2025-02-27@19:56:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6297

«کانفرنس کو»:

(نئی خبر)
    سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال کے حوالے  سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔   مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کےلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا،  کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا،  عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور محدود آمدنی کے طبقات کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کے لئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔ حکومت کے ان اقدامات کا اعلان صدر آصف علی زرداری کے اس خطاب کاحصہ ہوگا جوآئینی تقاضے کی تکمیل کے لیے...
    ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت زرعی صارفین اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق، 21 مئی 2015 کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پالیسی ہدایات جاری کی تھیں کہ ماہانہ ایف سی اے میں ہونے والی کسی بھی منفی ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ سبسڈی والے گھریلو صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی  اسی پالیسی کے تحت، 24 جون 2015 کو ایف سی اے فیصلے میں 300 یونٹس تک کے نان-ٹی او یو گھریلو صارفین...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہر صورت قومی کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت، انتظامیہ یا کسی نے بھی رکاوٹ کھڑی کی تو چیف جسٹس کا دروازہ کھٹکھٹاوں گاہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کانفرنس ضرور ہو گی، یہ ہمارا حق ہے،ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیا ں دی گئی ہیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے محمود خان اچکزئی ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بقا کیلئے اور مستقبل کیلئے وکلا اور سیاستدانوں نے ہماری کانفرنس میں بات کی۔ہماری کانفرنس میں سب جمہوری لوگ ہیں۔یہاں صرف پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے ہم باتیں کر رہے ہیں۔...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کے دورۂ امریکہ کی تصدیق کر دی، تاہم واضح کیا کہ واشنگٹن، یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹیز فراہم نہیں کرے گا۔ یوکرینی حکومت کے مطابق، وہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک معدنی وسائل معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے، جس کے تحت کیف، اپنی معدنیات کی آمدنی کا کچھ حصہ ایک مشترکہ امریکی فنڈ میں دے گا۔ یہ معاہدہ یوکرین کو امریکی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ ٹرمپ نے روس-امریکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے، جن میں یوکرین کو شامل نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ "ہم یورپ کو کہیں گے کہ وہ سیکیورٹی گارنٹیز فراہم کرے، امریکہ نہیں۔" زیلنسکی نے کہا کہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان اور عید کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کیا۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے مطابق 10 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ یہ رقم بینکوں اور آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔‎مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق امدادی رقم 15 رمضان سے پہلے شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق یتیم، دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کو ترجیحی بنیادوں پر پیکج فراہم کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر بینک اور ڈسبرسنگ چارجز صوبائی حکومت خود برداشت کرے گی خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق یہ اقدام...
    ویب ڈیسک : رمضان المبارک 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری کل 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی،زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی خیال رہے کہ بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، زکوٰۃ وعشرآرڈیننس 1980 کے مطابق...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6برس مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروس چیفس نے مسلح افواج کی بے مثال ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔27فروری 2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بے جا جارحیت کے جواب میں پاکستان کا پرعزم اور متوازن ردعمل آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے پاکستان مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے ثابت ہوا کہ پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے اور فوری طور پر ڈیٹرنس...
    مکہ معظمہ : رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی اور جامع قرآن کورس کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں شرکاء کو قرآن کی درست تلاوت، تجوید اور تلفظ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ان کورسز کے ساتھ ہی ایک عالمی تعلیمی منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد رمضان میں دینی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔ صدر امور حرمین شریفین شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس کورس میں مستند اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی طلبہ کو قرآن کریم کی تجوید، حفظ اور درست تلاوت سکھائی جائے گی۔ یہ پروگرام مختلف تدریسی طریقوں پر مشتمل ہوگا، جس میں حفظِ قرآن،...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے 9 مئی کو راولپنڈی میں عسکری تنصیبات پر حملوں  کے کیس کی سماعت کے دوران  پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیلوں دلائل کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹس جمع کرانا چاہتے ہیں اسکی روشنی میں دلائل دینگے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو رپورٹس جمع کرانے کی مہلت دے دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  نے کہا کہ کچھ اپیلیں تو مقدمہ منتقل کرنے کی بھی ہیں، مقدمہ منتقلی کی اپیلیں تو غیر موثر ہوچکی ہیں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب  نے کہا...
    امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ جوولسن نے خط کی کاپی ایکس پوسٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔ 25 فروری کو سیکریٹری آف اسٹیٹ کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو آزاد کروانے کے لیے حکومت پاکستان سے بات کریں۔ Grateful to join @RepublicanStudy Chairman @RepPfluger to urge @SecRubio to free Imran Khan and work to restore democracy in Pakistan....
