2025-03-03@21:02:36 GMT
تلاش کی گنتی: 6347
«ایک اجتماعی»:
(نئی خبر)
ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کہتے ہیں کہ روزگار کی غرض سے اہلیہ کے ہمراہ نوکری کے لیے باہر ملک چلا گیا تھا، ساتھ میں مزید پڑھائی کی اور کڈنی اسپیشلسٹ بنا۔ لیکن جب پاکستان میں زلزلہ آیا تو پاکستان آئے یہاں فنڈنگ کی، فری میڈیکل کیمپس لگائے اور لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔ پھر اس کے بعد ہم نے یہ سلسلہ جاری رکھا اور ابھی تک 500 کے قریب میڈیکل کیمپس لگا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف 2 سال کورونا کی وجہ سے میڈیکل کیمپس نہیں لگا سکے، لیکن اب تک یہ کیمپس لگ رہے ہیں۔ باہر ملکوں میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور مقامی افراد کی مدد سے ہم نے ایبٹ آباد کے قریب پاکستان کڈنی سینٹر کے نام...
’یہ ڈائری ہر اس شخص کو پڑھنی چاہیے جو ناصر کاظمی کی شخصیت اور ان کی شاعری کے پس منظر سے واقف ہونا چاہتا ہے اور موجودہ عہد کے ایک بڑے شاعر کو اس کے اصلی روپ میں دیکھنا چاہتا ہے۔‘ کتابی صورت میں شائع ہونے والی ’ناصر کاظمی کی ڈائری (چند پریشاں کاغذ)‘ کی اہمیت کے لیے مشفق خواجہ جیسے ادب کے پارکھ کی یہ سند کافی ہے، اس کتاب کے مطالعے سے خواجہ صاحب کی بات کی صداقت اور بھی واضح ہوجاتی ہے۔ یہ ڈائری 1948 سے شروع ہوتی ہے اور 1972 میں ناصر کاظمی کے انتقال سے ایک دن پہلے تک کے اندارج پر محیط ہے۔ ناصر نے ڈائریاں گم ہونے کا تذکرہ بھی کیا ہے لیکن...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 2 کروڑ شہریوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب تھی۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے جان چھوٹی اور شفاف نظام سامنے آیا، یوٹیلٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن تھی اور قوم کو لوٹا جارہا تھا۔ لیکن دوسری جانب یہ سوال پیدا...
حکومت پاکستان کی جانب سے زبانی طور پر افغان مہاجرین کو 28 فروری تک ملک چھوڑے کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، جس کی وجہ سے ملک بھر بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی میں عارضی طور پر مقیم افغان باشندوں میں غیر یقینی اور خوف کی صورتحال ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ جن افغان شہریوں کے پاس ویزا یا کسی دوسرے ملک منتقلی کا خط ہے وہ 31 مارچ تک ان شہروں سے نکل جائیں۔ مگر افغان سفارت خانے نے پاکستان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے یکطرفہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں رجسٹرڈ افغان باشندے پاکستان میں مزید قیام کرسکیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا...
اسپتال کے کوریڈور کے ننگے فرش پر ببلی کی آڑھی ترچھی لاش پڑی تھی۔ اس کے لمبے بال جگہ جگہ سے منڈھے اور کُترے ہوئے تھےـ چہرے کے نین نقش تشدد کے باعث بگڑ چکے تھے اور اعضا خون سے لتھڑے ہوئےـ کپڑوں کی جگہ دھجیاں اور چھتڑے اس کے جسم کو ڈھانپنے کی ناکام کوشش کررہے تھےـ 2گھنٹے قبل اس کی سانس چل رہی تھی، لیکن کسی اسپتال کے وارڈ میں ببلی کو اس لیے بستر نصیب نہ ہوا کہ نہ وہ مرد تھا اور نہ عورت کیونکہ ہمارے سماج میں فقط انسان ہونا کافی نہیں۔ ببلی کو بچانے کی خاطر کئی گھنٹوں سے ادھر ادھر بھٹکتے سارے خواجہ سرا اب سر جوڑے بیٹھے تھے کہ اگلا مرحلہ تو...
اسلام ٹائمز: اس کتاب کی تین خاصیتیں ہیں، جو باقی تمام کتب سے اسے ممتاز کرتی ہے۔ پہلی خاصیت یہ ہے کہ دین اسلام ایک اجتماعی مسلک و مکتب ہے۔ یعنی اسلامی معارف اور فکری نظام، محض ذہنی تصور نہیں بلکہ ایک اجتماعی عملی ذمہ داریوں کا مجموعہ ہے، جو انسان کی اجتماعی زندگی پر مبنی ہے۔ اس زاویۂ نگاہ سے کہ اسلام میں انسانی زندگی کیلئے کیا منصوبہ ہے۔؟ اس کا کیا مقصد ہونا چاہیئے اور اس مقصد تک پہنچنے کیلئے کیا طریقہ ہے۔؟ اس کتاب میں موصوف نے اس کا جائزہ لیا ہے۔ تحریر: عارف بلتستانی arifbaltistani125@gmail.com اچھی کتاب کا انتخاب بھی ایک ہنر ہے۔ یہی ہنر دسیوں انسانوں کو باہنر بنا دیتا ہے۔ اس ہنرمندی کے...
کراچی: شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ لیاقت آباد چار نمبر، ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گجر نالے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو جلانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حب ریور روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے فراہم کی گئی گاڑی پر جھنڈا لگانے سے انکار کرنے والی خاتون افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔ ایکسپریس کے مطابق شہبازرانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا...
سنیل شیٹی مشکل میں مدد کرنے پر ایک پاکستانی کے شکر گزار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف ان کی زندگی کا ایک مشکل ترین لمحہ تھا، بلکہ اس میں ایک پاکستانی شہری نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تناؤ تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم ’کانٹے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک معمولی سی غلط فہمی نے انہیں ایک...
بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی :جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ بھارت کو فائدہ دیا جارہا ہے اور اس بات کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہ ایک ایڈوانٹیج ہی ہے کہ اسے سفر نہیں کرنا اور ایک ہی جگہ پر رہنا ہے، ان کا ہوٹل بھی ایک ہی ہوگا، پریکٹس کی سہولتیں بھی وہی ہونگی، وہ اسی اسٹیڈیم میں اور ہر بار انہی پچز پر کھیلیں گے تو یہ ایڈوانٹیج نہیں تو کیا ہے۔وین ڈر ڈوسن نے کہا...
