2025-02-01@03:45:48 GMT
تلاش کی گنتی: 1359

«کرسٹینا کو»:

(نئی خبر)
    آئی ایل ٹی 20 میں شارجہ وارئرز نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز دبئی ـ جانسن چارلس نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شارجہ واریئرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا ۔ 33 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپیٹلز کے خلاف اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔ پہلی اننگز میں ایڈم زمپا کی 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کرنے سمیت اسپنرز کی متاثر کن کارکردگی نے دبئی کیپیٹلز کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز تک محدود کر دیا۔ جانسن چارلس اور ٹام کوہلر کیڈمور نے باؤلنگ اٹیک کو تہس...
    خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2025ء)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جبکہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا،سپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہاکہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن...
    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے سپریم کورٹ ججز کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ  سپریم کورٹ میں 12 ججز لیے جا رہے ہیں ، ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ عدالتوں میں اپنی پسند کے لوگ رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے  تاکہ نہ پاکستان تحریک انصاف کو اور نہ عمران خان کو انصاف مل سکے ۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 8فروری کے احتجاج کے حوالے سے رہنماؤں کو ہدایات دے دی گئی ہیں ۔ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک خاص ایجنڈے کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے درخواست لاہور کی انتظامیہ کو جمع کرادی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لیے مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس جلسے کی تنظیم کے لیے پارٹی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جنہوں نے تحریری درخواست کے ذریعے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جلسے کی اجازت طلب کی ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ 8 فروری کو گریٹر اقبال پارک کے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے این او سی کی...
      لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروا دی۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں یہ درخواست دائر کی۔ درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے جلسے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ جلسے کا انعقاد عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر کریں گے۔
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ہم کہتے رہے کہ پی ٹی آئی میں میرصادق اور میر جعفر کردار ادا کر رہے ہیں، اب دیکھ لیں ان کو صدارت سے ہٹایا گیا تو پی ٹی آئی کے اصلی کارکن یوم نجات منا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کو ہمیشہ میدان سے بھاگنے کی عادت ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ کے انٹرویو پر ردعمل بدھ کے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  تحصیل صدر سید توقیر شاہ کی رہائش گاہ گئے، سید توقیر شاہ نے انہیں اپنی رہائش گاہ مدعو کیا تھا، جہاں ان سے سابق ناظم پہاڑپور حاجی ایوب خان...
    کراچی: چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی سرمایہ کاری وفد نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے گی، جو شہروں اور ہائی ویز پر قائم کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت اس کو مکمل سپورٹ کرے گی۔   انہوں نے مزید کہا کہ ہر ای وی اسٹیشن کی مالیت 8 ملین روپے ہوگی، جبکہ ایک ملین روپے ڈپازٹ پر اسٹیشن لگانے کی اجازت...
    انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق اختر حیات گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  ان کی جگہ پولیس سروس گریڈ 21 کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا۔  ذولفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے جب کہ اس حوالے سے قائم حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا افس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا، اسپیکر ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جب کہ حکومت 31 جنوری کے بعد اسے ختم کرنے کی خواہاں ہے۔ ذرائع اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے،...
    عثمان خادم : پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسہ منعقد ہوگا۔  ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے آج درخواست دی جائے گی، پارٹی ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کیلئے قیادت نے ہدایت کردی ہے ، پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کا جلسہ کسی بڑے وینیو پر منعقد کرنے کی خواہاں ہے۔  مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  Ansa Awais Content Writer
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹا دیاگیا،نوٹیفکیشن جاری
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر راہنمااور قومی اسمبلی میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات کو کمزوری سمجھا، 17سیٹوں والی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کے گھر چھاپہ مار کر مذاکرات سبوتاژ کیے،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے. انسداد دہشت گردی کی عدالت پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ مذاکرات ہماری کمزوری نہیں تھے، ملک کی خاطر بات چیت شروع کی پی ٹی آئی کے پاس عوامی طاقت ہے، ہم عمران خان کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا ملک میں...
    پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے لیے برطانیہ کی ایوی ایشن آڈٹ ٹیم پاکستان میں ہے اس ٹیم میں برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کے حکام شامل ہیں جو 6 فروری تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی بین الاقوامی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا آڈٹ کرے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ اس وقت برطانوی ٹیم کا جائزہ 6 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد یہ ٹیم اپنی تمام تر معلومات کے ہمراہ برطانیہ جاکر اپنی رپورٹس حکومت کو پیش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد پی آئی اے...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کی تمام یونیورسٹوں میں بیورو کریسی کے وائس چانسلر کی تقرری کے طریقہ پر احتجاج کرتے ہوئے تعلیمی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے ملازمین نے بھی بائیکاٹ میں حصہ لیتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی کام نہ کیا۔ اس موقع پر ساوٹا کے صدر پروفیسر فہد نظیر کھوسو، خالد تالپور، سہیل اُوٹھو اور ملازمین کی تنظیم کے رہنما خاور میمن کی قیادت میں ریلی نکالی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی یونیورسٹی میں بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرکے پورے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، یونیورسٹی میں بڑے ذہین...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے جس کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آگاہ کیا ہے کہ قانون میں رشتہ داروں اور صحافیوں کو رسائی کا ذکر تو ہے لیکن سیکیورٹی وجوہات کے سبب رسائی نہیں دی جاتی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جج ایڈووکیٹ جنرل حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ اس سماعت میں ہر کیس کا انفرادی حیثیت سے جائزہ نہیں لے سکتی۔ انہوں نے استدلال کیا کہ سپریم...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور اسکا حل نکلے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے، اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے پہل کی...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجاً بند اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ ان سے سوال کیا گیاکہ آپ کو عہدہ دینے کا مقصد ہے اب کوئی مذاکرات نہیں مسئلہ سڑکوں پرحل ہونا ہے؟ اس پر ان کا...
    ایڈیشنل ڈایکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد سعید کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ گاڑی ملک میں کہیں بھی سفر کرسکتی ہے لیکن قانون کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن اسی صوبے سے ہونی چاہیے جہاں کا گاڑی کے خریدار کا شناختی کارڈ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 50 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پراپرٹی ٹیکس پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس پر چھوٹ...
    صوبہ خیبرپختونخوا ایک بار پھر سیاسی، ریاستی اور علاقائی سرگرمیوں اور پراکسیز کا “میدان”  بنا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مقامی روایتی میڈیا کی شہ سرخیوں سے زیادہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ایک طرف خیبرپختونخوا سمیت پوری پشتون اور بلوچ بیلٹ میں سیکورٹی فورسز اور ریاست مخالف گروپوں کی سرگرمیوں میں اصافہ ہوا ہے، تو دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی شکل میں موجود اپنے سیاسی “مورچے” میں جاری تجربات کو مزید وسعت دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اسی طرح خطے میں رونما ہونے والی بعض متوقع علاقائی تبدیلیوں اور پراکسیز کے ڈانڈے بھی اسی بیلٹ ہی سے ملائے جا رہے ہیں۔ اس تمام صورت حال نے صوبے...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلی یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ تاجروں کے مسائل حل کرسکوں، کسی کو وزیراعلی یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے یہ شہر چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے اب تاجروں سے بھتہ نہیں مانگا جارہا اب آپ کی زندگی کو کوئی...
    واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکم ٹیکس کے مکمل خاتمے کا انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد امریکی شہریوں کی مالی حالت بہتر بنانا اور ملک کی معیشت کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔ یہ اعلان ریپبلکن اراکینِ کانگریس کی کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ انکم ٹیکس کو ختم کرکے اور دیگر ممالک سے درآمدات پر بھاری ٹیرف لگا کر، وہ امریکہ کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی طاقتور ترین معیشت بنانا چاہتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ امریکہ کو اس نظام کی طرف لوٹنا ہوگا جس نے ماضی میں ہمیں امیر اور طاقتور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 1870 سے 1913 تک، جب انکم ٹیکس کا نظام موجود نہیں تھا، امریکی...
