2025-04-17@01:05:20 GMT
تلاش کی گنتی: 157
«پاکستانی گوشت کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم کے “نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم” کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ “مشعل پاکستان” نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجرا کر دیا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔ مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ اور یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں حکومت کی اصلاحاتی ایجنڈے کو...
پاکستان میں اینٹی کرپشن کے اداروں کو مضبوط بنانے اور گورننس میں اصلاحات کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 14 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کا حصہ ہے، وفد نیب، عدلیہ سمیت مختلف اداروں اور وزارتوں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا، وفد کی جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار پر بات چیت کا امکان ہے، ملاقاتوں کا مقصد قانونی حکمرانی، انسداد بدعنوانی...
نیویارک (نیوزڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک خصوصی ٹیم مختلف امور کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پاکستان کا دورہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی ٹیم ہے، جو گورننس، عدلیہ کی آزادی، ججز کی تقرری اور بدعنوانی جیسے معاملات پر جامع تجزیہ کرے گی۔ آئی ایم ایف ٹیم 14 فروری تک اپنا کام مکمل کرے گی اور اس دوران کم از کم 19 حکومتی وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق، ٹیم جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی حکام سے ملاقات کرے گی، جہاں قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور مالیاتی نگرانی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی...
مِشعل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔ اس کی ’پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025‘ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔ جس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی منظم دستاویز بندی اور گزشتہ 11 مہینوں میں 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں گورننس، اقتصادی پالیسی، قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی کارکردگی کے احاطے سمیت معاشی عدم استحکام، افراطِ زر، زرمبادلہ ذخائر اور قرضوں کے دباؤ پر حکومتی اقدامات کی تفصیل بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: ’پتن‘ رپورٹ بے بنیاد اور اداروں کے خلاف سازش ہے، الیکشن کمیشن پاکستان ریفارمز رپورٹ میں گورننس، احتساب اور شفافیت پر جامع تجزیے، پالیسی تبدیلیوں کے حقیقی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس...
کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بہادر آباد دفتر پر کارکنان نے دھاوا بول دیا، تنظیمی معاملات کی تقسیم پر کارکنان نے شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے کہا کہ پارٹی بہادر آباد سے چلے گی گورنر ہائوس سے نہیں، کارکنان نے گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے بھی لگائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کارکنان نے اچانک دھاوا بول دیا، اور تنظیمی معاملات کی تقسیم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہے لیکن پارٹی فیصلے گورنرہاؤس سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مشاورت کے بغیر سرکلر جاری کیا گیا، جس پر کارکنان نے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) نے ایک ججز کی تقرری،عدلیہ کی سالمیت اور آزادی سمیت گورننس اور بدعنوانی کا جامع جائزہ لینے کے لیے ایک مشن پاکستان بھیجا ہے۔ حکومتی اور سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ اپنی نوعیت کے اس پہلے تفصیلی جائزہ پر آئے اس مشن نے جمعرات کو اپنے کام کا آغاز کیا اور 14 فروری تک اپنا کام مکمل کریگا ۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران آئی ایم ایف کی ٹیم کم از کم 19 حکومتی وزارتوں، محکموں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی، جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ آف پاکستان بھی شامل ہیں۔ مشن کا فوکس قانون کی حکمرانی،...
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گورنر...
پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑ دھچکا لگ گیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی20 لیگ میں شریک نیوزی لیںڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے۔ انجری کے بعد کیوی پیسر کی سہ ملکی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ کرکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔ فرگوسن کوالیفائر 1 کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم...
اسلام آباد:فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور 2024-25 کے دوران اس کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے اور آئی ایم ایف کے اہداف کو بہتر طریقے سے پورا کیا ہے، تاہم عالمی ادارے سے فنڈز حاصل کرنے کے عمل میں مشکلات ابھی باقی ہیں۔ پاکستان کی حکومت کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 بلین ڈالر کی امداد کی توقع ہے، مگر اس میں سے زیادہ تر رقم قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کی جائے گی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ گوادرمیں گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران وزارت تحفظ خوراک کے حکام کا کہنا تھا کہ گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم کردیا گیا ہے اور اس سے پیداوار بھی شروع ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ گدھے کی کھال اور ہڈیوں سے متعلق معاہدہ ہوا ہے، گوادر میں چینی کمپنی یہ کام کرے گی، اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزارت خوراک و تحفظ کے حکام سے سوال کیا...

پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی،شعیب اختر کی پیشگوئی
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کریگی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے۔ پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لیگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے، میگا ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔شعیب اختر نے فائنل فور ٹیموں میں افغانستان کی ٹیم کو بھی شامل کیا اور کہا کہ ابھرتی ہوئی ایشیائی ٹیم پختگی اور بلے باز صبر کا مظاہرہ کرے والے تو میگا ایونٹ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے۔انہوں نے دفاعی چیمپئن پاکستان اور روایتی حریف بھارت کو بھی بقیہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کیا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان،...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔ شعیب اختر کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم میچورٹی کا مظاہرہ کرے گی تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے، افغانستان کے بیٹر میں تحمل آگیا تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں۔ سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ امید ہے 23 فروری کو پاکستان بھارت کو شکست دے گا، پاکستان اور بھارت کو تو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلنا چاہیے، پاکستان نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تو آدھا ٹورنامنٹ جیت لے گا۔ شعیب اختر نے...
—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) اسلام آباد میں قائم پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے کنفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک میں نئے سال کے اوائل میں ہی دہشت گردی کے واقعات میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت نے گزشتہ چند برسوں کے دوران تین ہزار سے زائد بلوچ عسکریت پسندوں کے قومی دھارے میں شامل ہونے کے دعوے کیے ہیں۔ ان عسکریت پسندوں میں ایسے کمانڈر بھی شامل ہیں، جو کہ حکام کے بقول کئی کالعدم تنظیموں کی مقامی اور ملکی سطح پر سربراہی بھی کرتے رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی شورش پر صوبے کی بعض بلوچ قوم پرست سیاسی جماعتیں بھی سراپا احتجاج ہیں۔ صوبے کے...
افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا. جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا. ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے 4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق بادغیس کے گورنر...
آسٹریلیا کو تین بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئینز ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال باہر کیا۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے میگا ایونٹ کے فائنل سے میزبان پاکستان کو خارج کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: "بالنگ اوسط 100 کی اور بیٹنگ اوسط 9 کی" کیا سلیکشن ہے انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کیلئے نظر انداز نہیں...
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیش گوئی کردی۔ رکی پونٹنگ نے ساتھ یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔ رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن ملک منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں۔ پاکستان ٹریول مارٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایکسپو سینٹر آنا اچھا لگتا ہے، یہی وہ جگہ جہاں سے معیشت اور ثقافت اجاگر ہوتی ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بن چکا ہے، یہ ماحول وزیرِ اعظم کے اڑان پاکستان کا اظہار ہے، یہ ماحول جنرل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کی کوششوں کا مظہر ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطابگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی...
افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے، بدرالدین عرف یوسف، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا۔ وہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی ٹی ٹی پی کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ افغان نائب گورنر کے بیٹے یوسف کی ٹی ٹی پی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت ثابت کرتی ہے کہ افغانستان کھلم کھلا پاکستان میں دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس...
افریقی ملک کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی۔ 150 کے قریب پاکستانی کانگو کے گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، 75 پاکستانی گوما سے روانڈا منتقل ہوگئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کرلیا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے گوما شہر پر قبضہ کرلیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
سٹی 42 : کانگو میں تنازعات کے بعد روانڈا نے گوما میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا کے حکام نےاپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 150 کے قریب پاکستانی گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے، ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے تاکہ شہریوں کی شناخت اور ان تک پہنچ سکے ۔ ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید...
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کانگو میں تنازعات میں حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، جنہیں روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر، سفیر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کانگو میں کشتی الٹنے سے 38 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ لاپتا انہوں نے کہاکہ اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہوچکے ہیں۔ اور پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کررہا...
کراچی (نیوزڈیسک)صوبائی وزیرسندھ منظور وسان نے کہا کہ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی صورت میں ممکنہ طور پرنئی وزیراعلیٰ فریال تالپور ہونگی.انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور نئی وزیراعلیٰ ہونگی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعلیٰ لے لو اور اپنا دے دو جیسے بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ سندھ تبدیل ہوئے تو فریال تالپور وزیراعلیٰ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2025 اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ سال الیکشن کے حوالے سے بھی اہم ہے، پاکستان 2025 میں تبدیل...
کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی لیکن عمر زیادہ ہونے کے باعث نوجوان کے گھر والوں نے صاف انکار کردیا کہ یہاں شادی نہیں ہو سکتی۔ یہ سن کر نوجوان گھر سے غائب ہوگیا اور خاتون دربدر ہوگئی۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔ یہ بھی پڑھیں سچن کی ’سچی محبت‘ کا نتیجہ نکل آیا، سیما حیدر امید سے ہوگئیں خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے جس کی عمر 33 برس بتائی جارہی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان...
بیجنگ: چین نے بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑوں، بکریوں، پولٹری اور دیگر جانوروں کے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مویشیوں میں بیماریاں پھیلنے کے بعد چین نے پاکستان، افغانستان، ایشیائی اور یورپی ممالک سے گوشت منگوانے پر پابندی عائد کیا ہے۔ چین کی کسٹمز انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے بعد احکامات جاری کیے ہیں جن کے تحت صرف تازے ہی نہیں بلکہ پراسیسڈ گوشت بھی درآمد نہیں کیا جا سکا۔ گوشت درآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کے ان احکامات سے گھانا، صومالیہ، قطر، کانگو، نائیجیریا، تنزانیہ، مصر، ایسٹ تیمور اور اریٹریا متاثر...
پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔ منیراکرم نے مزید کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے، حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے. وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے، ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستوں ہونے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان مقامی طور پر تیار کردہ ملکی...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
اسلام آ باد: عالمی بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی، اس سے پہلے آئی ایم ایف پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔ اس حوالے سے عالمی بینک نے ’’ عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025 ‘‘ جاری کر دی ہے، عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے...
عالمی بینک نے عالمی اقتصادی امکانا ت رپورٹ 2025 جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی رواں سال جی دی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے جبکہ آئی ایم ایف 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے ۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے مقابلے میں سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیشگوئی ہے ۔ بھارت 6.7 فیصد ، بھوٹان7.2 فیصد ، مالدیپ میں 4.7 فیصد ، نیپال 5.1 فیصد ، بنگلہ دیش...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ یہ تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شرم کی بات بھی ہے کہ دنیا میں جہاں کشتی ڈوبتی ہے اس میں پاکستانی سوار ہوتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ صرف 4 ضلعوں کے لوگ ہی ڈنکی لگانے کیوں جاتے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ڈنکی لگانے والے صرف غربت کی وجہ سے نہیں جاتے ہیں۔ ڈنکی لگانے پر 50، 60 لاکھ روپے لگانے والے اگر ان پیسوں سے ملک میں کاروبار کریں تو عزت کی روٹی کما سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی انہوں نے مزید...

وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کیلئے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام...
اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی۔ ایف بی آر نے آذربائیجان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ 2024 اور ٹرانزٹ ٹریڈ رولز 2024 کے تحت ایس آر او جاری کردیا ہے جو کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا۔ حکم نامے کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی، آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے لئے کسی مالی تحفظ کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوں گی۔ تمام...
زمبابوین ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں زمبابوین کرکٹر نے کہا کہ ایشیائی پچز پر کوئی مقامی ٹیم ہی چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی، پاکستان اور بھارت کا فیصلہ کُن معرکے میں بھی ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ سکندر رضا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بھی ایونٹ جیتنے کے چانسز ہیں، یہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر سکتی ہیں،چوتھی سائیڈ نیوزی لینڈ ہوسکتی ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایک بار پھر پاکستان آئے گی انھوں نے کہا کہ زمبابوے نے گزشتہ برس ٹی20 کرکٹ میں 5 ایشیائی ٹیموں کو...
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری جے مے سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں سینئر سفارت کاروں، قونصل جنرل ٹورنٹو، قونصل جنرل مونٹریال اور تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیر نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کینیڈا کوصدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مضبوط بنیادیں ہیں۔ محمد سلیم نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ ہمارے عوام کے مضبوط تعلقات اور باہمی مفادات ہیں،میں اقتصادی سفارت کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو فروغ دینے کا منتظر ہوں، ہائی...
