادلے میں غزہ کے علاقے خان یونس میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے رہا کیے گئے 3 یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی ساگوئی ڈیکل-چن، اسرائیلی-روسی ساشا تروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینی یائر ہارن کو خصوصی طور پر تیار کیے ایک اسٹیج پر کھڑا کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل خطاب کریں۔
    اسلام آباد:آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں اہم ملاقاتوں اور بریفنگز کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ وفد نے وزارت خزانہ، اقتصادی امور اور دیگر اداروں کے حکام سے گورننس اور احتساب کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایم ایف ٹیم کو فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی اور مشکوک مالی ترسیلات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام اور دیگر اہم موضوعات پر بھی تفصیلی بات کی گئی۔ آئی ایم ایف وفد نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے ملاقات کی اور پی اے سی کی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے سوالات اٹھائے، اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اور قانونی و عدالتی معاملات پر گفتگو کی۔...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے فعال بین الاقوامی سمز فروخت کرنے والے منظم گروہ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔ ایف آئی اے ترجمان مطابق غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عامر، محمد مدثر ، محمد ذکریا، سید نور اور وجیہہ محمود کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔   مزید پڑھیں: پی ٹی اے، ایف آئی اے کا پہلےسے فعال غیرملکی سمز کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن ملزمان بین الاقوامی سمز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خریدوفروخت کرتے تھے۔ بین...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)100اور 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 17فروری کو ہو گی۔(جاری ہے) 100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گیاسی طرح 1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
    اسلام آباد: سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتیاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھوں گا۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 17 مارچ تک...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی...
    لندن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے بعد جائے وقوع کا منظر لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک ملعون احتجاج کے نام پرقرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا۔اس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھاراہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اْسے گرا دیااورملعون شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی اور اس پر تھوکا۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو...
     اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن کی جانب سے نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن اور پروفائلنگ کے حوالے سے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیمینار مقامی ہال میں منعقد ہواجہاں خطے کے مختلف نجی تعلیمی اداروں پرنسپل اساتذہ اور منتظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار کے دوران ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز حیدرآباد ریجن، سید نوید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی ہدایات کے مطابق اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد نجی اسکولوں کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنا اور تعلیمی اداروں کی درست معلومات کو ایک مرکزی نظام میں محفوظ کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سیکرٹری تعلیم...
    حیدرآباد ،میاں سرفراز ٹائون کے ریفرنڈم میں بلدیہ اسٹاف یونین کے کامیاب ہونے والے عہدیداران خوشی کااظہار کررہے ہیں
    حیدرآباد ،سماجی تنظیم کے تحت شجرکاری مہم کے حوالے سے پریس کلب کے سا منے ریلی نکای جارہی ہے
    کراچی (کامرس رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر25فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ(جولائی 2024تا جنوری2025)میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.489ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.985ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جنوری میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 354ملین ڈالرملک ارسال کئے جوگزشتہ سال جنوری کے 290ملین ڈالرکے مقابلہ میں 22فیصدزیادہ ہے۔دسمبرکے مقابلہ میں...
    نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں شکست پر افسوس ہوا ،ہم نے اپنے طور پر بہترین کوشش کی۔ سیریز کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کی نسبت فائنل میں کراچی کی وکٹ قدرے مختلف تھی،جس پر باؤنس بھی بالکل نہیں تھا،پاکستان کو اس وکٹ پر 270 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گیم پلان اور منصوبہ بندی پر مطمئن اور خوش ہوں،ہم نے بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیشلسٹ اسپنرابرار احمد کی  وائٹ بال میں کارکردگی اچھی ہوتی جارہی ہیں۔ عاقب جاوید...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر بلدیات سندھ کراچی کے تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شرکت کرنےو الے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے زیر نگرانی کا م کرنے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹا ؤن میں تبلغی اجتماع کے موقعے پر صفائی ستھرائی میں ناکام، قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہیں کیا جاسکا ہے ،اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراونڈ اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہے۔ شاہراہ اورنگی ،اورنگی ٹاؤن کی مصروف ترین شا ہر اہ ہے،شاہراہ اورنگی کی اہمیت حالیہ دنوں میں اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اور نگی ٹاؤن میں تین روز...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 فروری 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، قومی سیاسی امور قائمہ کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید چوہدری کی ہسپتال جاکر عیادت کی اور مسلم لیگ (ن) کے سماجی رہنما مولاداد گوجر کی اہلیہ کے انتقال پر جیون ہانہ میں تعزیت کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دہشت گردی کے سدِباب کے لیے مجلسِ مشاورت اور گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے اتحاد و وحدت کے لیے کانفرنس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے پر کہا کہ جماعتِ اسلامی مِلی یکجہتی کونسل کی اولین ترجیح ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم ہو، ہر نوعیت کی دہشت گردی کا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر  اہم ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ اور اپوزیشن اتحاد پر مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اپوزیشن اتحاد کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت سے کیا غلطیاں ہوئیں؟  شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑے "جنگ " کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی گول میز...
    اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔...
    لندن:ترک قونصل خانے کے باہر قرآن مجید کو جلانے کی کوشش کرنے والے ایک ملعون شخص پر چاقو حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب ملعون شخص نام نہاد احتجاج کی آڑ لے کر قرآن مجید کو جلانے کی ناکام کوشش کے لیے وہاں پہنچا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ملعون شخص نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کو جلانے کی ناپاک کوشش کی، تاہم اس کے ارادے کو ایک راہگیر نے ناکام بنا دیا۔ اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ گیروں میں سے ایک شخص نے ملعون پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرایا اور اس کے ہاتھ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال CSS کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، عدالت نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔ تفصیلات کے مطاق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری حمزہ عارف ودیگر کی سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جواب جمع کرایا ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ 23 فروری تک سی ایس ایس کا امتحان ہے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن نے 2024 کے نتائج کااعلان نہیں کیا، نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کیساتھ ناانصافی ہے۔...
    ایسے وقت میں کہ جب پاکستانی سیاسی افق پر خطوں کا تذکرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے لے کر آرمی چیف اور عدالتوں سے لے کر ایوانوں تک خطوط کا تذکرہ ہے تو ایسے میں پاکستان پوسٹ نے 54 ویں مقابلہ خط نویسی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے اشتراک سے 54 ویں بین الاقوامی خط نویسی کے مقابلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس میں نوجوان طلبا کو ایک اہم عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لیے بذریعہ خط اپنی تحریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ تھیم، ’تصور کریں کہ آپ سمندر ہیں‘ اس سال کا مقابلہ تھیم کے گرد گھومتا ہے،’تصور کریں کہ آپ سمندر...
    لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے پر ایک راہگیر نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک بدبخت احتجاج کے نام قرآن پاک کو جلانے کے ناپاک ارادے سے آیا تھا۔ جس دوران وہ یہ مکروہ حرکت کرنے جا رہا تھا راہگیروں میں سے ایک نے اس پر حملہ کرکے اُسے گرا دیا۔ راہگیر نے زمین پر گرے بدخت شخص کے ہاتھ سے قرآن لے لیا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدخت شخص کے ہاتھ میں ایک بڑی کتاب ہے جو قرآن پاک ہے اور اس کا کچھ حصہ جل رہا ہے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء) لاہور میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف منشیات بیچنے والے 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔(جاری ہے) دوران چیکنگ 2منشیات فروش عظیم شہزاد اور کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 1کلو 320گرام سے زائد چرس، 400گرام آئس برآمد ہوئی۔ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا، ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہائشی 32 سالہ آزاد یوسف کمار نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں بیرون ملک ملازمت کے مواقع کی تلاش میں ایک یوٹیوب چینل پر روس میں منافع بخش سکیورٹی پوزیشنز کا اشتہار دیکھا۔ کمار نے کہا کہ وہ ان وعدوں کے بہکاؤے میں آ گئے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کمپنی کو، جو اب بند ہو چکی ہے، سفر اور پروسیسنگ فیس کے طور پر تقریباً 130,000 روپے ادا کیے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ یہ رقم اس لئے ادا کیے کیونکہ گریجویشن کرنے کے باوجود مقامی سطح پر انہیں روزگار نہیں مل رہا تھا۔ کمار...
    فوٹو: فائل پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو یکطرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے تعاون کے باوجود مشترکہ اعلامیے میں ایسا حوالہ آجانا حیران کن ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی مشترکہ بیان میں ایسے حوالے کو شامل کروا کر بھارت کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی، محفوظ پناہ گاہوں اور اپنی سرحدوں سے باہر نکل کر ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔خیال رہے کہ امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا...
