2025-02-04@11:02:31 GMT
تلاش کی گنتی: 10046
«ہیں مدارس»:
(نئی خبر)
مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ، چوہدری سالک حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے وفاق المدارس کے امتحانی مرکز جامعہ محمدیہ کا دورہ کیا،وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مصطفیٰ ملک اور حکام بھی انکے ہمراہ تھے ۔جامعہ محمدیہ پہنچنے پر مولانا ظہور احمد علوی،مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا نذیر احمد فاروقی، مولانا عبدالغفار،مولانا مفتی اویس عزیز،مولانا مفتی عبدالسلام،،مولانا تنویر احمد علوی نے انکا استقبال کیا ۔وفاقی وزیر نے وفاق المدارس کے زیر انتظام امتحانات کا جائزہ لیا،چوہدری سالک حسین نے وفاق المدارس کے تحت قائم شدہ امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔ امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے وفد اسی ماہ بھیجیں گے۔ معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
آج بروزمنگل،4 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ اپنے بہترین رویے سے سب کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ تخلیقی کام میں رفتار برقرار رکھیں۔ آپ اپنے پیاروں سے ملیں گے اور بات چیت کریں گے۔ چاروں طرف سازگار حالات غالب رہیں گے۔ آپ کامیابی کے ساتھ سب کو متاثر کریں گے اور تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ راحت اور تندرستی میں اضافہ ہوگا۔ آپ ایک خوشگوار سرپرائز دے سکتے ہیں۔ منصوبہ بندی کے مطابق اپنے کاموں میں رفتار برقرار رکھیں۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خودمختار دولت فنڈ قائم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے اور امریکی محکمہ خزانہ کو فنڈ بنانے کا کہہ دیا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سےاچھی بات ہوئی، کینیڈا نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا، ہمیں کینیڈین زراعت، کاروں اور لکڑی کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ میکسیکو سے ٹیکس کے معاملات ابھی طے نہیں ہوئے، میکسیکو سے ابھی بڑی بات چیت ہونی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں بات چیت کی جاسکتی ہے، چین طویل عرصے تک پاناما کینال میں شریک نہیں رہ سکتا۔ پاناما کینال پر چین سے...
سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ جج کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں آئینی بینچ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس دوران سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ دلائل دے رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایف بی علی کیس میں 1962 کے آئین کے...
آرٹیفشل انٹیلی جنس(اے آئی) کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال کی جعلی اور عریاں تصاویر بنانے والوں کے خلاف برطانوی حکومت چند نہایت سخت قوانین متعارف کروا رہی ہے۔ برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہوگا جہا ں اس گھناؤنے مقاصد کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کے آلات اپنے پاس رکھنے، تصویریں بنانے یا تقسیم کرنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، اور اس کی سزا پانچ سال ہو گی۔ ایسے مینویل جو لوگو ں کو جنسی زیادتی کے لئے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہیں، اس کے مجرمان کو تین سال تک کی سزا دی جا سکے گی، نیز ایسی ویب سائٹس کو چلانا جہاں پیدو فائیلز بچوں کے ساتھ زیادتی کے مواد کو شیئر...
سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے: شبلی فراز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا اور پیچھے کی طرف جارہا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے، اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے ، ملک کو کوئی بھی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہ جائے، سیاسی کیسز کا مقصد...
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں قومی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما مشاہد حسین سید، سابق صدر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ و سابق وفاقی وزیر مشعال حسین ملک،...
لاہور : آج دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس بیماری کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ کینسر ایک پیچیدہ اور موذی مرض ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، جیسے تمباکو نوشی، شراب نوشی، موٹاپا اور فضائی آلودگی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا موذی مرض بن چکا ہے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر افراد بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر عام ہیں،...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کر رہا ہے ، سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل جاری ہیں۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں تنازع شدت اختیار گیا، بڑی گرفتاری سامنے آگئی دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایف بی علی کیس کا 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا اس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق ملنے تک پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، تحریک آزادی کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں، بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کریں گے، کشمیری عوام کو استصواب رائے کا بنیادی حق دیا جائے، یہ دن پاکستان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں،عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ دیا ہے جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا،انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی فکر ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے کیونکہ اس سب کا نزلہ...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا جبکہ چین سے بھی بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا پارڈو کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا امریکی صدر نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق میکسیکو نے امریکا میں منشیات کی روک تھام کی حامی بھری ہے، میکسیکو امریکا کے ساتھ سرحد پر 10 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکی انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،صدر کلاڈیا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام دیں گے۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ شہباز شریف میں قومی اسمبلی میں تقریر کی ہمت نہیں : عمر ایوبپاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے حکومتی موقف پر مہرثبت کردی، اس طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججزکی طرف سے یہ تبادلے رکوانے کے لیے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط پر چیف جسٹس کا موقف بھی واضح ہوگیا، یقیناً چیف جسٹس آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں کیونکہ آئین کے آرٹیکل 200 کے مطابق صدر مملکت ہائی کورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں کرسکتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو اس بات پر اعتراض ہے کہ دوسرے ہائیکورٹس سے جج لاکر ان میں سے کسی ایک کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات نہ کیا جائے کیونکہ یہ آئین کیساتھ فراڈ ہوگا سوال...