    راجکوٹ: انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 26 رنز سے شکست دے دی۔ راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم 172 کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پنڈیا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 24، تلک ورما 18، اکشر پٹیل 15، کپتان سوریا کمار یادوو 14محمد شمی 6، واشنگٹن سندر6، سنجو سیمسن 3 اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ورون چکروتی 5 جبکہ روی بشنوئی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ برائڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2، 2...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے، یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں چور ہے۔ نو مئی اور 26 نومبر کے سانحات کا حساب لیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر ہے کہ 28 جنوری 2025ء کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹی وی شو پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر، جیسا کہ میں نے آپ کو ٹی وی شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا...
    فائل فوٹو۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، انکا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بھاگنے والی پی ٹی آئی ہے۔  جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کمیٹی میں آتے تو ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، ہمیں کیا ان کی ہدایت پر عمل کرنا تھا؟ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اُن کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، اپنی حکومت میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن...
    غزہ شہر واپس آنے والے بے گھر افراد نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں واقع خلیل النوبانی سکول کے قریب اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض اسرائیلی ٹینکوں نے منگل کی صبح غزہ شہر کے جنوب میں واقع زیتون محلے میں اپنے گھروں کو لوٹنے والے متعدد افراد پر فائرنگ کی۔ غزہ شہر واپس آنے والے بے گھر افراد نے بتایا کہ قابض فوج نے شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ غزہ شہر کے الزیتون محلے کے جنوب میں واقع خلیل النوبانی سکول...
    اپنی ایک خبر میں فلسطینی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کیساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطینی اتھارٹی کے ایک وفد نے شام پر حاکم باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قصر الشعب میں انجام پائی۔ اس وفد کی قیادت فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "محمد مصطفیٰ" کر رہے ہیں۔ اس بارے میں فلسطین کی سماء نیوز نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کے ساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح و...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، اگر یہ معاملات سڑکوں پر حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر قانون اپنا راستہ خود لے گا، یہ اس سے قبل بھی تین بار یہ تجربہ کرچکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سیاسی رویہ ہی یہی ہے، ہم آج بھی مذاکراتی کمیٹی میں موجود تھے لیکن تحریک انصاف بات چیت سے بھاگ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی مذاکراتی اجلاس میں بیٹھتی تو توقعات سے کچھ زیادہ ہی لے کر جاتی، عرفان صدیقی انہوں نے کہاکہ 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت آر ٹی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو...
    انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 26 رنز سے شکست دے دی۔ راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت کی ٹیم 172 کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پنڈیا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ابھیشیک شرما 24، تلک ورما 18، اکشر پٹیل 15، کپتان سوریا کمار یادوو 14محمد شمی 6، واشنگٹن سندر6، سنجو سیمسن 3 اور دھروو جوریل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ورون چکروتی 5 جبکہ روی بشنوئی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ برائڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑیوں...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی علی امین گنڈا پور کو صدارت سے ہٹانے پر اصلی پی ٹی آئی کے ورکر یوم نجات منا رہے ہیں، عنقریب پی ٹی آئی ورکرز کو اچھی خوشخبری ملے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے، علی امین گنڈا پور کو صدارت...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج اگر مذاکراتی اجلاس میں شرکت کرتی تو توقعات سے کچھ زیادہ ہی لے کر جاتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی تیسری نشست میں ہمیں اپنے مطالبات دیے اور باہر جا کر کہہ دیا کہ حکومت فیل ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم 31 جنوری تک اس کمیٹی کو قائم رکھیں گے، مطالبات اور مذاکرات کا جمہوری رویہ ساتھ بیٹھنا اور سننا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ایک دروازہ بند کرکے...
    پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی پنجاب کی طرف تمام راستے بند اور اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہیکہ پنجاب کی طرف تمام راستے احتجاجا بند اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گی۔ جنید اکبر کا کہنا تھاکہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا۔ان سے سوال کیا گیاکہ آپ کو عہدہ دینے کا مقصد ہے اب کوئی مذاکرات نہیں مسئلہ سڑکوں پرحل ہونا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ جی بالکل۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایف...
    چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ان کرپٹ عناصر کو لگام دینے میں ناکام رہی ہے اور ہمیشہ سندھ میں مہاجروں کی مصنوعی قیادت کو کھڑا کیا گیا جس نے خود مہاجروں کو ہی رسوائی اور ذلت کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ہے جو سندھ کے وسائل کو لوٹ کر پیسہ بیرون ممالک کی بینکوں میں منتقل کررہی ہے، آج سندھ کے تاجر، صنعتکار اور کاروباری افراد پریشان ہیں جبکہ وڈیرے، جاگیردار اور کرپٹ بیوروکریٹ دن بدن خوشحال ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد...
    اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر   سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹی وی شو پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر، جیسا کہ میں نے آپ کو ٹی وی شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) و صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کی تنظیم نو کرنے جارہے ہیں، ہومیو پیتھک قیادت کو سائیڈ پر کیا جائےگا، عمران خان 2025 میں ہی رہا ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ایم این ایز سے مشاورت کی جائےگی، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسا نظر نہیں آرہا، ہمارے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ خیبرپختونخوا کی تمام شاہراہیں بند کردیں۔...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان اور دیگر وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے۔ گلبر خان روپانی فاؤنڈیشن کی دعوت پر گئے ہیں جبکہ راجہ ناصر علی خان اپنے خرچے پر امریکہ گئے ہیں۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2022ء میں...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپرآناپڑے گاان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں،آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ مذاکرات ختم کرنے کافیصلہ صرف وصرف پی ٹی آئی کاہے، مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کوبے چینی رہی۔ پی ٹی آئی کو ہماری بات سننی چاہئے تھی ہم انہیں کوئی راستہ دیتے،پی ٹی آئی نے حکم جاری کردیا، حکم مانناہماری ذمہ داری نہیں، پی ٹی آئی کو آج کوئی پیشرفت نظرنہ آتی تو کوئی   بیانیہ بنالیتی۔ ایک سوال پرراناثناء اللہ نے کہاکہ  جوڈیشل کمیشن نومئی کے واقعات کی انکوائری نہیں کرسکتا،سپریم کورٹ کے ججز کیس...
    سٹی42:  "اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی" جیسے ٹیڑھے محاورے کو تو ممکن ہے کوئی سیدھے سبھاؤ کا اونٹ کبھی غلط ثابت کر ہی دے لیکن یہ طے ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی کل کبھی سیدھی نہیں ہو پائے گی۔ بانی نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پر پانچ حملوں کے باوجود  عہدہ سے برطرف کر کے  ان کے مخالف سیاستدان کو پارٹی کا صوبائی سربراہ بنایا تو  تمام میڈیا میں خبریں شائع ہوئیں، دوسرے ہی روز اپوزیشن لیدر عمر ایوب نے دعویٰ کر دیا کہ علی امین گنڈاپور  کو تو ہٹایا ہی نہیں گیا۔ ابھی میڈیا کے لوگ عمر ایوب کے بیان کو شائع کر کے فارغ...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےحج آپریشن 2025 کی تیاریاں، ایئرپورٹ اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےحج آپریشن میں خدمات انجام دینے والےملازمین کے لیے ایس او پیز جاری  کیے ہیں جن کے مطابق گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی پر جانے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ حج ڈیوٹی کے لیےجانے والےملازمین کی کم ازکم مدت ملازمت 5 سال اوران کا طبی لحاظ سے فٹ ہونا لازم ہوگا،پی اے اے حکام کے مطابق حج آپریشن میں حجازمقدس ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین کی 4 فروری 2025 کوہیڈ کوارٹرز(کراچی)میں ای قرعہ اندازی کی جائے گی۔ حج ڈیوٹی انجام دینے کےخواہش...
    آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام...
    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں متحدہ رہنما نے کہا کہ اب تک سندھ اسمبلی میں ہم نے اپنے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا اعلان نہیں کیا، کون سی پارٹی ایسی ہے، جس میں صرف چیئرمین کے پاس عہدہ ہے اور نیچے کسی کے پاس عہدہ نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی کابینہ کب بنے گی یہ سوال خالد مقبول سے پوچھیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میری خالد مقبول صدیقی سے کوئی لڑائی نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول اور میں مختلف مسائل پر مشاورت کرتے ہیں، ایم کیو ایم کو حکومت میں آئے 10 ماہ ہوگئے ہیں، اب...