کراچی: گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر میں ٹریفک گردی نہیں چلے گی، اور ایک گھنٹہ کا اختیار مجھے دیں، کسی بھی حادثے یا اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان 2025 کے مقدس مہینے کی پہلی سحری کے موقع پر تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پہلی سحری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلاحی ادارے لاکھوں افراد کو سحری فراہم کرنے میں معاونت کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ 20 ہزار کپڑے کے جوڑے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا سرکاری دورہ کرنا تھا، ان کے دفتر نے اسلام آباد کے کسٹمز کلیکڑیٹ سے وزیر خزانہ کے پروٹوکول میں شامل کرنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی لگڑری گاڑی فراہم کرنے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ طحٰہ ولد ذوالفقار کے طور پر کی گئی ہے۔ طحٰہ مارٹن کواٹر کا رہائشی تھا اور درزی کے طور پر کام کرتا تھا۔ طحہٰ کی دکان طارق روڈ پر واقع تھی اور وہ اسی راستے سے گھر واپس آ رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طحٰہ اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے ماموں کے مطابق، وہ کسی...
دنیا ایک بار پھر ایک ایسے دوراہے پرکھڑی ہے جہاں جمہوریت، انسان دوستی، مساوات اور ترقی پسندی کے نظریات کے مقابلے میں دائیں بازو کی قوم پرست اور فسطائی سیاست ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہے۔ یورپ، امریکا، ایشیا اور جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ دائیں بازو کی جماعتیں نہ صرف مقبول ہو رہی ہیں بلکہ وہ اقتدار کے ایوانوں میں بھی جگہ بنا رہی ہیں۔اب کی بار یہ رجحان محض کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہا بلکہ عالمی سطح پر ایک نئے نظریاتی معرکے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ تازہ ترین مثال جرمنی کی ہے جہاں حالیہ انتخابات میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (CDU) کے فریڈرک مرز چانسلر منتخب ہو چکے ہیں...
عمومی طور پر تعلیم معاشروں کی تشکیل کرتی ہے۔اس تشکیل میں ایک بنیادی نقطہ سماجی تعلقات کا بھی ہے۔سماجی تعلقات سے مراد کہ تعلیم کا نظام یا تربیت ہم پر اس طرح سے اثر انداز ہو کہ ہم اس تعلیم کو بنیاد بنا کر معاشرے میں رہنے والے مختلف فریقین کے ساتھ اپنے سماجی سطح کے تعلقات کو بھی مضبوط بناسکیں۔ ان سماجی تعلقات میں خاندان اور خاندان سے باہر کے افراد سب شامل ہوتے ہیں۔یعنی ہم اپنے نجی حوالے سے جہاں جہاں حرکت میں آتے ہیں وہیں ہمارے سماجی تعلقات کی نوعیت کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ ہم تعلیم کو بنیاد بنا کر سماجی سطح پر انصاف،رواداری اور برابری کی بات کرتے ہیں۔اس بات پر زور دیا جاتا ہے...
’’میرے ابھی کسی نے پانچ ہزار روپے نکال لیے، پرس سے۔ پتا ہی نہ چلا میں کپڑا دیکھ رہی تھی، رش بہت تھا، بس کسی نے زپ کھول کر نکال لیے۔‘‘ ان شربتی سی آنکھوں میں ملال کا رنگ نمایاں تھا۔ ’’ ابھی دو مہینے پہلے بھی میرے کاغذات جن میں میٹرک کا سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ کی کاپی اور پندرہ ہزار روپے سب کسی نے غائب کر لیے۔‘‘ رمضان کی آمد سے ایک ہفتہ قبل اس قسم کے حادثات لوگوں کے ساتھ پیش آتے ہی ہیں کہ خریداروں کا رش ہر بازار، مال پر نظر آرہا ہے، ایسے میں ان لوگوں کی عید ہو جاتی ہے جن کی انگلیاں قینچی کی مانند گاہکوں کی جیب پر چل جاتی ہیں، پر...
یہ بات 1970 کے شروع کی ہے، پاکستان کا بڑا اردو اخبار ’’ کوہستان‘‘ بند ہوگیا اور صحافی بے روزگار ہوگئے، اسی بیروزگاری کے سبب انھوں نے پکوڑہ اسٹال لگائے اور مال روڈ پراحتجاج کیا۔ بیروزگاری کی اس صف میں، میں بھی شامل تھا، میں میکلوڈ روڈ کی جانب سائیکل پر جا رہا تھا کہ میں نے سینئیر صحافی اثر چوہان کو پیدل چلتے ہوئے دیکھا وہ ایبٹ روڈ پر اپنے آفس کی طرف جا رہے تھے، میں رک گیا اور انھیں سلام کیا اورکہا کہ ’’ آئیں، میں آپ کو دفتر چھوڑ دیتا ہوں‘‘ لیکن وہ شاید پیدل چلنا چاہتے تھے۔کہنے لگے ’’نہیں، تم بھی ساتھ چلو‘‘ خیر میں بھی ان کے ساتھ پیدل چلنا شروع ہوگیا۔ خیریت دریافت...
غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا آج پہلا روزہ ہے۔ اس سال یہ ماہ مقدس جنگ بندی کے دوران آیا ہے تاہم اب بھی کہیں کہیں اسرائیلی بمباری کی گھن گھرج سنائی دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بمباری جاری فلسطینیوں نے اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں اور بوسیدہ کیمپوں میں رمضان کی آمد پر چراغاں کیا اور سجاوٹ کی۔ غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا آج پہلا روزہ ہے۔ اس سال یہ ماہ مقدس جنگ بندی کے دوران آیا ہے تاہم اب بھی کہیں کہیں اسرائیلی بمباری کی گھن گھرج سنائی دیتی ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر غزہ کی تعمیر نو کے لیے پُر امید ہیں لیکن لیکن اقوام متحدہ کے ادارے اونرا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر...
