پاکستان کیخلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑ دھچکا لگ گیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی آئی ایل ٹی20 لیگ میں شریک نیوزی لیںڈ کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمانئدگی کررہے تھے۔
انجری کے بعد کیوی پیسر کی سہ ملکی سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ کرکٹر کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔
فرگوسن کوالیفائر 1 کے دوران ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے تھے تاہم وہ اپنے کوٹے کے 4 اوورز کروانے سے محروم رہے اور لنگڑاتے ہوئے میدان چھوڑنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کی شمولیت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا تاہم یہ کیوی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹم ساؤتھی کی ریٹائرمںٹ کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ لوکی فرگوسن، میٹ ہنری کیساتھ ملکر پیس اٹیک مضبوط کریں گے تاہم انکی انجری نے نیوزی لینڈ کے خیمے کو پریشان کردیا ہے۔
دوسری جانب اگر رپورٹس میں ڈاکٹرز کی جانب سے کرکٹر کو آرام کا مشورہ دیا تھا تو کرکٹ نیوزی لینڈ کو انکے متبادل کے نام کا اعلان کرنا ہوگا، 12 فروری کے بعد کوئی ٹیم اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت لے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے بعد
پڑھیں:
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔
اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے اور اپنی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا ہے، جو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونا تھا، لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم شیڈول کے مطابق اپنی ٹریننگ جاری رکھے گی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کپتان بھی پری میچ پریس کانفرنس کریں گے۔ شائقین کرکٹ کو اس تین ملکی سیریز کا شدت سے انتظار ہے، جو کہ دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ہو گی۔