گورنر سندھ کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کراچی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری، ایس آئی ایف سی کے تحت منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان ہر شعبے میں تعاون بڑھائیں گے۔
گورنر سندھ نے پاک سعودی بحری تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و تجارتی تعاون کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعودی سفیر گورنر سندھ
پڑھیں:
میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
میئر کراچی نے ملاقات میں گورنر سندھ سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مفاد میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں شہر کے انتظامی معاملات، بلدیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب گورنر ہاؤس پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران حالیہ دنوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی لفظی گولہ باری کے بعد کشیدگی میں کمی آئی اور معاملات کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ میئر کراچی نے ملاقات میں گورنر سندھ سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مفاد میں اختلافات کو پس پشت ڈال کر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں شہر کے انتظامی معاملات، بلدیاتی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مئیر کراچی کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وہ آج اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں جہاں ان کی اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود بھی کراچی سے ہیں، کسی صورت شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، اے این پی سربراہ شاہی سید کی ایم کیو ایم کے مرکز آمد پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ وہ کراچی کنگز کے حامی ہیں اور شہر کی نمائندگی کو ہمیشہ ترجیح دیں گے، ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