زندگی ایک راز ہے، ایک معمہ، ایک مسافرت، جو ہمیں ایک منزل کی طرف لے جا رہی ہے۔ ہم آنکھ کھولتے ہیں،کچھ پل جیتے ہیں، خوشی اور غم کے تجربات سمیٹتے ہیں اور پھر ایک دن خاموشی سے نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں، لیکن دنیا میں آنے والا ہر انسان ایک سوالیہ نشان ہوتا ہے۔ ’’ میں کون ہوں؟ کہاں سے آیا؟ کیوں آیا؟ کہاں جانا ہے؟‘‘ کیا زندگی صرف کمانے، کھانے، بچے پیدا کرنے اور ایک خاص وقت کے بعد دنیا سے چلے جانے کا نام ہے، یا اس سے بھی آگے کچھ ہے؟ یہ سوالات ہمیں اپنی حقیقت کی طرف متوجہ کرتے ہیں اور یہ سوالات ہر باشعور انسان کے ذہن میں اٹھتے ہیں اور جب تک...
ہر بچے کی شخصیت سازی میں اُس کے اسکول کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ کا درجہ حاصل ہے لیکن جدید دور کے بچے عمومی طور پر ماں کی گود والی درسگاہ سے محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی بچہ بڑے ہو کرکیسا انسان بنے گا، اس بات کا تعین دراصل اُس کے تعلیمی ادارے کا معیارکرتا ہے۔ معاشرے کو مہذب بنانا اور وہاں بسنے والے افراد کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھنا ایک مکتب کا اولین فرض ہے لیکن پیسہ فرائض کو بھلانے کی طاقت باخوبی رکھتا ہے۔ تعلیم فراہم کرنا ایک مقدس فعل ہے مگر علم کی سودے بازی ہرگز قابلِ قبول عمل تصور نہیں کی جاسکتی ہے۔...
وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان جھڑپ نے یورپ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ اس لیے کہ یوکرین کے ایشو پر خود یوکرینی صدر کیخلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا جارحانہ رویہ کل یورپ کے لیے واضح پیغام ہے۔ وائٹ ہاؤس میں رونما ہونے والے واقع کے بعد لیتھوانیا کے سابق وزیر خارجہ گیبریل لینڈسبرگس نے خبردار کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات کے خاتمے کے بعد یورپ اب ایک ’جیو پولیٹیکل ہارر مووی‘ کا سامنا کرنے کے لیے ’تنہا‘ کھڑا ہے۔ گیبریل لینڈسبرگس نے یوکرینی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ اب ہم اس میں تنہا ہیں۔ پوٹن کے خلاف یورپ...
سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے ایک نیوز چینل پر اپنے حوالے سے ایک بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چولستان میں نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی۔ نوید قمر نے کہا، میں نے چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیوز چینل سے نشر ہونے والے بیان سے تاثربنا کہ میں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز ہونے کے بعد بھی صوبہ سندھ میں چولستان کے صحرائی علاقہ کے لئے ہیڈ سلیمانکی سے...
متحدہ عرب امارات میں ایک انعامی لاٹری کی قرعہ اندازی میں ایک پاکستانی کی بھی قسمت جاگ اُٹھی۔ عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی باشندے سمیت پرتگال کے ایک شہری نے بھی انعامی لاٹری جیت لی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل نے انعامی لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے ہیں جس پر وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔ ندیم افضل نے لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا لیکن انھیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکل آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
آئی بی کے سابق افسر نے کہا کہ مسلم تنظیموں اور متعلقہ اداروں کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیئے اور ان خاندانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیئے تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اس وقت مسلمان ہر سطح پر نشانے پر ہیں۔ ایک طرف ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کو گھر واپسی کے نام پر مرتد بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے، اس مقصد کے تحت پیسوں کی لالچ بھی کھلے عام دی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز لکھنؤ میں جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی کی موجودگی میں ایک پروگرام میں دو مسلم نوجوانوں کو باقاعدہ طور پر ہندو بنایا گیا۔ ہندو شدت پسندوں کے علاوہ عیسائی مشنریاں بھی معاشی طور پر کمزور...
بالی ووڈ کے دو مشہور اداکار، شاہ رخ خان اور سلمان خان، جنہیں کبھی بہترین دوست اور کبھی سخت حریف کے طور پر دیکھا گیا، نہ صرف ان کی فلمی کیمسٹری مشہور ہے بلکہ ان کے اصل نام بھی ایک جیسے ہیں۔ 1995 کی کامیاب فلم 'کرن ارجن' میں بھائیوں کے کردار نبھانے والے اس جوڑی نے کئی دیگر فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے۔ کبھی شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم میں مختصر کردار (کیمیو) کیا، تو کبھی سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم میں مختصر کردار ادا کیا۔ ان کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہے اور ان کے جھگڑے اور اختلافات بھی عوامی سطح پر سامنے آئے، تاہم ان کے بیچ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) صحافتی آزادی کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری افغان تنظیم 'افغان جرنلسٹس سینٹر‘ (اے ایف جے سی) کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ تقریباﹰ تین ماہ کی معطلی کے بعد کابل میں قائم نجی ٹی وی چینل 'آرزو ٹی وی‘ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق ایک اور میڈیا ایڈووکیسی گروپ کے سربراہ حجت اللہ مجددی نے بھی کی۔ اے ایف جے سی کے مطابق آرزو ٹی وی کی بحالی کی اجازت افغانستان میں حکمرانطالبان کی نیکی کے فروغ اور بدی کی روک تھام کی سرکردہ...
ویڈیو میں ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپکو بتادیں کہ اسٹاک مارکیٹ نے گراوٹ کے معاملے میں 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے لیکن نریندر مودی چپّی سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور نفٹی کے ساتھ ساتھ سنسیکس نے بھی اپنی تباہی کا ماتم منایا۔ آج شیئر مارکیٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کچھ پرانے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر میمس کے ذریعہ بھی مرکز کی مودی حکومت کو سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوبنے...