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا .جس میں 9 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے. قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے پر افسوس کا اظہار...
    لاہور: پنجاب میں دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیموں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا نیا فارمولہ سامنے آگیا ۔ صوبائی حکومت نے لینڈ مافیا کے گرد شکنجہ کس لیا۔ اس حوالے سے مجوزہ بل کے مطابق دیہات میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق  لینڈ مافیا دیہات میں اسکیمیں بنا کر ٹیکس نیٹ سے بچ جایا کرتے تھے، جس کے بعد اب ٹیکس ’’شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958‘‘ کے تحت لگایا جائے گا۔بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ ٹیکس کے  اطلاق کا دائرہ شہری علاقوں میں بھی  وسیع...
    پاکستانی بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں مشترکہ طور پر تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10واں رن لیتے ہی انہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔ تاہم وہ 29 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین ایشین بھی ہیں کیونکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ یہی نہیں بابر اعظم 6 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی بلے باز بھی ہیں۔...
    اسلام آباد: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو معروف وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے ایک آدھ کے عمران خان کا وکیل کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے بنیادی طور پر اب پیغام رسانی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، وکلا جا کر عمران خان کو شکایات لگاتے ہیں، آپ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں نٸے آنے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں نٸے ججز نے 10 کیسز کی سماعتیں کیں، جس میں سے ضمانت منسوخی کی 4 درخواستیں مسترد کر دیں۔ لارجر بینچ کے ججز میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔ جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، قاٸم مقام جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز جبکہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 560,000 ڈالر ملیں گے۔ گروپ مرحلے کے ہر میچ میں کامیابی پر 34,000 ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ پانچویں...
    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بائیکس پر ہیلمٹس کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، جب حکومت موٹر سائیکل سواروں پر سختی کرتی ہے تو لوگ ہیلمٹ پہننا شروع کر دیتے ہیں،لوگ ٹریفک لائٹس کی پابندی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کے لیے کسی ایک فرد یا ادارے کو قصور وار ٹھہرانا صحیح نہیں ہے، جو لوگ غلط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں، بے احتیاطی کرتے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ان کا بھی قصور ہے۔  ان کا کہنا...
    سپریم کورٹ کا حصہ بننے والے 7 ججز کا بینچ تشکیل دیدیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ کے نٸے ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے 10 مقدمات کی سماعت کی، بینچ نے ضمانت منسوخی کی 4 درخواستیں مسترد کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز، 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی ،جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس ہاشم کاکڑ، قاٸم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج نے آج صبح ہی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نٸے آنے والے سات ججز کا بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ نٸے ججز نے 10 کیسز کی سماعت کی، لارجر بینچ نے ضمانت منسوخی کی چار درخواستیں مسترد کیں۔ ججز میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہوار، جسٹس ہاشم کاکڑ اور قاٸم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔ مزید پڑھیں؛ سپریم کورٹ میں تعینات 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات ہونے والے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
    دنیا میں بعض لوگ سلو لرنر ہوتے ہیں یعنی آہستہ رفتار سے سیکھنے والے۔ ان میں سے کامیاب لوگ وہی ہوتے ہیں جو سیکھنے کی رفتار کو آہستہ آہستہ بڑھاتے رہتے ہیں۔ ایک دن ایسا بھی آتا ہے کہ وہ دنیا کے کروڑوں، اربوں لوگوں سے زیادہ تیز رفتار ہوجاتے ہیں۔ شرط مگر یہ ہے کہ وہ اپنی اس صلاحیت کو بہتر بناتے رہیں۔ ایسے ہی متعدد کامیاب لوگوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ سلو لرنر ضرور ہیں لیکن وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں، مسلسل سیکھتے رہیں۔ اپنی اس صلاحیت کو بہتر بناتے رہیں چاہے کچھوے کی رفتار ہی سے سہی۔ جناب عمران خان کی اچھی...
    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جابحق جبکہ 6 مزدور شدید زخمی ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈی کے ذریعے گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: لوئر کوہستان، شاہراہ قراقرم پر خوفناک حادثے میں 2 افراد جاں بحق بلوچستان حکومت نے تحصیل شاہرگ ٹاکری میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت اور مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر...
