رمضان المبارک میں 9 سے 16 مارچ کے دوران کہاں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں بارے الرٹ جاری کرتے ہوئے 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
9 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان
مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کی پیشگوئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات ۔ #pdma #ndma #pdmapunjab #govtofpunjab #govtofpakistan #cheifminister #cmoffice pic.
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) March 8, 2025
لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، کوٹ ادو، رحیم یار خان، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برفباری پی ڈی ایم اے پنجاب رمضان المبارکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے پنجاب رمضان المبارک پی ڈی ایم اے کا امکان میں بھی
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی 9 تا 19 مارچ بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 9 مارچ تا 16 مارچ ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔
اعلامیے میں محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے۔
اعلامیے کے مطابق 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش اور 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اعلامیے میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے اعلامیے کے ذریعے ماہی گیروں، سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