بیجنگ :پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو اختتام پذیر ہوئی۔اس چھ روزہ نمائش کا پیمانہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ پچھلے سیشنز کے مقابلے میں موجودہ ایکسپو کے بین الاقوامی اور پیشہ ورانہ معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ ایکسپو میں 71 ممالک اور خطوں سے کل 1,767 کمپنیوں اور 4،209 کنزیومر برانڈز نے شرکت کی جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔نمائش کے دوران ڈیمانڈ سپلائی کو مربوط کرنے کی سرگرمیوں میں مطلوبہ تعاون کی مالیت 92 بلین یوآن تک پہنچ گئی۔ اطلاع کے مطابق چھٹی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال سینکڑوں کمپنیوں نے چھٹی ایکسپو میں شرکت کے لیےاپنا اندراج کر دیا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوگا، ناصر حسین شاہ

ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے، کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔ فرنیچر ایکسپو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش میں 100 سے زائد کمپنیاں موجود ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے معدنیات کے بل کے حوالے سے کہا ہے کہ معدنیات کے نئے بل سے متعلق میرے پاس معلومات نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں پندرہویں بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز
  • وزیر تجارت سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان کا ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • پاکستان کی ایتھوپیا میں بڑی انٹری، بزنس فورم اور سنگل کنٹری نمائش کی تیاریاں عروج پر
  • انٹرنیشنل ہاکی پلیئر رابعہ قادر لیسکو کی پبلک ریلیشن آفیسر مقرر 
  • پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت، پری کوالیفکیشن معیارات کی منظوری دیدی گئی
  • اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوگا، ناصر حسین شاہ
  • امید ہے وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کر نے کا اعلان کریں گے: ناصر شاہ
  • اوساکا ایکسپو میں چینی پویلین: روایت اور مستقبل کی داستان
  • اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد