روہت شرما نے ون ڈے میں گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، پاکستانی اسٹار بدستور سرفہرست
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
CUTTACK, INDIA:
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں شان دار سنچری بنا کر چمپیئنز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اور ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تاہم پاکستان کے سابق کپتان بدستور اس فہرست میں پہلے نمبر موجود ہیں۔
روہت شرما نے بھارتی ریاست اوڈیسا کے شہر کوٹیک میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 90 گیندوں پر 119 رنز بنائے اور طویل عرصے سے فارم حاصل کرنے کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کی۔
بھارتی کپتان نے شبھمن گل کے ساتھ 16 اوورز میں 136 رنز کا شان دار آغاز فراہم کیا اور دونوں بیٹرز اس شراکت میں اپنی نصف سنچریاں بنائیں۔
روہت نے ابتدائی 6 اوورز کے کھیل میں 3 بلند وبالا چھکے لگائے اور اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے مشہور سابق بیٹر کرس گیل کا ایک روزہ کرکٹ میں 331 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔
میچ کے آغاز سے قبل روہت شرما 331 چھکوں کے ساتھ کرس گیل کے برابر تھے اور انہیں اپنا ریکارڈ بہتر کرنے کے لیے صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی جبکہ گیل نے 2019 میں کرکٹ سے کنارہ کشی سے قبل اپنے کیریئر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
خیال رہے کہ اس منفرد فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 398 ون ڈے میچوں میں 351 چھکے لگا کر ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے۔
شاہد آفریدی نے مارچ 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ایک روزہ کیریئر کا آخری میچ کھیلا تھا تاہم 10 سال گزرنے کے باوجود ان کا ریکارڈ بدستور قائم ہے تاہم روہت شرما اس ریکارڈ کو اپنے نام کرسکتے ہیں جنہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ فی الحال نہیں دیا حالانکہ وہ ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
ایک روزہ کرکٹ میں شاہد آفریدی کے بعد روہت شرما 338 چھکوں کے ساتھ دوسرے، کرس گیل 331، سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 270، بھارت کے ایم ایس دھونی 229، انگلینڈ کے آئن مورگن 220، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز 204، نیوزی لینڈ کے برینڈن مک کولم 200، سچن ٹنڈولکر 195 اور بھارت کے ہی سارو گنگولی 190 چھکوں کے ساتھ بالترتیب سرفہرست 10 بیٹرز میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا ریکارڈ روہت شرما کرس گیل
پڑھیں:
پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟
پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمینیٹر اور گرینڈ فائنل شامل ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
مزید پڑھیں پاکستان سپر لیگ 10: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی چُن لیے
ٹورنامنٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک لیبر ڈے (1 مئی) کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی کپتانی میں کھیلیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 کرکٹ کھیل