جاپان(نیوز ڈیسک)جاپانی سائنسدانوں نے پروسکائٹ دھاتوں سے بنے دیواروں اورگاڑیوں پر لگنے والے سستے سولر پینلز تیارکرلیے جودھوپ سے بجلی بنانے میں 40 فیصد ایفیشنسی رکھتے ہیں ۔ کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کی ایفیشنسی 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہوتی ہے، جاپانی سیکیسوئی کمپنی جلد تجارتی طور پر یہ پروسکائٹ سولر پینلزبنائے گی۔ یہ سولرپینلز سلیکون پینلوں کے مقابلے میں کم لاگت میں بنتے ہیں، یہ کم دھوپ کے علاوہ بارشی ماحول میں بھی زیادہ بجلی بناتے ہیں،لچک کے باعث انہیں دیوار،گاڑی کی چھت بلکہ کسی بھی جگہ لگانا ممکن ہے ۔ جاپانی حکومت اگلے پانچ برسوں میں یہ پینلز سرکاری عمارتوں کی دیواروں ، چھتوں ، میدانوں اور گاڑیوں کے اوپر لگا کر 20...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ایف بی علی خود بھی ایک سویلین ہی تھے،ان کا کورٹ مارشل کیسے ہوا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی ضروری ہے،عدالت نے قرار دیا تھا کہ ٹرائل میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس کا1962کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا،جسٹس جمال...
راولپنڈی تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش دفنانے کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے ایک مزید ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وجاہت نامی ملزم مزکورہ گھر جہاں لڑکی رہاہش پزیر تھی، وہاں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے آیا، جایا کرتا تھا، ملزم کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جایے گا۔ مقتولہ کا بہنوئی ،اسکی ماں اور ہمشیرہ سمیت پڑوسی پہلے ہی گرفتار اور چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہیں۔ گرفتار کیے گیے تیسرے مرد ملزم وجاہت کا ریمانڈ حاصل کرکے پولیس تینوں مرد ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی لے جائے گی، مقتولہ کے ڈی...
ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5 فروری (بروز بدھ) کو مکمل طور پر بند رہیں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہوگا۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، یہ پیچیدہ بیماری کئی عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ کینسر 36 اقسام پر مشتمل ایک موذی اور پیچیدہ مرض ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ تمباکو و شراب نوشی، موٹاپے اور فضائی آلودگی عام ہونے کو اس کا بنیادی سبب بتایا گیا ہے، پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آتے ہیں، ان میں سے 70...
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کی سمندری حدود میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلوں کی شدت 4.9 تک ریکارڈ کی گئی ہے جس کےبعد بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ادھریونان میں زلزلوں کے بعد جزیروں سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ جن...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے۔ مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید :
پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے خود کو منافق قرار دے دیا۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں طلحہ ریووز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شام ادریس کے ساتھ اپنے حالیہ تنازعے کے ساتھ ساتھ فیملی وی لاگنگ پر بھی بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کما رہے ہیں؟ ڈکی بھائی نے کہا کہ ’لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ پہلے میں شام ادریس کو ان کی فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے کٹہرے میں لاتا تھا اور اب میں یہی کر رہا ہوں۔ اس پر میں کوئی وضاحت نہیں دوں گا، لیکن ہاں، میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے۔ عام طور پر 2 افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ مزید پڑھیں: فلوریڈا: چاکلیٹ چور ریچھ نے کیسے ایک ویلنٹائن ڈے سرپرائز خراب کیا وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے، جبکہ...
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تناﺅ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے،وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں، عمر ایوب کی گیدڑ بھبکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا...
حیدر آباد: جماعت اسلامی کے منتخب یوسی 124 چیئر مین آفاق نصر و دیگر پریس کلب میں کانفرنس کر رہے ہیں حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹی 124ٹاﺅن لطیف آباد کے چیئرمین آفاق نصر نے وائس چیئرمین نوید مغل، کونسلرز احمد فاروق، راشداعوان، طلحہ علی خان اور سلمان خان کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹی ایم سی شاہ لطیف ٹاﺅن گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے من مانیاں کرتے آرہے ہیں اور ٹیکس کا پیسہ کہاں خرچ کررہے ،کسی کو کچھ نہیں معلوم، ٹاﺅن کو بغیر کمیٹیوں کے چلایا جارہا ہے، ٹاﺅن کی فنانس کمیٹی کی عدم موجودگی میں ٹاﺅن کے فنانس کے معاملات کیسے چل رہا ہے۔ ٹی...
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو بنی گالہ، نتھیا گلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی آفر ہوئی، تاہم عمران خان نے کہا کہ پہلے پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کس نوعیت کی بات چیت ہوئی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی، یہی بات ہوئی کہ سب نے مل کر ملک کی خاطر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ واحد ایجنڈا...
