وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پاؤں یا پھر گریبان پکڑتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں دانیال چوہدری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے سب کی ملاقات ہو لیکن نام اندر سے بانی پی ٹی آئی خود دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بھی کہا ہے جو نام اندر سے آئیں گے انہیں ملنے دیا جائے گا، جو نام اندر سے آتے ہیں ان کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اور آگے بھی ہوں گی۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا شکوہ یہ ہے کہ جن بیساکھیوں کے پیچھے بھاگ رہے تھے اب مل نہیں رہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آج کل بیساکھیوں کے منتظر ہیں یا پھر این آر او کے، ان کے شکوے شکایات کا مقصد یہ ہے کہ ہم ہاتھ جوڑتے ہیں بیساکھیاں دے دیں۔ پی ٹی آئی والے پاؤں پکڑتے ہیں یا پھر گریبان پکڑتے ہیں،

دانیال چوہدری نے کہا کہ افغان مہاجرین سے متعلق ڈیٹا ابھی کمپائل ہورہا ہے،
کچھ دنوں میں ڈیٹا سامنے آجائے گا، پاکستان نے دوسروں کی جنگ اوردوسروں کا بوجھ برسوں اٹھایا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی والے دانیال چوہدری کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

 گیلانی کی چیئرپرسن آذری پارلیمان سے ملاقات: انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر زور

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کی ملی مجلس (پارلیمنٹ) کی چیئرپرسن صاحبہ غفار ووا سے انٹر پارلیمنٹری یونین کی 150ویں اسمبلی کے موقع پر تاشقند میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کے اعادے اور پارلیمانی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینٹ نے فروری 2025 میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے 15ویں اجلاس کے موقع پر باکو کے اپنے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے آذربائیجان کی پْرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے باکو میں واقع چودھویں صدی کی ملتان کارواں سرائے کو اس تاریخی رشتے کی علامت قرار دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنی اپنی پارلیمانوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی تعریف کی، دوطرفہ تجارتی روابط کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں چیئرمین گیلانی نے اقتصادی تعاون کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافے سے عوامی تبادلے کو مزید تقویت ملنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد 150ویں بین الپارلیمانی یونین (IPU) اسمبلی میں بھرپور انداز میں شرکت کر رہا ہے، جو اس وقت ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو رہی ہے۔ چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں فعال شمولیت، حکمت عملی پر مبنی روابط، اور تسلسل کے ساتھ پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستانی وفد نے اس عالمی فورم پر نمایاں تاثر قائم کیا۔ اسمبلی کے افتتاحی دن ایشیا پیسفک جیو پولیٹیکل گروپ – جس میں 36 ممالک شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی وفد ارکان کو بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی اہم کمیٹیوں میں کامیابی سے منتخب کیا گیا۔ 1 سینیٹر فاروق ایچ نائیک – جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مسلسل دوسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ یہ کامیابی ان کی جمہوری حکمرانی اور انسانی حقوق کے لیے قیمتی خدمات کا اعتراف ہے۔ 2 سینیٹر آغا شاہ زیب درانی – بیورو آف ینگ پارلیمنٹیرینز کے رکن منتخب ہوئے۔ 3 بیرسٹر عقیل ملک، انسداد دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے قائم ہائی لیول ایڈوائزری گروپ کے رکن منتخب ہوئے۔ یہ پاکستان کے عالمی امن کے فروغ اور سکیورٹی خطرات کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کی قائدانہ صلاحیتوں اور پاکستانی وفد کی متحدہ کاوشوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی پارلیمانی منظرنامے میں ایک مؤثر، مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  •   ایاز صادق کااپوزیشن سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے کا شکوہ
  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، علی امین کے بیان پر اظہار ناراضی
  • پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کو چور کہہ رہے، پہلے امریکی غلامی نامنظور، اب منتیں ہو رہیں: خواجہ آصف
  • تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
  •  گیلانی کی چیئرپرسن آذری پارلیمان سے ملاقات: انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے پر زور
  • نفرت،گالی نہیں‘ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں: دانیال چودھری
  • حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • ملک دیوالیہ پن سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے: بیرسٹر دانیال چوہدری