2025-04-13@11:56:47 GMT
تلاش کی گنتی: 543

«گورنر پنجاب نے کہا»:

(نئی خبر)
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری خداداد کالونی، شاہراہ قائدین پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا فقیدل مثال استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا، گورنر سندھ علاقہ مکینوں میں گھل مل گئے ، لوگوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں ، گورنرسندھ نے لائنز ایریا کے مکینوں کے ہمراہ 20ویں سحری بھی کی ۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن کے مہمان بنتے ہیں، اور آج لائنز ایریا کے مکینوں نے مجھ پر اپنے دل نچھا ور کردئے ، لوگوں کی محبت مجھے ان کے قریب رہنے پر مجبور کرتی ہے ۔...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشتگردی افغانستان سے ہوئی۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹدیزمیں  علاقائی و صوبائی سیکورٹی چیلنجز میں توازن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سیکورٹی خطرات کے خلاف فرنٹ لائن ہے۔ افغانستان میں عدم استحکام ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔ خیبرپختونخوا نے امن کے لے اہم پیشرفت کی لیکن کئی چیلنجز باقی ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ  انتہاپسندی سے نمٹنے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ہم ایک طویل عرصے سے دہشتگردی کے خلاف میدان جنگ بنے ہوئے ہیں۔ جب بھی کوئی سپر پاور یہاں سے...
    فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایک جماعت جو بڑے دعوے کرتی تھی، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے سانحے پر تعزیت نہیں کی، جو کہ افسوسناک ہے، یہ جماعت پیسے کے بدلے سودے بازی کر رہی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آ کر دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کے لیے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی مراعات لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پر میٹنگ بلائی تو پی ٹی...
    پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر کے پی کے سمیت پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورننس گیپ کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔ وفاق میں چچا اور پنجاب میں بھتیجی نے بیڈ گورننس کے ریکارڈز قائم کیے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے بھی پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختون خوا اور پورے ملک پر پڑ رہا ہے۔ جعلی حکومت کا ملک میں بیڈ گورننس، دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں اور آج لائنز ایریا سے سحریوں کا اختتام کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کارکنوں اور تنظیمی رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے اور یہ استقبال اگلے رمضان تک...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا۔کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کیلئے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے مراعات لیتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نےبائیکاٹ کیا۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، میری پارٹی کا تو وزیر اعظم بھی...
    اسلام آباد: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  ایک سوال کےجواب میں  گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف 36 ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلیے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔   گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف...
    گورنر ہاﺅس سندھ میں اتحاد رمضان کے تحت 19ویں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہداینتا بن احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاک ملائیشیا اقتصادی شراکت داری نئے مواقع کی نوید ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا سے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ اس موقع پر ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ پا ک ملائیشیا تعاون جاری رہے گا۔
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ عدم استحکام پاکستان کی سیکیورٹی پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے، سرحد پار سے غیر ریاستی عناصر کی نقل و حرکت دہشت گردی اور اسمگلنگ میں اضافے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، انتہاء پسندی کی فنڈنگ، سائبر حملے اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی سازشیں ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) اسلام آباد میں سیکیورٹی چیلینجز سے متعلق سیمینار میں بطور...
    پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی سیکیورٹی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، انتہاپسندی کی فنڈنگ، سائبر حملے اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی سازشیں ہیں۔ گورنرخیبرپختونخوا کے پریس سیکرٹری کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئی آر ایس) اسلام آباد میں سیکیورٹی چیلینجز سے متعلق سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت  کی اور اپنے خطاب میں اسٹریٹیجک اصلاحات کے ذریعے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں خیبرپختونخوا کے کردار پر روشنی...
    آئی ایم ایف کیساتھ ورچوئل بات چیت جاری،جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف 36ارب ڈالر ہے، رواں مالی سال کیلئے ترسیلات زر کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا کہ...