    —جیو گریب چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا ہے۔چیف جسٹس نے آج سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے 6 نئے تعینات ہونے والے ججوں سے حلف لیا ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 6 نئے ججوں کی تقرری کی منظوری دی تھی۔
    لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کا بل پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئی ہیں۔ نئے قانون کے تحت پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ The Punjab Vagrancy Ordinance 1958 میں اہم ترامیم کا جائزہ لے گی۔ قانون میں تجویز کی گئی ترامیم کے مطابق کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی، اسی طرح ایک سے زاید افراد سے بھیک...
    برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں چاقو سے حملے کے الزام میں افغان شہری پر مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ملزم نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی پر حملہ کیا تھا،جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے سلیمان اے کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
    چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ ٹاؤن میں موجود قبرستانوں کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلبرگ ٹاوَن نصرت اللہ کا گلبرگ ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کا دورہ۔ شب برات کے حوالے سے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا درختوں کی چھٹائی لائٹوں کی تنصیب اور درستگی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے زائرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں شب برات کے موقع پر رات کو ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کی صفائی ستھرائی جھاڑیوں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم، سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن کے اشتراک سے نجی اسکولوں کے ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیت فراہم کرے گا۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری تعلیم نے پروگرام کی آگہی کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کے اساتذہ کو پروفیشنل تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد اساتذہ کو ٹیچنگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ پروگرام کی آگہی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں نجی اور سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکا کو سلائیڈ کی مدد سے سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کھارادر کے علاقے میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی شناخت محمد رفیق اور محمد منیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے۔ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے۔ملزمان اکثر اوقات دکانوں پر بھی ڈکیتیاں کرتے تھے جبکہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار...
    کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع ہوگا۔ تیز ترین 6 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے محض 123 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی موجود...
    کراچی سے تعلق رکھنے والے اقبال احمد ڈار چاول سے تیار کردہ پکوان کھاتے ہوئے چین کا لالٹین تہوار لازوال چین ۔جنوبی ایشیا نمائش کے پاکستان پویلین میں منارہے ہیں۔ چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں پویلین آنے والے افراد ہاتھ سے تیار کردہ قالین اور اور پیتل سے بنے بکرے جیسی پاکستانی مصنوعات سے بے حد متاثر ہوتے ہیں۔ یہ پویلین چین کے شہر دالی سے اقبال اور ان کی اہلیہ لی وے روئی چلارہی ہیں۔ اقبال نے 2013 میں کونمنگ میں ایک تجارتی کمپنی قائم کی تھی جو پاکستانی چمڑے کے سامان میں مہارت رکھتی تھی۔ ان کی کمپنی کے سامنے تھائی سامان فروخت کرنے والی دکان تھی جہاں تھائی زبان کی تعلیم...
    فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغواء ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے میچ کیلئے لیب بھیج دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے میچ کیلئے لیب بھیج دیے، ڈی این اے کو ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے میچ کیا جائے گا، کرائم سین یونٹ نے ارمغان کے گھر سے خون کے نمونے لیے تھے۔کراچی کے نوجوان مصطفیٰ کو اغوا کیا گیا یا قتل؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس نے کارروائی  کی تو تلاشی کے دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور قالین پر خون کے دھبے...
    پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کوئی منصوبہ محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر شروع نہیں ہوگا، لاہور ہائیکورٹ کاحکم لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری احکامات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اب گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی محکمہ ماحولیات کے حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر...
    امریکا سے نکالے جانے والے بھارتی باشندوں کو لے کر ایک اور طیارہ ہفتے کو امرتسر پہنچ رہا ہے۔ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھارتی باشندے بڑے پیمانے پر نشانہ بن رہے ہیں۔ امریکی حکام نے اُن تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جنہیں ہر قیمت پر نکال باہر کرنا ہے۔ اس وقت امریکا میں سوا سات لاکھ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں۔ میکسیکو اور السلواڈور کے بعد یہ بھارت والے تارکینِ وطن کا سب سے بڑا گروپ ہیں۔ پنجاب کابینہ کے ایک رکن نے سوال اٹھایا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر آنے والی پروازوں میں اکثریت گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ کے لوگوں...