کینیڈا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی سیریز "دی اسٹیٹ آف اسپیریچوئلٹی ود لیزا لِنگ" میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ آخر اسلام کیوں قیدیوں میں اتنا مقبول ہو رہا ہے۔ سی بی سی نے "طیبا فاؤنڈیشن" کے بانی ڈائریکٹر رامی نسور سے بات کی۔ یہ تنظیم امریکی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فاصلاتی تعلیم کا پروگرام فراہم کرتی ہے۔ رامی نسور نے بتایا کہ "ہم نے تقریباً 15 سال پہلے اس تنظیم کا آغاز کیا تھا کیونکہ یہ وہ بنیادی ضرورت تھی جس کا قیدی بارہا مطالبہ کرتے رہے تھے۔ طیبا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ اسلام امریکا کی جیلوں میں سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے 13,000 سے زائد افراد کو تعلیمی اور تربیتی مواد فراہم کیا جن میں سے تقریباً 90 فیصد نے...
دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خارجی دہشت گردی ہلاک ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے بی ڈی یو نے بموں کو ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یقیناً! رمضان میں کھجور سے روزہ افطار کرنے کے فوائد بے شمار ہیں اور اس کی اہمیت صرف روحانی نہیں بلکہ جسمانی صحت کے لحاظ سے بھی بہت زیادہ ہے۔ کھجور میں موجود قدرتی شوگر جیسے کہ گلوکوز اور فروکٹوز روزے کے دوران توانائی کی کمی کو فوراً پورا کر دیتی ہے۔ اس سے خون میں شوگر کی سطح میں فوری توازن آتا ہے، جو کمزوری اور چکر آنے جیسے مسائل کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، کھجور میں وٹامن بی کمپلیکس اور دیگر ضروری معدنیات بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں اور رمضان کے دوران جسمانی تھکاوٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کھجور میں موجود فائبر ہاضمے...
روم(نیوز ڈیسک )سائنسدانوں کو سال 2020 میں انسانی کھوپڑی کے اندر ایک سیاہ شیشہ نما مادہ ملا تھا جو 79 صدی عیسوی میں اٹلی کے قریب واقع ماؤنٹ ویسوویئس میں ہولناک آتش فشانی عمل کا نتیجہ تھا۔ اس خطرناک آتش فشانی کے میں پومپیائی، ہرکولینیئم، اوپلونٹس اور اسٹیبییائی جیسے چار اہم شہر تباہ ہوگئے تھے اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب سائنس دانوں نے پتہ لگاتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں حرارت اتنی شدت کی تھی کہ اس سے انسانی دماغ شیشے میں بدل گئے جس کی تصدیق ایک لاش سے کی گئی ہے۔ آتش فشاں سے تباہ ہونے والے قصبے ہرکولینیم سے ایک نوجوان کی باقیات ملیں جو ایک بستر پر اوندھے منہ لیٹا تھا جو آتش...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس کے ساتھ ہی دوسرا پارلیمانی سال باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، تاکہ صدر اپنے خطاب میں حکومتی اقدامات اور کامیابیوں کے اہم نکات پر روشنی ڈال سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی تقریر میں معیشت کے اہم اقدامات اور ان کے نتائج پر بھی گفتگو متوقع ہے، جبکہ غریب طبقے کے لیے بعض اہم اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شیرف نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں قوم کو رمضان المبارک کے آغاز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رمضان المبارک پر اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں تقوی، صبر اور برداشت سکھاتا ہے، آئیں، رمضان میں صبر،...
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے موقع پر پیغام میں کہا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت کا مہینہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے امن، خوشحالی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش چیئرمین بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت...

اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک دیکھنے کی سعادت نصیب کی، وزیراعظم،قوم کو رمضان کی مبارکباد
اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک دیکھنے کی سعادت نصیب کی، وزیراعظم،قوم کو رمضان کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شیرف نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں قوم کو رمضان المبارک کے آغاز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالی ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رمضان المبارک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعے کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی گرما گرم بحث دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اس پر کئی لیڈران کا رد عمل سامنے آیا، جن میں سے یورپی رہنماؤں کی اکثریت نے زیلنسکی کی حمایت کی ہے۔ ’ہم بس دیرپا امن کے لیے کام کر رہے ہیں‘ دونوں صدور میں ہونے والی تکرار کے بعد زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی عوام اور صدر کا شکریہ کیا لیکن ساتھ ہی یوکرین میں دیرپا امن کی ضرورت پر زور بھی دیا۔ زیلنسکی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ''شکریہ امریکہ، شکریہ آپ کی حمایت...
بیجنگ : چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس جلد بیجنگ میں شروع ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈیانے بتا یا کہ متعدد ممالک کی اہم شخصیات چین کے دو اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہی ہیں۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ اور چین میں کویت کے سابق سفیر نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ انٹرویو میں یہ توقع ظاہر کی کہ چین عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع لائے گا۔مشرقی تیمور کے وزیر خارجہ بینڈیٹو نے کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار اچھی ہے، جو جدت طرازی، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں قدرے نمایاں ہے. ہم سمجھتے ہیں...

چین کے ساتھ تعاون سے اینٹیگوا اور باربوڈا اپنی سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل ہو گا، وزیراعظم اینٹیگوا اور باربوڈا
بیجنگ : اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹین براؤنی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ ہفتہ کے روز براؤنی نے کہا کہ تقریباً 30 سال قبل اینٹیگوا اور باربوڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے وہ چین کا دورہ کرنے والے چوتھے وزیراعظم ہیں ۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور مشترکہ ترقیاتی ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق لکسمبرگ کے اس سینیئر سیاستدان نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو اپنی مسلح افواج کو جدید تر اور موجودہ سے بہتر اہلیت کی حامل بنانے کے لیے جن بےتحاشا مالی وسائل کی ضرورت ہے، وہ یہ ریاستیں مشترکہ دفاعی بانڈز جاری کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔ دفاع کے لیے نئے ریاستی قرضوں سے بچاؤ کا راستہ جرمن نیوز پورٹل ٹی آن لائن پر ہفتے کی صبح شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یورپی کمیشن کے سابق صدر ینکر نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یونین کے سب سے زیادہ...

پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے کا فیصلہ،ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، وزیراعلی پنجاب
پنجاب حکومت کا مری کی خوبصورتی مزید بڑھانے کا فیصلہ،ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے مال روڈ مری کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ تیار کرلیا، والڈ سٹی اتھارٹی لاہورمنصوبے پر عمل درآمد کرائے گی۔ مریم نواز کا کہنا ہے ایک سال میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ پیش کر دیا، 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عمل درآمد کرانے گی، ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا۔ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ دیا جائے گا، بلڈر اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرے پاس ایگزیکٹو پاور نہیں ہے، صرف آواز اٹھا سکتا ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جا رہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا، ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں...
بعض صورتوں میں شہد کی مکھی کے ڈنک مہلک ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے راجستھان میں حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ ایک فیملی پر اچانک شہد کی مکھیوں کے غول نے حملہ کر دیا جس میں تین افراد شدید زخمی اور ایک معمر خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ زخمیوں کا اس وقت علاج جاری ہے اور یہ حملہ علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چتورگڑھ ضلع کے نمبہیرا علاقے میں پیش آیا۔ امری بائی جو کہ ایک 90 سالہ خاتون تھیں، دن کے وقت کھیتوں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور دیگر مزدور بھی وہاں موجود تھے جب شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے...
2024 میں جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد مسلسل نویں سال ریکارڈ سطح پر کم ہوگئی ہے۔ 2024 میں جاپان میں شرح پیدائش ریکارڈ کم ترین 720,988 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار ملک کی آبادی کے تیزی سے کم ہونے اور عمر بڑھنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پیدائش میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1.62 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یعنی ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقابلے میں دو سے زیادہ افراد کی موت ہورہی ہے۔ تاہم دوسری جانب جنوبی کوریا کی شرح پیدائش نو سالوں میں پہلی بار 2024 میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 )مجوزہ اسلام آباد بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان میں کاروباری ماحول کو بڑھانا ہے لیکن ماہرین اس کی کامیابی کو ریگولیٹری ڈیجیٹلائزیشن سے جوڑتے ہیں موثر ٹیکنالوجی کا انضمام عمل کو ہموار کرے گا، شفافیت، کارکردگی اور ملک میں زیادہ سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گا ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق مشیر ماجد شبیر نے کہا کہ آج کے تیز رفتار کاروباری ماحول میں، کاروباری افراد دستی عمل کی وجہ سے ہونے والی طویل تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے.(جاری ہے) انہوں نے دلیل دی کہ رجسٹریشن سے لے کر...
اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ تھانہ سنگ جانی گی حدود میں گرڈ سٹیشن پر کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ شہری کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیاگیا، مقتول طویل عرصہ سے روپوش تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی کے باپ اور بھائیوں نے قتل کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کی جارہی ہے۔
بنگلہ دیش میں نو تشکیل شدہ جاتیہ ناگورک پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کا ایک اہم مقصد بنگلہ دیش میں آئین ساز اسمبلی کے انتخابات کے ذریعے ’دوسری جمہوریہ‘ کا قیام ہے۔ ڈھاکہ میں پارٹی کے قیام کا اعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا رہنما ناہید اسلام نے آئینی آمریت کو روکنے کے لیے جمہوری آئین کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو حکمرانی میں اتحاد کو یقینی بناتے ہوئے تقسیم کی سیاست اور بیرونی اثرات سے آگے بڑھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ناہید اسلام ایڈوائزری کونسل سے مستعفی، نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کریں گے ناہید اسلام نے ایک ’آمرانہ...
پاکستان کی ایک خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو نہ صرف تین بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ طلاق یافتہ بھی ہیں۔ پاکستانی خاتون عظیمہ احسان نے طلاق، سماجی بدنامی، اور خوداعتمادی کے بارے میں ایک طاقتور پیغام کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کیا ہے۔ عظیمہ احسان، جو تین بچوں کی طلاق یافتہ ماں ہیں، کو ایک تقریب میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گانے ’مغروں لا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس، انہوں نے نہایت خوبصورتی سے ڈانس کیا جبکہ حاضرین نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں، عظیمہ نے طلاق کے بارے میں سماجی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک...
اداکارہ اور ماڈل درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت، خوداحتسابی اور پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے درفشاں سلیم نے کہا کہ کامیابی کا کوئی آسان راستہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں توقع سے کہیں زیادہ جلدی کامیابی ملی، لیکن وہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہیں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں تاہم ان...
اخبار کے مطابق یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کر سکتے ہیں، جو کیف کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ زلینسکی کی حکمت عملی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ یورپی ممالک کو یہ اشارہ دیں کہ امریکہ پر انحصار کیے بغیر انہیں خود ہی روس کے خلاف مضبوط ہونا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو ایک انتہائی سخت اور غیر معمولی بحث دیکھنے میں آئی، امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ کے مطابق اس طرح کی گرما گرمی عام طور پر عالمی رہنماؤں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے ہوتی رہی ہے، مگر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعے کے روز گرما گرم تکرار کے بعد ٹرمپ نے اس بات چیت کے سلسلے کی فوری بحالی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ دونوں صدور کے مابین یہ تکرار وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ان کی ایک ملاقات کے دوران ہوئی، جس کا ایک مقصد امریکہ کی یوکرین میں زمینی معدنیات تک رسائی کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کرنا بھی تھا۔ تاہم ٹرمپ اور زیلنسکی کی بحث کے باعث یہ معاہدہ طے نہ پا سکا اور یوکرینی صدر مقررہ وقت سے قبل ہی یہ ملاقات چھوڑ کر چلے گئے۔ بعد ازاں ٹرمپ...

نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی مہم کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء) وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔ نیسلے کیئر کے تحت یہ سرگرمی 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے کمپنی کی کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔(جاری ہے) ...
پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ چھٹا کیس ہے۔گزشتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 بلوچستان، 23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جبکہ ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا تھا۔نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے...
پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز بھارت میں مسلمان کے غیر محفوظ ہونے کا ایک اور تازہ واقعہ سامنے آیا جب ایک شخص نے پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے حق میں نعرہ بلند کیا تو ہندو انتہا پسندوں نے طیش میں آکر اس کا گھر ہی گرا دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلمان شہری کا گھر صرف اس وجہ سے تباہ کیا کیونکہ اس نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان شہری نے اپنے گھر میں ٹی وی...