    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیئے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے، کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیئے لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 19ویں روزے کی سحری سرجانی ٹاؤن میں کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ 2025ء ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کی جائے گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوچ سے متعلق چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ہمیں کرہ ارض کی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی ہے۔ کراچی میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں سحری کی، گورنر سندھ کا استقبال شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان آخری عشرے میں اللّٰہ کے حضور معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کی بجائے معافی مانگے، یہ ایک کروڑ لوگوں کی بددعائیں ہیں جو نوکری کے آسرے میں تھے۔ گورنز سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ایم کیو ایم میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ امریکی وزارت خارجہ پر ماتھا ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے،...
    وزیراعظم شہباز شریف پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے انفرااسٹرکچر سے دلچسپی نہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان" میں مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے لیے بہت سا کام کیا ہے، بہت سا کام کرنا ابھی باقی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے کراچی کی ترقی کےلیے 100 ارب روپے مانگے اور کہا کہ وہ 100 ارب روپے شفافیت سے خرچ کریں گے، جیسے محسن نقوی کو پیسے دیے، مجھے بھی دیں۔ ریڈلائن بس سروس میں تاخیر پر میئر کراچی نے کہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے، جسے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر...
    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں وکلا  برادری کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے  خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ  ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں ، دہشت گردی کے خلاف تمام لیڈران کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے آگے بڑھنا ہے۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور میں دی جانے والی افطار پارٹی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے،اس میں سرکاری ایک روپیہ بھی نہیں لگا، گورنر ہاؤس میں وکلا برادری سمیت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار+نمائندہ خصوصی) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے بند کمرا اجلاس سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے، ہم نے یہاں بیٹھ کر اس ناسور کا دیرپا اور پائیدار حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، ہم نے ملک کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ملک میں امن و امان و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت شکست...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں گورننس بہتر کرنے اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک سوفٹ اسٹیٹ کی طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے، گورننس کے گیپس کو کب تک افواج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے رہیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں، پائیدار استحکام کے لئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں...
    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہ ملک کی سلامتی سے بڑھ کر کوئی ایجنڈا، تحریک اور شخصیت نہیں ہے جب کہ پائیدار استحکام کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ہماری اور آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے۔  اسلام ٹائمز۔  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ہارڈ سٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے، ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواجِ پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری آرمی چیف کے بیان میں کہا گیا...
    سحری پر نارتھ ناظم آباد میں خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کرنا ہے اور ہر شہری کو اپنے ذاتی گھر کا حق ملنا چاہیئے، سندھی پنجابی بلوچی اور پشتون سب کو مل کر اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑنی ہے اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اتحاد اور یکجہتی دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ایم کیو ایم ایک مرتبہ پھر اپنے لوگوں کی خدمت کے لیے واپس آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری کی تقریب کے لیے نارتھ ناظم آباد کے ایک نجی ریسٹورنٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم بعداز دوپہر پنجگور، تربت...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر اپنی ایک گرل فرینڈ کو میڈیا سے متعارف کروا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ ہر گزرتے دنوں کے ساتھ عامر خان اور ان کی دوست گوری اسپریٹ کے بارے میں نئے نئے انکشاف سامنے آ رہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں اور دونوں ہی شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی ہیں تاہم اب جوڑا نئے سفر کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے بتایا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جہاں مجھے سکون مل سکے اور وہ میں نے گوری میں پایا۔ اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے نہیں...
    گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ذمہ داری نیشنل ایکشن پلان ون پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ذمہ داری نیشنل ایکشن پلان ون پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہاہے جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افطار ڈنر کے موقع پر افغان قونصلر جنرل سے اس بارے میں بات کی ہے، دیر آید درست آید ، اس اہم ایشو پر بات ہونی چاہیے، توقع ہے کہ معاملات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں، ہمیں ان دونوں...
