کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ آج کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے اور امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں افطار /ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گونر سندھ نے مزید کہا کہ ہمار ے جوانوں نے بنوں میں دہشت گرد حملہ کو ناکام بنایا۔ دشمن ہماری افواج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں، افواج کے لئے دعا گو ہوں کہ کہ اللہ تعالیٰ انہیں دشمن کی نظر بد سے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے، رمضان المبارک میں دہشتگردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔ دشمن عناصر ہمارے ملک کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا نہیں چاہتی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
گورنر ہاؤس میں چوتھی افطار / ڈنر میں یونیورسٹیز کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ جہاں کامران ٹیسوری نے طلبا کا خیر مقدم کیا جبکہ اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
گورنر سندھ نے شہریوں کا بھی خیر مقدم کیا اور ان سے گھل مل گئے، گورنر سندھ نے جامعات کے طلبا کے ہمراہ افطاری کی۔
طلبا کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے ہمراہ افطاری کر کے ہمیں بہت خوشی ہے۔ بعد ازاں گورنرہاؤس میں چوتھی افطاری میں 2 پلاٹس کے لئے قرعہ اندازی بھی کی گئی۔
قرعہ اندازی میں سہرا ب گوٹھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز کا 120گز کا پلاٹ نکلا، انہوں نے کہا ہک کمپنی سے چھٹی کرکے گورنرہاؤس میں اپنی قسمت آزمانے آیا تھا، پہلے روزہ میں بھی آیا تھا لیکن میرا نام نہیں آیا تھا۔
دوسری قرعہ انداز ی میں اللہ والا ٹاؤن کی رہائشی نادیہ اقبال کا بھی 120گز کا پلا ٹ نکلا ۔پلاٹ نکلنے کی خوشی میں نادیہ اقبال آبدیدہ ہوگئیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونے لگیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افواج پاکستان گورنر سندھ انہوں نے نے کہا

پڑھیں:

گورنر سندھ کا فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ناظم آباد میں فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔

گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آگ بجھانے کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ ناظم آباد میں لگی آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فائر فائٹرز جان پر کھیل کر آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی، ناظم آباد میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں تعمیرات قوانین کے مطابق نہ ہونے کے سبب یہ صورتحال ہے، میکانزم بنائیں کہ عمارتوں کی تعمیر میں قوانین کی خلاف ورزی نہ ہو۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ متاثرہ عمارت میں لوگوں کی رہائش نہیں، حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آگ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی، جلد مکمل قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • آج ٹرمپ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو سراہ رہا ہے، گورنر سندھ
  • امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارکباد
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف
  • گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف
  • ٹرمپ کے فوجی امداد روکنے کے باوجود فرنٹ لائن پر روس کیخلاف ڈٹے رہیں گے؛ یوکرین
  • گورنر سندھ کا فوڈ ڈلیوری ایپ کے آفس میں آگ لگنے کا نوٹس
  • جے ڈی سی کے تحت غریب افراد میں ٹھیلے تقسیم
  • دشمن سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے، گورنر سندھ