تصویر سوشل میڈیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی گورنر جنرل اور کمانڈر انچیف میری سائمن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس سلسلے میں تاریخی رائیڈو ہال اٹاوہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، گورنر جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر محمد سلیم نے صدر، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے کینیڈین قیادت اور عوام کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بنیادیں موجود ہیں اور مشترکہ ترجیحات پر زیادہ تعاون کے امکانات روشن ہیں۔ تقریب کے بعد اپنے بیان میں ہائی کمشنر نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ پاکستان کے لیے اچھا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، چند دنوں میں حالات بہتر ہونے کی امید ہے، بیرسٹر گوہر جمعرات کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کو خوش آئند تو قرار دیا تاہم انہوں نے ملاقات کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے کہ مذاکرات ہوں...
گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ صوبۂ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جاپان کی مہارتوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہگورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ طلبا یونینز بحال ہونی چاہیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں آٹو موبائل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئی چی...
شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم انڈیانا گورنر کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اور سینئر حکام سے ملاقات کی۔ شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے امریکی ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، جو انڈیاناپولس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں، مائیک براؤن نے انڈیانا کے 52ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا۔ اپنے دورے کے دوران، قونصل جنرل طارق کریم نے ریاست انڈیانا کے سینئر حکام سے ملاقات کی، جن میں سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیگو مورالس اور اٹارنی جنرل ٹوڈ روکیٹا شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں قونصل جنرل طارق کریم نے پاکستان اور انڈیانا کے درمیان شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کی...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی ممکنہ تارِیخوں کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب المرجب کے دوسرے عشرے کے آغاز کے بعد دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ماہ رجب المرجب کے دوسرے عشرے کا آغاز ہونے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب 50 سے کم دن باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی اہم پیشن گوئی بھی سامنے آئی ہے۔ اس سال رمضان المبارک کا آغاز ماہ مارچ میں ہوگا،کچھ ممالک میں اس کا آغاز یکم مارچ اور کچھ...

چیئرمین پی اے آرسی، ڈاکٹر غلام محمد علی کا اعزاز ، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا
چیئرمین پی اے آرسی، ڈاکٹر غلام محمد علی کا اعزاز ، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی زراعت کے شعبہ میں نمایاں خدمات پرگورنر ہاوس پشاور، خیبر پختونخواہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹر غلام محمد علی کو ان کے حالیہ اعزازات، ستارہ امتیاز اور جمہوریہ کوریا کے صدارتی ایوارڈ پر مبارک باد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ڈاکٹر علی ابھرتے ہوئے زرعی سائنسدانوں اور محققین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ پاکستان کی معیشت کے سنگ بنیاد کے طور پر زراعت کی...

پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستان کی 3فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ لگایاہے ، قبل ازیں اے ڈی بی نے دوران مالی سال کیلئے قومی معیشت کی ترقی کیلئے 2.8 فصد کی توقع کا اظہار کیا تھا۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بہترین میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ معاشی استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ستمبر 2024 کے دوران اپنی جائزہ رپورٹ میں جاری مالی سال کیلئے پاکستانی معیشت کی 2.8 فیصد کی شرح نمو کے تخمینہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس میں فیصد کی بہتری کا اظہار کیا ہے ۔ نظرثانی شدہ اندازہ کے...
پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت، گورنرز کردار ادا کرینگے: گورنر سندھ کی میزبانی میں کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست ہماری ترجیح ہے، پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، معاشی استحکام میں گورنرز اپنا کردار ادا کریں گے۔گورنرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، گورنرز صوبے میں وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئین عوام کیلئے ہوتا ہے۔ ، آئین پاکستان عوام کے حقوق کا محافظ ہے، ہمیں عوام کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہئے،...
لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کے نئے سسٹم کی آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور میں اس وقت خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے دن صوبے کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو کر 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے ٹریفک کی روانی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا بارش برسانے والے سسٹم کے حوالے...
خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...