    عامر خان نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا سے اپنی 60 ویں سالگرہ کی پیشگی تقریب پر متعارف کروایا تھا۔ دلچسپ بات یہ کہ گوری شاہ رخ خان کی اہلیہ کا نام بھی ہے۔ اس طرح بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے صرف سلمان خان ہی رہ گئے ہیں جن کی زندگی میں ابھی تک کوئی ’’گوری‘‘ موجود نہیں ہے۔ نام کی مماثلت کو دیکھتے ہوئے، ایک صحافی نے میڈیا انٹرایکشن کے دوران عامر خان سے پوچھا کہ کیا سلمان خان کو بھی اپنی گوری ملے گی؟ اس پر عامر نے سب سے چٹخارے دار جواب دیا۔ صحافی نے عامر خان کو چھیڑتے ہوئے ادھورا سوال پوچھا، ’’شاہ رخ کے پاس گوری ہے، اب آپ کے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے ۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بیان بازی کے بجائے صوبے کے مسائل پر توجہ دیں، خیبر پختونخوا جل رہا ہے ، امن و امان قائم رکھنے کیلئے فوری اقدامات کریں، خیبرپختونخوا میں گورننس پر توجہ دی جائے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے کہا کہ عوام نے آپ کو نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔
    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے ان سے محبت میں مبتلا ہونے کی وجہ بتا دی۔ عامر خان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا کے سامنے متعارف کرایا۔ یہ ملاقات 13 مارچ کو عامر خان کی پری برتھ ڈے تقریب میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنی محبت کی کہانی کا انکشاف کیا۔ عامر خان اور گوری کی پہلی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی لیکن وہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے رابطے میں نہیں رہے، 2 سال پہلے دوبارہ ملاقات ہوئی اور محبت کا آغاز ہوا۔ گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور وہ اس وقت عامر خان...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے،خوارج پاکستان میں ترقی نہیں ہونے دینا چاہتے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین ایم اکیو ایم پاکستان خالد مقبول کے ہمراہ عائشہ منزل پر سحری کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوشکی میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ ہوا ، ایک مہینے سے کہہ رہا ہوں واقعات میں بھارتی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ دہشتگردی کے ذریعے نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلوچستان میں غیرملکی طاقتیں سرگرم ہیں، یہ ان کی آخری کوشش ہے۔ خالد...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں 10 سیٹیں حاصل کرنے کے باوجود ان حکمرانوں نے شہر میں ایک دن بھی قیام نہیں کیا۔ گورنر سندھ نے عائشہ منزل پر سحری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، پوری ٹاؤن کمیٹی، اور تمام کارکنوں کو سلام پیش کیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ایف بی ایریا کا استقبال ناقابل یقین تھا، جو 1986 کی ایم کیو ایم کی تاریخ کو یاد دلاتا ہے جب کارکنان اور عوام کا جوش و جذبہ عروج پر تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا استقبال ایم کیو ایم کے عروج کی...
    لاہور: پنجاب کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولے پر بریک تھرو ہوا جہاں گورنر پنجاب کے چند مطالبات تسلیم کیے گئے اور اس حوالے سے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز  گورنر ہاؤس میں ہونے والی کوارڈینیشن میٹنگ میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کی مرکزی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو ترقیاتی فنڈز جاری کیے جائیں گے، جس نے پیپلزپارٹی کی نشست پر الیکشن نہیں لڑا یا جو تیسرے چوتھے نمبر پر آئے انہیں...
    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سابق گورنر سندھ نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کی کہ میری پہچان پاکستان ان سے مکمل تعاون کرے گی، ہماری پارٹی متحد پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے۔ عشرت العباد نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا، جو کراچی میں عوام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے۔ سابق گورنر سندھ...
    کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، یہاں کہ شہریوں کو انکاحق دیاجائے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام کے ساتھ سحری کرنے اورنگی ٹاؤن آئے، تو ان کا استقبال ایم کیو ایم کے ایم این اے امین الحق، کارکنان اور عوام نے کیا، گورنر سندھ پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ ہوا۔ گورنر سندھ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے مسائل اور اس کے حقوق کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے اور یہاں بانیان پاکستان کی اولادیں رہتی ہیں جنہوں نے اس شہر کو بنایا تھا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی آج اپنا حصہ مانگ رہا ہے اور یہ شہر دوسروں صوبوں سے آنے والوں کو اپنی گود میں بٹھاتا ہے، مگر اب شہر اور اس...
    لاہور: پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے درمیان پاور شئیرنگ فارمولے کے معاملے پر کہا ہے کہ پی پی پی پنجاب میں اپنا ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) یا انتظامی افسر لگانا نہیں چاہتی اور صوبائی بیوروکریسی میں ہمارا کوئی گروپ نہیں ہے۔ پنجاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے سےاجلاس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد ملک کو مسائل اور مشکلات...
    دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے، پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و سربراہ میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان واقعہ میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان واقعہ کی شدید الفاظ میں...
    دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ رمضان المبارک میں 21 پاکستانیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ دشمن کے عزائم کیا ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد میں دعوتِ سحری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کا ایک ہی چہرہ ہے اور وہ بھارت ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا واقعہ نہ پہلا ہے نہ آخری، بھارتی ایجنٹس پاکستان میں حالات خراب کر رہے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مختلف روپ دھار کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، انڈین ایجنٹ سوشل میڈیا پر پیسے لگا رہے ہیں، ہمارے اپنے لوگ یوٹیوبر بن کر اپنے ویوز بڑھا رہے ہیں، یوٹیوبرز کی فیملیز کو کروڑوں ڈالر دیئے گئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ انڈین ایجنٹ پاکستان کی افواج اور سرحدوں کو غیر محفوظ بنانا چاہتے ہیں، جب لندن کے دورے پر تھا تو دو باتیں کی تھیں، میں نے کہا تھا کہ یہ خوارج بھارتی ایجنٹ ہیں، بلوچستان کا واقعہ پہلا ہے نہ آخری ہے۔...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری---فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ دکاندار گوشت میں وزن چوری کے نِت نئے طریقے اپناتے ہیں جن میں گوشت میں پانی بھرنا، مرغیوں کو ذبح کر کے پانی بھرے ڈرم میں ڈالنا وغیرہ شامل ہیں۔ گوشت کو بیچنے سے پہلے ماہر طریقے سے پانی کے پائپ کو ایک رگ میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ اس سے گوشت میں پانی بھرا جا سکے جس سے گوشت پھول جاتا ہے، اس کا سائز بڑا دکھائی دیتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دکاندار ناجائز منافع بڑھاتے ہیں۔ ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک دکاندار کو جانور کے پائے میں پمپ سے ہوا بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا...
    میڈیا سے گفتگو میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دشمن طاقتیں حالات کو خراب کرنا چاہتی ہیں کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ اگر اس شہر کے لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے تو یہ ملک ترقی کریگا، میں نے اپنے بلوچ بھائیوں کو گورنر ہاؤس میں افطار پر دعوت دی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کیلئے حکومت اور اس کے اتحادی رات دن کام کررہے ہیں، دشمن طاقتیں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری پی آئی بی کالونی میں عوام کے درمیان کی انکے ہمراہ رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار، پارٹی کارکنان، عہدیدار اور...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کیلئے حکومت اور اس کے اتحادی رات دن کام کررہے ہیں، دشمن طاقتیں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری پی آئی بی کالونی میں عوام کے درمیان کی انکے ہمراہ رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار، پارٹی کارکنان، عہدیدار اور عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بناکر دینے کا وعدہ کیا گیا ہم نے ایسا وعدہ کبھی نہیں کیا لیکن پچاس ہزار طلبا کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں حالات...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی کی معیشت ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے، مگر اس کا فائدہ اس کے شہریوں کو نہیں ہو رہا۔ گورنر نے سحری کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور شہر کی ترقی کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر کے لوگوں کے لئے پانی کا انتظام کرنا ہے، لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہے، اور گھروں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ گورنر سندھ نے شہر کی ترقی کے لئے گلیوں...
    فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ انہوں نے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کی پیش کش پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر کی سڑکیں، گلیاں، محلیں ٹھیک کردیں تو 100 کیا 200 ارب روپے کی سمری بھی وفاق سے منظور کروادوں گا۔ گورنر ہاؤس میں 12ویں افطار ڈنر کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے سوال کیا کہ سنا ہے شہر میں بجلی، گیس 24 گھنٹے آرہی ہے اور سب کو نوکریاں مل گئیں ہیں۔ کامران ٹیسوری نے شرکا سے سوال کیا کہ سنا ہے سب کو بجلی بھی مفت مل رہی ہے۔ اس پر وہاں موجود شرکا نے کھڑے ہوکر نہیں نہیں کے نعرے لگائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سنا ہے کہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عوامی انداز میں سحری کے لئے اندرون لاہور لسی پینے پہنچ گئے۔ انہوں نے دکان پر عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر لسی پی۔ لوگوں نے گورنر پنجاب کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ دیہات کے رہنے والے ہیں لاہور شہر کے لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا آئندہ بھی مختلف علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت آتے رہیں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے مہینے میں غریب، مسکین اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔ دریں اثنا،...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نیو کراچی میں 12 ویں سحری کے اجتماع میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے نیو کراچی کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسا استقبال اس سے پہلے نہیں دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے شہر کے لوگوں کے لیے کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں اجازت دیتا ہوں کہ جو کوئی اس شہر میں رہنے والوں کو تنگ کرے گا، نیو کراچی میں رہنے والا ہر بھائی کہے گا کہ میں گورنر کا بھائی ہوں، اور جب آپ یہ...
      پاور شیئرنگ فارمولے پر بہانے بناکر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، حکومتی سطح پر کوئی کوآرڈینیشن نہیں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے متعداجلاس اور معاملات طے ہونے کے باوججود عمل درآمد نہیں ہو رہا وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بلاول بھٹو زرداری کے کہنے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہدایت پر گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں امن و امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور پولیس گردی جاری ہے ۔ انہوں...
    وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بلاول بھٹو زرداری کے کہنے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو پنجاب کی صورتحال کے بارے میں اگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی ہدایت پر گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں امن و امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور پولیس گردی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال گزر گیا مگر پنجاب کی سطح...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ساتھیوں کے ہمراہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بلاول بھٹو زرداری کے کہنے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وزیراعظم  شہباز شریف کو پنجاب کی صورتحال کے بارے میں اگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول  بھٹو کی ہدایت پر گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پنجاب میں امن و امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے اور پولیس گردی جاری ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  سال گزر گیا مگر پنجاب کی سطح پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کا احساس ہی نہیں ہورہا، کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے متعدد باراجلاس ہوئے مگر معاملات  طے کرنے کے باوجود عمل...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام میں سحری کرنے برنس روڈ پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور عوام نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مسافر یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور سیکیورٹی ادارے کے افسران سے تفصیلی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات ہو تو حالات خراب کردیے جاتے ہیں، اس دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق برطانیہ میں کہی ہوئی میری بات سچ ثابت ہوگئی۔ گورنر سندھ نے...
    YORKSHIRE: دو روز قبل شمالی سمندر میں دو بحری جہازوں کے درمیان ہونے والے حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرتگالی پرچم بردار شپ "سولونگ" اور امریکی پرچم بردار آئل ٹینکر "اسٹینا امیکلیٹ" پیر کی صبح مشرقی یارکشائر کے ساحل کے قریب آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ کارگو شپ کے 59 سالہ کپتان کو سنگین غفلت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری ہیڈی ایلکزانڈر نے کہا کہ ابھی تک کارگو شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر دونوں جہازوں کے فی الحال ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جرمن کمپنی ایرنسٹ رس، جو سولونگ کی مالک ہے، نے برطانوی میڈیا کو تصدیق...
    کراچی: گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ بلوچستان کے ہر بلوچی بھائی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اور ہمیں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو ایک ایجنڈے پر متحد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں افواج کمزور ہوں گی، وہاں دفاع بھی کمزور ہوگا، اور پاکستانی عوام اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر سندھ نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان تک آواز پہنچنی چاہیے کہ یہاں کی عوام دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، اور یہ سب سے آگے ہوں گے جب بات دہشت گردوں کے مقابلے کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس دن اختیار ہوگا ہر شخص کا اپنا گھر اپنی چھت اپنا روزگار ہوگا اور ہر شخص با اختیار ہوگا، آج تک آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ ووٹ تو آپ سے لیتے گئے لیکن اپنے گھر اور عمارتیں بناتے گئے، میں وہ باتیں کررہا ہوں جو کہ اس منصب پر کوئی نہیں کرتا، سب کو اپنی سیٹ عزیز ہوتی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے 2 سے 3 سالوں میں پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد پہنچے جہاں پر ان کے ساتھ منتخب نمائندے اور متحدہ قومی موومنٹ کے علاقائی عہدیدار بھی تھے، اس موقع پر گورنر سندھ کا استقبال آتش بازی کے ذریعے کیا گیا۔ گورنر سندھ نے لیاقت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو کہتا ہوں لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے،کل کے الیکٹرک کے ایم ڈی کے کو بلاکر کہوں گا لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اگلے 2 سے3 سالوں میں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بغیر آئینی اختیارات کے انھوں نے 50 ہزار سے زائد بچوں کو آئی ٹی تعلیم دلوائی جن میں سے کئی بچے اب لاکھوں روپے مہینہ کما رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بات گورنر ہاوس کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں کہی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بغیر اختیار کے آئی ٹی کورسز، راشن بیگز، موٹر سائیکلیں اور دیگر چیزیں فراہم کررہے ہیں، اگر بغیر اختیار والے یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو اختیار ہوگا تو کتنا کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب مسائل پر بات کرتا ہوں تو یہ کہتے ہیں یہ گورنرکا اختیار نہیں۔ گورنر سندھ...
    کراچی: گورنر سندھ نے لیاقت آباد میں اپنے خطاب کے دوران کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو ہدایت دی کہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ کو 14 گھنٹے سے کم کر کے صرف 14 منٹ تک محدود کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کا کہتے ہیں، انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جب اختیار حاصل ہوگا تو مسائل کا حل ممکن ہوگا، اور اس کے بعد ہر شخص کا اپنا گھر اور کاروبار ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے اور مخالف طاقتیں ملک کی مضبوطی کے خلاف کام کر رہی ہیں، لیکن ہمیں ثابت قدم رہنا ہے اور اندرونی مسائل...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی شہر میں روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں، جن میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا ہے، حکومتی نمائندوں کو جو بجٹ مل رہا ہے، وہ اسی شہر کی ترقی میں استعمال ہوگا، ہم انشا اللہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان نے کہا ہے کہ میں وہ گورنر نہیں ہوں جو باؤنڈری پر رہ کر باتیں کروں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری رات گئے نارتھ کراچی پہنچے، جہاں ایم کیو ایم کے رہنماں بشمول رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور کمیٹی کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نارتھ کراچی کی عوام نے گورنر سندھ کا بھرپور...
    چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوںنے ملاقات کی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بار اور بینچ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بار کونسلز کو قانون و انصاف کمیشن میں صوبائی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے،چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل ریفارمز کیلئے وکلاء سے تجاویز طلب کیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی آن لائن قانونی تعلیم سے مستفید ہوں،رسائی برائے انصاف ترقیاتی فنڈ سے وکلاء...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اس شہر میں وہ مسائل جنم لے رہے ہیں جن کا ادراک نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں اس قابل نہیں ہونگے کہ ان کا حل نکال سکیں۔ نارتھ کراچی میں گورنر سندھ ریسٹورنٹ پر سحری کے لئے آئے، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار اور دیگر افراد تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیر اعظم، آرمی چیف باہر کے لوگوں کی انویسٹمنٹ لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایز کو وفاق سے پیسہ ملے گا جو اس شہر اور صوبے پر لگے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پرسوں میں نے بات کی تو پیپلز...
