متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اماراتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔عبداللہ بن زاید کا دورہ پاکستان ایک روزہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار عبداللہ بن زاید وزیرخارجہ پاکستان یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار عبداللہ بن زاید وزیرخارجہ پاکستان یو اے ای
پڑھیں:
ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان متعدد ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