    — فائل فوٹو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کو معاشرے کا بہت بڑا چیلنج قرار دیدیاڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی 200 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے مسلح افواج کے غیرمتزلزل حوصلے، پروفیشنلزم، قربانیوں کو سراہا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف ایک مضبوط اور محتاط جواب تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن نے پاکستان کے اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا، آپریشن نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کو اجاگر کیا، جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری جواب کی صلاحیت کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت نئی کابینہ کے پہلے اجلاس میں اخراجات میں کمی کے اقدامات اور روس یوکرین تنازع پر توجہ مرکوز رکھی گئی، جبکہ کابینہ کی سطح پر کوئی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود حکومتی افادیت کے محکمے کے شریک سربراہ ٹیک بلینائر ایلون مسک بھی شریک ہوئے۔ وفاقی حکومت کے حجم کو کم کرنے کے لیے حکومتی افادیت کے محکمے کی کوششوں کے درمیان منعقدہ صدر ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے اس پہلے کابینہ اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت سب سے اہم اقدامات میں سے ایک حکومتی افادیت کا محکمہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا...
    مظفرآباد (ویب ڈیسک) میرپور میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق   خاتون کو میرپور کے ڈویژنل کمشنر کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ جائیداد کے قبضے کے معاملے میں ازالے کے لیے تھوتھل پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔جب خاتون نے ایس ایچ او چوہدری عمران احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود انہیں لینے گھر آئیں گے۔ مصطفٰی قتل کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں کا خط، تہلکہ خیز...
    بہاولپور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے نگران حکومت کے دور میں چولستان کی زمین پاک فوج سے وابستہ دو اداروں کو منتقل کرنے کے لیے کیے گئے 2 معاہدوں پر عمل درآمد روک دیا ہے۔درخواست گزاروں کے ان خدشات کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ انہیں ان کی زمین سے محروم کردیا جائے گا، عدالت کو صوبائی حکومت کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ جب تک کابینہ نیا فیصلہ نہیں کرتی، ان کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ڈان نیوز اردو کے مطابق  لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بینچ کے جسٹس عاصم حفیظ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پنجاب حکومت کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی کابینہ نے نگران دور...
      یہ حکومت ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے ، یہ سڑک پر کانفرنس نہیں تھی، بند جگہ پر تھی اور حکومت اس سے بھی گھبرا گئی۔ ہوٹل انتظامیہ کو دھمکایا گیاکہ کانفرنس کی صورت میں ہوٹل بند کردیا جائے گا، اپوزیشن رہنما یہاں سب جمہوری لوگ ہیں، انسٹالڈ رجیم کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ آج اگر انہوں نے حرکت کی تو میں بطور اپوزیشن لیڈر چیف جسٹس آف پاکستان کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا،اپوزیشن لیڈر اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہر صورت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنما محمود خان اچکزئی ، شاہد خاقان عباسی ،عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں نے اہم...
      بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکریٹری کی بات نہیں سنتا،اربوں کا بجٹ لاہور پر لگا دیا، باقی پنجاب نظرانداز کر دیا گیا آپ سب کے تحفظات جائز ہیں، ہم ان کو جلد حل کروائیں گے ، ، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی متاثر کن ہے، صدر زرداری کی پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی سے گفتگو صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا...
    ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے تاجروں اور کاروباری شخصیات سے آئندہ بجٹ پر تجاویز لے رہے ہیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویڑن کو منتقل کردیا گیا ہے۔پشاور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد سہولتیں فراہم کرنا ہے، جتنی انسانی مداخلت کم ہوگی اتنی ہی کرپشن میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے، کوشش ہے کہ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، اس حوالے سے تمام اصلاحات آپ کے سامنے ہیں۔وزیر...
    عبدل جبار ابڑو: شکارپور کے علاقے سے ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے باپ بیٹے کی تشدد بھری وڈیو وائرل۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں۔اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق شکارپور  تھانہ کوٹ شاہو سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  وڈیو میں مغویوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں، وڈیو میں بے بس باپ بیٹا مدد کی اپیل کر...