    رمضان المبارک شروع ہوتے ہی دنیا بھر میں جہاں کھانے پینے کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے، وہیں پاکستان میں اس بابرکت مہینے میں منافع خور اشیا خور و نوش کے دام بڑھا دیتے ہیں، جس کی وجہ سے اس مخصوص ماہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے جان محمد روڈ پر ایک ایسا قصاب بھی ہے جو 800 روپے فی کلو میں بڑے جانور کا گوشت فروخت کررہا ہے۔  قصاب عنایت اللہ نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خدا کی خوشنودی کے لیے 800 روپے فی کلو میں بڑا گوشت فروخت کرنا شروع کیا ہے۔ ان کا...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے میئر کراچی مرتضی وہاب کو چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے ساتھ چلنے کی پیش کش کردی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ 8ویں دعوت افطار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کا بیان نظر سے گزرا جس میں وہ اختیارات کی بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی مرتضی وہاب کو پیش کش کرتا ہوں کہ آپ میرے پاس آئیں، آئینی حیثیت سے آپ کو تمام اختیارات دے دوں گا پھر چاہیے اس کے لیے مجھے عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے، سب کچھ میں بھگت لوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں بارے الرٹ جاری کرتے ہوئے 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 9 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کی پیشگوئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی انتظامیہ...
      آپ کا کام کسی مخصوص جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی بیانات دینا نہیں سب کو پتہ ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ، ردِ عمل سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر وفاق کے نمائندے بنیں اور آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار کون سی جماعت ہے ۔سمعتا افضال سید نے یہ بھی کہا کہ آپ کا کام غیر جانبدار...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلباء اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنر ہاؤس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے  کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اکتوبر میں دورہ کیا، گزشتہ تیس سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا اْن میں سے سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا اور...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے افطار عشائیے میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شرکت کی۔کراچی میں منعقدہ افطار عشائیے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، تقریب سے گورنر سندھ نے خطاب کیا اور کہا کہ باعث خوشی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ہمارے پاس تشریف لائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہوں گا کہ پاکستان کےلیے دعا کریں۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مسلمانوں کے حق میں دعا کریں۔
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں 7ویں دعوت افطار میں شرکت کی اور رمضان المبارک کی اہمیت کے حوالے سے مختصر لیکچر بھی دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں ساتویں افطار ڈنر پروگرام میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پروگرام میں مختلف جامعات کے طلبا اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک طلبا اور لوگوں کا گورنرہاﺅس آمد پر خیر مقد م کیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مختصر لیکچر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں، اس مہینے میں ایک روپیے کا ثواب 700 گنا تک ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    سندھ حکومت کے ترجمان نے کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی کی ذمے دار کون سی جماعت ہے، آپ کا کام غیر جانبدار رہتے ہوئے صوبے اور وفاق کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ گورنر وفاق کے نمائندے بنیں اور آئینی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب کو پتا ہے کراچی کی تباہی اور بربادی...
    گوجرانوالہ (ممتاز نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، قائد نواز شریف کی قیادت میں ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کے موقع پر گفتگووفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ گھکڑ کے عوام نے ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن) کا سر فخر سے بلند کیا، ایک سال پہلے اس ملک میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، کچھ ایسے بدبخت تھے جو ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی دعائیں کر رہے تھے، ہماری حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو گورنر ہاؤس کے باہر ایک بیل لگی ہے، اس کو بجا کر دیکھیں اور کوئی پوچھے تو بتایا جائے کہ گورنر کا بھائی ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ بنانے کے دیرینہ مسئلے کیلئے ان کی آواز بننے کا اعلان کر دیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر سحری کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی، جہاں انہوں نے اورنگی ٹاؤن، قصبہ، علی گڑھ کے مکینوں کے شناختی کارڈ کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے پاس جا کر حل کروانے کی یقین دہانی...
    گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آج خواتین کی صلاحیتوں اور معاشرے کے لیے اُن کی خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں کام کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔سردار سلیم حیدر نے بتایا ہے کہ اسلام نےخواتین کو زمانہ جاہلیت میں اُس وقت حقوق دیے جب بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا قوم کے مفاد میں ہے: صدر زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم،...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں، گلیوں میں کچرا موجود ہے، شہر میں پانی اور گیس لوڈشیڈنگ بڑے مسائل ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، ہم کب تک خاموش تماشائی بنیں رہیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ روشنیوں کے شہر کو مجرموں کا شہر بننے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کا وزیراعظم ایک دن بھی اس شہر میں نہیں رکا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شہر کو کچھ نہیں دیا، جب تک صوبہ سندھ ترقی نہیں کرلیتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔...
    شرجیل میمن : فوٹو فائل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن  کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے میں بانی پی ٹی آئی کیلئے دعا گو ہوں، اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، جیل سے رہائی ملے مگر  ساتھ عقل بھی دے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہم دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف ہیں، یہی ہمارا اصولی موقف ہے۔ شرجیل میمن  نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں تمام صحافیوں سے ملاقات و افطار کا اہتمام کیا گیا، پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ رہی ہے، آمرانہ و جابرانہ دور میں پیپلز پارٹی اور میڈیا ساتھ ساتھ رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کی تنخواہوں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گیس کی بندش ، صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے ہدایت دی کہ سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ...
    سید مہدی شاہ نے سکردو میں امام بارگاہ رگیول میں علی کاظم خواجہ کے لواحقین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی کاظم خواجہ کی موت سے پوری قوم سوگوار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حال ہی میں روڈ حادثے میں وفات پانے والے نامور ثناخواں علی کاظم خواجہ اور سید جان علی شاہ کو صدارتی ایورڈ کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں ںے سکردو میں امام بارگاہ رگیول میں علی کاظم خواجہ کے لواحقین اور عمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی کاظم خواجہ کی موت سے پوری قوم سوگوار ہے۔ انہوں نے موقع پر کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان اور ڈپٹی کمشنر سکردو عارف حسین کو...
    راولپنڈی میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے سے سرکاری نرخ پر چینی، مٹن، بیف اور چکن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم 163 روپے فی کلو چینی خرید کر 164 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک کلو چینی پر 10 روپے ٹرانسپورٹ، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو دس روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے وہ دکان سیل دکاندار خلاف...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کے درمیان روابط بہتر ہونے کی ضرورت ہے، کاروباری طبقے کو احساس ہوگیا ہے کہ حکومت اُن کے ساتھ ہے۔ کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی لانچ پیڈ سافٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میرا تعلق کاروباری خاندان سے ہے اور میری نظر میں لانچ پیڈ کی تشکیل خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو صنعتی علاقوں کے اطراف اچھا اور امن و امان والا ماحول چاہیے،  صوبائی قوانین اور وزارت صنعت کی کوارڈینیشن بہتر ہونی ضروری ہے۔ کاروباری طبقے کو احساس ہو کہ حکومت ان کے ساتھ ہے تو معیشت زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گی۔ گورنر سندھ نے...
    افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں، دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے، آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے، امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے شرکاء سے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے سربراہ امین راجپوت کو ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے ملاقات کی اور اس موقع پر گیس کی بندش اور صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے آج امریکی صدر ٹرمپ افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو امریکا بھی سراہ رہا ہے، کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گورنر پنجاب...
    کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے اور امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں افطار /ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے بنوں میں دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج...