شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم کی انڈیانا گورنر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
شکاگو میں پاکستان کے
قونصل جنرل طارق کریم انڈیانا گورنر کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اور سینئر حکام سے ملاقات کی۔
شکاگو میں پاکستان کے
قونصل جنرل طارق کریم نے امریکی ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک براؤن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، جو انڈیاناپولس میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں، مائیک براؤن نے انڈیانا کے 52ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا۔ اپنے دورے کے دوران، قونصل جنرل طارق کریم نے ریاست انڈیانا کے سینئر حکام سے ملاقات کی، جن میں سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈیگو مورالس اور اٹارنی جنرل ٹوڈ روکیٹا شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں قونصل جنرل طارق کریم نے پاکستان اور انڈیانا کے درمیان شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے لیے تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت کی۔دونوں اطراف نے بہامی تحاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا-
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول بھٹو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول
اسلام آباد (نیٹ نیوز) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں امریکہ روانہ ہوں گے۔ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