2025-02-13@22:56:34 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«کا تحفہ»:
(نئی خبر)
آگ کبھی مقام دیوتائی پر فائز تھی لیکن انسانی شعور نے اُسے اِس آسمانی منصب سے اتار کر زمین پر دے مارا ۔ تاریخ نہ جانے کتنے گمشدہ خدائوں کا پتہ دیتی ہے لیکن یہ انسانی شعور ہی تھا جو حق کی تلاش میں بڑھتا ہوا آج اُس مقام پر پہنچا چکا ہے کہ مستقبل میں ایک خدائے یکتا کی متفقہ حکمرانی زمین پر قائم ہو جائے ۔ آلات ِابلاغ نے جہاں انسانوں کو ایک دوسرے کے قریب کیا ہے وہیں کلچروں کا تبادلہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے گو کہ یہ عمل صدیوں سے جاری ہے لیکن اُس کی رفتار کچھوے جیسی تھی لیکن جدید آلات ابلاغیات نے پرانے کچھوے کو نیا خرگوش بنا دیا ہے ۔ کوئی...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے سفاتکاروں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر زوردیا ہے ۔یہ اتفاق رائے دبئی میں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد رشید الزماں اور دبئی میں ان کے پاکستانی ہم منصب حسین محمد کے درمیان ملاقات میں ہوا ۔حسین محمد نے دورے پر آئے ہوئے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خصوصاً تجارت کے شعبے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت پر زوردیا ۔ دونوں سفارتکاروں نے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنے متعلقہ قونصلیٹس کے تجارتی سیکشن کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ۔فریقین نے پاسپورٹ ، قومی شناختی کارڈ اور ویزے کے اجراء کے عمل سمیت مختلف قونصلر...
کراچی( پ ر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شمالی میں مدرسات کے لیے قرآن فہمی کورس کی پہلی کلاس میں رکن کراچی شوریٰ اور ناظمہ ضلع تیموریہ (وسطی ) مسرت جنید نے اسلام کے نظام عبادات پر مفصل روشنی ڈالی۔اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہر وہ طاقت جو انسانوں سے اپنی بات منوانے کیلئے اللہ کے مقابل آجائے طاغوت ہے اور طاغوت کا انکار اللہ کو معبود ماننے کی اولین شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کے زوال کی بڑی وجہ قاری کا قرآنی اصطلاحات سے صرف نظر اور لا علمی ہے،اس لیے قرآن جو دلوں کو بدلنے کی تاثیر رکھتا ہے قاری اس کے فہم سے محروم رہ جاتا ہے اور معاشرے پر بھی قرآنی قوانین کی...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے تحریر الشام تنظیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس طرح تنظیم اور اس کے سربراہ احمد الشرع کے حوالے سے حتمی فیصلہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹ کر دنیا کو حیران کر دینے والی تنظیم کو پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ انہوں نے شدت پسند جماعتوں بالخصوص القاعدہ تنظیم سے اپنے تعلقات ختم کر لیے ہیں۔ تحریر الشام تنظیم کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں باقی رہنے سے امریکی شہریوں کے لیے اس تنظیم کو مادی مدد پیش کرنا غیر...