امریکا کے معروف مالیاتی ادارے ”سٹی گروپ“ نے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 280 ڈالر کی جگہ 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیے، اس سنگین غلطی کو درست کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔ امریکی میگزین ”فنانشل ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سٹی گروپ کے آپریشنل مسائل کو اجاگر کرتا ہے، جنہیں بینک حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ غلطی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی، بینک کے ایک ملازم اور دوسرے چیکنگ افسر سے یہ بھاری رقم ٹرانزیکشن کے پراسیس ہونے سے پہلے نظر انداز ہوگئی۔ ایک تیسرے ملازم نے ڈیڑھ گھنٹے بعد غلطی پکڑ لی، اور کئی گھنٹوں بعد ٹرانزیکشن کو ریورس کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، کوئی رقم ”سٹی گروپ“ سے...
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ایک ایسے خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ وہ جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے ذریعے خلا میں سفر کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ کیٹی پیری نے اس موقع پر کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر نہ صرف ان کی بیٹی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔ بلیو اوریجن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کیٹی پیری کے علاوہ کئی دیگر معروف خواتین بھی شامل ہیں، جن میں جیف بیزوس کی منگیتر لارین سانچیز، ٹی وی میزبان گائل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف ان کی زندگی کا ایک مشکل ترین لمحہ تھا، بلکہ اس میں ایک پاکستانی شہری نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تناؤ تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم ’کانٹے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک معمولی سی غلط فہمی نے انہیں ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا، اور پھر ایک پاکستانی نژاد شخص نے انہیں اس مشکل سے نکالا تھا۔ سنیل نے...
پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے بی ڈی یو نے بموں کو ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خارجی دہشت گردی ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے ادھر کوہاٹ میں نصرت خیل کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس...
ویب ڈیسک — آئی وی ایف ایک ایسا میڈیکل پروسیجر ہے جو کسی بھی عورت کو اس وقت ایک ممکنہ حل فراہم کرتا ہے جب اسے حمل ٹھہرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہوا۔ امریکہ میں تو اس کے بہت سے کلینک ہیں لیکن اب یہ جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت پورے جنوبی ایشیا میں یہ علاج برسوں سے دستیاب ہے، جن میں سے ایک تؐصویر آپ اوپر دیکھ رہے ہیں۔ 2016 میں منجیت کور نے شمالی بھارت میں ایک IVF کلینک کی مدد سے 58 سال کی عمر میں اپنی بیٹی کو جنم دیا تھا۔لیکن دنیا کے ہر ملک میں یہ علاج مہنگا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب خبر آئی کہ دونوں 37 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کے درمیان، سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر گووندا کے ساتھ طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کی۔ گووندا کی اہلیہ شنیتا آہوجا کو حال ہی میں ممبئی کے ایک مندر میں دیکھا گیاتھا۔ اس دوران انہیں دیکھ کر پاپ خود کو نہ روک...
پاکستان یا اسلامی ممالک میں شراب کا نشہ کرنے والوں کو نہ صرف برا سمجھا جاتا ہے بلکہ شرابی سے میل، جول، تعلقات اور لین دین کو بھی حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ اور ایلیٹ کلاس شراب پینے والے کو پروگرسیو اور ترقی پسند ماڈرن سمجھتے ہیں پہلے یہ شغل سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا ہوتا تھا پھر اس میں اداکار، فن کار بھی شامل ہو گئے اب ہمارے میڈیا میں بھی شراب کلچر عام ہے اور جو لوگ شراب پیتے ہیں اور نہ پینے والے کو پسماندہ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف باتیں کرتے ہیں اسے محدود سوچ وفکر کا آدمی سمجھا جاتا ہے، قرآن مجید کی سورہ المائدہ...
جمعہ کے روز کو بھارتی ریاست اتھرکنڈ کے مانا گاؤں (Mana village) میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کے ایک کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے 25 کے قریب مزدور برف کے نیچے دب گئے جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں مدد کے لیے اتراکھنڈ کے چمولی ضلع بدری ناتھ پہنچی جہاں کاروائی جاری ہے۔ بھارتی فوج کے ایک بیان کے مطابق برفانی تودہ تبت کے قریب چمولی کے علاقے میں ایک ہائی وے کے قریب گرا، جو فوجی تعمیراتی کمپنی بارڈر روڈز آرگنائزیشن کا مقام تھا۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ کنٹینرز اور ایک شیڈ کے اندر 57 ورکرز موجود تھے، جو برف کے نیچے دب گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار کم از کم 32 کارکنوں...
مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسکائپ 5 مئی 2025 کو دستیاب نہیں ہوگا۔ اسکائپ کی جانب سے صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اسکائپ شٹ ڈاؤن سے پہلے اپنا ڈیٹا منتقل کردیں۔ ویڈیو کال کے بانی ’اسکائپ‘ ٹیکنالوجی کو ٹائٹن نے 2011 میں حاصل کیا تھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسکائپ چلانے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔ تاہم جیسے جیسے واٹس ایپ ویڈیو کال اور دیگر ایپلیکیشن متعارف کرائی گئیں اسکائپ کی مقبولیت اور استعمال میں کمی آتی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایکس پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا، صارفین...
گزشتہ چند ہفتوں میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کی ٹھان لی ہے۔ ان کا حالیہ دورۂ باکو، جہاں تجارت اور توانائی کے کئی سنگِ میل عبور کیے گئے، درحقیقت خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ ایک ایسی کروٹ جو پرانے رشتوں کو تازگی بخشنے اور اہم شراکت داروں کے ساتھ گہرے مراسم قائم کرنے کے لیے ناگزیر تھی۔ آذربائیجان میں ہونے والی گفت و شنید کے دوران، وزیرِاعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔ سب سے دلچسپ پیش رفت 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وہ معاہدہ ہے جو اپریل میں متوقع ہے، اور...
پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔ کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا،...