    اسلام آباد: 144 دن پر مشتمل 16ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا، قومی اسمبلی کے13سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 93 نشستیں منعقد ہوئیں، ایوان کی کاروائی247 گھنٹے 23 منٹ تک چلتی رہی، 26ویں آئین ترمیم سمیت 47 قوانین، 26 قرادادیں منظور کی گئیں۔ اس دوران نواز شریف اور حمزہ شہباز کی سب سے کم حاضری رہی، صرف 5دن شریک ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف11، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری کی تناسب سب سے زیا دہ رہا، حکومت قانون سازی اور اپوزیشن احتجاج میں مصروف رہی، سیاسی مسائل عوامی مسائل پر حاوی رہے۔ پہلے پارلیمانی سال کے دوران انتخابات کے باوجود قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل رہا، پارلیمنٹ سے منظور قانون سازی میں عوامی...
    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں خواتین کی ترقی کی ایک نئی تاریخ قائم کرتے ہوئے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا۔ پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائد کی شرح سے خواتین کی سلیکشن کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے۔ وائلڈ لائف سپر وائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.2 فی صد اور مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فی صد ہے۔ وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
    جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت نے ایکسیڈینٹ کیس میں نامزد سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان یوسف نےتین سال پہلے ایکسیڈنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وقوعہ کے روز 23 ستمبر 2022 کے تین ماہ 15 دن بعد شکایت کنندہ نے شکائت دائر کی، باقاعدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ پراسیکیوشن کے ریکارڈ میں موجود نہیں۔ اس میں کہا گیا کہ ڈیڈ باڈی کا صرف بیرونی جائزہ لیا گیا ہے باقاعدہ پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا،یہ دلیل بھی دی جاسکتی ہےکہ ہر ایکسیڈنٹ میں باقاعدہ پوسٹ مارٹم کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن اس کیس میں ایکسٹرنل پوسٹ مارٹم کرنے والے...
    چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بے معنی میچ آج (جمعرات) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، خود غرض کرکٹرز رہی سہی ساکھ بچانے کیلیے کوشاں ہیں، بارش نے مہلت دی تو نام نہاد اسٹارز ’صلاحیتوں‘ کے اظہار کیلیے ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی کوشش کریں گے، آخری میچ میں پلیئنگ الیون میں ردوبدل کا امکان بھی موجود ہے، فہیم اشرف یا محمد حسنین کی جگہ بنانے کیلیے کسی ایک سینئر پیسر کو باہر بھی بٹھایا جاسکتا ہے۔  دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم کی بھی یہی کہانی ہے، گھر واپسی سے قبل ٹائیگرز فتح کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں، ان کی نگاہیں جدوجہد کے شکار گرین شرٹس کے خلاف مایوس کن ریکارڈ کو بہتر بنانے پر...
    گورنر سندھ کے ’’امید کی گھنٹی‘‘ انیشیٹیو کی گونج فیصل آباد تک پہنچ گئی، کامران خان ٹیسوری نے فیصل آباد کے نوجوان عثمان چنیوٹی کی پکار سن لی، ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس بلالیا۔فیصل آباد کے عثمان چنیوٹی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی شدید خواہش کی تھی۔ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’امید کی گھنٹی‘‘ دیگر صوبوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔گورنر انیشیٹیوز کے تحت 50 ہزار نوجوان آئی ٹی تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔گورنر سندھ نے نوجوان کو گورنر ہاؤس کراچی آنے کی دعوت دیدی اور آئی ٹی کے اگلے سیشن میں داخلے کی پیشکش بھی کردی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے پیکا کو سب سے پہلے عمران خان نے لانے کی کوشش کی، چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہی پیکا ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں ہیں۔ان کا...
    فائل فوٹو آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 فروری 2019 کے آپریشن نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا مضبوط اور مدبرانہ جواب دیا، یہ جواب پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا مظہر تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن پاکستان کی مسلح افواج کی عملی مہارت اور تیاری کا ثبوت تھا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس آپریشن نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکا، آپریشن نے پاک فوج کی آپریشنل برتری برقرار رکھتے ہوئے فوری مزاحمت کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس...
    سپارکو اعلامیے میں کہا گیا کہ نیا چاند 28 فروری 2025ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی، پاکستان کے بجائے سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری، بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس مکمل ہونے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین کیا ہے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ آج سے 6 برس قبل 27 فروری 2019  کو پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ہماری افواج  نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ...
    آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل ہوگئے، 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔ پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 26فروری کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جس کا بھانڈہ پاکستان نے عالمی میڈیا کو موقع پر لے جا کر پھوڑا۔ نریندر مودی نے بذاتِ خود طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا، لیکن جوابی کارروائی میں پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنایا۔حقیقت کے اعتراف کی بجائے بھارت نے پاکستان کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا، تاہم بھارتی...
    ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے بروقت کارروائی کرکے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 980 گرام آئس ہیروئن  برآمد کرلی۔ اعلامیے کے مطابق مسافر محمد ولی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
    نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 9 مئی تک جاری رہے گی، 12 مارچ کو محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کے چیک دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے متاثرین کیلئے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی جانب سے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے 6932 متاثرین کو مکان کی تعمیر کیلئے 14 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کر دیا، اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی ڈویژن...
    کراچی: حکومت سندھ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کمشنر کراچی کی جانب سے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالہ کے 6932 متاثرین کو مکان کی تعمیر کے لیے 14 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے معاوضے کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا، اس ضمن میں اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی ڈویژن کے دفتر کے مطابق نالہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 9 مئی تک جاری رہے گی۔ 12 مارچ کو محمود آباد نالہ متاثرین کو معاوضے کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) مریم نواز کے 60،60 صفحات کے اشتہارات پر تجزیہ کاروں کی شدید تنقید، تحقیقات کا مطالبہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی غیر معمولی اشتہارات کی مہم کے حوالے سے رپورٹ شائع کی گئی ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سینئیر تجزیہ کار اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس (پی ایف یو جے) کے سابق صدر مظہر عباس نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اشتہاری مواد کو خبروں کی شکل میں پیش کرنے کا کسی صورت دفاع نہیں کیا جا...
    سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے 28 فروری کو مغرب کے وقت ماہ رمضان کا چاند تلاش کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔ بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کی شہادتیں رویت کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ خبر پڑھیں : 33 سال بعد رمضان میں قدرتی طور پر ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ جانیے چاند...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد اپنا ایجنڈا سامنے لائے، حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپوزیشن کو اسلام آباد میں کانفرنس کرنے سے نہیں روکا، حزب اختلاف کے رہنما اس معاملے پر سچ بولیں۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے، اپوزیشن اتحاد رانا ثنااللہ نے کہاکہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی کے اپوزیشن اتحاد میں ہونے سے حکمت پیدا ہوگی، کیوں کہ جب معاملہ فہم لوگ آگے آئیں گے تو بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بات چیت...
    وزارت تخفیف غربت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل زکوٰۃ نصاب کا اعلان کردیا۔وزارت تخفیف غربت کے اعلامیے کے مطابق بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے یا اُس سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔بینکوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ بچت اکاؤنٹ، نفع و نقصان اور اس طرح کےاکاونٹس پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔وزارت کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ زکوٰۃ کٹوتی یکم یا 2 مارچ کو رمضان کی پہلی تاریخ کی مناسبت سے ہوگی۔
    پنجاب اور کے پی حکومتیں پھر آمنے سامنے آگئیں، سرکاری اشتہارات پربیان بازی شروع ہوگئی۔ بیرسٹرسیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، عظمیٰ بخاری بولیں کے پی حکومت اپنے 10 منصوبے بتا دے، تشہیر پنجاب میں کریں گے، بارہ سال سے کے پی کا خزانہ دھرنوں پرخرچ ہو رہا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، کیا پنجاب میں مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہوچکی ہے؟ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    شہازکابینہ29 رکنی ہو گئی، مزید آٹھ وزراء کی انٹری، حلف برداری کل ہوگی،کون کون سے نام شامل ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مزید آٹھ وزرا کی انٹری، شہازکابینہ انتیس رکنی ہو گئی، حلف برداری کل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، مصطفی کمال، عبدالرحمان کانجو، سردار یوسف، رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج اور بیرسٹر عقیل ملک کے نام شامل جبکہ طلال چوہدری کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔ ایک دونہیں بلکہ پوری ٹیم کے برابرنئے کھلاڑی شہبازکابینہ کا حصہ بننے جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کی حلف برداری کل ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم میں مزید 15 سے 20 وفاقی وزرا ،...
    اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ، آن لائن رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا۔  حکومت خیبر پختونخوا نے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن رجسٹریشن مہم کا آغاز 25 فروری سے کردیا ہے۔ دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں تاکہ تمام سرکاری...
    کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔ جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست...
    اسلام آباد: پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوش خبری سناتے ہوئے ریلیف کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ...
    حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تعاون سے ملک کے صنعتی شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتی ترقی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ان زونز کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے جدید خطوط پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز کا بنیادی مقصد برآمدات کی صلاحیت کو بڑھانا، تجارتی خسارے کو کم کرنا، اقتصادی تحفظ کو فروغ دینا اور مغربی ممالک سمیت عالمی منڈی میں تین ارب صارفین تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں وافر مقدار میں خام...
    صدر زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کا حکم دیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ...
    تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔پشاور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پاک ایران بارڈر پر پھنسے 600 ٹرکوں کا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، ایرانی سفارتکار نے خزانہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ایرانی ٹرکوں پر بینک گارنٹی کی شرط عائد کردی ہے ، جس سے یومیہ 22 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، ایرانی سفارتکار نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاک ایران بارڈر پر 600 ایرانی ٹرک پھنسے ہوئے ہیں، پاک ایران 1987 کے معاہدے کے تحت بینک گارنٹی کی شرط تھی  تاہم 2008 کے معاہدے کے تحت بینک...
    جامعة النجف میں علماء کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 سے اب تک 200 سے زائد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، مگر ان اندوہناک واقعات میں حکمرانوں کے کانوں جوں تک نہیں رینگی، وہ بے بس نظر آتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار ہے یا ان کے سامنے بے بس۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے پارا چنار کا راستہ کھلوانے میں حکومت اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جامعة النجف میں علماء کے وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024 سے اب تک 200 سے زائد معصوم...
    رمضان المبارک 1446 ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعے کے روز (28فروری) کو پشاورمیں طلب کرلیا گیا ، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمدعبدالخبیر آزاد کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری (29 شعبان) کی شام محکمہ اوقاف کی پشاور میں واقع بلڈنگ میں ہو گا جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا، چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کا اختتام قریب آنے پر سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے مملکت بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو نماز مغرب کے بعد چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی۔ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ جمعہ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے، چاند نظر آ جانے کی صورت میں اپنی شہادت کو لازمی ریکارڈ کروایا جائے۔ دوسری جانب آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس کیلئے تنظیم سازی بے حد ضروری ہے اور جلد ہی پارٹی اپنی تنظیمی طاقت کو بڑھانے کے اقدامات کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر بیریندر سنگھ آج ہریانہ کے حصار میں کانگریس دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے میئر امیدوار کرشن ٹیٹو کے لئے حمایت طلب کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور کارکنان کو ہر وارڈ میں جا کر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت دی۔ بیریندر سنگھ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی آئین کو کمزور کرنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لئے تنظیم سازی بے...
    آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔...
    اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ وی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں روڑے اٹکائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلومیرٹر دور مارکی کو بک کیا پھر بھی روکا گیا، یہ اس حکومت کی کمزوری اور ناکامی...
    ٹیسکو چیف نے ایم این اے صاحب کو یقین دلایا کہ ضلع کرم بالخصوص پارہ چنار کے عوام کے  مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گھریلوں صارفین اور چھوٹے کاروبار سے منسلک تاجروں کے لئے بجلی کے دورانیہ کو جلد بڑھایا جائے گا اور نئے کمرشل فیڈرز پر بھی کام کا آغاز ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کا TESCO CEO سے انکے آفس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ضلع کرم کے بجلی کے بحران پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے پاراچنار محاصرے کے ساتھ ساتھ ضلع کرم میں بجلی...
    اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہر صورت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس  کے رہنما محمود خان اچکزئی ، شاہد خاقان عباسی ،عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں نے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، پچھلے ایک ہفتے سے جگہ کے لئے کوشش کر رہے تھے، پہلی جگہ کینسل ہوئی پھر دوسری جگہ کیسل کی، کہا گیا کہ کرکٹ ٹیم نے گزرنا ہے، صحیح بات ہے کرکٹ کے لئے پورا ملک بند کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری جگہ پر انتظامیہ آ گئی اور کہا کہ اگر کانفرنس...
    راولپنڈی: ریلوے پولیس راولپنڈی نے دیانت داری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک  لاکھ 17 ہزار روپے مالیت کا سامان حقیقی مالک کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر خاتون ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیملی کے ہمراہ کراچی سے حویلیاں ریلوے اسٹیشن پہنچی،  اسی دوران اپنا بیگ ٹرین میں ہی بھول گئی تھی، کانسٹیبل فیاض حسین نے چیکنگ کے دوران بیگ کو ٹرین سے ڈھونڈ نکالا۔ بیگ میں مسافر کے 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل فون اور کپڑے موجود تھے۔ بیگ کو ایس ایچ او حویلیاں کی موجودگی میں حقیقی مالک راحیلہ بی بی کے حوالے کیا گیا۔ راحیلہ بی بی نے بیگ کی واپسی پر ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔رمضان میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی اور ماہ مقدس میں گھریلو صارفین کو صرف 12 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یکم رمضان سے صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 3 بجے اور رات 10 سے 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، اوقات کار کا تعین سحری اور افطار میں گیس فراہمی کیلیے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے ایک تقریب میں بتایا کہ سندھ میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے ساتھ مسلسل بات چیت کی جا رہی ہے اور رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے تاکہ...
