گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ صوبۂ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جاپان کی مہارتوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہگورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ طلبا یونینز بحال ہونی چاہیے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں آٹو موبائل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
جاپانی سفیر اکاماتسو شوئی چی نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 80 جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سلیم حیدر سلیم حیدر خان
پڑھیں:
گورنر سندھ کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جاکر سیز فائر پر سفیر کو مبارکباد
فائل فوٹو۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے جا کر سیز فائر پر فلسطینی سفیر کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سیزفائر کے بعد اسرائیلی بربریت کا عالمی برادری نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام انتہائی کڑے وقت سے گزرے، ہم ان کی دوبارہ آباد کاری کےلیے پُرامید ہیں۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فلسطین کی سفارتی، اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رہے گی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نے فلسطینی سفیر کو سندھ گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