آئی پی ایل میں 4.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدے گئے پنجاب کنگز فرینچائز کے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کی اس سیزن میں اب تک کی پرفارمنس انتہائی ناقص رہی ہے۔ 6 میچز میں صرف 41 رنز اسکور کرنے والے آل راؤنڈر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سابق بھارتی بلے باز چتیشور پجارا کا کھلاڑی پر تنقید کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ گلین میکسویل کی بیٹنگ کا طریقہ بدلا نہیں ہے۔ جس طرح وہ آئی پی ایل میں آئے انہوں نے وہ طریقہ نہیں بدلا۔ بعض اوقات وہ تھوڑے معمولی ہوجاتے ہیں۔ وہ ویسے ہی ہیں جیسے وہ آٹھ دس برس پہلے تھے۔ بعض اوقات آپ کو بطور کھلاڑی جاگنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آئی پی ایل میں گلین میکسویل کی فارم میں تسلسل نہیں رہا ہے۔ اگرچہ انہوں نے پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بینگالورو کی جانب سے کچھ زبردست اننگز کھیلی ہیں لیکن کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ماہرین اور مداح ان پر تنقید کر رہے ہیں۔

چتیشور پجارا کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ احساس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کو ایک فرینچائز کا حصہ بننے اور کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جہاں چیزیں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ اور بعض اوقات کھلاڑی معمولی برتاؤ نہیں رکھ سکتے۔ انہیں فکر نہیں ہوتی کہ کیا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پرفارم کرنا چاہتے ہوں گے لیکن جب آپ سے پرفارم نہیں ہو رہا ہوتا تو آپ چیزوں کو ایسے ہی نہیں چھوڑ دیتے بلکہ کوشش کرتے ہیں۔ انہیں یہ توازن ڈھونڈنا ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل میں

پڑھیں:

کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی گالف کھیلنے گالف کلب پہنچ گئے

کراچی کنگز کے غیرملکی  کھلاڑی لاہور قلندرز کے خلاف شکست کو بھلانے کے لیے شدید گرم موسم میں گالف کھیلنے پہنچ گئے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم  سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔

تاہم، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور افغانستان کے آل راونڈر محمد نبی نے گالف کھیلنے کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ
  • طالبان اب روس کے لیے دہشت گرد کیوں نہیں رہے؟
  • وزیراعظم شہباز شریف پٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں کر رہے؟
  • وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ایم ایس میؤ اسپتال کو برطرف کرنے کی وجہ بتا دی
  • گوگو کی الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد کمی، مگر کیوں؟
  • جدید عہد میں میرا انتخاب فقہِ جعفری ہی کیوں؟
  • کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی گالف کھیلنے گالف کلب پہنچ گئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیوں نہیں کی گئیں؟
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز میچ میں ٹاس کیوں نہیں ہو سکا؟