    ان کا کہنا ہے کہ یوپی کے وزیراعلٰی کے قول و فعل میں تضاد ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ مسلم بچوں کی جدید تعلیم کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف انکے بجٹ میں کٹوتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم بچوں کی تعلیم دینے کے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کو اپوزیشن جماعت سماجوادی پارٹی اور کانگریس نے ناقابل اعتبار قرار دیا ہے اور "کچھ ملا" جیسے الفاظ کے استعمال پر اعتراض جتایا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کے بجٹ میں کسانوں، نو جوانوں اور غریبوں کے لئے کچھ نہیں رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بھگوا کپڑے پہنے سے نہیں بلکہ زبان، برتاؤ...
    آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کےلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کوبھی ملے گا۔جون 2015 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو اس...
    اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد یہ حکومت آئین اور کانفرنس کے نام سے گھبراتی ہے، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں نشے میں دھت دُلہا نے دُلہن کے بجائے اسکی سہیلی کو شادی کا ہار پہنا دیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی کے گاؤں برکھیڑا میں ایک شادی اس وقت منسوخ ہوگئی جب دُلہا جو کہ مبینہ طور پر نشے میں تھا منڈپ میں پھیروں کے بعد دُلہن کی بجائے اس کی سہیلی کو مالاپہنا دی۔ دولہا کی اس حرکت پر 21 سالہ دلہن رادھا دیوی نے دولہے کو تھپڑ مار کر شادی منسوخ کر دی اور چلی گئی لیکن ہفتہ کو پیش آنے والے اس واقعے میں صرف یہی ڈرامہ نہیں تھا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب 26 سالہ دُلہا رویندر کمار اپنی بارات کے ساتھ پنڈال میں دیر سے پہنچے، دلہن...
    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کوچ مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ مشتاق احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان فخر عالم کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جو انہوں نے اپنے پروگرام میں چلایا۔ اس ویڈیو میں مشتاق احمد نے پروگرام میں بطور مہمان بیٹھنے والے وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر گفتگو کی۔ مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے سابق کولیگ ہیں جن سے مجھے پیار ہیں مگر یہ دونوں میری کوچنگ کا مذاق اڑاتے ہیں تو اب میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے کا...
    سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راہنما کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے وزیر پٹرولیم کا ساتھ دینے کو تیار ہیں مگر اعتماد میں لیا جائے، ڈی ریگولیشن کو صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیا جائے پورے آئل سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے اہم ملاقات ہوگی، ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات ہیں، اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی راہنما رضا عباس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ماضی کی غلطی قرار دے کر آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا۔سماءٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے اور اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امید ہے صحافی برادری، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی۔بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی دور میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو پہلے ہوا وہ تو...
    سندھ میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان وصوبائی حکومت کی بنائی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نجی سیکیورٹی گارڈ کو پولیس ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور گارڈز میں تصادم، 5 افراد زخمی بدھ کے روز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور نجی سیکیورٹی گارڈز سے متعلق حکومت پاکستان و سندھ کی بنائی گئی ایس او پی پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر ریٹائرڈ منیراحمد نے 5 رکنی وفد کے ہمراہ شرکت...
    بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک 23 سالہ نوجوان پولیس سٹیشن میں داخل ہوا اور ایسا انکشاف کیا جس نے پورے محکمہ پولیس میں ہلچل مچا دی۔ نوجوان جس کا نام عفان بتایا جا رہا ہے، نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی ماں، دادی، گرل فرینڈ اور 13 سالہ بھائی سمیت چھ افراد کو قتل کر دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عفان نے واقعی چھ افراد پر وحشیانہ حملہ کیا تھا لیکن اس کی ماں جو کینسر کی مریضہ ہے، زندہ بچ گئی۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ماضی کی غلطی قرار دے کر آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے   بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے اور اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امید ہے صحافی برادی، سول سوساٹی اور سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی۔ بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی دور میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو پہلے ہوا وہ تو ہوچکا، اب آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلے غلطیاں ہوئیں تو اس...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف بابراعوان نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا اس کا مطلب ہے کہ یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کوئی جلسہ نہیں تھا صرف اجلاس تھا، ایک طرف سرکاری خرچ پر جلسے ہو رہے ہیں ، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہوگی اور لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پیکا قانون کے حوالے سے پانچوں ہائیکورٹس میں پٹیشنز آگئی ہیں ، سپریم کورٹ...
    چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 326رنز کا ہدف دے دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے ۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، افغانستان کی وکٹیں دھڑا دھڑ گرتی رہیں لیکن ابراہیم زردارن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 177رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان کے علاوہ حشمت اللہ آفریدی 40 ، عظمت اللہ 41 جبکہ محمد نبی نے ۔۔رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے 26 ویں ترمیم کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی نے پیکا قانون میں کئی ترامیم کرائیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا متنازع پیکا قانون اس طرح منظور نہیں ہوا جیسے ابتدا میں تجویز کیا گیا تھا، پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی، پیپلزپارٹی پیکا قانون میں شامل رہی اور اس میں ترامیم کرائیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ہے، پاکستان واحد ملک نہیں...
    ---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ و پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی ڈرامے بازی تک محدود ہے۔ جگن کاظم وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کس بات کی معترف؟معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے پہلے پورا کرتی ہیں، اس بات کا میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    سعید احمد سعید: سات ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا معاملہ، ٹینڈر میں نجی کمپنیوں کی جانب سے 4مسافر ٹرینوں کیلئے بڈز جمع،سات ٹرینوں کیلئے ہونیوالی بڈز میں 3ٹرینوں کیلئے کوئی بڈز نہ مل سکی۔ریلوے نجی فرم پریکس نے ہزارہ ایکسپریس ،الحسینی نے سکھر ایکسپریس کیلئے بڈز جمع کروائی، ڈبلیو ایم آر ایسوسی ایٹس نے فرید ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کیلئے ٹیکنیکل و فنانشل بڈز جمع کروائی۔بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس، موہنجودڑو ایکسپریس ،راولپنڈی پسنجر کیلئے کوئی بڈ نہ مل سکی، فنانشل بڈ میں بینچ مارک کی بنیاد پرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کو آؤٹ سورس کی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
    وزارت داخلہ کو دی گئی ضمنی گرانٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری نہ لینے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں وزارت داخلہ کو دی جانے والی ضمنی گرانٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس میں وزارت داخلہ کی آڈٹ رپورٹ 24-2023 زیر غور آئی۔وزارت داخلہ کے اکاؤنٹس کے جائزے کے دوران پی اے سی وزارت خزانہ کی نمائندے کے جواب سے غیر مطمئن نظر آئے جس پر پی اے سی نے فوری طور پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ کی 3 ارب گرانٹ لیپس ہونے پر برہمی...
    ویب ڈیسک : اپنا گھر بنانے کے خواہمشند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی ، آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کردیا گیا اور دستک ایپ کے ذریعے ہاؤسنگ اسکیم کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ تمام ملازمین کو 25 مارچ تک رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبرپختونخوا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ آن لائن رجسٹریشن کررہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ نوٹس بورڈ پر لگایئں...
    نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے۔انسانی امداد کو ہتھیارکے طورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زوردیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کوترجیح دے۔پاکستان کے متبادل مستقل...
      پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی وفاق سے خیبرپختونخوا کو پانی کا حصہ نہ دینے کی شکایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں وکلا سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد دھرنے بھی ہونگیں اور دمادمست قلندر بھی ہوگا، بھر ہم بتائیں گے کہ صوبائی حکومت کسانو ملازمین اور بلدیاتی نمائندوں کو کیسے حق نہیں دیتی، ہم ان کو رلائیں گیں اور ان سے اپنا حق بھی لیں گیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے سے پہلے اپنی جماعت کے اندر اتحاد پیدا کرلے،...
    پاکستان بار کونسل کا اجلاس ،احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین منصور عثمان اعوان کی زیرصدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے مرکزی و صوبائی ممبران شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان بار کونسل جوڈیشل کمیشن کے نئے رکن کیلئے احسن بھون کے نام پر غور کرے گی،پاکستان بار کے ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین کمیشن رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں،احسن بھون جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئےپاکستان بار کونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدیاحسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رُکن منتخب ہوئے ۔ احسن بھون 2 سال کےلئے جوڈیشل کمیشن کے رُکن ہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 فروری 2025ء) یوروپی کمیشن بدھ کو اپنے کلین انڈسٹریل ڈیل یا صاف ستھرے صنعتی معاہدے کا خاکہ پیش کرے گا، جس کا مقصد 2025 میں معدنی ایندھن کے درآمدی اخراجات میں دسیوں ارب یورو کی کٹوتی کرنا ہے۔ کچھ اقدامات میں پائیدار توانائی کے منصوبوں کے لیے اجازت نامے کے عمل کو تیز کرنا، توانائی پر محصولات کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور قابل تجدید ذرائع کے لیے سبسڈی میں اضافہ شامل ہے۔ یورپی یونین میں توانائی کے زرائع کے طور پر شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا یورپی یونین کے انرجی کمشنر ڈین جورجینسن نے کہا، "حقیقت یہ ہے کہ امریکہ اب گرین ایجنڈے سے دور ہو رہا ہے......