    اسلام آباد:پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں، جس میں جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت پراپرٹی کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسز میں کمی پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلے میں جلد ہی اعلان سامنے آ سکتا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ حکومت فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں کمی کا ارادہ رکھتی ہے، جو کہ 4 فیصد سے کم کر کے 0.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ، پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میری خالد مقبول صدیقی سے کوئی لڑائی نہیں۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول اور میں مختلف مسائل پر مشاورت کرتے ہیں، ایم کیو ایم کو حکومت میں آئے 10 ماہ ہوگئے ہیں، اب تک سندھ اسمبلی میں ہم نے اپنے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا اعلان نہیں کیا۔ مصطفیٰ کمال کا سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو سے متعلق اعترافمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو سے متعلق اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ کون سی پارٹی ایسی ہے، جس میں صرف چیئرمین کے پاس...
    کسی کو وزیراعلی سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے کہیں اور جاکر چغلی نہ کرے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی کو وزیراعلی یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ تاجروں کے مسائل حل کرسکوں، کسی کو وزیراعلی یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی...
    ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام بینٹن نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جس کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے ٹیبل میں سرفہرست ڈیزرٹ وائپرز کو 154 رنز سے شکست دیدی۔ بینٹن نے آندرے فلیچر کے ساتھ مل کر متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ٹی 20 میں کسی بھی وکٹ کے لئے 198 رنز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔ آندرے فلیچر 96 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بینٹن نے 105 رنز کی اننگز کھیل کر ایم آئی ایمریٹس کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 228...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی ہے، اور رابطوں کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سلمان اکرم راجا، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، پاکستان اس وقت شمالی کوریا اور میانمار ماڈل کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کی،...
    اسلام آباد: ملک میں پراپرٹی سیکٹر میں تیزی لانے کے لیے بڑے فیصلے حکومت کے زیر غور ہیں، اس سلسلے میں جلد ہی ٹیکسز میں کمی کا اعلان سامنے آنے کا امکان ہے۔   ایف بی آر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کے لیے جائیداد کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کی شرح میں کمی کا امکان ہے جب کہ  فائلرز کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بھی 4فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی پر غور کررہی ہے، البتہ پراپرٹی سیکٹر پرٹیکس کی شرح میں کمی کے لیے آئی ایم ایف...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے، کہیں اور جا کر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، اتنا سندھ کے پاس کوئلہ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی دیں اور سستی بجلی دیں، کسی کو وزیراعلیٰ یا کسی وزیر یا بیورو کریسی سے شکایت ہے تو مجھ سے کرے، یہ صوبہ پیپلز پارٹی کا ہے، کہیں اور جا کر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو...
    اویس کیانی :صدر اور وزیراعظم نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے اور  5 خوارجی ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو  خراج تحسین پیش کیا جبکہ 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری کو سراہا  صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  سیکیورٹی فورسز کو ضلع قلعہ عبد اللہ میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ،  فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،صدر مملکت  نے کارروائی کے دوران تمام 5 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ،  کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے پر نائیک طاہر خان اور لانس نائیک طاہر اقبال کو...
    فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلیٰ سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر گوہر نے پس پردہ بات چیت پر محتاط رویےکی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق بانی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار...
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو وزیر یا وزیراعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو براہ کرم مجھ سے بات کریں، کسی اور سے شکایت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جس میں میرا تعلق نہ ہو، اور میرے اس تعلق کا مقصد صرف آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی کے ساتھ رابطہ بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔ انہوں نے...
    کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی اور خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی. سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا۔حملے  کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے...
