اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مرحوم پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ادا کردی گئی جس میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں موروثی امام مرحوم شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50 ویں امام شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم سے بھی ملاقات کی۔ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے مرحوم پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے مرحوم پرنس کریم آغا خان اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے انسانی استعداد کار ، معاشی ترقی، پراستقلال گروہوں کی تشکیل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و احترام کے لیے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر خزانہ نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی وفات کو ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں کے علاوہ دنیا بھرکے پسماندہ اور نادار لوگوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات کے موقع پر گزشتہ روز 8 فروری 2025ء کو قومی سوگ منایا گیا۔ ملک میں اور بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں پاکستانی پرچم سرنگوں ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی

پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ابھی مسلسل بقایاجات اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے کابینہ نے 2 ارب سے اوپر ٹیکسٹ بک بورڈ ضم اضلاع 2021 تا 2024 بقایاجات اتارنے کی منظوری دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے فری بیگز کے لیے 47 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، یہ سب کا سب عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی تعمیل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی 
  • لاہور‘ کراچی میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ، عالمی رہنماؤں کی تعزیت 
  •  سابق نائب امیرجماعت اسلامی و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا 
  • امریکی ٹیرف، پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ
  • امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائدکی کمی کا خدشہ
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ، جواب کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ
  • خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  • نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صفدر جاوید سید کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار