Jasarat News:
2025-02-11@08:19:48 GMT

دوحا : پاکستان ‘قطر دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان قطر دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور پیر کو دوحہ قطر میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ قطری وفد کی قیادت قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المراخی نے کی۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جن میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے سیاسی، اقتصادی، قونصلر اور عوام سے عوام کے رابطے شامل ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعاون اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار اور اعلی سطح کے دوروں اور تبادلوں کی رفتار کو تسلیم کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان قطر دو طرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور اسلام آباد میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میڈ اِن پاکستان’’ نمائش جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر 

 اسلام ا ٓباد (نمائندہ  خصوصی)جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ‘‘میڈ اِن پاکستان’’ نمائش گزشتہ شب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ 5 سے 7 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پاکستان کی بہترین مصنوعات اور خدمات پیش کی گئیں، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔یہ نمائش مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنی، جس میں سرکاری حکام، سفارتکار، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم نے پاکستانی کاروباری اداروں کو سعودی عرب میں ممکنہ خریداروں اور شراکت داروں سے براہ راست روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کیا۔تقریب کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت، مسٹر جام کمال خان نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی کاروباروں کے لیے سعودی مارکیٹ میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔وزیر تجارت نے پاکستانی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ نمائش کے دوران بنائے گئے کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان،قطر کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور،مجموعی مقاصد پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور ترکیہ کا انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون جاری رکھنے پراتفاق
  • صدر زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • صدر آصف علی زرداری کی ترک صدر سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
  • آرٹیکل 200 اور سیاسی ہنگامہ
  • آئی ایم ایف مشن دورہ پاکستان پر الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے مشاورت کرےگا، وزارت خزانہ نے تصدیق کردی
  • الیکشن میں نشستیں بانٹنے والے قانون کی گرفت سے باہر کیوں ہیں؟ جے یو آئی کوئٹہ
  • میڈ اِن پاکستان’’ نمائش جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر 
  • عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط، قید میں سختیوں کا شکوہ