    راولپنڈی ( نیوز  ڈیسک )27اور28جنوری کی درمیانی شب خوارج کی قلعہ عبداللہ میں حملے کی کوشش۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی چیک پوسٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان شہیدہو ئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک طاہرخان،لانس نائیک طاہر اقبال شامل ہیں َ مزیدپڑھیں:راکھی ساونت کی پاکستان میں تیسری شادی،دلہاپولیس افسرنکلا
    حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سیاست کرنے کا حق ہے، اگر بلاول بھٹو کو کوئی ایشوز پتا ہیں تو ہمیں بلائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو جب اپوزیشن ریلی پشاور سے چلی تب سے گولی چل رہی تھی چونگی نمبر 26 پر گولی کس نے چلائی؟ جس سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔  رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اٹک پل سے لیکر اسلام آباد تک دس بارہ مقامات پر تشدد ہوا وہاں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تشدد اس جتھے نے کی جو مسلح اسلام آباد پر چڑھائی کر رہا تھا ایسا تو نہیں کہ کسی...
    گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات مل چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح خیبر پختونخوا کو برباد کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس کے پاس اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں تک نہیں ہیں، 528 ارب روپے سیکیورٹی کی مد میں آئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے میں ہمارے صوبے...
    ہم دودھ سے دھلے نہیں لیکن اتنے برے بھی نہیں،کوئی شکایت ہے تو ہم سے بات کریں:بلاول بھٹو کا بزنس کمیونٹی سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تاجروں سے خطاب میں کہا کہ آپ کو وزیر یا وزیراعلی سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں کسی اور کو شکایت نہ کریں۔ کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس سے میرا رابطہ نہ ہوتا ہو، اس کا مقصد آپ کے مسائل سننا اور ان کا حل نکالنا ہے، بزنس کمیونٹی سے رابطہ کاری اب بڑھائیں...
    حکومتی مذاکرات کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عملی طور پر آج مذاکرات ختم کردیے. حکومتی کمیٹی 31 جنوری تک موجود رہے گی. اس دوران پی ٹی آئی نے دوبارہ اسپیکر سے رابطہ کیا تو ہماری کمیٹی ان کے ساتھ بیٹھ جائے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج اس مذاکراتی عمل کو ختم کردیا ہے. جس کا انہوں نے خود آغاز کیا تھا، 5 دسمبر کو انہوں نے کمیٹی بنائی تھی، پھر یکے بعد دیگر 3 ملاقاتیں ہوئی تھیں، 42 دن کے بعد انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے تھے .جس کے بعد ہم نے ان...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاجروں کو اگر مجھ سے مسئلہ ہے تو بات کریں، کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی کسی سے بھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، کسی سے چغلی کرنےکی ضرورت نہیں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘ ’ آپ کی کسی سےبھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی سےشکایت کرنےکی ضرورت نہیں، منسٹر، چیف منسٹر سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا، تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں، ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ...
    —فائل فوٹو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے براہِ راست ٹھیکے دیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل کی فریق بننے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں براہِ راست ٹھیکے دیے جانے کے خلاف درخواست یونائٹیڈ فرینڈز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے دائر کر رکھی ہے۔سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین کے فریق بننے کی درخواست پر سماعت کے دوران اُن کے وکیل عثمان فاروق ایڈوو کیٹ نے کہا کہ عوامی مسئلے کے پیشِ نظر اپوزیشن لیڈر درخواست میں فریق بن کر دستاویز فراہم کرنا چاہتےہیں، کے ایم سی نے اپنے جواب میں 2 ارب روپے جاری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل...
    ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج مذاکراتی عمل میں شرکت نہیں کی اور عملاً مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ عرفان صدیقی نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر وسیع مشاورت کی گئی تھی اور سینیئر آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لی گئی تھی، تاہم آج پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات میں شریک ہونے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا گیا تھا، لیکن وہ اجلاس میں نہیں آئے۔ اگر پی ٹی آئی اجلاس میں آتی تو ہم اپنا جواب...
    حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کمیٹی تحلیل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ اپنی کمیٹی تحلیل کرنے کے عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں، باقی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ پھر یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔چیف فائر افسر کے مطابق کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ شہر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے ہزار گنجی میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ آگ نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دوسری جانب شالکوٹ تھانے کے عقبی حصے میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آتشزدگی آئل ٹینکرز میں ہوئی۔ جوائنٹ روڈ پر مکان میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا،...
    کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ  پر قابو پا لیا گیا۔ چیف فائر افسر کے مطابق کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ شہر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے ہزار گنجی میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ آگ نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دوسری جانب شالکوٹ تھانے کے عقبی حصے میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آتشزدگی آئل ٹینکرز میں ہوئی۔ جوائنٹ روڈ پر مکان میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹائی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ غفور انجم پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیاکہ یہ درخواست سہولتوں سے متعلق ہے، آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولتیں فراہم کی ہیں؟۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے...
    اسلام آباد:تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے مذاکرات سے انکار کرنے کے بعد حکومتی کمیٹی  کا بھی تحلیل ہونے کا عندیہ  ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے شروع وقت سے ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، ہم حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں  رکھ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی فرد واحد کو بچانے کے لیے مذکرات سے بھاگ رہی ہے، ابھی ہم نے اپنے تحریری فیصلے سے اپوزیشن اراکین کو آگاہ بھی نہیں کیاہے، اصولی طور پر تو پی ٹی آئی کو مذاکرات کے وقت آکر ہمارے جواب کو دیکھا چاہیے۔ دوسری جانب وزیر دفاع...
    اسلام آباد(وقائع نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کی عدم شرکت کے باعث اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں حکومتی کمیٹی کے 6 اراکین شریک تھے، تاہم اپوزیشن کی طرف سے کوئی نمائندہ نہ آیا۔ اجلاس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس کے سات ورکنگ ڈیز کے بعد ممبران کو نوٹس بھیجے گئے تھے، اور توقع تھی کہ پی ٹی آئی کے اراکین شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی ٹیم نے 45 منٹ تک انتظار کیا اور اپوزیشن کو میسج بھی بھیجا، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اسپیکر نے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں، لیکن پی ٹی...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتوں کے کمیٹی اراکین مذاکرات کے لیے ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے جن میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، اسحاق ڈار، خالد مگسی اور اعجاز الحق شامل تھے لیکن پی ٹی آئی یا اپوزیشن کی جانب سے کسی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس پر اجلاس ختم کردیا گیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج 28 تاریخ ہے اور آج پی ٹی آئی کے مطالبے کا وقت مکمل ہو جاتا ہے، ہم نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آج چوتھا دور ہونا تھا، تاہم پی ٹی آئی نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق منگل کو حکومت کی اتحادی جماعتوں کے کمیٹی اراکین اجلاس میں شریک ہوئے جن میں راجہ پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، اسحاق ڈار، خالد مگسی اور اعجاز الحق شامل تھے۔لیکن پی ٹی آئی یا اپوزیشن کی جانب سے کوئی اجلاس میں شریک نہ ہوا، جس پر اجلاس ختم کردیا گیا۔ آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا ہے؟ جسٹس حسن اظہر کا وکیل وزارت دفاع سے استفسار ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس موقع پر کراچی میں جاری تمام سرگرمیوں بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی حب پمپنگ سٹیشن،کے الیکٹرک پرسالانہ مرمتی پر کام شروع کردیا گیا
    بیجنگ : چین کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپنی، ڈیپ سیک، نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ایپ کی مقبولیت نے جہاں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا، وہیں یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپ بن چکی ہے۔   ڈیپ سیک کی لانچ کے بعد اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ امریکہ، برطانیہ اور چین میں چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس ایپ نے خاص طور پر ریاضی کے سوالات حل کرنے میں بہتر نتائج دِکھا کر چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑا ہے۔   ڈیپ سیک کی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل پیر کو ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پراپرٹی سیکٹر کے کاروبار میں تیزی لانے کےلیے حکومت پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں کمی پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق فائلرز کیلئے ایڈوانس ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔ پراپرٹی سیکٹر پرٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کواعتماد میں لیاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق دس کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ ٹیکس کی شرح میں کمی کس مقصد پراپرٹی سیکٹرکے کاروبار میں تیزی لانا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح میں کمی کیلئے تجاویز پر کام شروع کر دیا۔ وزیراعظم بھی ٹیکس ریٹ میں کمی کی ہدایت کر چکے ہیں۔ کیا پاکستانی...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ ‘غیر سنجیدہ’ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات مکمل طور پر ختم ہیں جبکہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے ہوتے ہیں تو کسی ڈیل کے لیے نہیں پاکستان کے مستقبل کے لیے کریں گے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی حکومت مذاکرات، پی ٹی آئی امور اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ حکومتی کمیٹی غیر سنجیدہ تھی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو ختم کرنے کا ذمہ دار حکومت اور حکومتی کمیٹی کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی غیر سنجیدہ تھی اور غیر سنجیدگی بے...