تاریخی اعتبارسے خطہ کشمیر کے عوام مشکلات ہی کاشکاررہے ہیں۔اس لیے کہ شاید یہ پہلاخطہ ہے جس کے عوام کوفروخت کیاگیا۔اس طرح خطہ فروخت کیاگیاجیسے یہ کسی کی خالصتاً ذاتی ملکیت ہو۔عوام کی رائے کااحترام کرنے کارواج ہی یہاںظاہرنہیں کیاگیا۔بھارتی افواج کے غاصبانہ قبضے سے پہلے بھی کشمیری عوام مشکلات کا شکار تھے۔ لیکن برصغیرمیں آزادی کے طلوع ہوتے سورج نے اہلِ کشمیرکوبھی یہ امید بندھائی تھی کہ اب انہیںبھی ان کاخالص حق ملے گا۔انہیں اپنے حقوق کی منزل نظریہ پاکستان ہی میں پنہاں نظرآئی مگر ایک مرتبہ پھر ان کی اْزادی کوطاقت کے ذریعے سلب کرنے کی کوشش کی گئی۔وادی کشمیر جنتِ نظیر معاہدہ امرتسرکے نتیجے میںلارڈلارنس نے گلاب سنگھ کو75لاکھ میںفروخت کی تھی۔یہ عجیب بات ہی توہے کہ...
اگلے روز ڈاکٹر جناب پروفیسر شہریار احمد شیخ جن کو میں دل کے ڈاکٹر کی بجائے ’’دل دا جانی‘‘ اس حوالے سے کہتا ہوں کہ دلوں کے مرض اور دل کے مریضوں کے لئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحبان آتے ہیں، زیادہ سے زیادہ کسی ڈاکٹر کا شہرہ دس سال رہتا ہے پھر نئے لوگ آ جاتے ہیں اور ان کے نام کا چرچا ہوتا ہے۔ میں نام نہیں لیتا لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ کون کون ڈاکٹر آئے اور دس پندرہ سال بعد ڈاکٹر تو رہے مگر نمبر ون پر قائم نہ رہ پائے۔ پروفیسر ڈاکٹر جناب شہریار احمد شیخ جنہوں نے میاں نوازشریف کے وزرات اعلیٰ کے دور میں پی آئی...
کچھ مناظر ہیں جو کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے بے پناہ اور غیر انسانی اختیارات پر طاقت ور لوگوں کی بے بسی پر چیختے ہیں۔ میں ان بے ترتیب مناظر میں سے چن چن کر چند مناظر آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ آپ بھی چشم تصور میں لفظوں سے نکل کر ذرا اس ہجوم کا حصہ بنیں جو کاغذ کی پرچیوں کے سامنے بے بس ہیں۔ ایک بڑی عدالت کے سامنے ابھی ابھی قتل ہوا ہے۔ مقتول کو پرانی رنجش پر اس کے خاندانی دشمن نے اپنی اپنی پیشیوں پر آئے ہوئے سیکڑوں سائلوں اور درجنوں وکلا کے سامنے گولی مار دی ہے۔ وکیلوں کے کئی منشی بھی یہ منظر دیکھ چکے ہیں اور پولیس افسران بھی اپنے اپنے...
پیکاایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ قانون کا حصہ بن گیا ہے۔ ایسے میں صحافیوں نے اس پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اس ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔ جہاں صحافی برادری اس ایکٹ کے خلاف آوازیں اٹھا رہی ہے وہیں چند عناصر گمراہ کن پراپیگنڈا پر اتر آئے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ اظہار رائے کی آزادی ہر فرد ، جماعت اور گروہ کا حق ہے۔ آئین پاکستان اس کی مکمل آزادی دیتا ہے مگر ریاست اور ریاست کے مفادات کا تحفظ سب سے بڑھ کررہا ہے بالخصوص بے لگام سوشل میڈیا کو صحافتی اصول سکھانا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ...
ویب ڈیسک — اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں فلسطینی عسکریت پسند تنطیم حماس کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی، غزہ سے یرغمالوں کی رہائی اور خطے میں مستقبل کے تعلقات متوقع طور پر اہم موضوعات ہوں گے۔ وائٹ ہاوس میں یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر ہورہی ہے جب اسرائیل اور حماس امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کرنے والے ہیں جن میں جنگ کا مکمل طور پر خاتمہ اور اسرائیل سے اکتوبر 2023 میں اغوا کیے گئے تمام یرغمالوں کی واپسی مرکزی نکات ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت سے قبل نیتن...
کمال مہارت سے کسی میکاویلین ذہن نے پاکستان میں چیئرمین تحریک انصاف کی رہنمائی کی ہے ۔ آج ہم سیاسی طور پر جس مقام پرکھڑے ہیں اس میں بلاشبہ ماننا پڑے گا کہ عمران نیازی نے تواتر اور تسلسل کے ساتھ ٗ یہ جانتے ہوئے کہ ڈرون اٹیک اورطالبان کے حوالے سے امریکی نفرت کے پی کے ٗ کے ہر گھر میں سرایت کر چکی ہے اُس نے ایک لمحے کیلئے بھی اِس موقف سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا ۔ حالانکہ یہ سوائے سیاسی سکورنگ کے کچھ بھی نہیں تھا ۔غرض مند دیوانہ ہوتا ہے اُسے اپنے بیانیے کے حمایتیوں کی ضرورت ہوتی ہے اُس وقت وہ یہ نہیں سوچتا یا دیکھتا کہ یہ حمایتی کب تک اُس کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ماردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق اورایک شہری زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقارعظیم نے بتایا کہ سولجر بازار اشو اپارٹمنٹ نزدیک جماعت خانہ کے قریب دو مسلح ملزمان دو شہریوں سے لوٹ مار کرریے تھے کہ شہریوں نے مزاحمت کردی اس دوران ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی. ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد...
