Daily Mumtaz:
2025-01-29@02:52:23 GMT

چین نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے گوشت کی درآمد روک دی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

چین نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے گوشت کی درآمد روک دی

بیجنگ: چین نے بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر پاکستان سمیت ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑوں، بکریوں، پولٹری اور دیگر جانوروں کے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی  ۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مویشیوں میں بیماریاں پھیلنے کے بعد چین نے پاکستان، افغانستان، ایشیائی اور یورپی ممالک سے گوشت منگوانے پر پابندی عائد کیا ہے۔
 چین کی کسٹمز انتظامیہ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے بعد احکامات جاری کیے ہیں جن کے تحت صرف تازے ہی نہیں بلکہ پراسیسڈ گوشت بھی درآمد نہیں کیا جا سکا۔
گوشت درآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کے ان احکامات سے گھانا، صومالیہ، قطر، کانگو، نائیجیریا، تنزانیہ، مصر، ایسٹ تیمور اور اریٹریا متاثر ہوں گے۔
چین نے کہا کہ بکریوں اور بھیڑوں میں چیچک کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے بھی فلسطین، پاکستان، افغانستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے ان جانوروں اور ان سے متعلق مصنوعات کی درآمد روک دی   جبکہ پاؤں اور منہ کی بیماری پھیلنے کی وجہ سے جرمنی سے بھی مویشیوں اور ان سے متعلق مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی  ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی درا مد چین نے

پڑھیں:

پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کا معاملہ: برطانوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

’جیو نیوز‘ گریب 

برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔

برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔

پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا

پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی زیرِ صدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دے گی۔

آڈٹ میں کامیابی پر تمام پاکستانی ایئر لائنز پر 2020ء سے لگی پابندی ختم ہو جائے گی، پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے برطانوی ٹیم کے آڈٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن ملازمین کو چھٹی کے روز بھی لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امکان ہے پاکستانی ایئر لائنز کو مارچ میں برطانیہ کے لیے بھی پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے ایک ضلع میں ریتی بجری نکالنے پر دو ماہ کیلیے پابندی عائد
  • اسکائی فورس پابندی کا شکار؛ اکشے کمار کی فلم کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑا جھٹکا
  • پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری
  • چینی وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات
  • بچوں کے فارمولا دودھ کی فروخت پربڑی پابندی عائد
  • چینی وزیراعظم کی پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات
  • پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کا معاملہ: برطانوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • زراعت کی ترقی کیلئے بیلاروس، چین سمیت کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیر
  • بریسٹ فیڈنگ ایکٹ نافذ العمل، ڈاکٹری نسخے کے بغیر خشک فارمولا دودھ کی فروخت پر پابندی عائد