ڈھاکا: بنگلا دیش میں گزشتہ سال حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبہ نے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس جماعت میں اگست میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے طالبعلم رہنما شامل ہیں۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے سامنے اس نئی جماعت، "نیشنل سٹیزن پارٹی" یا "نئی جاتیہ شہری پارٹی" کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں افراد نے بنگلادیشی پرچم پر مشتمل سبز اور سرخ رنگ کے نشانات پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلا دیشی طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت لانچ کردی اس جماعت کی قیادت...
سابق جنوبی افریقی کرکٹر ڈیل اسٹین نے پیشگوئی کی ہے کہ افغانستان کی ٹیم اگلی دہائی میں اپنی غلطیوں سے سیکھ ایک بڑا آئی سی سی ایونٹ جیت کر دنیا کو حیران کرے گی۔ گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے مقابلے میں افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم پہلے کھیلتے ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں کینگروز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ بعدازاں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث آسٹریلیا نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی اور افغان ٹیم تقریباً ٹاپ فور کی فہرست سے باہر ہوگئی...
اسوا فاطمہ: پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ قراقرم ایکسپریس، جو کہ پہلے سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوتی تھی، اب شام 7 بجے روانہ ہوگی۔مزید برآں، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج قراقرم ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک ریلوے اسٹیشن پہنچ جائیں تاکہ ان کی سفر کی روانگی میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
صدرِ مملکت آصف زرداری—فائل فوٹو ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی۔ذرائع نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ایوانِ صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔صدر اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کریں گے، صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہو گا۔ جمہوریت ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے: صدرِ مملکت آصف علی زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ جمہوریت کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر اپنے خطاب میں کشمیر اور فلسطین سمیت اہم...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان...
ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی۔کوئی ترقیاتی منصوبہ منظوری کے بغیر پی ایس ڈی پی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سے متعلق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی ،آئندہ بجٹ میں بغیر منظوری والے منصوبے شامل نہیں ہونگے۔پاکستان کی یقین دہانی نئے منصوبوں کی پہلے سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنیک سے منظوری لی جائے گی، حکام نے وزارتوں کو اگلے مالی سال کیلئے کم سے کم ترقیاتی منصوبے تجویز کرنے کی ہدایت کر دی،اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی بجٹ کا سائز بھی کم کیا جائے گا۔پلاننگ کمیشن پلاننگ کمیشن نے دو ہفتے قبل ترقیاتی منصوبوں کا...
ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان جھڑپ وتلخ کلامی کی وجہ کیا بنی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرین کے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کی شام میڈیا اور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے سامنے ہونے والی عدیم المثال زبانی تکرار سے پہلے وائٹ ہاؤس کے دروازے پر ایک چھوٹے سے مذاق نے اس جھگڑے کی راہ ہموار کی۔جب ٹرمپ اپنے مہمان کا استقبال کر رہے تھے انہوں نے اسے لے جانے والی کار سے باہر نکلتے ہی ان کا استقبال کیا، تاہم اس موقع پر انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا: “اسے تمام خوبصورتی سے دیکھو ، اچھے لباس میں” وہ زیلنسکی کے غیر رسمی ملبوس کا...
آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔ چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔ مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان کا افغان بیٹر کیخلاف...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 450 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 251 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4 ہزار 32 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 889 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار 857 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 2.46 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 120 ارب روپے سے زائد رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 75 ارب روپے بڑھ کر 13 ہزار 980 ارب روپے...
چینی تجارتی وفد کا سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز ریاض (شِنہوا) چین کے ایک تجارتی وفد نے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل کرلیا ہے،اس میں انہوں نے سعودی نمائندوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تبادلے بڑھانے اور باہمی مفید اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران وفد نے سعودی عرب کے سیاسی اور کاروباری نمائندوں کو چین کے معاشی نکتہ نگاہ اور تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام چائنہ کونسل برائے بین الاقوامی تجارتی تشہیر (سی سی پی آئی ٹی) نے کیا تھا ۔ اجلاس میں چین اور سعودی عرب کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور صنعتی...
کراچی میں سڑکوں پر دندناتے ڈمپر نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس سے آج ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ حب ریور روڈ پر پیش آیا جہاں ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ کراچی: مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، 3 شہری جاں بحقکراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جان سے گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ میں یہ جادوئی صلاحیت ہے کہ آپ تمام معاملات کا بہت زیرکی سے مطالعہ کرسکتے ہیں۔ آپ جبکہ ان سب کاموں میں مصروف بھی ہیں اور مزید کھوج کررہے ہیں۔ اور یہ کائنات کے خزانوں کا آپ پر خاص انعام ہے۔ آج نوٹ کریں کہ جب آپ اس جگہ ہوتے ہیں جو آپ کو چیزوں کو ایک غیر جانبدارانہ نقطہ نظر سے دیکھنے دیتی ہے تو آپ کے پاس کیا خیالات آتے ہیں۔ اپنے مادی وسائل کی بھرپور حفاظت کرنے کے بجائے، اپنے آپ کو ان تمام چیزوں سے دور کرنے پر غور کریں جو محسوس کرتی ہیں کہ یہ آپ کا فائدہ اٹھانے کےلیے ہے۔ اور پھر اپنی زندگی کو تخلیق...
ابرار بگورو نے فیس بک پروفائل پر ایسا مواد شیئر کیا جو مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سمجھا جا رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کی پوسٹ کا مقصد "فوج اور ریاستی اداروں پر عوام کے اعتماد کو ختم کرنا اور گروہ بندی کے لیے اکسانا" قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت کے رہنما ابرار حسین بگورو کو فیس بک پوسٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابرار بگورو نے فیس بک پروفائل پر ایسا مواد شیئر کیا جو مبینہ طور پر پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سمجھا جا رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کی پوسٹ کا مقصد "فوج اور...
88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال میں ’تنفس کے الگ بحران’ کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں انہیں مکینیکل وینٹیلیشن فراہم کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی حالت قدرے مستحکم ہوئی ہے تاہم نمونیا میں مبتلا پوپ کی زندگی ابھی خطرے سے باہر نہیں۔ پوپ فرانسس ایک پیچیدہ سانس کے انفیکشن کے باعث روم کے گیمیلی اسپتال میں گزشتہ 2 ہفتوں سے زیر علاج ہیں، جہاں گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ایمرجنسی طبی امداد دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ویٹیکن کے مطابق تنفس کے بحران کی وجہ سے پوپ کو سانس لینے کے ساتھ قے اور سانس کی تصویر کے اچانک خراب ہونے کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا، جس کے بعد انہیں ضروری...