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینی شہریوں کی نقل مکانی کی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حق خودارادیت کے حصول میں مدد کرنی چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو ایسے منصوبے تجویز نہیں کرنے چاہئیں جو فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی تجویز غزہ کی پٹی اور پورے فلسطین کو مٹانے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کوئی تیسرا فریق فلسطینی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ ہفتے کو مصر، اردن، سعودی عرب،...
رہنما تحریک انصاف جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں جزا و سزا کے تصور کو قائم کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دے اور اسے ٹکٹ مل جائے۔ اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاسی نوکر اور ورکر میں فرق ہوتا ہے، وہ ہمیشہ سے سیاسی ورکر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پارٹی میں لوگوں کو جلسوں میں شرکت کے حوالے سے ٹارگٹ دینے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟ ’میں نے ہر میٹنگ میں کہا ہے...
حیدر آباد: یونین آف جرنلسٹس ( ورکز) کی جانب سے پیکا ایکٹ کےخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے صحافی دشمن پیکا قانون 2025ءکے نفاذ کیخلاف حیدرآباد یونین آ ف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا،نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اس سیاہ قانون کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پیکا قانون کے نفاذ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) اور ایچ یو جے (ورکرز)کے عہدیداروں ناصر شیخ، آ فتاب رند، راناحنبل، امتیاز خاوراور عمران ملک سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا کالے قانون 2025ءکا نفاذ کرکے...
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔ کوئٹہ میں امن و امان کے حوالےسے خصوصی اجلاس میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار اساتذہ اور طبی عملے کی بھرتی میرٹ پر ہوئی، تاریخ میں پہلی بار ٹیچنگ کی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ تصویر شیئرکرتے ہوئے بیگم کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اہلیہ انشا کے ہمرا ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی خوبصورت پیغام لکھا۔ View this post on Instagram A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10) شاہین نے اہلیہ کے نام لکھا کہ 'یقین نہیں آتا کہ آپ کے ساتھ 2 سال مکمل ہو گئے،میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کسی سے اتنی گہری محبت اور ایسا خاص تعلق ممکن ہوگا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا'۔ شاہین نے انشا...
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوسری کوشش مکمل طور پر تیار ہے جس میں متعدد واپس آنے والے بولی دہندگان اور فریقین اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں بتایا گیا کہ پچھلے دور میں بولی دہندگان نے نئے طیاروں کی شمولیت اور بیڑے کی توسیع پر حکومت کی طرف سے عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی کو معاف کرنے کی سفارش کی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس ٹیکس کو ہٹانے سے نئے طیاروں کے حصول میں آسانی ہوگی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے واجبات 45 ارب روپے ہیں جن میں ایف بی...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کی آزاد حیثیت ختم کرکے اسے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے انٹرنیشل میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یو ایس ایڈ کے اخراجات میں کمی اور اس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اس کے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا سوچ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کے انضمام کی ذمہ داری امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور اپنے ساتھی ایلون مسک کو دی ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کو نئی ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شیئنسی (ڈی او جی...
واشنگٹن: امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ ادارہ دنیا بھر میں جنگ زدہ علاقوں اور غربت سے متاثرہ ممالک میں سالانہ اربوں ڈالر کی امداد فراہم کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا ٹاک میں سرکاری کارکردگی کے محکمے (ڈی او جی ای) پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں وفاقی اخراجات میں کٹوتی کرنے والے پینل کی سربراہی سونپی ہے۔ اس پینل کے تحت وہ یو ایس ایڈ جیسے اداروں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ مسک...
پاکستان، جنوبی افریقہ، اور نیوزی لینڈ پر مشتمل سہ ملکی سیریز 2025 کے ٹکٹ آج (4 فروری) شام 4:00 بجے سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ شائقین ٹکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں یا ملک بھر کے مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹرائی نیشن سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹکٹ کی قیمتوں کو معقول رکھنے کی ضمانت دی ہے، جو عام انکلوژرز کے لیے صرف 350 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی۔ سیریز کا انعقاد لاہور کے جدید ترین قذافی اسٹیڈیم (جی ایس ایل) اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم (این بی ایس) میں ہوگا۔ مزید...
گلوٹاتھائیون کا استعمال گورے پن کے حصول کے لیے بہت زیادہ بڑھ چکا ہے لیکن خواہ اس کو ٹیبلٹ کی شکل میں لیا جائے یا پھر ڈرپس اور انجیکشن کی صورت میں یہ تینوں طرح سے ہی غیر محفوظ ہے۔ وائٹننگ ٹریٹمنٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جمالیاتی معالج ڈاکٹر ندا حسن کا کہنا تھا کہ یہ بیحد نقصان دہ ہے کیوں کہ اس کا طویل عرصے تک استعمال جگر، گردوں اور دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے حتیٰ کہ کینسر کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز کے مضر اثرات، کیا ان پر پابندی عائد کی جا رہی ہے؟ ڈاکٹر ندا حسن نے کہا کہ اس عمل کے منفی اثرات ہیں...