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں۔اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس کے لیے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا، ہمیں کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک کانفرنس تھی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی...
    بیجنگ :غذائی تحفظ عوامی بہبود کی بنیاد ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں کانگریس کے بعد سے دیہی امورسے متعلق تیرہویں “نمبر 1 مرکزی دستاویز” جاری کی گئی جس میں “دیہی اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور دیہی احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے” پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس دستاویز نے چین کی زرعی اور دیہی ترقی کی سمت کو واضح کیا ہے ۔ 2025 کی نمبر 1 مرکزی دستاویز میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے پر ایک بار پھر زور دیا گیا ہے، جس میں چاول ،سبزیوں اور کھانا بنانے کے تیل کی فراہمی جیسے معاملات کے حوالے سے اہم انتظامات کیے گئے ہیں۔   اگرچہ چین میں غذائی اجناس کی پیداوار مسلسل بڑھ رہی ہے...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے پڑوسیوں نے متعلقہ حکام کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کامران قریشی (والد ارمغان) اور اہلخانہ متعلقہ اتھارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ کامران قریشی نے 2023 سے 2024 کے دوران خلاف قانون 3 شیر گھر پر رکھے، گھر میں رات بھر بلند آواز میں موسیقی بجتی ہے، جس سے آرام میں خلل پڑتا ہے۔ خط کے مطابق کامران قریشی کے بیٹے ارمغان نے 100 سے زائد نجی سیکیورٹی گارڈز رکھے ہیں، ارمغان کے نجی سیکیورٹی گارڈز خواتین اور گھریلو ملازمین کو ہراساں کرتے ہیں۔ 8 فروری کو کامران قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا، فائرنگ کی گئی، گھر سے غیر قانونی ہتھیار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بجلی بلوں میں 21 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث افسران و ملازمین کو بغیر سزا چھوڑنے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی صدارت میں ہوا، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر نے وزارت خزانہ کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاور سیکٹر کے ٹاپ 300نادہندگان کی فہرست طلب کر لی۔کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ9 بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ڈیفالٹرز سے سینکڑوں ارب روپے کی ریکوری نہ کراسکیں، ڈیفالٹرز سے 877 ارب کی ریکوری نہ کرانے سے متعلق آڈٹ اعتراض زیر غورلایا گیا۔ اجلاس میں بجلی بلوں میں 21 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث افسران...
    اپنے تجزیے میں لکھاری کا کہنا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی وجہ سے اسرائیل مشکل کا شکار ہے، موجودہ سعودی قیادت کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ انگریزی روزنامہ کے لکھاری جاوید نقوی نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ جس طرح ترکوں کیخلاف لارنس آف عربیہ کی سرپرستی اور حمایت سے سعودیہ عرب وجود میں آیا، امریکہ کیساتھ سعودیہ کے تعلقات اسی عمل کا تسلسل ہیں۔ مسئلہ فلسطین پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے تجزیہ کار لکھتے ہیں کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد آیت اللہ روح اللہ خمینی نے اسرائیل کیخلاف سخت موقف اپنایا تھا، اس وقت شاہ فہد...
    ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اب شعور آچکا ہے، نوجوان نسل نے ماردھاڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، مریم نواز نے سیاست کو خدمت میں تبدیل کرکے نیا ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، ایک طرف مریم نواز عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہی ہیں تو دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنارہے ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 انہوں نے کہا کہ 76سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے ایک...
    لاہور:پنجاب میں دن رات عدالتیں لگانے پر پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 768 ججز نے رضا مندی ظاہر کردی تاہم 979 ججز نے رات کو عدالتیں لگانے سے معذرت کرلی۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری پنجاب نے چئیرمین قومی جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کو رپورٹس بھجوادیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ زیر التوا کیسز نمٹانے کے لیے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ہیں جبکہ ماتحت عدالتوں میں ججز کی سات سو سے زائد آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے کیسز کو نمٹانے کے لیے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کو اب دن رات کام کرنا...