کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے سربراہ امین راجپوت کو ہدایت کی ہے کہ سحر و افطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسور ی سے ایس ایس جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر امین راجپوت نے ملاقات کی اور اس موقع پر گیس کی بندش اور صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور پر تباد لہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہر قائد میں گیس بندش سے سحر و افطار میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سحر و افطار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی امین راجپوت نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ گورنرسندھ سے مل کر گیس مسئلے کو حل کریں، شہر قائد میں سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بھی گیس کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

امین راجپوت کا کہنا تھا کہ یکم رمضان کو کچھ مسائل تھے مگر اب خاطر خواہ بہتری آرہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سحر و افطار میں گیس کی گیس کی فراہمی فراہمی یقینی امین راجپوت ایس ایس جی نے کہا کہ

پڑھیں:

پشاور بس ٹرمینل 3.67 ارب روپے لاگت سے جون تک مکمل ہوگا، علی امین گنڈاپور کو بریفنگ

پشاور:

صوبائی دارالحکومت میں زیر تعمیر بس ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ 3.67 ارب روپے کی لاگت سے زیرتعمیر منصوبہ جون تک مکمل ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں زیر تعمیر بس ٹرمینل کا دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ صوبائی کابینہ اراکین ارشد ایوب خان، رنگیز احمد اور بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ کو زیر تعمیر بس ٹرمینل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ نے بس ٹرمینل میں  جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور بس ٹرمینل پر 75 فیصد کام مکمل ہے اور رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا، یہ بس ٹرمینل 323 کنال رقبے پر محیط ہے،  3.67 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس جدید طرز کے بس اسٹینڈ میں مسجد، کار پارکنگ،  ریسٹ ایریاز، واش رومز سمیت تمام درکار سہولیات دستیاب ہوں گی، بس اسٹینڈ میں سولر سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور بس ٹرمینل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل ہوگا، نئے ٹرمینل کی تعمیر سے پشاور شہر میں ٹریفک مسائل بھی کافی حد تک ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت اور اس کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سمیڈا میں بین الاقوامی معیارکی ورک فورس بھرتی کی جائے، وزیراعظم
  • ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی تربیت لازمی قرار
  • سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے، وزیراعظم
  • ہر گھر کو سستی اور متبادل توانائی کی فراہمی مشن ہے، مراد علی شاہ
  • پشاور بس ٹرمینل 3.67 ارب روپے لاگت سے جون تک مکمل ہوگا، علی امین گنڈاپور کو بریفنگ
  • گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف
  • چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
  • برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات: مہنگائی 10برس کی کم تر ین سطح ‘ پر وزیراعظم گیس لوڈ شیڈ نگ پر برہمی رپورٹ طلب
  • مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں، مراد علی شاہ