بدین (نمائندہ جسارت )آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی پاس امیدواروں نے آفر آرڈرز نہ ملنے کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امیدواران مسعود پنہورو دیگر نے کہا کہ انہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ویٹنگ میں رکھا ہے۔ محکمے میں ایسے امیدوار ہیں جو کافی عرصے سے آفر آرڈرز کے منتظر ہیں، جس کی وجہ سے وہ آفر آرڈرز جاری نہ ہونے کی وجہ کافی پریشان ہیں۔ اور تین دن بعد محکمہ تعلیم بدین کے دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری رکھا جائے گا جب تک آفر آرڈرز جاری نہیں کیے جاتے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتال کی جائیگی۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ ڈیولپمنٹ لگ رہی ہے، حکومتی حلقے کسی حد تک پریشان بھی ہیں، اگر اس کو فیک نیوز نہ قرار دیا جائے، پیکا قانون مجھ پہ نہ لگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں سمپل ہے کہ...
کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو 46 محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر سندھ حکومت کے خلاف کھپرو شہید چوک پر احتجاج کیا ہمارا حق واپس دو کے نعرے ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو 46 محکموں کی ریٹائرڈ ملازمین نے بنیول فنڈ گروپ انشورنس کے پیسے نہ ملنے پر کھپرو شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت استاد مرتضیٰ مری ،استاد جمالی، استاد مجید مری،آرگنائزر استاد خیر محمد مری اور جنرل سیکرٹری میمن شاہ نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا بڑی بڑی گاڑیوں کے خریدنے کے پیسے موجود ہیں سندھ حکومت کے خزانے میں مگر ہمارے گروپ انشورنس بنیول فنڈ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، بینول فنڈ ہمیں دیا جائے...
خیرپور (جسارت نیوز ) وفاقی حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے پیکا ایکٹ ترمیم بل کے ذریعے صحافیوں پر وفاقی حکومت الٹے سیدھے بل تھوپ رہی ہے ہم اس بل کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار یونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر سید عبید شاہ جیلانی نے دیھ سوہو میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں حالیہ جاری کاروائی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں کسٹم آفس حیدرآباد کی بجلی 5 کروڑ کے واجبات کی بنا پر منقطع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ایم ایم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی...
سابق وزیر نے کشمیر کے مسئلے پر صرف سیاسی مذمت تک محدود رہنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام 77 سال سے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں اور نہ انہیں معاشرتی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی مذہبی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں، انہیں چوٹ پہنچتی ہے تو ہمیں بھی درد ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ یہ ہمارے حکمرانوں اور پوری دنیا کے لیے شرم کا مقام...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)وزیراعظم پاکستان ،وفاقی وزیر اور سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر وزارت توانائی کی جانب سے حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی ڈی ایس یو یونٹ کی ٹیموں نے رینجرز اور پولیس کی مدد سے میرواہ گورچانی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ایس ڈی او حیسکو سب ڈویژن میرواہ گورچانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ رینجرز اور پولیس کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کنکشن منقطع کر دیے اور لاکھوں روپے کی ریکوری کی۔ایس ڈی او نعیم الدین کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن صارفین کے بلوں میں ناجائز ڈیڈکشن لگے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں صوبے کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے درمیان پاکستان کو رابطے کا اہم ذریعہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال،...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے۔ سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئند اور مثبت سیاسی روایت ہے۔ سستی اور وافر کھاد کی دستیابی پر...
دادو (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی کمشنر دادو مختار علی ابڑو نے ایس ایس پی دادو کیپٹن (ر)امیر سعود مگسی کے ساتھ شہر کے ایریگیشن محلہ، مورو روڈ سمیت شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کرکے جاری انسداد پولیو مہم کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر دادونے انکاری والدین سے ملاقات کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا۔ ڈی سی دادو اور ایس ایس پی دادو نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پولیو ٹیمز اور سپورٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا، فیلڈ ٹیموں اور فیلڈ افسران کو ہر بچے تک پہنچنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈی سی دادو نے کہاکہ پولیو مہم میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی والدین...
لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے نظریے اور بیا نیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کے اند رفارم47کی حکومت قائم ہے جو کہ عوامی میندیٹ کی توہین ہے۔ ہم عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھا رہے ہیں۔آج بھی غریب کے حقوق کی خاطر سٹرکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ملک میں اصل اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے۔ ہم نوجوانوں کے لئے ہر شہر میں بنو قابل پروگرام شروع کر رہے ہیں جن سے انہیں اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ خود کفیل ہو جائیں گئے اور دنیا میں فری لانسنگ کر سکیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف عوامی وفود اور...
نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی لنڈ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
شہدادپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دکاندار منشیات کے ڈیلر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
دادو ،ڈی سی مختار علی ابڑو پولیو مہم کے دوران بچوں کو ویکسین پلارہے ہیں
گولارچی،مسلم اسٹوڈنٹس کے طلبہ یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہیں
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حکمرانوں نے سندھ کے وسائل کو مالِ غنیمت سمجھ کر لوٹا ہے۔ ایک طرف بحریہ ٹاؤن کو رشوت کے عوض ہزاروں ایکڑ زمین دی گئی، تو دوسری طرف کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھ کی 13 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مختلف کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے لیے دریائے سندھ سے 6 نئے کینال نکال کر سندھ کا پانی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی سازش کی گئی ہے، تاکہ سندھ کے عوام سے ان کی زمین اور پانی چھینا جا سکے۔ حکمرانوں کا یہ عمل ملک کی سالمیت اور عوامی مفادات کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے مطالبات منوانے کیلئے اور ملازمین کے بنیادی مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے رشید کمبرانی، رافعہ سلطانہ، منیر احمد ،غلام نبی بھلائی، جمال خان لغاری اور شبیر احمد خاصخیلی سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری و نجی ملازمین حکومت کے دہرے عذاب کا شکار ہیں، نجی کارخانوں میں مزدوروں کو میڈیکل سمیت دیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں اور ملازمین کو ان سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی اولاد کیلئے روزگار کے دروازے بند کر کے سن کوٹہ اور فوتی کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی چیئرمین زبیر قریشی اور وائس چیئرمین حیدرآباد فہیم بندھانی نے پاک افواج کی جانب سے قلات میں ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران 18 فوجی جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی ملک دشمن قوتوں کے خلاف بروقت آپریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں 18 فوجی جوانوں کی شہادت پر ہمارے دل دکھی ہیں لیکن شہدا نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی آج پاکستان کو چہار اطراف سے بیرونی حملہ آوروں اور ملک دشمن طاقتوں نے...
حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد کے شہری مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
حیدرآباد ،قاسم آباد کے رہائشی پولیس گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے انخلا کے انداز پر سخت تنقید کرتے آرہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا افغانستان سے انخلا کا منصوبہ مختلف اور باعزت تھا، بگرام ایئر بیس پر امریکا کو اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے افغانستان سمیت دیگر ملکوں کو دی جانے والی امداد معطل کردی ہے۔ یہ معطلی تین ماہ کے لیے کی گئی، اس دوران ریویو کیا جائےگا۔ نظرثانی کے بعد امداد بحالی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ امداد بحال بھی کی جا سکتی ہے۔ امریکی امداد کی بندش سے افغان کرنسی کی قیمت گری ہے۔ 28 افغان صوبوں میں 50 انٹرنیشنل این...
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تو وکلا کی اکثریت متحد نظر آتی ہے جس کا اظہار سپریم کورٹ میں کم و بیش تمام بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے دائر درخواستوں سے کیا جا سکتا ہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی پر یہ رائے منقسم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی اس اقدام کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور پیر کے روز تو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی اسے درست اقدام قرار دے دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک کنونشن کا انعقاد کیا جس میں ایک قرارداد...
آج (4 فروری) عالمی یومِ سرطان ہے۔ 150 سے زائد ممالک میں سینکڑوں چھوٹی بڑی تقاریب، کتابچوں کی تقسیم اور کینسر مریضوں سے یکجہتی کے لیے واکس ہو رہی ہیں۔ جاننے کی بات یہ ہے کہ کینسر بذاتِ خود بیماری نہیں بلکہ انسانی جسم کے اندر خلیوں کی بغاوت اور گروہ بندی کے عمل کو کینسر کہتے ہیں۔ جسم میں کسی ایک حصے کے خلیے کسی بھی دن کسی بھی وجہ سے پگلا کے تیزی سے اپنی تعداد ازخود بڑھانا شروع کر دیتے ہیں اور ٹیومر نامی گروہی شکل میں آس پاس کی حساس جسمانی تنصیبات میں توڑ پھوڑ شروع کر دیتے ہیں اور اگر صحت مند خلیے مزاحمت نہ کریں تو دہشتگرد سرطانی خلیے مقبوضہ علاقہ بڑھاتے ہی چلے...
کینیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈینیئل نگانڈا کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بدترین مندی رہی۔ منافع کی خاطر فروخت کے دباو اور سیاسی افرا تفری کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پرکشش نہ رہی اور انڈیکس 1500پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1 لاکھ 14 یزار اور 1لاکھ13ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد سے نیچے گرگیا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 120ارب روپے سیز اید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14053ارب روپے سے کم ہو کر 13933 ارب روپے رہ گیا جبکہ 58.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں پیر کو کیمیکل،کمرشل بینکوں ،فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں ،او ایم سیز ،پاور جنریسن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں فروخت...
کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 38.667 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 38،867 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 17.936 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.871 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.845 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.544 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آی? خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.253 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.347 بلین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 548.819 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 370.620 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 293.123 ملین روپے، ڈی جے...
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروبار کے سیٹ اپ سے زیادہ فائدہ مند ہیں ،عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار ملک کے فری لانسرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے حامل ہیں اور تقریبا 30 لاکھ آئی ٹی فری لانسر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں ہر سال 100 فیصد کا بتدریج اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ...
کراچی (کامرس رپورٹر)ناصر محمود سینئر ایڈوئزر میری ٹائم افیئرسب کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نامزد ہوگئے،صدر کے سی سی آ ئی جاوید بلوانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹیکسوں میں نرمی کرے ‘اس وقت بڑا ایشو مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار ہے، تاجر پریشانی سے دوچار ہیں۔ناصر محمود کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور بزنس مین گروپ کے رہنما ہیں، کراچی چیمبر میں کسی ایونٹ کے حوالے سے بات کریں یا بزنس مین گروپ کی سرگرمیاں ہوں وہ ہر جگہ بی ایم جی کے اہم رہنما کے طور پر نظر آتے ہیں، ناصر محمود امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، شپنگ اور میری...