    وزیر پلاننگ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مقپون نے کہا ہے کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمیں ووٹ عوام نے دینے ہیں، پی ٹی آئی نے  نہیں دینے ہیں، یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی۔ اگر ہم نے ڈیلیور کیا ہے تو ہمیں ووٹ ملیں گے ورنہ ہمیں پی ٹی آئی نے ووٹ نہیں دینے۔ کسی پارٹی میں نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویو میں صوبائی...
    مسلسل شکستوں اور ہوم گراؤنڈ پر ناقص پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم  زوال کی انتہا کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ٹیم کی ہوم گراؤنڈز پر حریف کے ہاتھوں 35 برس بعد پہلی ٹیسٹ شکست ثابت ہوئی۔ جس نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچادیا۔ مزید پڑھیں: ہوم گراؤنڈ پر کمزور ٹیم سے کیوں ہارے؟ سخت سوال پر شان مسعود ناراض فاتح سائیڈ نے اپنی مہم کا اختتام سیکنڈ لاسٹ آٹھویں پوزیشن پر کیا، اب رواں دورانیے کے...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ دنوں اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کسی قسم کے احتجاج نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر برہم ہوگئے۔  بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں احتجاج کیوں نہیں کیا گیا؟ ذرائع کے مطابق علی امین سے ملاقات میں عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کےلیے اقدامات پر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک)اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ دی نیوز نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے تین ارکان رانا ثناء اللہ، عرفان صدیقی اور اعجاز الحق سے بات کی۔ سبھی نے کم از کم اس کا واضح اشارہ دیا کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی کو دینے کیلئے کچھ ہے اور ایسا کچھ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دے گی۔ پی ٹی آئی نے 9؍ مئی اور 26؍ نومبر...
    بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کون کونسی سہولیات حاصل ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے بیانات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ جیل سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بیرسٹر سلمان صفدراور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے،جسٹس راجہ انعام امین کیس کی سماعت کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج سن چکے ہیں۔ پی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ اپنے فیس بک پیج پر 33 سالہ احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گرائونڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آئوٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے...
    لندن(اسپورٹس ڈیسک)مانچسٹریونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے۔لیزانڈرو مارٹنیز نے واحد گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لیزانڈرو مارٹنیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب...
    خیبرپختونخوا کی بیشتر جامعات میں مستقل وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ناقدین اس کا ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہے۔ جامعہ پشاور میں ایم فل کے طالب علم تقویم الحق نے وی نیوز کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران نوجوان سے تبدیلی اور امید کے نام پر ووٹ لیا تاہم یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان طبقہ حکومت سے مایوس دکھائی دے رہا ہے۔ اساتذہ کی رائے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسویسی ایشن کے رکن اور فزکس ڈیپارٹمنٹ...
    دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی شامی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد بننے والی نئی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں خلاف ورزیوں پر بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں۔ حکام نے ایک مجرمانہ گروہ کے ارکان پر الزام عائد کیا، جنہوں نے سیکورٹی سویپکے ذریعے رہائشیوں کے خلاف بدسلوکی کی اور خود کو سیکورٹی سروسز کا رکن ظاہر کیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے 35افراد میں میں زیادہ تر اسد حکومت کے سابق افسران ہیں، جنہوں نے خود کو نئی حکومت کے مراکز میں پیش کیا تھا۔آبزرویٹری کا...