ویب ڈیسک — آئی وی ایف ایک ایسا میڈیکل پروسیجر ہے جو کسی بھی عورت کو اس وقت ایک ممکنہ حل فراہم کرتا ہے جب اسے حمل ٹھہرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہوا۔ امریکہ میں تو اس کے بہت سے کلینک ہیں لیکن اب یہ جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں میں مقبول ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد بانجھ پن کے علاج کے لئے ان وٹرو فرٹلائزیشن یا آئی وی ایف کا طریقہ استعمال کرنےوالے خاندانوں کے لئے علاج کے اخراجات کوکم کرنا ہے۔ آئی وی ایف ایک ایسا میڈیکل پروسیجر (طریقہ کار)ہے جس کی مدد سے بانجھ پن کا...
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ممبران کی جس تعداد کی آئین اور قانون اجازت دیتا ہے موجودہ تعداد اس سے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک وزارت جس کا اربوں میں بجٹ ہے، اگر اس میں ایک وزیر کی تنخوا سے فرق پڑسکتا ہے تو ہمیں نہیں کرنا چاہیے، لیکن اگر ایک وزارت موجود ہے تو کیا اس کی سیاسی نگرانی کی ضرورت نہیں ہے؟ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اس...
تصور کیجیے کہ آپ ایک سرنگ میں ہیں اور آپ کو وقفے وقفے سے آکسیجن مل رہی ہے۔ جس وقفے میں آکسیجن نہیں ملتی آپ کی طبعیت بگڑنے لگتی ہے۔ آکسیجن کی بحالی آپ کو پھر سے تازہ دم کرتی ہے۔ لیکن پھر آکسیجن نہ ملنے کا دورانیہ بڑھنے لگتا ہے، آپ کی سانس تنگ ہونے لگتی ہے، ذہن پر غنودگی چھانے لگتی ہے۔ آپ جلد از جلد سرنگ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں لیکن سرنگ کا راستہ کچھ ایسا پیچدار ہے کہ چاہنے کے باوجود فوراً نکلنا ممکن نہیں۔ آکسیجن کی سپلائی کم سے کم ہوتی جاتی ہے، دماغ کی غنودگی بڑھتی جاتی ہے لیکن کوئی سد باب نہیں کیا جاتا۔ آپ کو دور سے ایک آواز آتی ہے،...
لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں امیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم، ناجائز ٹیکسز ختم اور عوام کو بجلی بلوں میں حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ گورنر ہاؤسز، وزیر اعلی ہاؤسز کے گھیراؤ ہوں گے۔ سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے اور لانگ مارچ بھی نکالیں گے۔ وزیر اعظم بتائیں کہ آئی پی پیز مافیاز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے ایک ہزار ارب روپے کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچایا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔ افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان...
کراچی: بلدیہ حب ریور روڈ پر کوئٹہ مولانا ہوٹل کے قریب ڈمپر اور چھ سیٹر رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار رکشہ حب چوکی سے مشرف کالونی جا رہا تھا جس میں سات مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 45 سالہ شاہ محمد ولد بھور محمد جاں بحق ہوگئے جو اپنے بیٹے کے ہمراہ کوئٹہ پشین سے کراچی آئے تھے۔ ان کا کراچی آنے کا مقصد بیٹے کی شادی کی تیاری کے لیے خریداری کرنا تھا۔ ایدھی حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حادثے...
ریاض احمدچودھری مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے تحریک آزادی کو دبانے کے لیے جدیدکامیکازڈرونز ‘Kamikaze’ تعینات کردیے ہیں۔ یہ ڈرونزجو حال ہی میں علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں،خطرات کی درست نشاندہی کرنے، ان کا سراغ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔یہ خود کار فضائی آلات اب خاص طور پر کنٹرول لائن سے متصل علاقوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کامیکاز ڈرونز کی شمولیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب علاقے میں آزادی پسند سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔قابض حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز کسی بھی ہدف کے اوپر منڈلا سکتے ہیں، صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور درستگی کے ساتھ حملہ کر سکتے...
ب نقاب /ایم آر ملک کیا صحافت یہی ہے کہ سچ کی آنکھیں دولت کی چمک پر چندھیا جائیں ؟کیا ایسا نہیں کہ اب نابینے کے ہاتھ میں لالٹین ہے ؟ اِ س بار دھاندلی کے حکمت سازوں نے منشا ء کے مطابق نتائج حاصل کرنا بھی چاہے تو نہ کر پائے ،عمران کے ساتھ عوام ہی نہیں عوامی رد عمل بھی کھڑا تھااور یہ ردِ عمل بدستور عمران کے دفاع میں موجود ہے۔ یہ 1977نہیں کہ اخبارات کے ذریعے رائے عامہ ہموار کی جائے، اختیارات کا زعم اب آخری سانسیں لے رہا ہے ،شہرِ اقتدار میں اپوزیشن کے الائنس پر دھاوا شاید زوال کی سیڑھی پر پہلا قدم ہے ،یہ پھسلا تو کچھ باقی نہیں رہے گا ،لوگ لیڈر...
ہماری نئی پیڑھی کو کم و بیش یہی بتایا گیا کہ مسلح فلسطینی مزاحمت کی ابتدا انیس سو انسٹھ میں الفتح تنظیم کے سائے تلے پانچ نوجوانوں (یاسر عرفات، صالح خلف، خلیل الوزیر ، خالد یشروتی ، محمود عباس) سے ہوئی۔ پھر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ الفتح آگے چل کے دھڑے بندی کا شکار بھی ہوئی اور ان دھڑوں نے انیس سو سڑسٹھ کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او) نامی ایک متحدہ محاذ بھی تشکیل دیا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ فلسطینیوں کا پہلا انتفادہ (عوامی مزاحمت ) انیس سو ستاسی تا اکیانوے اور دوسرا انتفادہ سن دو ہزار تا دو ہزار پانچ جاری رہا۔مگر حقیقت قدرے مختلف ہے۔...