    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایلمنٹری بورڈ کے متنازعہ نتائج کے اعلان کے بعد محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے دوبارہ نتائج مرتب کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جبکہ پاسنگ مارکس 40 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایلیمنٹری بورڈ کے امتحانات کے نتائج دوبارہ مرتب ہونگے۔ تمام مضامین میں 33 نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو پاس تصور کیا جائے گا۔...
    ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر نگر سے تعلق رکھنے والے ملزم فرقان عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری...
    چیمپئنز ٹرافی ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی پر عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز ممبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لیجائے گا۔بھارتی میڈیا کیمطابق بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی جائے گی۔ بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال  اظہر کیانی  نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے  جج کی جانب سے  پارلیمان کولیپس  کرنے سے متعلق  ریمارکس پر رولنگ دے کر درست کیا، اگر کوئی جج ایسے بیانات دیتا ہے تو اسے بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے۔  رہنما ن لیگ  بلال  اظہر کیانی  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کی آئی ایم  ایف کو  یہ پہلی چٹھی نہیں ہے،  پہلے  بھی وزیر خزانہ  خیبرپختونخوا  کی جانب سے خط لکھا گیا تھا  جبکہ الیکشن کے قریب بھی بانی پی ٹی آئی نے  آئی ایم  ایف کو ایک اور خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بار بار...
    ریاض:سعودی عرب نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسین کو لازمی قرار دے دیا، جس کے باعث ائیرپورٹس پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن(GACA) کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیو ویکسینیشن کی شرط اور ضروری تفصیلات کے سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان  نے بتایا کہ سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانا لازمی ہوگی۔ ویکسین کی مدت 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرط تمام ویزا ہولڈرز (عمرہ،...
    سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے سخت ہدایات، سعودی سول ایوی ایشن نے مراسلہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے جاری کی گئیں نئی سخت ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس حوالے سے سعودی سول ایویشن (گاکا) کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر...
    کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی جو سفر سے کم از کم 4 ہفتے قبل لگوانا لازمی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیو ویکسینیشن 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے، عمرہ ویزہ، سیاحتی ویزہ پر یا اقامہ پر جانے والے مسافروں کیلیے بھی ویکسین لازمی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کرنے والوں کیلیے ویکسین لازمی نہیں۔ ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر سرکاری یا نجی اسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے جبکہ...
    کراچی:رواں سال کا  تبلیغی جماعت کا اجتماع شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں اورنگی ٹاؤن میں منعقد کیا جانے والے اجتماع کی جانب رواں دواں ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دنیا کے بڑے اجتماع میں سے یہ ایک اجتماع ہوتا ہے، جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے لوگ بھی شرکت کے لیے اجتماع میں شریک ہوتے ہیں،  تبلیغی اجتماع اتوار کو فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تبلیغی جماعت  کے اجتماع  میں مقامی علماء  نے ابتدائی بیانات دیتے ہوئے شب برات سمیت دینی معاملات پر گفتگو کی ، جس میں علماء نے کہاکہ آپس کے تفرقے بازی کے بجائے امت کو متحد ہوکر دین کے لیے وقت نکالنا...
    بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص اور اس کی گرل فرینڈ نے خودکشی کی غرض سے زہر کھا لیا۔ یاد رہے کہ 25 سالہ رجت کمار نے سنہ2022  میں ہونے والے کار حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلعے کے گاؤں بوچھا بستی میں رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے زہر کھالیا۔ منو کیشپ کی دوران علاج موت ہوگئی جب کہ رجت کمار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جان دینے کے ارادے سے زہر پینے کی بظاہر...
    پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے بھارتی پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا اور کامیڈین سمے رائنا کے تنازع پر بات کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوبرز کے رویے پر بھی سوال اٹھا دیا۔ بھارت میں اس وقت رنویر الہ آبادیا شدید تنقید کی زد میں ہیں، جب انہوں نے ایک ریئلٹی شو میں نامناسب سوالات کیے اور 2 کروڑ روپے کی متنازع پیشکش کی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی، اور ان کے خلاف پولیس شکایت بھی درج کرائی گئی۔ مشی خان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "بھارت میں لوگ کھل کر ایسے یوٹیوبرز کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟" انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی پی ٹی آئی کو چھوڑا ہی نہیں، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فواد چوہدری نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف وفد کو آج جوخط اور ڈوزیئر بھیج رہی ہے، ان کاسیاسی حق ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہےملک کی بڑی جماعت کے سربراہ سے آئی ایم ایف وفد نہیں ملتا، بڑی جماعت کے سربراہ سے مؤقف نہیں لیا جاتا اور چیف جسٹس سے لیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی پی ٹی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) میڈیکل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی ، سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی دوسری سلیکشن لسٹ جاری کردی گئی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پرجاری کردی ، دوسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 1744 خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی۔ س دوسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 4.17 فیصد کمی ہوئی۔ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 75.5682 فیصد، العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.3515 فیصد اور لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا77.2470 فیصد رہا۔...
    آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے چیف جسٹس کے پاس نہیں گئے: وفاقی وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمیکا پوچھنے نہیں گئے، ان کی حدود نہیں کہ کیسز کے میرٹ پربات کریں۔ سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں کہ عدالتوں میں یہ ہو رہا ہے اس پر ایکشن لیں۔ اعظم نذیر تارڑ نیکہا کہ آئی ایم ایف وفد ججز کو نہیں چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ...
    حماس کے مرکزی رہنما نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کیجانب سے عملدرآمد سے متعلق مثبت اشارے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے؛ قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کے نفاذ کیلئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات کے اٹھائے جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود مرداوی نے عرب چینل العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع سے ہی کچھ ضمانتیں موجود تھیں جبکہ ہم جس چیز کے خواہاں ہیں وہ دشمن کی جانب سے اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد ہے۔ محمود مرداوی نے کہا...
    بیجنگ :کتاب ” قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے حوالے سے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کے اہم خیالات کا مطالعہ ” حال ہی میں ملک بھر میں شائع کی گئی ہے ۔ کتاب کو 14 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تاریخی رجحان، اہم امور ، کام کے بنیادی پہلوؤں اور اہم ضمانتوں سمیت مختلف حوالوں سے قومیتی امور کو مضبوط اور بہتر بنانے کے بارے میں جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی اہم سوچ کے بنیادی جوہر، روحانی پہلو، بھرپور معنی اور عملی تقاضوں کی وضاحت کی گئی ہے ۔
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شیخ حسینہ کے جولائی اگست کی عوامی بغاوت کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف کی حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمہ چلانے کے لیے انہیں بنگلہ دیش واپس کرے۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر جیمز گولڈمین سے ملاقات کے بعد بی این پی کے چیئرپرسن گلشن دفتر میں پریس بریفنگ میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ان کی رپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں درست کہا گیا ہے کہ یہ قتل ایک...
    بھارتی ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حاڈثے میں زندگی بچانے والے 25 سالہ رجت کمار نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کی جان بچانے والے نوجوان رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں بوچھا بستی میں پیش آیا۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد حسن، خیر محمد اور زاہد اللہ شامل ہیں۔  ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری ڈرگ کورٹ اسلام آباد کی جانب سے منسوخ کی گئی۔ ملزمان جعلی ادویات کو ڈی آئی خان سے لاہور اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ گزشتہ برس ملزمان کے ساتھی محمد زمان کو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سے جعلی ادویات سے بھری گاڑی سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کی گاڑی سے...
    حکومت پنجاب نے بھکاری مافیا کے چیفس کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا بندوست کر لیا۔ انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔ نئے قانون کے تحت پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی برائے داخلہ The Punjab Vagrancy Ordinance 1958 میں اہم ترامیم کا جائزہ لے گی۔ کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ بچوں سے بھیک...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء ) پنجاب حکومت نے صوبے میں طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے میرٹ مقرر کردیئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کیے ہیں ، اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طالب علموں کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ ہوا جب کہ میرٹ کے تحت بی ایس کے طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )پنجاب موسمیاتی سمارٹ زراعت کو اپنا رہا ہے حکومتی اقدامات، کسانوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے زرعی سائنسدان ڈاکٹر خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موسمیاتی سمارٹ زراعت آگے بڑھنے کا راستہ ہے. انہوں نے وضاحت کی کہ موسمیاتی تبدیلی کاشت کے انداز کو تبدیل کر رہی ہے اور یہ زرعی سائنسدانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کریں اور عملی حل فراہم کریں.(جاری ہے) انہوں نے زراعت کے شعبے میں دوبارہ تخلیق کرنے والے زرعی طریقوں کو فروغ دینے کٹائی کے بعد...