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو پاناما کی بندرگاہ کا دورہ کررہے ہیں پاناما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) پاناما کے صدر ہوزے راؤل ملینو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا کے اعلیٰ سفارت کار کو بتادیا ہے کہ نہر پاناما کا انتظام پاناما کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام پر چین کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ملینو نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک یہ نہر چلاتا ہے اور ایسا ہی ہوتا رہے گا۔نہر کے انتظام میں چین کے اثر و رسوخ پر امریکی خدشات پر غور کررہے ہیں،تاہم انتظامی خودمختاری پر کوئی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے وضاحت کی...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے اس موقع پر کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وفاع پاکستان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں پاکستان سے عہدِ وفا کی تجدید کے لیے کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان، ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، کے نعرے لگائے۔کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کی قیادت، مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا۔ کشمیر مارچ میں خواتین اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی بڑی...
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بد ترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کئی علاقوں میں ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں زلزلے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پیر کے روز اسکول بند رکھے گئے ۔ سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس نے ہنگامی اقدام کا حکم دیا۔چند روز کے دوران جزیرے پر ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے مطابق زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آرہے ہیں۔
٭دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو اب توکافی دوریاں پیداہو رہی ہیں ، ان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں،بانی پی ٹی آئی ٭خط میں پالیسی میں ردوبدل کی درخواست ، ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن ،26ویں ترامیم ،پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی جبر، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری اور معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ،وکیل پی ٹی آئی (جرأت نیوز)وکیل پی ٹی آئی فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر...
٭آئی ایم ایف کو کیا پتہ سندھ میں ہاری کیا ہے اور زمیندار کیا، غلط راستہ دکھایا ٭کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کثرت رائے سے منظور (جرأت نیوز) صوبائی کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی نے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا زرعی ٹیکس پہلے بھی عائد تھا اور لوگ یہ ٹیکس دے رہے ہیں، سندھ ریونیو بورڈ نے ہر سال اپنے اہداف پورے کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے بات کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ، آئی ایم ایف سے بات کرنے میں صوبوں کو شامل نہ کرنا غلط ہے...
٭کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی سرپرستی میںبیٹر مافیا سرگرم ٭عزیز آباد بلاک 2کے پلاٹ 1018,1391,1822اور1826پر ناجائز تعمیرات (جرأت نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بلڈنگ افسران ذاتی مفادات کی خاطر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ شہر بھر میں دھڑلے سے ناجائز تعمیرات جاری ہیں۔ کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان نے وسطی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ عمارتوں کے خلاف نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں خطیر رقوم کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ موصوف نے وسطی میں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بیٹر مافیا کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس وقت بھی عزیز آباد کے بلاک 2 پلاٹ نمبر1018,1391۔ 1822۔ اور1826 پر خلاف...
٭سویلنز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو 21ویں ترمیم میںنہ کرنا پڑتی، جسٹس حسن اظہر ٭سویلنز کا کورٹ مارشل کسی صورت نہیں ہو سکتا،یہ شفاف ٹرائل کے خلاف ہے ،وکیل (جرأت نیوز )سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ کیا دھماکا کرنے والے ، ملک دشمن جاسوس کیساتھ ساز باز کرنے والے اور عام سویلنز میں کوئی فرق نہیں؟ آپ کو اپنے دلائل میں تفریق کرنی چاہیے ۔سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد...
یہ دنیا جب سے بنی ہے سچ اور جھوٹ کی لڑائی ہے، اور یہ بھی سب جانتے ہیں کہ جھوٹ سچ بن کر سامنے آتا ہے اور سچ کو جھوٹا بناتا ہے۔ گزشتہ دنوں اچانک شور اٹھا کہ پارلیمنٹ پیکا ایکٹ کی منظوری دینے جارہی ہے، لیکن یہ اچانک تو نہیں ہے، تھوڑا سا ذہن پر زور ڈالیں تو یاد آجائے گا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تقریروں کے بارے میں بھی پریس ایڈوائس دی گئی تھی، اس وقت کا پیکا ایکٹ یہ پریس ایڈوانس تھی، آگے بڑھیں تو زیادہ دن نہیں گزرے، 1958 آگیا، پھر جس نے سچ لکھا وہ پکڑا گیا جیل گیا، جھوٹا قرار دیا گیا، ملک دشمن قرار دیا گیا۔ ہر ایک...
نظام انصاف کے بغیر انسانی معاشرے کی زندگی کا تصور محال ہے۔ دنیا میں جیسے جیسے انسانوں کی تعداد بڑھی اور معاشرت قائم ہوئی عدل و انصاف کی صدا انسان کے اندر سے آنی شروع ہوئی عدل و انصاف انسان کی معاشرتی زندگی کا ایک لازمی تقاضا بن گیا جس جس معاشرے میں رہنے والوں نے اس کو جتنا مضبوطی سے قائم کیا وہ اتنے ہی مضبوط اور پر امن معاشرے بنے اور جس جس معاشرے نے اس تقاضے کو دبایا اور اپنے درمیان عدل و انصاف کو قائم نہ ہونے دیا یا اس میں ڈنڈی ماری وہ معاشرہ اتنا ہی بدامنی اور انتشار پر مبنی معاشرہ بن گیا۔ خوراک انسان کی زندگی کے لیے لازمی ہے اس کے بغیر...
صدر ٹرمپ کی آتے ہی حرمزدگی دیکھیں، 26 جنوری 2025 الجزیرہ نے خبر شائع کی کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کے بعد وہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک پر نقل مکانی کرنے والے مزید15 لاکھ فلسطینیوں کو پناہ دینے کے لیے دبائو ڈالیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ تجویز وقتی ہے یا طویل مدتی تو ٹرمپ نے کہا کہ ’’یہ بھی ممکن ہے اور وہ بھی‘‘ تجویز وقتی ہو یا طویل مدتی صدر ٹرمپ کی اس خواہش کی آئینہ دار ہے جس میں وہ غزہ کو اہل غزہ سے خالی کروانا چاہتے ہیں۔ امریکی صدور کے نزدیک دنیا جب ہی رہنے کی...
یہ کم و بیش تیس پینتیس سال پرانی کہانی ہے‘ ملک میں پہلی بار ڈائون سائزنگ کا لفظ سنا گیا۔ مطلب یہ تھا کہ سرکاری اداروں میں ملازمین کی تعداد کم جائے، تب پنجاب کی حد تک پہلی ضرب جی ٹی ایس پر لگی، ملازمین کی تعداد کیا کم کی پورا محکمہ ہی ختم کردیا گیا۔ ڈاکٹر افضل اعزاز بھی پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ رہے ہیں ان دنوں بلال اکبر خان ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کام کیا ہے؟ کیا ان کی ذمے داری ہے؟ ماضی کو چھوڑ دیتے ہیں آج کی بات کرلیتے ہیں، اٹک سے لے کر رحیم یار خان تک پورا پنجاب سڑکوں پر دھواں چھوڑتی ہوئی ٹرانسپورٹ کے باعث پچاس فی صد اسموگ کا شکار ہے اور...
اے نبیؐ، اپنی بیویوں سے کہو، اگر تم دنیا اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ دے دلا کر بھلے طریقے سے رخصت کر دوں۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسولؐ اور دار آخرت کی طالب ہو تو جان لو کہ تم میں سے جو نیکو کار ہیں اللہ نے ان کے لیے بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے۔ نبیؐ کی بیویو، تم میں سے جو کسی صریح فحش حرکت کا ارتکاب کرے گی اسے دوہرا عذاب دیا جائے گا، اللہ کے لیے یہ بہت آسان کام ہے۔(سورۃ الاحزاب:28تا30) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص سے کوئی گناہ سرزد ہو جائے پھر وہ اچھی طرح وضو کرے اورکھڑے ہو...
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کلک کے زیر اہتمام جائیداد سروے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کلک کے زیر اہتمام جائیداد سروے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
کلک کے آغا مرتضیٰ علی ، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین نعمان صدیقی کو تحائف دے رہے ہیں
کلک کے آغا مرتضیٰ علی ، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، وائس چیئرمین نعمان صدیقی کو تحائف دے رہے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لائنز ایریا جناح ٹاؤن یونین کونسل نمبر 9 تقریباً 2 سال سے سیوریج کے مسائل کا شکار، پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر عابد علی ویگر کی جانب سے متعدد بار ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان کے دفتر کے چکر لگانے اور سیکڑوں درخواستیں جمع کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیںکی جارہی جس پر کونسلر یوسی 9 عابد علی، کونسلر وارڈ 4 آصف، لیبر کونسلر آصف گجر، کونسلر وارڈ 2 نعیم اور علاقے کے عوام نے پیر کے روز بھی ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر کونسلر عابد علی کا نمائندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے میں سیوریج کا...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گیا ہے انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں کر سکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔دکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا، کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔کریم آباد مارکیٹ کے دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دکان میں 6...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا جہیز کا کچھ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود نمبر 4 سے خفیہ اطلاع پر رکشہ ڈرائیور وقاص ولد علاالدین کے بھائی ملزم شہزاد جوکہ عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے کو گرفتار کرلیا جبکہ رکشہ ڈرائیور ملزم وقاص فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل شفیق صدیقی نے بتایا کہ رکشہ چلانے والا فرار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ۔ ملزم رکشہ میں سواریوں کو بٹھا کر پہلے بھی لوٹ مار کر چکا ہے جبکہ ملزم وقاص اس سے قبل گرفتار...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنو قابل کورنگی کراچی میں ہونے والے پروگرامات میں سب سے بڑا پروگرام تھا، بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت کامیابی کی دلیل ہے یہ۔ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بنو قابل پروگرام کے شاندار انعقاد پر ضلعی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی میں اہلیت ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ شریک ہوئے، انتظامات ناکافی تھے لیکن کارکنان نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شرکت کو ممکن بنایا جس کیلیے ستائش کے مستحق ہیں اسی سلسلے میں یہ تقریب منعقد کی گی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے دائرہ کار کو مزید مستحکم کریں۔ امیر جماعت اسلامی کورنگی مرزا فرحان بیگ نے...